AD Sajid Official

AD Sajid Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AD Sajid Official, Medical and health, Phnom Penh.

Entrepreneur | Explorer | Teacher
Living in Cambodia 🇰🇭 | From Pakistan 🇵🇰
Lucky Tour & Travel ✈️
Passionate about connecting people and cultures 🌍

https://whatsapp.com/channel/0029Vb5sO1wE50UoMpjbse16

ڈاکٹر سبیل اکرام کا تعلق پاکستان کے ایک معروف علمی و فکری خانوادے سے ہے۔نوجوان سبیل نہ صرف حافظِ قرآن ہیں بلکہ میڈیکل ڈا...
01/03/2026

ڈاکٹر سبیل اکرام کا تعلق پاکستان کے ایک معروف علمی و فکری خانوادے سے ہے۔نوجوان سبیل نہ صرف حافظِ قرآن ہیں بلکہ میڈیکل ڈاکٹر، بزنس مین اور امامِ تراویح بھی ہیں۔

اے بی ایس ڈویلپرز کے چیئرمین کی حیثیت سے انہوں نے اپنے فنی و تجارتی انداز سے نمایاں مقام حاصل کیا۔ ایک مذہبی حلیے کا یہ نوجوان، بحریہ اور پوش ایریاز میں لوگوں کے اعتماد کو جیت رہا ہے، محبتیں سمیٹ رہا ہے، جبکہ عموماً پاکستان میں رئیل اسٹیٹ سے وابستہ افراد لوگوں کے لیے پریشانی کا سبب بنتے ہیں۔

ڈاکٹر سبیل اکرام نے پاکستان کی سب سے بلند عمارت بنانے کا اعلان بھی کیا ہے، اور اپنے دنیاوی کام میں اتنا احتیاط برتتے ہیں کہ ایک رہائشی عمارت کی جم انہوں نے کسی شخص کو اس لیے نہیں دی کیونکہ وہ وہاں موسیقی چلانا چاہتے تھے — شرعی حدود کا خیال رکھنے والا ایک منفرد رویہ۔

ڈاکٹر صاحب بحریہ لاہور کی گرینڈ مسجد میں نمازِ تراویح کی امامت کرتے ہیں، اور ان کی تراویح کی لائیو نشریات اور کیمروں کی بہتات سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔ ایک طبقہ ان پر شدید تنقید کر رہا ہے۔

ہماری قوم بھی عجیب مزاج کی ہے اگر تنقید کرنی ہے تو اس بات پر کریں کہ رمضان المبارک میں “رمضان ٹرانسمیشن” کے نام پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بدنام و جاہل افراد ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر فلموں، سستے ڈراموں اور نیم برہنہ خواتین کے کھلے گریبانوں کے ذریعے رمضان کے پروگرام پیش کرتے ہیں۔

بھلا تراویح پڑھانے اور اسے پھیلانے پر اعتراض کیسے بنتا ہے؟

حرمین شریفین سے تراویح اور نمازوں کی لائیو نشریات کو پینتیس چالیس سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے۔ بیت اللہ شریف میں 5,000 سے زائد اور مسجدِ نبوی شریف میں 1,300 سے زائد کیمرے نصب ہیں، اور دنیا کے تمام براعظموں میں یہ روح پرور نمازی لمحات دکھائے جا رہے ہیں۔ اور آپ ڈاکٹر سبیل اکرام کے مبلغ چھ عدد کیمروں کو لیکر رونے بیٹھ گئے ہیں۔

اصل بات یہ ہے کہ ہم مولوی اور مذہبی لوگوں کی مسکین اور عاجزانہ شکل کو پسند کرتے ہیں، خود کفیل،اور اپنے پاؤں پر کھڑا مولوی یا قاری ہمیں ہضم نہیں ہوتا۔

ہمیں مولوی سائیکل پر آتا اچھا لگتا ہے مہنگی گاڑی اور اچھی سواری والا مولوی ہمیں منظور نہیں۔

Copied

ایک تلخ مگر ضروری بات — خاص طور پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیےہم اکثر فخر سے کہتے ہیں کہ “ہم پاکستانی ہیں، ہمارا ک...
08/02/2026

ایک تلخ مگر ضروری بات — خاص طور پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے
ہم اکثر فخر سے کہتے ہیں کہ “ہم پاکستانی ہیں، ہمارا کلچر بڑا اعلیٰ ہے، ہم مہمان نواز قوم ہیں” — مگر افسوس، جب عمل کا وقت آتا ہے تو کچھ لوگ پاکستان کو شرمندگی کا سامان بنا دیتے ہیں۔
یہ کوئی افواہ نہیں کہ دبئی اور دیگر خلیجی ممالک میں ایک وقت پر حکومتی سطح پر پاکستان سے رابطہ کیا گیا کہ اپنے شہریوں کو کنٹرول کریں۔ وجہ؟
عوامی مقامات، بیچز اور مالز میں غیر اخلاقی حرکات، خواتین کو گھورنا، نامناسب جملے، گروپس میں کھڑے ہو کر تماشا لگانا — اور پھر حیرانی کہ “ویزا کیوں بند ہو رہے ہیں؟”
عجیب منطق ہے نا؟
قانون توڑیں، بدتمیزی کریں، میزبان ملک کی ثقافت کا مذاق اُڑائیں — اور پھر امید رکھیں کہ دنیا ہمیں سر آنکھوں پر بٹھائے؟
یہ یاد رکھیں:
جب آپ باہر ہوتے ہیں تو آپ صرف خود کو نہیں، پورے پاکستان کو represent کر رہے ہوتے ہیں۔
آپ کی ایک حرکت، ایک ویڈیو، ایک شکایت — ہزاروں شریف پاکستانیوں کے لیے مسئلہ بن جاتی ہے جو محنت، عزت اور خاموشی سے روزی کما رہے ہیں۔
یہ کوئی “مردانگی” نہیں کہ کسی عورت کو گھوریں۔
یہ کوئی “آزادی” نہیں کہ پبلک پلیس کو گاؤں کا چوک سمجھیں۔
اور یہ کوئی سازش نہیں کہ قوانین توڑنے پر جرمانے، ڈیپورٹیشن اور ویزا پابندیاں لگیں۔
اگر باہر رہنے کی تمیز نہیں سیکھ سکتے —
تو پھر باہر جانے کی خواہش بھی نہ رکھیں۔
براہِ کرم، خود بھی سدھریں اور دوسروں کو بھی
سمجھائیں۔

یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لیں:
بیرونِ ملک، خاص طور پر یورپ میں، خواتین آپ پر نہ تو مری ہوتی ہیں اور نہ ہی وہ آپ سے منہ لگانے میں کوئی دلچسپی رکھتی ہیں۔
صرف اس وجہ سے کہ آپ مرد ہیں، یا آپ کسی گروپ میں کھڑے ہیں — یہ کوئی وجہ نہیں کہ سامنے والی خاتون آپ کو نوٹس کرے۔
وہ تب ہی آپ کی طرف متوجہ ہوتی ہیں جب:
آپ کا کردار بہتر ہو،
آپ کی گفتگو میں شائستگی اور ذہانت ہو،
اور آپ کی شخصیت میں وقار ہو۔
آنکھیں پھاڑ کر گھورنا، گھٹیا جملے کسنا، یا خود کو زبردستی “نمایاں” کرنے کی کوشش کرنا نہ تو پرکشش ہے اور نہ ہی قابلِ برداشت — بلکہ یہ آپ کو فوراً ایک غیر مہذب اور خطرناک شخص کے طور پر پیش کرتا ہے۔
یہ سمجھ لیں:
یورپ میں خواتین آزاد ہیں، مگر بے وقوف نہیں۔
وہ عزت دیتی ہیں، عزت مانگتی ہیں — اور حد پار کرنے والے کو سیدھا قانون کے حوالے کر دیتی ہیں۔
لہٰذا اگر عزت چاہتے ہیں تو رویّہ بدلیں۔
کیونکہ وہاں کسی کو نہ آپ کی قومیت متاثر کرتی ہے، نہ آپ کا پاسپورٹ —
صرف آپ کا طرزِ عمل آپ کی پہچان بنتا ہے۔

کیونکہ پاکستان کی عزت فیس بک پوسٹوں سے نہیں، رویہ بدلنے سے بنتی ہے۔




🇵🇰🕊️ Kashmir Solidarity Day – Phnom Penh, CambodiaToday, on Kashmir Solidarity Day, I participated in an event organized...
05/02/2026

🇵🇰🕊️ Kashmir Solidarity Day – Phnom Penh, Cambodia

Today, on Kashmir Solidarity Day, I participated in an event organized by the Embassy of Pakistan in Phnom Penh, Cambodia.

آج کا دن ہمیں کشمیر کے اُن معصوم لوگوں کی یاد دلاتا ہے
جو کئی دہائیوں سے ظلم، تشدد اور ناانصافی کا شکار ہیں۔
بہت سے کشمیری شہید کیے گئے، تشدد کا نشانہ بنے، اور اپنے پیاروں سے محروم ہوئے۔

We remember the innocent Kashmiris who have lost their lives,
who have been beaten, detained, and silenced —
yet their spirit for freedom and dignity remains unbroken.

ہم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں
اور اُن کے حقِ خودارادیت، امن اور انصاف کی حمایت کرتے ہیں۔

🕊️ Peace, justice, and human rights for Kashmir.
May Allah grant sabr to the families of the martyrs and bring peace to Kashmir. 🤲




🪁🌆 Kite Fever Takes Over Lahore! Pakistan’s Largest Kite Installed at Liberty Chowkلاہور میں پتنگ بازی کا جنون عروج پر —...
04/02/2026

🪁🌆 Kite Fever Takes Over Lahore! Pakistan’s Largest Kite Installed at Liberty Chowk
لاہور میں پتنگ بازی کا جنون عروج پر — لبرٹی چوک پر پاکستان کی سب سے بڑی پتنگ نصب

Lahore is buzzing with Basant excitement as a giant decorative kite has been installed at Liberty Chowk, turning the iconic spot into a vibrant photo attraction.
Citizens are gathering to enjoy the festive atmosphere as the city embraces the colors, culture, and spirit of spring.

📌 This post is shared for cultural and public awareness purposes only.

Start your day with gratitude, hope, and a peaceful heart 🌸Good Morning – may today bring you happiness and success 🤍   ...
28/01/2026

Start your day with gratitude, hope, and a peaceful heart 🌸
Good Morning – may today bring you happiness and success 🤍

غیر ملک آنے کا ارادہ ہے؟تو پہلے یہ غلط فہمی دماغ سے نکال دو کہ کوئی تمہارا انتظار کر رہا ہے۔ یہاں نہ کوئی ماموں کام آتا ...
21/01/2026

غیر ملک آنے کا ارادہ ہے؟
تو پہلے یہ غلط فہمی دماغ سے نکال دو کہ کوئی تمہارا انتظار کر رہا ہے۔ یہاں نہ کوئی ماموں کام آتا ہے، نہ دوست، نہ جان پہچان۔ ہر بندہ اپنی روٹی کی جنگ میں اکیلا کھڑا ہے۔ یہاں آنے کا مطلب ہے اکیلا ہو جانا۔ نہ کوئی پوچھنے والا، نہ سننے والا بھوک لگے گی تو خود برداشت کرو گے، پیاس لگے گی تو خود انتظام کرو گے۔ یہاں کسی کو تمہارے حالات سے ہمدردی نہیں، کیونکہ ہر ایک خود حالات سے لڑ رہا ہے۔ ایئرپورٹ پر اترتے ہی یہ امید رکھنا کہ لوگ استقبال میں کھڑے ہوں گے، نوکریوں کی پلیٹیں اٹھا کر منتیں کریں گے— یہ سب بیوقوفی ہے، خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ یہ خوابوں کی دنیا نہیں، یہ امتحان گاہ ہے۔ پہلا سال تو انسان صرف یہ سیکھتا ہے کہ سانس کیسے لینی ہے، سمجھ کیسے بوجھ بن جاتی ہے، اور خاموشی کیسے ہنر بن جاتی ہے۔ پیسہ کمانا؟ وہ بعد میں، اگر نصیب اور ہمت نے ساتھ دیا تو۔ یہ مت سمجھو کہ یہاں انسانیت مر چکی ہے، سچ یہ ہے کہ یہاں انسانیت کے پاس وقت نہیں بچا۔ ہر کوئی اپنے زخم چھپا کر کام کر رہا ہے۔ اگر تم مضبوط نہیں ہو، اگر تم تنہائی، ذلت، انتظار اور ناقدری برداشت نہیں کر سکتے،
تو مت آؤ۔ اور اگر آ گئے ہو تو یاد رکھو: یہاں روتا وہی ہے جو کمزور ہوتا ہے، اور جیتتا وہی ہے جو خاموشی سے سب کچھ سہہ لیتا ہے
#پردیس #تنہا #سکون #فیملی #پیار

*✈️ *پاکستان ایئر فورس میں شمولیت کےشاندار مواقع!*پاکستان ایئر فورس نے *میٹرک پاس طلبہ* کے لیے نوکریوں کا اعلان کر دیا ہ...
13/01/2026

*✈️ *پاکستان ایئر فورس میں شمولیت کےشاندار مواقع!*

پاکستان ایئر فورس نے *میٹرک پاس طلبہ* کے لیے نوکریوں کا اعلان کر دیا ہے۔

💼 *اپلائی کرنے کی تاریخ:*
*12 جنوری سے 25 جنوری 2026*
1. Aero Technician #
میٹرک۔65%
انگلش فزکس کیمسٹری اور یاضی # 65%
عمر # 15.1/2 سے 19
قد* 163سینٹی میٹر

2. Aero support #
میٹرک۔65%
انگلش فزکس کیمسٹری اور یاضی # 65%
عمر # 17 سے 20
قد* 163سینٹی میٹر

3. PF&DI. 6میٹرک۔%5%
انگلش 65%
فزکس کیمسٹری اور یاضی # 60%
عمر # 16.1/2 سے 21
قد # 178سینٹی میٹر
4. Security # میٹرک۔65%
انگلش # 60%
عمر # 1/2.17سے21
قد #175سینٹی میٹر

5. MTD #
میٹرک # %65%
انگلش # 65%
فزکس کیمسٹری اور یاضی # 60%
عمر # 17.1/2سے23
قد* 168سینٹی میٹر

6.Fire Figher. 65% #میٹرک
انگلش فزکس کیمسٹری اور یاضی # 60%
عمر # 16.1/2سے20
قد* 163 سینٹی میٹر

7.Medical Asst #میٹرک۔70%
انگلش فزکس کیمسٹری اور # 65% بیالوجی 70%
عمر # 16.1/2 سے 20
قد* 163سینٹی میٹر
8. IT Assistant #
میٹرک # 65%
کمپیوٹر سائنس #70%
انگلش فزکس کیمسٹری اور یاضی # 65%
عمر # 17 سے 20
قد* 163سینٹی میٹر

پیرودھائی جنرل بس اڈا ختم کیا جا رہا ہے۔پیرودھائی جنرل بس اسٹینڈ سمیت تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو رنگ روڈ راولپنڈی منتقل کیا ...
12/01/2026

پیرودھائی جنرل بس اڈا ختم کیا جا رہا ہے۔

پیرودھائی جنرل بس اسٹینڈ سمیت تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو رنگ روڈ راولپنڈی منتقل کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد کی سبزی منڈی، فیض آباد، 26 نمبر چونگی اور دیگر تمام بس اڈے بھی رنگ روڈ پر شفٹ ہوں گے۔

شہر کے اندر ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے پر پابندی ہوگی، جبکہ پیرودھائی سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے لوکل بس سروس شروع کی جائے گی، جس کا کرایہ 20 سے 50 روپے ہوگا۔ مسافر ایک ہی بس سروس کے ذریعے مختلف علاقوں تک سفر کر سکیں گے۔

پنجاب، پشاور اور آزاد کشمیر سے آنے والی ٹریفک کے لیے الگ الگ پوائنٹس مقرر کیے جا رہے ہیں، جبکہ رنگ روڈ موٹر وے اور جی ٹی روڈ کو آپس میں جوڑے گی۔
یہ منصوبہ شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے ایک جامع اور مؤثر حکمتِ عملی قرار دیا جا رہا ہے۔ 🛣️🚍
I think it’s a good step from Government of Punjab to make everything smoothly. I appreciate for these all steps towards beneficial for people.

One of the best things about traveling in Cambodia is the ubiquitous QR code payment system, which works everywhere from...
10/01/2026

One of the best things about traveling in Cambodia is the ubiquitous QR code payment system, which works everywhere from rural areas to urban centers, supported by stable internet across all provinces.

From catching a tuk-tuk to buying from street vendors and traditional markets, you can pay via QR code in Phnom Penh and provinces like Siem Reap, Kampot, Battambang, Mondulkiri, Kratie, and Kandal. This is made possible through e-wallets and banking apps such as Wing, eMoney, ACLEDA, ABA, and Phillip Bank, Chip Mong Bank,...

​Notably, mobile networks like Metfone, Cellcard, and Smart provide reliable coverage nationwide, ensuring smooth online transactions. Therefore, when visiting Cambodia, feel free to rely on local e-wallets and mobile networks—supported by agents and showrooms across the country—without the need to carry too much cash.








🇰🇭 CAMBODIA: CONGRATULATIONS ON THE DIGITAL LEAP! Huge congratulations to Cambodia on becoming Global Digital Citizens! ...
03/01/2026

🇰🇭 CAMBODIA: CONGRATULATIONS ON THE DIGITAL LEAP!

Huge congratulations to Cambodia on becoming Global Digital Citizens!

The official rollout of 5G coverage marks a historic turning point, showcasing Cambodia’s powerful transformation in the digital era. It is a perfect fusion of deep-rooted heritage and cutting-edge innovation.

Zohran Mamdani, elected as New York City's first Muslim mayor in November 2025, plans to take his oath of office on the ...
30/12/2025

Zohran Mamdani, elected as New York City's first Muslim mayor in November 2025, plans to take his oath of office on the Quran.

This historic step reflects his Muslim heritage and commitment to faith in public service

بیجنگ سب وے کا یہ ایک عام سا سٹیشن ہے، کوئی بہت بڑا نہیں ، ساتھ میں دوسری تصویر میں بیجنگ سب وے کا نقشہ بھی دیا گیا ہے۔ ...
07/12/2025

بیجنگ سب وے کا یہ ایک عام سا سٹیشن ہے، کوئی بہت بڑا نہیں ، ساتھ میں دوسری تصویر میں بیجنگ سب وے کا نقشہ بھی دیا گیا ہے۔ بیجنگ سب وے کا زیادہ تر حصہ انڈر گراؤنڈ ہے، میں کہتا ہوں کہ ان لوگوں نے چوہوں کی طرح اندر ہی اندر کھود کھود کر کیا دنیا بسا رکھی ہے۔سب وے کا نظام گوروں کی ایجاد ہے لیکن اسے جو ترقی چینیوں نے دی وہ اپنی مثال ہے۔ ایک عام سب وے سٹیشن بھی ہمارے ہاں ایئرپورٹ سے بڑا لگتا ہے، کئی سب وے سٹیشن ایسے ہیں جو بہت بڑے بڑے شاپنگ مال ہیں،۔ صفائی کا اتنا بہترین انتظام کے گھاس کا تیلا بھی نہیں ملے گا۔ وقت کی پابندی میں یہ پہلے ہی جاپان کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔ ٹرین منٹ تو بہت دور سیکنڈ بھی لیٹ نہیں ہوتی اگر کوئی سب وے سٹیشن آپ سے قریب ہے تو گھر میں بیٹھے بیٹھے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ٹرین کس وقت آ رہی اسی حساب سے گھر سے نکلیں
پچھلے سال سے کچھ ڈرائیور کے بغیر ٹرینوں کے بھی تجربات کامیابی سے کئے گئے
#🇨🇳

Address

Phnom Penh
120103

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AD Sajid Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram