
02/06/2025
اسلام آباد: چترال سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل
اسلام آباد میں تھانہ سنبل کی حدود میں چترال سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ثنا یوسف کو ان کے گھر آئے ایک مہمان نے گولیاں ماریں اور موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
ثنا یوسف کا تعلق اپر چترال کے علاقے چوئنج سے تھا اور وہ مشہور سماجی کارکن اور تحریک تحفظ حقوق چترال کے سرگرم رُکن یوسف حسن کی صاحبزادی تھیں۔
مقتولہ نے نہایت کم عمری میں بطورِ کانٹنٹ کریئٹر نام کمایا اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے زائد تھی جبکہ ٹک ٹاک پر بھی انکی اچھے خاصے فالوورز تھے
اس واقعے کے پیچھے کارفرما وجوہات کا تعین اور ملزم کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے
#چترال