23/12/2025
سرورِ اردو مہوتسو: کرنول میں اردو زبان و تہذیب کا شاندار جشن:
آندھرا پردیش اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی گولڈن جوبلی تقریبات کے تحت سرورِ اردو مہوتسو کا انعقاد 16 تا 20 دسمبر ڈاکٹر عبد الحق یونانی میڈیکل کالج، کرنول میں کامیابی کے ساتھ عمل میں آیا۔ اس پروگرام کا مقصد نئی نسل میں اردو زبان و ادب سے رغبت اور تہذیبی شعور کو فروغ دینا تھا۔
مہوتسو کے دوران خطاطی، مضمون نویسی اور تقریری مقابلے منعقد کیے گئے، جن میں بڑی تعداد میں طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر کالج انتظامیہ نے اردو کے فروغ کے لیے اس بامقصد اقدام پر محترم چیئرمین جناب محمد فاروق شبلی صاحب اور محترم ڈائریکٹر/سکریٹری جناب غوث پیر صاحب، آندھرا پردیش اسٹیٹ اردو اکیڈمی، سے دلی تشکر کا اظہار کیا۔
پروگرام ڈاکٹر زین العابدین، پرنسپل کی سرپرستی میں منعقد ہوا، جبکہ ڈاکٹر حنیف، وائس پرنسپل؛ ڈاکٹر صدیقی، پروفیسر اور دیگر اساتذہ نے بھرپور تعاون کیا۔ امتحانات کی نگرانی ڈاکٹر ظفر، اسسٹنٹ پروفیسر نے انجام دی۔
اس موقع پر مہمان جناب ایم ڈی ہدایت اللہ خان، سینئر فیکلٹی، آندھرا پردیش اسٹیٹ اردو اکیڈمی، نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے اردو کے ادبی و تہذیبی ورثے کے تحفظ اور فروغ پر زور دیا۔ اختتامی اجلاس میں مختلف مقابلہ جات کے اول، دوم اور سوم انعام یافتگان میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
SUROOR-E-URDU MAHOTSAV IN KURNOOL
Under the Golden Jubilee celebrations of the Andhra Pradesh State Urdu Academy, the Sarwar-e-Urdu Mahotsav was held from 16–20 December at Dr. Abdul Haq Unani Medical College, Kurnool. The event aimed to promote interest in Urdu language, literature, and culture among the younger generation.
Calligraphy, essay writing, and speech competitions were organized with enthusiastic student participation. The college management thanked Mr. Mohammad Farooq Shibli, Chairman, and Mr. Ghaus Peer, Director/Secretary, AP State Urdu Academy, for their support.
The program was held under the patronage of Dr. Zain-ul-Abideen, Principal, with support from faculty members. Mr. M. D. Hidayatullah Khan, Senior Faculty of the Academy, addressed the students. Certificates were distributed to winners at the valedictory session.