Anja Healing Centre

Anja Healing Centre The solution to all physical and spiritual problems
सभी शारीरिक और आध्यात्मिक समस्याओं का समाधान
تمام جسمانی اور روحانی مسائل کا حل

ANJA HEALING CENTRE AND UNANI SHIFA KHANA

17/03/2025

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

اج 17 رمضان المبارک کے اہم موقع پر ایک خاص ورد دیا جا رہا ہے تمام احباب سے گزارش ہے کہ اسے لازمی کریں
اور اپنے دوست احباب و اقارب کو شیئر ضرور کریں

18/03/2025

آج بروز منگل
بتاریخ 17 رمضان المبارک
1446 ھجری

ادارہ انجا ہیلنگ سینٹر کی جانب سے اس گروپ میں ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں دن کے مطابقت سے روزآنہ تمام ہی مومنین کے لیے
ماہر عامل حضرت ضیاالرحمٰن اسراری صاحب
کے استخراج کردہ ہ اسم اعظم شیئر کیے جارہے ہیں
آپ بحیثیت مسلمان اس مقدس ورد کو دوسرے بھائیوں تک پہنچائیں
یہ اسم مبارک پڑھنے والے کے لیے دنیا و آخرت دونوں میں بھلائی ہے
اسے پڑھنے والا نہ صرف فیضانِ اسم اعظم سے مستفید ہوگا بلکہ قربِ الہی میں بھی مقام پائے گا
ان شاء اللہ تعالیٰ

آج کا ورد (اسم اعظم) اس طرح ہے۔

اول و آخر درود شریف 11 بار پڑھیں

یا متین 461 بار
یا خافض 79 بار
یا ممیت 111 بار

پڑھنے کے بعد اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا فرمائیں۔ جس ذریعہ سے یہ ورد مبارک آپ تک پہنچ رہا ہے ان صاحبان علم و فضل کو بھی اپنی دعاؤں میں ضرور یاد کریں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ بھی ذریعہ بن جائیں اور دیگر مومنین کے لبوں پر اسم مبارکہ جاری ہوجائے تو اس پیغام کو ثواب جاریہ جان کر ضرور آگے بڑھائیں۔
نوٹ
فرائض کا اہتمام لازمی کریں

سترہ رمضان المبارک کو عصر سے تھوڑا پہلے بیٹھ کر خلوت میں اور یہ تصور باندھے کہ یا اللہ جس طرح تو نے بدر میں مدد کی تھی اسی طرح میری مدد کر ۔ اور میرے جملہ دشمنان ۔ انس و جن سب کو ذلیل کر سب کو شکست دے کر۔ اور مجھے فتح و کامرانی دے۔۔۔

اور پھر
اول آخر گیارا گیارا بار درود پاک پڑھے۔ اور درمیان میں غزوہ بدر کے صحابہ کرام کی تعداد کی نسبت سے
313 بار
*نصرٗ منَ اللہِ وَفَتْحٗ قریب*

پڑھے اور پھر دعا مانگیں ان شاءاللہ اگلے سترہ رمضان المبارک تک کوئی آپ پر غالب نہیں آیے گا۔ چاہے مناظرے کا میدان ہو یا مجادلے کا میدان ہو یا ویسے کوئی ذاتی معاملات ہو ۔

پھر اگلے سترہ رمضان المبارک کو دوبارہ یہ عمل کرنا ہوگا۔

ناشر :
ادارہ انجاء ہیلنگ سینٹر
شہر مالیگاؤں
سرپرست :
عامل حضرت ضیاء الرحمن اسراری صاحب قبلہ
9373001200

01/10/2024

السلام عليكم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
دوست و احباب
قرآن پاک کے روحانی فیوض و برکات
کی
چھٹی قسط ملاحظہ فرمائیں
جس میں سلسلہ وار
سورہ بقرہ کی دوسری قسط

سورہ بقرہ کے روحانی فائدے

اکابرین نے فرمایا کہ سورہ بقرہ کی تلاوت سے حافظہ میں زیادتی ہوتی ہے دل میں علم کا نور پیدا ہوتا ہے
معرفت حاصل ہوتی ہے
اور قوت اوراک میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی تلاوت چیچک
درد شکم
استقاء
سحر و آسیب
آنکھوں کی سوزش
خونی بواسیر
سانپ بچھو اور دیگر زہر یلے جانوروں کی ایذارسانی
بلغم مرگی وغیرہ سے حفاظت کے لئے ایک ڈھال کا کام کرتی ہے
اور اس کی تلاوت باغات ، درخت کھیتی کو تمام آفات سے بچانے کے لئے بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔

تسخیر جن و انس ، رفع غم ، حاکم کی توجہ میاں بیوی کی ناراضگی ، فراوانی رزق جیسے امور میں بھی تیر بہدف ثابت ہوتی ہے، جو لوگ پابندی کے ساتھ سورہ بقرہ کی تلاوت کرتے ہیں انہیں اس بات کا بہ خوبی اندازہ ہے کہ ان کے مشکل ترین کاموں میں
کسی طرح غیبی امداد ہوتی ہے
اور مشکلات آسانیوں میں کس طرح بدل جاتی ہیں۔

اگر کوئی شخص جہاز میں سوار ہو اور جہاز خطرے میں آ گیا ہو یا اگر کوئی شخص راستہ بھول گیا ہو اور یاد کرنے پر بھی اسے راستہ
یاد نہ آرہا ہو یا اگر کوئی شخص سفر میں ہو اور لٹ جانے کا اسے اندیشہ ہوتو ان تمام صورتوں میں سورہ بقرہ کی
آیت نمبر 5 کا ورد شروع کر دے
انشاءاللہ سات مرتبہ اس آیت کو پڑھنے سے مقصد حاصل ہوگا ۔

آیت یہ ہے -

أُولَئِكَ عَلَى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُون.

اس آیت کا نقش بھی جان و مال کی حفاظت کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے،
مزاج کے اعتبار سے نقش بنا کر گلے میں ڈالا جائے ،
اس آیت کے مجموعی اعداد 878 ہیں
اور نقش مربع مفید ثابت ہوتا ہے اس لئے نقش مربع ہی کو ترجیح
دیں

یہ نقش آتشی چال سے بھرا جائے گا نقش مریض کے مزاج کے اعتبار سے بھرا جائے تو بہتر ہے۔
آبی
خاکی
بادی
چالوں کی
تفصیل اس مضمون کی قسط میں دی گئی ہے۔
اگر کسی بچہ بڑے یا مکان یا کاروبار وغیرہ کو حاسدین کی نظر لگنے کا اندیشہ ہو تو سورۂ بقرہ کی آیت نمبر 7
کو کسی کاغذ پر سات
مرتبہ لکھ کر گلے میں ڈالیں
یا مکان میں لٹکائیں یا تجوری وغیرہ میں رکھیں
انشاء اللہ نظر بد سے حفاظت رہے گی
اور اگر نظر لگ گئی ہو تو اس
آیت کی برکت سے نظر بد دور ہو گی ۔
آیت یہ ہے۔

خَتَمَ اللهُ عَلى قُلُوْبِهِمْ وَعَلَى سَمْعِهِمْ وَعَلَى أَبْصَارِهِمْ
غِشَاوَةٌ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيم.
( آیت نمبر ہے 7
سورہ بقرہ، سپارہ نمبر ایک)

اکابرین نے فرمایا ہے کہ
سورہ بقرہ
کی یہ آیت نظر بد سے حفاظت کے لئے ایک قلعہ ہے۔
اس آیت کے مجموعی اعداد 537
ہیں
اس آیت کا نقش برائے نظر بد ہمیشہ اس طرح آتشی چال سے بنا کر دیا جاتا ہے اور ہمیشہ اسے مفید پایا ہے۔
مجموعی اعداد کو سات سے ضرب دے کر حسب قاعدہ نقش بنا ئیں
انشاء اللہ نظر بد کی حفاظت کے لئے ایک قلعہ ثابت ہوگا
اور اگر نظر بد ٹھہر گئی ہوگی تو اس نقش کی برکت سے فوراً رفع ہوگی
اگر کوئی شخص حاسدوں سے، دشمنوں کی ریشہ دوانیوں سے اور چغل خوروں کی مخبری سے پریشان ہو تو
اس کو چاہئے کہ
سورۂ بقرہ کی آیت 17 کو ایک ہزار مرتبہ اندھیرے میں بیٹھ کر پڑھے اور
یہ عمل سات دن تک جاری رکھے ۔ سات دن میں آیت شریفہ سات ہزار مرتبہ پڑھی جائے گی
لیکن یہ واضح ہو کہ یہ آیت حد سے زیادہ جلالی ہے۔
اگر ان ساتوں دنوں میں شرعی پابندیوں کو ملحوظ نہیں رکھے گا اور بالخصوص اکل حرام سے اپنی حفاظت نہیں کرے گا تو رجعت ( نقصان) کا زبردست خطرہ درپیش رہے گا۔
اس لئے عمل سے سات دن پہلے اکل حرام سے خود کو خاص طور پر بچائے اور جھوٹ، غیبت، تمسخر، زنا، شراب نوشی ، ترک نماز وغیرہ جیسے کبائر سے خود کو بچائے رکھے ورنہ بجائے فائدہ کے نقصان ہوگا۔
آیت یہ ہے۔

فَلَمَّا أَضَاءَتْ مَا حَوْلَهُ ذَهَبَ اللَّهُ بِنُورِهِمْ وَتَرَكُهُمْ فِي ظُلُمتٍ لا يُبْصِرُونَ صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَرْجِعُون

ہر سیکڑے پر جس شخص کی یا جن افراد کی زبان بندی کرنی
ہوان کا نام ان کی والدہ کے نام کے ساتھ لیا جائے ۔
اس طرح کہ اے رب العالمین تیرے اس کلام کی برکت سے جو میں پڑھ رہا ہوں
فلاں ابن فلاں کی زبان میرے حق میں بند ہو جائے
انشاء اللہ اس طرح بند ہوگی کہ خود عمل کرنے والے کو حیرت ہو گی۔
اس آیت کے اعداد 584 ہیں۔
عاملین اس آیت کا نقش دشمنوں کی زبان بندی کے لئے آتشی چال سے بنا کر دیں
انشاء اللہ نقش باندھنے والا دشمنوں کی دشمنی سے اور چغل خوروں کی چغل خوری سے محفوظ رہے گا۔

نقش اس طرح بنا ئیں اور اس نقش کو منگل کے دن زحل کی ساعت میں بنا ئیں تو انشاء اللہ فورا اثر ہوگا
ورنہ اس وقت بنا ئیں جب چاند عقرب میں ہو

انشاءاللہ تعالیٰ
آئندہ قسط
کل ملاحظہ فرمائیں
اور سورہ بقرہ کی آیتوں کے
بتائے گئے نقوش
آپ ادارہ سے حاصل کرسکتے ہیں
اور اگر خود بنانا چاہیں تو
مکمل قواعد سے بنائیں تاکہ کسی قسم کا نقصان نہ ہو

ہمارے واٹس اپ گروپ میں شامل ہونے کے لیے اس لنک پر کلک کریں
https://chat.whatsapp.com/KdhcdS9MYeM9IxGyTOycco

ادارہ
انجاء ہیلنگ سیٹر مالیگاؤں ضلع ناسک مہاراشٹر انڈیا
9373001200

30/09/2024

السلام عليكم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
دوست و احباب

قرآن پاک کے روحانی فیوض و برکات
کی
پانچویں قسط
جس میں
سورہ نمبر 2
سوره بقره
کی روحانی فیوض و برکات
کی قسط ملاحظہ فرمائیں

سورہ بقرہ کی فضیلت کے بارے میں بے شمار روایات احادیث میں مروی ہیں
ان میں سے خاص روایات بیان کرتے ہیں۔ سند امام احمد میں
روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ
سورۂ بقرہ
قرآن کے لئے ایسی ہے
جیسے اونٹ کے لئے کو ہان۔
صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضرت اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ رات کو سورہ بقرہ کی تلاوت کر رہے تھے کہ اچانک قریب میں بندھا ہوا گھوڑا بدکا۔ انہوں نے تلاوت بند کر دی تو گھوڑا بھی رک گیا، پھر انہوں نے تلاوت شروع کی تو گھوڑا پھر
بد کنے لگا، ان کے قریب ہی ان کا
لڑ کا سور ہا تھا، ان کو اندیشہ ہوا کہ کہیں بچہ کوکوئی نقصان نہ پہنچے اس لئے انہوں نے تلاوت موقوف کر دی
اور اس کے بعد نظریں اٹھا کر دیکھا تو انہیں ایک نورانی سائبان نظر آیا جس میں نور ہی کی مشعلیں روشن تھیں ۔ انہوں نے بغور دیکھا تو یہ نورانی منظر غائب ہو گیا۔ صبح کو انہوں نے یہ سارا ماجرہ
بارگاہ رسالت میں بیان کیا۔
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ فرشتے تمہاری آواز سن کر جمع ہوئے تھے، اگر تم پڑھتے رہتے تو فرشتے صبح تک جمع
رہتے اور بالآخر تم بھی صاف طور پر ان کا دیدار کر لیتے ،
اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم چاہتے ہو کہ تمہارے گھر میں فرشتوں کا نزول ہو تو سورۂ بقرہ کی تلاوت کیا کرو۔

مسلم شریف میں ابوامامہ کی روایت ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سورہ بقرہ اور سورۂ آل عمران قیامت کے
دن اپنے پڑھنے والوں کے لئے سائبان کا کام دیں گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
سورہ بقرہ پڑھا کرو اس کے پڑھنے میں برکت ہے اور جو روزانہ اس کی تلاوت کرے گا
وہ عیار اور مکار لوگوں کے مکر و فریب سے محفوظ رہے گا۔

ترندی شریف کی روایت ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سورہ بقرہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ایک مرتبہ یہ ارشاد فرمایا

کہ اس سورہ میں ایک آیت ایسی ہے جو قرآن حکیم کی تمام آیات کی سردار ہے۔

ایک روایت میں یہ بیان ہوا ہے کہ سورہ بقرہ کی اہمیت کے پیش نظر جب بھی اس کی کوئی آیت نازل ہوتی تھی حضرت
جبرائیل علیہ السلام کے ساتھ 80 فرشتہ اور بھی ساتھ آتے تھے۔

نسائی شریف میں ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سورہ بقرہ مجھے بطور خاص لوح محفوظ سے عطا ہوئی ہے
اور یہ سورہ جس گھر میں پڑھی جاتی ہے وہاں سے شیطان بھاگ جاتا ہے۔

حصن حصین میں ہے کہ
سورۂ بقرہ پڑھنے سے گھر میں رحمت کے فرشتے اترتے ہیں

جوکوئی شخص اس کی ابتدائی چار آیات کو
اول رات میں پڑھے گا اس کے گھر میں اس رات کو شیطان داخل نہیں ہو سکے گا اور نہ ہی اسے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے گا

فرمایا کہ اگر یہی آیات کسی دیوانہ پر پڑھ کردم کر دیا جائے تو اس کی دیوانگی رفع ہو جائے

فرمایا کہ جادوگر اس بات کی طاقت نہیں رکھتے کہ
سورۂ بقرہ یاد کرسکیں
اگر کوئی شخص مکمل سورہ بقرہ کی تلاوت کرے گا تو تین دن تک اس گھر میں شیطان داخل نہیں ہوتا

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سورۂ بقرہ کی آخری دو آیتیں عرش کے خزانہ سے مجھے عطاء ہوئی ہیں

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس گھر میں سورہ بقرہ پڑھی جاتی ہے وہاں سے
آسیب بھاگ جاتے ہیں۔

حاکم کی روایت ہے کہ
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ
ایک بار حضرت جبرائیل علیہ السلام تشریف لائے اور
انہوں نے فرمایا کہ سورۂ بقرہ وہ سورہ ہے جس کو دو ہزار برس پہلے حق تعالیٰ شانہ نے اپنے دست مبارک سے اپنی شایان شان اس سورہ کو تحریر فرمایا۔
لہذا اسے خود بھی یاد کرو اور اپنے اہل خانہ کو بھی یاد کراؤ۔

ایک صحابی روایت کرتے ہیں کہ مدینہ منورہ میں ایک روز صبح کے وقت محلہ انصار کے لوگ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ
یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
آج رات کو محلہ میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔
وہ یہ کہ رات کو ثابت ابن قیس کا گھر ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے چراغاں کیا گیا ہو۔
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر ارشاد فرمایا کہ شاید آج
رات کو اس کے گھر میں
سورہ بقرہ پڑھی گئی ہو گی
تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ بات درست تھی
سورہ بقرہ کی فضیلت واہمیت سے چونکہ اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم واقف تھے
اس لئے مسلم شریف میں
حضرت انس رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ سورہ بقرہ جس کو یاد ہوتی تھی اس کی بہت عزت ہوتی تھی اور سبھی صحابہ کرام اس کا احترام کرتے تھے۔

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے اس سورہ کی ایک ایک آیت کو یاد بھی کیا اور اس کا مطلب بھی سمجھا یہاں تک کہ آٹھ
سال کی مدت میں انہوں نے پوری سورہ کا علم حاصل کیا۔

حاصل کلام یہ ہے کہ قرآن حکیم کی یہ سورہ اپنی فضلیت کے اعتبار سے ایک عظیم الشان حیثیت کی حامل ہے
اور اس کی تلاوت سے نہ صرف یہ کہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہوتی ہے اور
نہ صرف یہ کہ سنت رسول اور طریقہ صحابہ پرعمل ہوتا ہے
نہ صرف یہ کہ شیطان کا منہ کالا ہوتا ہے
بلکہ اس کی پے درپے تلاوت سے گھر کی نحوستیں اور کثافتیں دور ہو جاتی ہیں
اور گھر نورالہی کی روشنی سے جگمگا اٹھتا ہے۔

انشاءاللہ تعالیٰ کل اس سورہ مبارک کے روحانی فائدے پر بات کی جائے گی

29/09/2024

السلام عليكم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
دوست و احباب
سورہ فاتحہ کے فوائد
کی
چوتھی قسط

سورہ فاتحہ کے نقوش

پڑھنے والے اس غلط فہمی کا شکار نہ ہوں کہ سورہ فاتحہ کے فضیلت کے بارے میں بس اتنا ہی روایت میں آیا ہے جتنا بیان کر دیا گیا ہے
نہیں ہرگز نہیں
صرف سورہ فاتحہ کے بارے میں اگر ان تمام فضائل وہ مناقب کو جمع کیا جائے
جو احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم اصحاب رسول رضی اللہ عنہم اور اولیاء کرام رحمہ اللہ تعالیٰ
سے منقول ہے
تو پھر لکھنے اور پڑھنے والوں کی عمریں ختم ہو جائیں گی
لیکن قرآن حکیم کی کسی ایک سورہ کے فضائل بھی ختم نہیں ہوں گے سمندر کی روشنائی بن جائے اور روئے زمین کے تمام درختوں کے قلم بن جائیں اور ہر انسان فضیلت قرآن اور اعجاز قرآن پر مضامین لکھنے کی ٹھان لیں تو بھی یہ ممکن نہیں ہے کہ ہم اللہ کی آخری کتاب کا کماحقہ حق ادا کر سکیں
اور پھر دوسری بات یہ ہے کہ عقیدت رکھنے والے خوش نصیب انسانوں کے لیے اتنا بھی کافی ہے جتنا قلم بند کر دیا گیا ہے
اور بد عقیدہ بد نصیبوں کے لیے نہ سمندر کافی ہے نہ شجر ہائے گیتی اس لیے فضیلت سورہ فاتحہ پر مزید کچھ لکھنے کی بجائے سورہ فاتحہ کے ان مفید اور موثر نقوش بیان کئے جاتے ہیں جو اکثر اکابر کے تجربات میں رہا ہے
اکابرین کا کہنا ہے کہ دنیا کی کسی دوا اور کسی فارمولے میں وہ اثر نہیں دیکھا گیا جو سورہ فاتحہ کے ان نقوش میں ہے جو بزرگوں سے سینہ بسینہ اور کتاب در کتاب نقل ہوتے چلے آرہے ہیں اور دنیا بھرپور طور پر ان سے مستفید ہو رہی ہے لیکن پریشانی کی بات یہ ہے کہ اکثر کتابوں میں کتابت کی غلطیوں کی وجہ سے نقوش غلط لکھے ہوتے ہیں نقش سلیمانی جیسے قابل اعتبار کتاب میں بھی سورہ فاتحہ کا نقش بالکل غلط چھپا ہوا ہے
اور کئی سالوں سے وہی نقل ہوتا چلا رہا ہے مسجد کے وہ امام اور گلیوں میں بیٹھ کر تعویز گنڈوں کا پیشہ کرنے والے وہ حضرات جو ان فن کی باریکیوں اور اصولوں سے واقف نہیں وہ مارکیٹ سے کتابیں خرید کر جب مریضوں کو یہ غلط سلط نقوش کر کے دیتے ہیں تو ان سے فائدہ کی توقع کم ہی ہوتی ہیں یوں موثر حقیقی حق اللہ تعالیٰ کی ذات گرامی ہے
وہ چاہے تو کورا کاغذ بھی انسان کو شفا دے سکتا ہے لیکن اسباب اور اصولوں کی اس دنیا میں پروردگار عالم پر اور اس کی قدرت کا ملہ پر بھروسہ کرتے ہوئے اگر
تعویذات و نقوش کے سلسلے میں احتیاط اور ذمہ داری کا پہلو اختیار کیا جائے تو اس میں خیر و برکت بھی ہوگی اور تاثرات میں اضافہ بھی ہوگا
نوٹ
یہ معلومات عاملین کے لیے
اور جو لوگ تعویذات وغیرہ کرتے ہیں ان کے لیے دی جا رہی ہے
اور آپ حضرات کے علم میں اضافہ کے لئے

سورہ فاتحہ کے مجموعی اعداد 9461 ہیں
بہتر تو یہ ہے کہ جب بھی کوئی مریض آئے اس کو نقش
اس کے مزاج اور عنصر کے اعتبار سے لکھ کر دیا جائے
اگر مریض کا مزاج آبی ہے تو اسے سورہ فاتحہ کا نقش آبی چال والا دیا جائے
اگر مزاج خاکی ہے تو نقش خاکی چال والا دیا جائے
اور اگر مزاج بادی یا آتشی ہے
بادی یا آتشی چال والا ہی دیا جائے پھر دیکھیے خدا کی قدرت کیا کیا کرشمے دکھاتی ہے
اور مریض کو کس طرح حیرت انگیز طور پر شفا نصیب ہوتی ہے
اگر مزاجوں کے اعتبار سے نقش لکھنا مشکل ہو یا اس میں کسی طرح کی زحمت محسوس ہو تو
آپ ادارہ انجاء ہیلنگ سینٹر سے حاصل کرسکتے ہیں

اس صوبے کو سورہ التفویض بھی کہتے ہیں یعنی سونپ دینے والی سورہ اس سورہ کو ایمان و یقین کے ساتھ پڑھنے والا دراصل اپنے کل معاملات اپنے مالک کو سونپ دیتا ہے اور اسی وجہ سے اپنے تمام مسائل کی فریاد کرتا ہے اور اسی سے استعانت تک طالب ہوتا ہے
نقوش کا استعمال کرنے والے لوگ اس یقین کے ساتھ اس نقوش کو اپنے جسم پر باندھے یا استعمال کریں کہ اس میں اللہ کا کلام محفوظ ہے اور
اللہ ہی میرا ناصر و وارث ہے
تو ممکن نہیں ہے کہ فائدے کی بہاریں پوری شدت کے ساتھ دامن میں نہ سمت آئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے کایا پلٹ نہ ہو جائے
لیکن رونا تو اس بات کا ہے کہ توحید و سنت کا ڈرامہ کرنے والے نہ جانے کتنے انسان قرآن حکیم کی توہین اور اللہ کے کلام کی تذلیل کے مرتکب ہو رہے ہیں اور قرآنی تعویزوں کو بھی شرک بتا کر اپنے ایمان و یقین اور اپنی عقل و خرد کے دیوالیہ پن کا ثبوت دیتے پھرتے ہیں اگر اللہ کے کلام کے ذریعے استعانت طلب کرنا بھی شرک ہے تو پھر اس دنیا میں توحید کس کو کہتے ہیں خصوصیت کے ساتھ ان جاہل مبلغوں نے بہت ستم ڈھائے ہیں جو برائے سنت بھی عقل نہیں رکھتے اور جن کا ایمان ان کی بخشش کے لیے بھی کافی نہیں ہے لیکن وہ خود کو عقل کل اور ٹھیکی دار شریعت سمجھتے ہوئے اللہ کے کلام پر وہ طعنہ کشی اور الزام تراشی کرتے ہیں کہ بس خدا کی پناہ
شیطان جب کسی کو گمراہ کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو اسے وہ
دین و شریعت ہی کے راستوں سے گمراہ کرتا ہے اور پھر ان تمام حضرات کی مت ماری جاتی ہے
جو علم دین سے محروم ہو کر خود کو شیخ اور امام بلکہ امام ابو حنیفہ سمجھنے کے خبط میں بری طرح مبتلا ہوتے ہیں اور یقینی طور پر بنام دینداری خود بھی گمراہ ہیں اور بنام توحید خدا کی مخلوق کو بھی گمراہ کر رہے ہیں
دعا کیجئے کہ اللہ ان تمام حضرات کے دلوں میں
کلام اللہ
کی عظمت پیدا کر دے اور کم سے کم یہ اس کی تاثرات کو معمولی دواؤں کے تاثرات کے برابر ہی سمجھنے لگیں
تب بھی ان کی عافیت کے لیے بہتر ہوگا لیکن دنیا کی ذلیل ترین چیزوں پر ایمان لانے والے لوگ جب
کلام اللہ
کی تاثیرات کے منکر بہت ہیں اور توحید خالص کو شرک و مبین بتاتے ہیں تو اہل ایمان کو کوفت ہوتی ہے اور شیطان خوش ہوتا ہے کہ میں دین کے نام پر کیسے کیسے تماشے کرانے میں کامیاب ہوں
اس مضمون کے پڑھنے والوں کے یقین میں حرارت پیدا کرنے کے بعد اب سورہ فاتحہ کے مختلف نقوش نقل کئے جاتے ہیں
سورہ فاتحہ کا نقش ہر ہر بیماری میں تجربہ کے طور پر مفید ثابت ہوا ہے بیماری کوئی بھی ہو اس نقش کو لکھ کر
پینے کے لیے استعمال کریں بہتر یہ ہے کہ گلاب و زعفران کی سیاہی سے لکھ کر پئیں
اور نقش پر کم از کم
سات بار سورہ فاتحہ
پڑھ کر ضرور دم کریں انشاءاللہ مرض دفعہ ہو کر شفا ہوگی
اس مضمون کو پڑھنے والوں سے
بہ اصرار و تاکید یہ عرض ہے کہ قرآنی نقوش ہمیشہ باوضو استعمال کیے جائیں
جو لوگ قرآن حکیم کا خود احترام نہیں کرتے انہیں اس کتاب سے استفادہ کرنے اور کرانے کا اصولا کوئی حق نہیں پہنچتا ہم جب ہی تو اس کے نور حق سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جب اس کی روشنی جسم کے نہاں خانے سے گزر کر روح کی گہرائیوں میں پہنچ گئی ہو اور اگر ایسا نہیں ہے تو اللہ کی پکڑ سے ڈرنا چاہیے
ان بطش ربک لشدید

تسخیر و قبولیت
حصول روزگار
تکمیل خواہشات
اور اس طرح کے دیگر امور کے لئے جن میں انسان کو ترقیوں اور آرزوؤں کی تکمیل ہونے کی چاہت ہوا کرتی ہے۔ سورۂ فاتحہ کا
نقش مربع دیا جائے
ان نقوش کو مطلوب کو اگر پلا دیا جائے بشرطیکہ طالب و مطلوب کے نام ان نقوش پر درج ہوں تو اللہ کے فضل و کرم سے فوراً اثر ہوتا ہے
اور بات بن جاتی ہے
جو بھی نقوش تسخیر عام کے لئے لکھے جائیں
یا محض روزگار کے لئے لکھے جائیں ان کے نیچے کچھ بھی لکھنے کی ضرورت نہیں
صرف لکھنے والے کی نیت کافی ہے
لیکن اگر ان ہی
نقوش "حب" کے لئے لکھا جائے تو طالب و مطلوب کے نام بھی ضروری ہیں۔
نقش کے نیچے یہ عبارت لکھیں۔ الحب فلاں ابن بحق سورہ فاتحہ علی حب فلاں ابن فلاں یا مقلب القلوب

الحب کے بعد فلاں ابن فلاں کی جگہ مطلوب اور اس کی والدہ کا نام اور علی حب کے بعد فلاں ابن فلاں کی جگہ طالب اور اس کی والدہ کا نام لکھیں۔

طالب و مطلوب میں سے اگر کوئی مؤنث ہو تو اس کے نام کے بعد ابن کے بجائے بنت لکھیں
اور اگر ممکن ہو تو نقش کے نیچے بالخصوص جو باندھنے کے لئے دیا جائے اس میں
یہ عزیمت بھی لکھ دیں
تو سونے پر سہاگہ۔
اس طرح
ہفتوں کے بجائے انشاء اللہ دنوں میں کام ہو جائے گا۔
اللهم سخر قلب
( نام مطلوب مع اسم والده)
علی حب
( نام طالب بمع اسم والده)

بحَقِّ هذا النقش الْعَجَلَ الْعَجَل الْعَجَلَ السَّاعَةِ السَّاعَةِ السَّاعَةِ الْوَحَا الْوَحَا الْوَحَا إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِير.

سورہ فاتحہ کانقش مربع تمام بیماریوں میں اور تمام ہی حاجات میں کام کرتا ہے

اور نقش مثلث عمومی طور پر جسمانی امراض میں خصوصیت کے ساتھ پلانے والے نقوش میں بہتر ثابت ہوتا ہے۔
نقش مثلث کو بھی مربع کی طرح مزاج کے اعتبار سے لکھا
جائے
ورنہ پھر آتشی چال کو ترجیح دی جائے ۔ سورہ فاتحہ کے نقوش مثلث یہ ہیں۔

جن حضرات کو سورہ فاتحہ کے نقش مربع اور نقش مثلث مطلوب
ہوں
ادارہ سے ہدیۃ حاصل کر سکتے ہیں

سورہ بقرہ کی فضیلت کے بارے میں بے شمار روایات احادیث میں مروی ہیں
آئندہ قسط میں
سورہ بقرہ
پر روشنی ڈالی جائے گی

اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس مضمون سے آپ کو اور دیگر افراد کو فائدہ ہو سکتا ہے تو اس گروپ کی لنک کو اپنے دوست احباب اور دوسرے گروپوں میں شیئر ضرور کریں

ہمارے واٹس اپ گروپ میں شامل ہونے کے لئے اس لنک پر کلک کریں
https://chat.whatsapp.com/KdhcdS9MYeM9IxGyTOycco

28/09/2024

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
گروپ کے دوست و احباب

قرآن پاک کی 114 سورتوں کے فوائد
میں سورہ فاتحہ
کے فوائد کی یہ
تیسری قسط

نعمت لازوال کے لیے

اگر آپ چاہتے ہیں کہ ایسی نعمت عطا ہو جو لازوال ہو اور اللہ کے فضل و کرم سے وہ زندگی بھر آپ کو عطا رہے

ہر رات کو ایک ہزار مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھیں
اول و آخر درود ابراهيم 40 مرتبہ
پھر دیکھیں پردہ غیب سے کیا ظہور میں آتا ہے اور جو بھی عطا ہوگا
وہ انشاء اللہ تعالیٰ کبھی بھی ضائع نہیں ہوگا
یاد رہے نیت صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے رکھیں گے

رزق میں زبردست برکت کے لیے نوچندی اتوار سے یہ عمل شروع کریں
نوچندی اتوار اس اتوار کو کہا جاتا ہے جب چاند دکھتا ہے اس کے بعد چاند کی تین تاریخ کے بعد جو اتوار آئے گا اسے نوچندی اتوار کہا جائے گا

نوچندی
اتوار کو فجر کی نماز کے بعد
بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ساتھ سورہ فاتحہ 70 مرتبہ پڑھیں

دوسرے دن پیر کے روز 60 مرتبہ تیسرے دن منگل کے روز 50 مرتبہ چوتھے دن بدھ کے روز 40 مرتبہ پانچویں دن جمعرات کے روز 30 مرتبہ چھٹے دن جمعہ کے روز 20 مرتبہ اور ساتویں دن سنیچر کے روز 10 مرتبہ پڑھیں آٹھویں دن 20 مرتبہ
نویں دن 30 مرتبہ
دسویں دن 40 مرتبہ
گیارہویں دن 50 مرتبہ
بارویں دن 60 مرتبہ
تیرہویں دن 70 مرتبہ


پہلے ہفتے میں 70 مرتبہ شروع کر کے 10 10 گھٹاتے چلے جائیں

دوسرے ہفتے میں 10 10 مرتبہ بڑھاتے چلے جائیں

چند ماہ اس پر پابندی کے ساتھ عمل کریں

پھر دیکھیں کس طرح روزی کے دروازے ہر طرف سے کھلیں گے
اللہ کے فضل و کرم سے بہترین مقدار میں رزق ملے گا
اور گھر میں زبردست خوشحالی آئے گی
یاد رہے عمل کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ سے اپنے بہترین رزق کے لیے دعا ضرور کر لیں

اگر کوئی شخص گھر سے بھاگ جائے

تو اس کو واپس بلانے کے لیے

یہ عمل بزرگوں سے سینہ بسینہ چلا آرہا ہے
طریقہ عمل یہ ہے کہ بازار سے ایک نیا تالا خرید کر لائیں
دو نفل پڑھیں
اور 21 بار سورہ فاتحہ پڑھ کر بھاگنے والے کا نام اس کی ماں کے نام کے ساتھ لیں
چابی پر دم کر کے تالا چابی سے بند کر دیں
تالا ایسا خریدے جو چابی سے بند ہوتا ہو
اس کے بعد اس تالے کو کوری ہانڈی میں رکھ کر اس میں پانی بھر دیں تالا رکھتے وقت ایک مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھیں
اور ہانڈی کو ڈھکن سے بند کر کے چولہے پر رکھ دیں
تمام دن ہلکی آنچ کے ساتھ اس ہانڈی کو پکائیں بھاگا ہوا بے قرار ہو کر واپس آجائے گا
انشاء اللہ تعالیٰ

قرض کی ادائیگی کے لیے

جس شخص پر قرض کا بوجھ ہو جائے
اور وہ ادا کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو قرض خواہ پریشان کرتے ہوں
وہ بدھ کے دن روزہ رکھے
اور فجر کی نماز کے بعد
سورہ فاتحہ 140 مرتبہ پڑھے
اول و آخر درود شریف پچاس مرتبہ پڑھیں
لگاتار 40 دن تک یہ عمل کرے انشاءاللہ تعالیٰ
قرض کی ادائیگی کی صورت پیدا ہوگی
اور غیب سے کچھ نہ کچھ انتظام ضرور بہ ضرور ہوگا
یہ عمل مکمل یقین و اعتماد کے ساتھ کریں

ہر بیماری کے لیے باعث شفاء
فتح العزیز میں لکھا ہے کہ
سورہ فاتحہ
ہر بیماری کے لیے باعث شفا ہے
اس سورہ کے ذریعے ہر دکھ اور تکلیف پر قابو پایا جا سکتا ہے
حد یہ ہے کہ اس کے ذریعے
جادو ٹونے کا بطلان بھی ہو سکتا ہے
فجر کی نماز کے بعد سورہ فاتحہ 40 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے مریض کو پلائیں
انشاءاللہ مرض دفع ہوگا
اور مریض صحت یاب ہوگا
اگر مرض پرانا ہو یا شدید ہو تو سورہ فاتحہ چینی کی پلیٹ پر زعفران و گلاب سے لکھیں
اور دھو کر یہ پانی مریض کو پلائیں
روزانہ ایک پلیٹ لکھ کر اس طرح 40 دن تک مریض کو پلائیں انشاءاللہ کیسا بھی مہلک مرض ہوگا اس سے نجات عطا ہوگی اسی کے ساتھ ساتھ سورہ فاتحہ کا نقش زعفران سے بنا کر استعمال کریں
اگر آپ یہ نقش نہیں بنا سکتے
تو آپ ادارہ انجاء ہیلنگ سینٹر سے رابطہ کر کے لے سکتے ہیں

برائے قضائے حاجت
سورہ فاتحہ کا ایک عمل جو
قضائے حاجت کے لیے
بے حد مجرب ہے یہاں نقل کیا جاتا ہے جو تمام کتب قدیم میں مذکور ہے اور بلا شبہ بے حد موثر ہے
اجازت لیکر عمل شروع کریں
طریقہ عمل یہ ہے کہ
جب کسی حاجت کے لیے عمل کرے تو سب سے پہلے نیا لباس سلوائے اگر گنجائش نہ ہو تو سفید لباس جو بھی بہتر موجود ہو اس کو دھلوا لیا جائے اور پہلے دن غسل کر کے عروج ماہ کے کسی بھی اتوار کو یعنی چاند دکھنے کے بعد جو سب سے پہلا اتوار آئے تب اور کوشش کریں کہ اس وقت چاند برج عقرب میں نہ ہو
ہر کیلنڈر میں یہ دیا رہتا ہے
آپ اسے دیکھ سکتے ہیں
اسمائے رجال الغیب کا خیال کر کے بیٹھ جائیں
اور روزانہ عمل سے پہلے مصلے پر بیٹھ کر
ایک مرتبہ آیت الکرسی
ایک مرتبہ سورہ بقرہ کا پہلا رکوع اور
ایک مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری
تین آیت
آمن الرسول سے ختم سورہ تک
اور
ایک ایک مرتبہ چاروں قل
پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا جائے
اس کے بعد
پہلے دن یعنی
اتوار کو بسم اللہ الرحمن الرحیم الحمدللہ رب العالمین 582 مرتبہ
پیر کے دن الرحمن الرحیم 681 مرتبہ
منگل کے روز مالک یوم الدین 242 مرتبہ
بدھ کے دن
ایاک نعبد و ایاک نستعین 236 مرتبہ
جمعرات کے دن اھدنا الصراط المستقیم 1073 مرتبہ
جمعہ کے دن
صراط الذین انعمت علیہم
708 مرتبہ
سنیچر کے دن
غیر المغضوب علیہم 1304 مرتبہ پڑھیں
انشاءاللہ تعالٰی
سات ہی دن میں مراد حاصل ہو جائے گی
اور آپ کی جو بھی حاجت ہے وہ اللہ تعالٰی پردہ غیب سے اسباب پیدا کر دے گا
یاد رہے یہ عمل وہی شخص کرے جو سورہ فاتحہ کا عامل ہو یا پھر کسی ایسے شخص سے اجازت لے کر کرے جو کہ سورہ فاتحہ کے عامل ہو تو وہ آپ کو مکمل طریقہ سمجھا سکتا ہے
بنا اجازت کے یہ عمل ہرگز نہ کریں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے

27/09/2024

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
دوست و احباب
سورہ فاتحہ کے فوائد کی دوسری قسط ملاحظہ فرمائیں

سورہ فاتحہ کے روحانی فائدے

ترمذی شریف میں ہے کہ
اس سورہ کو بچھو کے کاٹے ہوئے پر سات مرتبہ پڑھ کر اگردم کر دیں تو انشاء اللہ فورا آرام ملے گا۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ایک مرتبہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ علیل ہوئے تو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم متفکر ہو گئے، اسی وقت وحی نازل ہوئی اور حدیث قدسی میں حق تعالیٰ نے فرمایا کہ اس سورہ سے کام لو جس میں
فا
نہیں ہے

مراد تھی سورہ فاتحہ
حکم ہوا کہ کسی کوزے میں پانی بھر کر 40 مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کردم کردو پھر حسین کو پلاؤ ایساہی کیا گیا تو امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ صحت مند ہو گئے۔

جو شخص سورہ فاتحہ کو درمیان سنت و فرض صبح کو 41 مرتبہ پڑھ کر درد چشم والے پردم کرے تو بہت جلد شفاء ہو۔

جو شخص اس سورہ کو 41 مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر کے کسی سفر پر جائے گا تو اللہ تعالیٰ دوران سفر اسے آفتوں اور زحمتوں
سے محفوظ رکھے گا
اور وہ کامیابی کے ساتھ اپنے گھر واپس آئے گا۔

کسی بھی مقصد کے لئے اگر سورہ فاتحہ کو روزانہ کوئی ایک وقت مقرر کر کے اس کے کل حروف کے برابر یعنی 124 مرتبہ چالیس دن تک پڑھا جائے تو مقصد میں لازما کامیابی ہو۔

شیخ محی الدین ابن العربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کسی شخص کو کوئی اہم ضرورت پیش آئے تو وہ نماز مغرب کے بعد فرض وسنت
سے فارغ ہو کر اس مقام پر جہاں اس نے نماز پڑھی ہے
سورہ فاتحہ چالیس مرتبہ پڑھے اور اس کے بعد اس طرح دعا کرے۔

الٰہی عِلْمُكَ كَافٍ عَنِ السُّوَالِ اكْفِنِي بِحَقِّ الْفَاتِحَةِ مَقَالًا وَحَصِّلْ مَا فِي ضَمیری

چند دن عمل کرنے سے ضرورت پوری ہوگی
اور رحمتوں کے دروازے کھل جائیں گے۔

اگر کوئی قیدی اس سورہ کو روزانہ ایک سو گیارہ مرتبہ پڑھ کر رہائی کی دعا کرے تو جلد ہی اس کو رہائی نصیب ہو جائے ۔

آپ کو کسی حاکم سے کام ہو یا افسران بالا سختی سے پیش آتے ہوں تو آپ یہ عمل کریں
کسی چینی کے برتن پر زعفران و مشک اور کافور ملا کر سورۂ فاتحہ کے الگ الگ حروف تحریر کریں
یہ عمل جمعہ کی پہلی ساعت میں عروج ماہ میں کریں
بشرطیکہ چاند برج عقرب میں نہ ہو۔
اس کے بعد ان حروف کو گلاب کے عرق سے دھو کر کسی پاک صاف شیشی میں یہ پانی رکھ لیں
جس دن حاکم کے پاس جائیں وضو کرنے کے بعد اس شیشی میں سے تھوڑا سا پانی لے کر اپنے دونوں ہاتھ تر کر کے چہرے پر پھیر لیں اور حاکم
کے پاس چلے جائیں ۔
انشاء اللہ حاکم عزت کرے گا
اور جو بھی کام ہوگا اسے کرنے میں خوشی محسوس کرے گا۔

ایک بوتل میں بارش کا پانی جمع کر لیں
پھر لگا تار ۵۵ روزے رکھیں
علاوہ رمضان کے
آخری دن افطار سے پہلے
سورۂ فاتحہ 124 مرتبہ
پڑھ کر بوتل پر دم کر دیں پھر اس پانی کو لگاتار آٹھ دن تک صبح شام پیتے رہیں
انشاءاللہ لطف و کرم کے دروازے ہر طرف سے کھل جائیں گے
اور ایسی تسخیر ہوگی کہ عقل و حیران ہوگی

مشک اور زعفران کے ساتھ کسی چینی کی پلیٹ میں سورہ فاتحہ کے الگ الگ حروف لکھیں اس کے بعد بارش کے پانی اور عرق گلاب سے اس کو دھو لیں اور پھر اس پانی سے سرمہ اصفہانی کو کھرل کریں اس سرمے میں سفید مرغ اور کالی مرغی کا پتہ پیس کر کھرل کریں اس جب سرمہ تیار ہو جائے تو سلائی پر تین مرتبہ سورہ فاتحہ دم کر کے آنکھوں میں لگائیں تو تمام پوشیدہ مخلوق نظر آئے گی

اگر کسی برتن میں سورہ فاتحہ لکھ کر اس کو عرق گلاب سے دھو کر کان میں ڈالیں تو کان کا درد ہو ختم ہوگا

اگر آپ دنیا کے غموں سے پریشان ہوں کسی جگہ کوئی پناہ نہ ملتی ہو مسائل بے شمار ہوں
وسائل نہ ہونے کے برابر ہوں
آپ کا بال بال قرض میں جکڑا ہوا ہو گھر والے بھی آپ سے بدظن ہوں دوستوں نے منہ موڑ لیا ہو
روزگار کی تلاش ہو
لیکن روزگار نہ ملتا ہو
دن بدن غربت اور افلاس کی دلدل میں آپ دھنستے چلے جا رہے ہوں
تو ایسے حالات میں آپ اس مالک حقیقی کے دربار میں
سر جھکا دیجئے جو سب کی ہی سنتا ہے اور سب سے زیادہ عطا کرنے والا ہے اس سے بڑھ کر کوئی کریم نہیں
کوئی مہربان نہیں
کوئی رحم کرنے والا نہیں
کوئی سخی نہیں
آپ اس مالک کون وہ مکان پر کامل بھروسہ کرتے ہوئے
اور یہ یقین رکھتے ہوئے کہ اگر اس کا در بند ہو گیا تو پھر کوئی در آپ کے لیے کھلنے والا نہیں
اور اگر اس نے آپ کو عطا کرنے کا فیصلہ کر لیا تو کوئی آپ کو محروم کرنے والا نہیں
اس ایمان و یقین کے ساتھ
سورہ فاتحہ کا یہ عمل کریں

40 مرتبہ روزانہ درود ابراہیم پڑھیں
اس کے بعد سو مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر 40 مرتبہ درود ابراہیم پڑھیں

اور سجدے میں چلے جائیں
اور یقین رکھیں کہ آپ نے سرزمین پر نہیں حق تعالیٰ کی بارگاہ میں رکھا ہے اس تصور سے بھیگی ہوئی آنکھوں اور قلب کی رقت کے ساتھ اپنی پریشانیاں اپنے رب کے حضور رکھیے اور ان سے مدد مانگیے
انشاءاللہ اتنا ملے گا کہ آپ سے سنبھالا نہیں جائے گا
مانگنا تو ہم سے نہیں آتا وہ ذات تو دینے کے لیے ہر وقت تیار ہے

ہر قسم کے مرض سے نجات
دفعہ مرض کے لیے کسی مٹی کے برتن میں پانی بھر لیں
پھر اس پر
سورہ فاتحہ 40 مرتبہ
اول و آخر درور شریف 40 بار
پڑھ کر دم کریں
اور یہ پانی مریض کو صبح شام ایک ہفتے تک پلائیں انشاءاللہ
مریض شفا یاب ہوگا

سفر پر جاتے وقت تو اگر کوئی شخص 41 مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لے تو جس مقصد کے لیے سفر کر رہا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس میں مکمل کامیابی نصیب ہوگی
اور عافیت کے ساتھ گھر واپسی بھی ہوگی

سورہ فاتحہ کا ایک عجیب و غریب عمل
بزرگوں سے منقول ہے
یہ عمل
فتوحات اور حل المشکلات کے لیے بلا شبہ تیرے بہدف عمل ہے
یہ عمل کبھی بھی خطا نہیں کرتا بس اسے مکمل یقین کے ساتھ کرنا ہے
عمل یہ ہے کہ
فجر کی فرض اور سنت کے درمیان پہلے سات مرتبہ درود شریف پڑھیں پھر
وصل بسم اللہ سورہ فاتحہ پڑھے

الرحمن الرحیم کی تکرار تین مرتبہ کریں

ایاک نعبد وایاک نستعین کی تکرار بھی تین بار کریں

باقی کلمات ایک ہی بار پڑھیں
ختم سورہ پر آمین تین بار پڑھیں اس طرح 41 مرتبہ پڑھیں
اور لگاتار اس عمل کو اسی طرح 21 دن تک جاری رکھیں
41 مرتبہ پڑھنے کے بعد ختم عمل پر سات مرتبہ درود شریف پڑھیں انشاءاللہ مشکلات دفع ہوں گی فتوحات اور کشائش رزق کے دروازے کھلتے چلے جائیں گے اور زندگی میں اچھے اچھے انقلاب رونما ہوں گے

جن لوگوں کو عملیات کا شوق ہے اور وہ نئے نئے عملیات پر نئے نئے تجربات کرتے رہتے ہیں
ان کے لیے ایک تسخیر کا عمل پیش کیا جاتا ہے
یہ عمل زود اثر بھی ہے اور تیرے بہدف بھی ہے
اس عمل کی برکت سے بے پناہ فتوحات ہوتی ہیں
اور مخلوقات کی نظروں میں اس عمل کا عامل محبوب وہ مقبول ہو جاتا ہے
سورہ فاتحہ کی برکات سے اس عمل کے عامل کو ظاہر اور باطنی انوار عطا ہوتے ہیں
اور دنیا سے مستغنی ہو جاتا ہے
دنیا وافر انداز میں عطا ہوتی ہے عزت وہ رفت میں اضافہ ہوتا ہے
مقبولیت دن بدن بڑھتی چلی جاتی ہے
اس عمل کے سلسلے میں اکابرین کی ہدایت یہ ہے کہ
وقت اور جگہ مقرر ہو
لباس بھی آخر تک ایک ہی رہے روزانہ عمل کے وقت لباس پہن لیا جائے پھر اتار دیا جائے
تعداد میں اگر کسی دن شبہ ہو جائے تو عمل ختم کر کے پھر از سر نو شروع کیا جائے
اس عمل کو مکمل تنہائی میں کریں عمل کے دوران خوشبو کا استعمال اور اگر بتی وغیرہ کا استعمال بھی کر لیں تو زیادہ بہتر ہے
عمل 21 روز کا ہے
طریقہ یہ ہے کہ
جمعہ کے دن سورہ فاتحہ مع بسم اللہ ایک بار پڑھیں
عمل کے شروع اور آخر میں روزانہ سات مرتبہ درود شریف ضرور پڑھ لیں
سنیچر کے روز 30 بار
اتوار کے روز 8 بار
پیر کے روز 40 بار
منگل کے روز 4 بار
بدھ کے روز 5 بار
جمعرات کے روز 200 بار
جمعہ کے روز 2 بار
سنیچر کے روز 70 بار
اتوار کے روز 10 بار
پیر کے روز 50 بار
منگل کے روز 20 بار
بدھ کے روز 6 بار
جمعرات کے روز 60 بار
جمعہ کے روز 400 بار
سنیچر کے روز 90 بار
اتوار کے روز 9 بار
پیر کے روز 100 بار
منگل کے روز 700 بار
بدھ کے روز 1000 بار
جمعرات کے روز 800 بار

اس عمل کو جس نے بھی کیا اللہ تعالی کے فضل سے کامیاب ہوا آپ اس عمل کو اگر کسی مقصد کے لیے بھی کریں گے تو انشاءاللہ تعالی بھرپور کامیابی ملے گی

دشمنوں سے حفاظت کے لیے
اگر کوئی شخص دشمنوں کی سازشوں کا شکار ہو
اور دشمنوں سے نجات کی کوئی صورت سمجھ میں نہ آتی ہو اور دشمنوں نے زندگی تلخ کر دی ہو
ہر وقت خوف وہ خطرہ درپیش ہو ایسے حالات میں
ہر فرض نماز کے بعد
سات مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھی
جائے
انشاءاللہ دشمنوں سے حفاظت رہے گی

ہر طریقے کے روحانی، جسمانی، طبی، نفسیاتی، مسائل کےحل کیلئے مکمل اعتماد کے ساتھ رابطہ کریں
ادارہ انجاء ہیلنگ سینٹر
شہر مالیگاؤں
9373001200

ہمارے واٹس اپ گروپ میں شامل ہونے کے لئے لنک پر کلک کریں
جہاں آپ کو روزانہ نئے نئے وظائف بتائے جاتے ہیں

https://chat.whatsapp.com/KdhcdS9MYeM9IxGyTOycco

Address

Malegaon
423203

Opening Hours

Monday 11am - 7pm
Tuesday 11am - 7pm
Wednesday 11am - 7pm
Thursday 11am - 7pm
Saturday 11am - 7pm
Sunday 11am - 7pm

Telephone

+919373001200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anja Healing Centre posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Anja Healing Centre:

Share