26/06/2025
*کرپشن کہاں نہیں ، بد عنوان کون نہیں؟*
{صرف چند موٹی موٹی تصویریں دکھا رہوں، مضمون طویل ہے لیکن ہمارے ضمیر کو جگانے کےلئے یا معاشرے کے صحیح خدوخال سے واقف کرنے کے لئے ضروری ہے، ہمیں صرف بڑی بدعنوانیاں اور دوسروں کی بدعنوانیاں ہی نظر آتی ہیں، چھوٹی چھوٹی بدعنوانیوں پر دھیان نہیں جاتا، *شاید اس لیے کہ ان چھوٹی چھوٹی بدعنوانیوں میں، ہم خود ملوث ہیں، اور ہم نے تو اس کے خلاف بولنا ہے، اب خود کے خلاف کیسے بول سکتے*۔۔
١. وہ ڈاکٹر جو بلا ضرورت مختلف اقسام کا ٹیسٹ لکھ کر فالتو پیسہ لیتے ہیں، ہسپتال میں ٹھیک سے علاج نہیں کرتے اور خود کے کلینک میں بہتر علاج کرتے ہیں، کیا وہ کرپٹ نہیں؟
2. وہ ٹیکسی یا رکشہ ڈرائیور اور قلی جو زیادہ کرایہ یا مزدوری لیتا ہے، کیا وہ کرپٹ نہیں۔۔
3. وہ اسکول ٹیچر جو سکول میں ٹھیک سے نہیں پڑھاتے مگر ٹیوشن خوب دل لگا کر پڑھاتے ہیں، کیا وہ کرپٹ نہیں ۔۔
4. کیا وہ ملازم جو ایمانداری سے کام نہیں کرتا، بدعنوان نہیں
5. وہ طالب علم جو والدین کی کمائی خرچ کر کے بھی دل لگا کر پڑھائی نہیں کرتا، کیا وہ کرپٹ نہیں
6. وہ لوگ جو رشوت دے کر نوکری ایڈمیشن یا ٹھیکہ لیتے ہیں، کیا وہ کرپٹ نہیں۔۔
7. وہ مینیجر جو کسی قابل امیدوار کو نہ چن کر اپنے رشتہ دار یا اپنے ہم مذہب یا اپنے علاقے کے کمتر کا انتخاب کرتا ہے، کیا وہ کرپٹ نہیں۔۔۔
٨. وہ لوگ جو لاکھوں روپے کے اصلی سافٹ ویئر کے بجائے نقلی سافٹ ویئر سستے میں خرید کر استعمال کرتے ہیں یا بنا خریدے کاپی کرلیتے ہیں ، کرپٹ نہیں ۔۔
9. وہ لوگ جو شادی جیسے پاک رشتے کو تجارت بنا کر جہیز لیتے، کیا وہ کرپٹ نہیں۔۔
10. وہ لوگ جو زکوٰۃ نکال کر یا برائے نام زکوٰۃ نکال کر غریبوں کے حق کو اپنی ضرورت کے لیے استعمال کرتے ہیں، کیا وہ کرپٹ نہیں ۔۔
١١. وہ جرنلسٹ جو ان کے خلاف تو کچھ نہیں لکھتے جن سے ان کو فائدہ پہنچتا ہے، لیکن ان کے بال کی کھال اتار دیتے ہیں جن سے ان کو فائدہ نہیں ہوتا، کیا وہ کرپٹ نہیں ۔۔۔
12. وہ دین کے ٹھیکے دار جو آپس میں دوریاں اور اختلافات بڑھاتے ہیں، مذہب کو پیچیدہ بناتے ہیں اور چھوٹی چھوٹی باتوں کا بتنگڑ بنا کر دکان چلاتے ہیں، کیا وہ کرپٹ نہیں۔۔
13. وہ بھکاری جو جھوٹی معذوری دکھا کر بھیک مانگتا ہے اور اچھی خاصی رقم جمع کرنے کے باوجود بھیک مانگنا نہیں چھوڑتا، کیا وہ کرپٹ نہیں۔۔۔
14. وہ لوگ جو تنظیم کے نام پر لاکھوں روپیہ جمع کرتے ہیں اور اسے ایمانداری کے ساتھ ضرورت مندوں میں خرچ نہیں کرتے، کیا وہ کرپٹ نہیں۔۔۔؟؟؟