26/05/2025
دل سوز سے خالی ہے، نِگہ پاک نہیں ہے
پھر اِس میں عجب کیا کہ تو بےباک نہیں ہے
شرح :
مسلمانوں میں اس لیے جرات اظہار اور ہمت کی کمی ہے کہ وہ سوز عشق سے بھی محروم ہیں اور ان کی نظریں بھی شفاف اور حقیقت شناس نہیں ۔ بالفاظ دگر اس مسئلے پر کسی حیرت کی گنجائش نہیں کہ جب انسان عشق حقیقی سے محروم ہو کر مادی آلائشوں میں گھر کر رہ جائے تو وہ فطری امر ہے کہ اس میں جرات و ہمت باقی نہیں رہتی اور وہ محض ذاتی اغراض اور مصلحتوں کا شکار ہو کر بزدل بن جاتا ہے