
06/07/2025
وقت کیا ہے؟
وقت آج ہے‘ وقت لمحہ موجود ہے‘ آج سے پہلے افسوس تھا اور آج کے بعد حسرت ہو گی
اور زندگی کیا ہے؟
زندگی آج کو انجوائے کرنے کا نام ہے‘ آج کا دن‘ صرف آج کا دن‘ لمحہ موجود‘ جو لوگ آج میں بیٹھ کر گزرے کل کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا جو آج میں بیٹھ کر مستقبل کے خواب دیکھتے ہیں‘ ان سے بڑا بے وقوف کوئی نہیں ہوتا‘
انسان گزرے کل کو ٹھیک کر سکتا ہے اور نہ ہی آنے والے کل کو‘ یہ صرف آج کو ٹھیک کر سکتا ہے‘ یہ صرف آج کو درست رکھ سکتا ہے اور یہ صرف آج کو انجوائے کر سکتا ہے‘ تم آج بیس سال کے ہو‘ تم اگلے سال اکیس سال کے ہو جائو گے‘ تم اس کے بعد کچھ بھی کر لو تم بیس سال میں واپس نہیں آ سکو گے چناںچہ اٹھو اور بیس سال کو انجوائے کرو‘ خود کو خوابوں میں ضائع نہ کرو کیوںکہ رابن ہڈ ہو یا پھر کنگ لیئر ہو‘ ان سب کا اختتام بہرحال ویران قبروں پر ہوتا ہے‘ دنیا میں ماضی اور مستقبل دونوں مر جاتے ہیں‘ صرف آج زندہ رہتا ہے چناںچہ زندہ میں زندہ رہو‘ ہمیشہ زندہ رہو گے‘‘