
01/06/2023
بسم اللہ الرحمن الرحیم
پالیسی میسج
چلڈرن ھسپتال لاھور ،پنجاب کا دل ،کے بہت بڑے ھسپتال میں جس لاقانونیت اور بربریت کا مظاہرہ کیا گیا پڑھے لکھے معاشرے میں اسکی تاریخ نہیں ملتی،ڈاکٹر سعد رفیق ،PGR, پہ ھونے والے ظلم کی پرزور الفاظ میں مذمت کی جاتی ھے،ایسے واقعات آے روز رونما ھوتے ہیں سرکار کے ھسپتالوں میں، سیکورٹی نام کی کوئی چیز نہیں، قانون اور انصاف اتنا مہنگا اور دور ھے کہ ملک کا پڑھا لکھا نوجوان باہر جانے پہ مجبور ھے۔
ھم اس مشکل گھڑی میں اپنے بھائی ڈاکٹر سعد رفیق کے ساتھ کھڑے ہیں اور انکی جلد بہتری کے لئے دعاگو ہیں۔
ھم وزیر اعلی پنجاب،ہیلتھ منسٹر پنجاب ،سیکریٹری صحت پنجاب اور آئی جی پولیس پنجاب سے مودبانہ درخواست کرتے ہیں کہ ملزموں کو جلد کیفرکردار تک پہنچائیں اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لے جلد ھسپتال پروٹیکشن بل اسمبلی سے منظور کرواکہ جلد نافذالعمل کیا جائے۔شکریہ
BEST WISHES
Dr.Abrar Ul Haq Satti
Dr Khalid Ameer