The Psychological Wellness Hub

The Psychological Wellness Hub Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Psychological Wellness Hub, Psychologist, Globally, Kuala Lumpur.
(1)

Welcome to our Psychology Community 🧠
This page is dedicated to sharing knowledge, research insights, mental health awareness, psychological theories, and practical guidance related to psychology.Stay connected for updates from the world of psychology.

19/03/2026

یادداشت اور توجہ کے مسائل اب صرف بڑھاپے کا مسئلہ نہیں — نوجوان ذہنی دباؤ کی نئی حقیقت

ایک بڑی آبادیاتی تحقیق (Population Study) جو امریکہ میں کی گئی، اس سے معلوم ہوا کہ پچھلے عشرے میں میموری (Memory)، فوکس (Focus) اور ڈیسیژن میکنگ (Decision Making) سے متعلق خود رپورٹ کیے گئے مسائل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر چالیس سال سے کم عمر افراد میں۔

شرکاء سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں روزمرہ زندگی پر اثر انداز ہونے والی توجہ، یادداشت یا فیصلے کرنے میں سنجیدہ مشکل پیش آتی ہے۔ نتائج کے مطابق نوجوان بالغ افراد (18–39 سال) میں ایسی مشکلات کی شرح تقریباً دوگنی ہو گئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بڑی عمر کے گروپس میں یہ شرح مستحکم رہی یا کچھ کم ہوئی۔ چونکہ ڈیمنشیا (Dementia) کا خطرہ عمر کے ساتھ بڑھتا ہے، اس لیے یہ رجحان صرف بڑھتی عمر کی وجہ سے نہیں سمجھا جا سکتا۔ اس کا مطلب ہے کہ نوجوان نسل کو متاثر کرنے والے مخصوص نفسیاتی اور ماحولیاتی عوامل (Environmental Factors) موجود ہیں۔

یہ تحقیق دماغی بیماری (Brain Disease) کی تشخیص نہیں کرتی بلکہ سیلف رپورٹ (Self Report) پر مبنی ہے۔ یعنی یہ لوگوں کے اپنے تجربے کو ظاہر کرتی ہے، نہ کہ کلینیکل ٹیسٹنگ (Clinical Testing) کو۔

مگر سوال یہ ہے کہ نوجوان کیوں ذہنی طور پر زیادہ تھکا ہوا محسوس کر رہے ہیں؟

🔬 بیسک میکانزم (Basic Mechanism)

مسلسل اسٹریس (Chronic Stress) کی صورت میں دماغ میں کورٹیسول (Cortisol) کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ طویل عرصے تک بلند کورٹیسول ہپوکیمپس (Hippocampus) کی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے جو یادداشت کے لیے اہم ہے۔

پری فرنٹل کارٹیکس (Prefrontal Cortex)، جو توجہ اور فیصلوں کو منظم کرتا ہے، مسلسل ڈیجیٹل ڈسٹریکشن (Digital Distraction) اور ملٹی ٹاسکنگ (Multitasking) کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار ہو سکتا ہے۔

ڈیفالٹ موڈ نیٹ ورک (Default Mode Network) زیادہ فعال ہونے پر ذہن کو بار بار ماضی اور مستقبل کی فکر میں لے جاتا ہے، جس سے فوکس کمزور پڑ جاتا ہے۔

نیند کی کمی (Sleep Deprivation) دماغ کے نیورل کنکشنز (Neural Connections) کو مستحکم ہونے نہیں دیتی، نتیجتاً یادداشت متاثر ہوتی ہے۔

🧠 بنیادی اسباب (Basic Causes)

مسلسل ذہنی دباؤ

سوشل میڈیا اور اسکرین اوورلوڈ (Screen Overload)

نیند کی خرابی

انزائٹی (Anxiety) اور ڈپریشن (Depression)

غیر متوازن طرزِ زندگی

سماجی تنہائی (Social Isolation)

غیر یقینی معاشی حالات

📉 زندگی کے متاثرہ شعبے (Affected Life Areas)

تعلیمی کارکردگی (Academic Performance)

پیشہ ورانہ کارکردگی (Work Productivity)

تعلقات (Relationships)

خود اعتمادی

روزمرہ فیصلے

اکثر نوجوان یہ سمجھتے ہیں کہ شاید ان کی یادداشت کمزور ہو رہی ہے یا دماغی بیماری شروع ہو رہی ہے، مگر اکثر صورتوں میں مسئلہ دماغی تھکن (Mental Fatigue) اور جذباتی دباؤ (Emotional Strain) کا ہوتا ہے۔

🛋️ تھراپی اور پروفیشنل کردار (Therapy and Professional Role)

ماہرِ نفسیات (Psychologist) سب سے پہلے مکمل اسیسمنٹ (Assessment) کرتے ہیں تاکہ معلوم ہو کہ مسئلہ خالصتاً سٹریس بیسڈ ہے، موڈ ڈس آرڈر (Mood Disorder) سے متعلق ہے یا لائف اسٹائل فیکٹرز کی وجہ سے۔

کگنیٹو بیہیویئرل تھراپی (Cognitive Behavioral Therapy) کے ذریعے منفی سوچ کے پیٹرنز کو منظم کیا جاتا ہے۔
اسٹریس مینجمنٹ (Stress Management) اور سلیپ ہائیجین (Sleep Hygiene) ٹریننگ دی جاتی ہے۔
فوکس بڑھانے کے لیے مائنڈ فلنس بیسڈ انٹروینشن (Mindfulness Based Intervention) استعمال کی جاتی ہے۔

🌿 بہتری کے لیے دو سادہ عملی تجاویز

1️⃣ ڈیجیٹل فاسٹنگ (Digital Fasting)
روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ بغیر اسکرین کے گزاریں۔ یہ پری فرنٹل کارٹیکس کو ری سیٹ کرنے میں مدد دیتا ہے۔

2️⃣ سلیپ روٹین ریگولیشن (Sleep Routine Regulation)
روزانہ ایک ہی وقت پر سونا اور جاگنا۔ سونے سے ایک گھنٹہ پہلے اسکرین بند کر دینا یادداشت کی مضبوطی میں مددگار ہے۔

⚠️ اگر یادداشت، توجہ یا فیصلوں کی مشکل شدید (Severe) ہو، روزمرہ کام متاثر ہو رہے ہوں، یا ساتھ انزائٹی اور ڈپریشن کی علامات موجود ہوں تو بروقت ماہرِ نفسیات سے رجوع کرنا ضروری ہے۔ بعض اوقات نیورو سائیکالوجیکل اسیسمنٹ (Neuropsychological Assessment) بھی ضروری ہو سکتا ہے تاکہ دیگر طبی وجوہات کو خارج کیا جا سکے۔

یاد رکھیں، نوجوانی میں ذہنی تھکن بڑھنا کمزوری نہیں بلکہ ایک سسٹمک اشارہ ہے کہ دماغ پر بوجھ زیادہ ہے۔ بروقت آگاہی اور پیشہ ورانہ مدد مستقبل کی دماغی صحت (Long Term Brain Health) کو محفوظ بنا سکتی ہے۔

10/03/2026
06/03/2026

*🌿 سب کو پڑھنے سے پہلے خُود کو پڑھنا سیکھیں*

لوگوں کی نیتیں، عادتیں اور کمزوریاں تلاش کرنے سے بہتر ہے کہ اپنے دل کی آواز سنیں اپنے خیالات کو سمجھیں اپنے احساسات کو پہچانیں اور اپنی کمزوریوں کو قبول کریں کیونکہ جس دن آپ نے خود کو جان لیا اس دن آپ کو دوسروں کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوگی 🌱

*✨ خُود کو سمجھنا سکون دیتا ہے اور دُوسروں پر نظر رکھنا بے سکونی*

بات دل کو لگی ہو تو 👍❤️ ری ایکٹ ضرور کیجئے گا
ماہر نفسیات
fans

06/03/2026

Sleep Disorder

04/03/2026

🧠 انیزائٹی کیا ہے؟ ابتدائی علامات کو نظر انداز نہ کریں

انیزائٹی صرف "زیادہ سوچنا" نہیں ہے، بلکہ یہ ایک نفسیاتی کیفیت ہے جو ذہن اور جسم دونوں کو متاثر کرتی ہے۔ اگر بروقت پہچان لی جائے تو اسے کنٹرول کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

---

🔹 Psychological Symptoms (نفسیاتی علامات)

• ہر وقت بے چینی یا گھبراہٹ
• غیر ضروری خوف یا بدترین نتیجے کا خیال
• زیادہ سوچنا (Overthinking)
• توجہ کی کمی
• چڑچڑاپن
• نیند میں خلل
• فیصلے کرنے میں مشکل

🔹 Physical Symptoms (جسمانی علامات)

• دل کی دھڑکن تیز ہونا
• سانس کا تیز یا کم ہونا
• ہاتھوں یا جسم کا کانپنا
• پسینہ آنا
• معدے کی خرابی
• سر درد یا جسمانی تھکن
• سینے میں جکڑن

🔎 Anxiety کے بنیادی Factors

• مسلسل ذہنی دباؤ (Stress)
• ماضی کے ٹراما یا منفی تجربات
• خاندانی یا جینیاتی رجحان
• ہارمونی تبدیلیاں
• غیر متوازن طرزِ زندگی
• نیند کی کمی
• زیادہ کیفین یا منشیات کا استعمال

---

🌿 علاج — Mindfulness Method (Step by Step Mechanism)

Mindfulness دماغ کو حال میں لانے کا سائنسی طریقہ ہے جو انیزائٹی کو کم کرتا ہے۔

Step 1: Awareness (آگاہی پیدا کریں)

اپنے خیالات اور احساسات کو بغیر جج کیے observe کریں۔
🔬 Mechanism: اس سے Amygdala کی over-activation کم ہوتی ہے۔

Step 2: Controlled Breathing (سانس پر فوکس)

4 سیکنڈ سانس لیں، 4 سیکنڈ روکیں، 6 سیکنڈ چھوڑیں۔
🔬 Mechanism: Parasympathetic nervous system ایکٹیویٹ ہوتا ہے جو جسم کو ریلیکس کرتا ہے۔

Step 3: Grounding Technique (5-4-3-2-1 Method)

5 چیزیں دیکھیں
4 چیزیں چھوئیں
3 آوازیں سنیں
2 خوشبوئیں
1 ذائقہ محسوس کریں
🔬 Mechanism: دماغ کو خیالی خوف سے نکال کر موجودہ لمحے میں لاتا ہے۔

Step 4: Thought Reframing

منفی خیال کو چیلنج کریں:
"کیا واقعی یہ حقیقت ہے یا صرف میرا خوف؟"
🔬 Mechanism: Prefrontal Cortex ایکٹیویٹ ہوتا ہے جو منطقی سوچ کو بڑھاتا ہے۔

Step 5: Daily Practice (Consistency)

روزانہ 10–15 منٹ مشق کریں۔
🔬 Mechanism: نیورل pathways ری وائر ہوتے ہیں اور اضطراب کم ہوتا جاتا ہے۔

---

🌟 یاد رکھیں: انیزائٹی قابلِ علاج ہے۔ بروقت مدد لینا کمزوری نہیں بلکہ سمجھداری ہے۔
ماہر نفسیات
ثناءفیاض

_*دی برن آؤٹ جنریشن: ہم مسلسل تھکن اور مایوسی کا شکار کیوں ہیں اور اس کا اصل حل*_کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ ر...
17/02/2026

_*دی برن آؤٹ جنریشن: ہم مسلسل تھکن اور مایوسی کا شکار کیوں ہیں اور اس کا اصل حل*_

کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ رات کو پوری نیند لے کر اٹھیں، مگر بستر سے نکلتے ہی ایسا محسوس ہو جیسے آپ نے صدیوں سے آرام نہیں کیا؟
کیا آپ کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ اتوار کا دن گزر جائے، چھٹی ختم ہو جائے، مگر دماغ کا بوجھ ہلکا نہ ہو؟
اور سب سے خوفناک سوال: کیا آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ "زندہ" تو ہیں، مگر آپ کے اندر کچھ ہے جو آہستہ آہستہ "مر" رہا ہے؟
اگر ان سوالوں کا جواب "ہاں" ہے، تو گھبرائیے مت۔ آپ اکیلے نہیں ہیں۔
آپ اس دور کی اُس نسل کا حصہ ہیں جسے ماہرین "The Burnout Generation" (تھکی ہوئی نسل) کہتے ہیں۔
میرے پاس نوجوان آتے ہیں، جو بظاہر بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں۔ اچھے کپڑے، ہاتھ میں مہنگا فون، چہرے پر مسکراہٹ۔ مگر جیسے ہی وہ بات شروع کرتے ہیں، ایک ہی جملہ دہراتے ہیں:
"سر! میں تھک گیا ہوں۔ یہ جسمانی تھکن نہیں ہے، مجھے نہیں معلوم یہ کیا ہے، بس دل کرتا ہے سب کچھ چھوڑ کر کہیں بھاگ جاؤں۔"
آج کی یہ تحریر اسی "نامعلوم تھکن" کا پوسٹ مارٹم ہے۔ آئیے سمجھتے ہیں کہ ہمارے نوجوان جسمانی مشقت کے بغیر ہی کیوں ٹوٹ رہے ہیں؟

1. مسئلہ جسم کا نہیں، ہمارے دماغ کی(RAM) کا ہے
(Cognitive Overload)

ہمارے والدین اور دادا دادی ہم سے زیادہ محنت مشقت کرتے تھے۔ وہ کھیتوں میں کام کرتے، میلوں پیدل چلتے، بھاری وزن اٹھاتے۔ مگر وہ رات کو بستر پر لیٹتے ہی سو جاتے تھے۔ ان کے چہروں پر وہ ویرانی نہیں تھی جو آج کے 25 سال کے نوجوان کے چہرے پر ہے۔
وجہ؟
وجہ یہ ہے کہ وہ "جسمانی" تھکتے تھے، اور ہم "ذہنی" تھک رہے ہیں۔
ذرا اپنے دماغ کا تصور ایک کمپیوٹر یا موبائل فون کے طور پر کریں۔ جب آپ کے فون کے بیک گراؤنڈ میں 50 ایپس کھلی ہوں، تو کیا ہوتا ہے؟ فون گرم ہو جاتا ہے، ہینگ ہونے لگتا ہے اور بیٹری تیزی سے گرتی ہے۔
آج کے نوجوان کا دماغ بالکل یہی حالت ہے۔
ہم واٹس ایپ پر بات کر رہے ہیں،
ساتھ ہی دماغ میں کیریئر کی ٹینشن چل رہی ہے،سیاست کا غصہ بھی ہے،دوست کی شادی کی تصویریں دیکھ کر موازنہ (Comparison) بھی چل رہا ہے اور مہنگائی کا خوف بھی۔

نیوروسائنس کی زبان میں اسے "Cognitive Overload" کہتے ہیں۔ ہمارا دماغ ہر وقت پروسیسنگ کر رہا ہے۔ وہ ایک سیکنڈ کے لیے بھی "آف لائن" نہیں ہوتا۔
یہی وجہ ہے کہ جب آپ سو بھی جاتے ہیں، آپ کا دماغ جاگ رہا ہوتا ہے۔ وہ "اسٹینڈ بائی" (Standby) موڈ پر نہیں جاتا، وہ بس اسکرین آف کرتا ہے مگر بیک گراؤنڈ میں ڈیٹا چل رہا ہوتا ہے۔ اسی لیے صبح اٹھ کر آپ فریش نہیں ہوتے، کیونکہ آپ کی روح نے آرام کیا ہی نہیں۔

2. بدلے کی نیند:
(Revenge Bedtime Procrastination)

یہ ایک بہت اہم نفسیاتی نقطہ ہے۔
اکثر نوجوان شکایت کرتے ہیں: "سر رات کو نیند آ رہی ہوتی ہے، آنکھیں جل رہی ہوتی ہیں، مگر میں پھر بھی موبائل ہاتھ سے نہیں رکھ پاتا۔"
ہم اسے محض موبائل کی لت سمجھتے ہیں، جبکہ نفسیات میں اسے Revenge Bedtime Procrastination کہا جاتا ہے۔
آسان الفاظ میں Revenge Bedtime Procrastination وہ عادت ہے جب انسان جانتے ہوئے بھی دیر تک جاگتا ہے، کیونکہ دن بھر اپنے لیے وقت نہیں ملتا۔
رات کو وہ خود سے “بدلہ” لیتا ہے کہ اب میں اپنا وقت لوں گا، چاہے نیند قربان ہو جائے۔
اب سارا دن ہمارا وقت دوسروں کے لیے ہوتا ہے۔ باس کے لیے، پڑھائی کے لیے، گھر والوں کے لیے، ٹریفک کے لیے۔ ہمیں لگتا ہے کہ ہماری زندگی پر ہمارا کوئی کنٹرول (Control) نہیں رہا۔
چنانچہ رات کا وہ وقت جب سب سو جاتے ہیں، ہمارا دماغ "انتقام" (Revenge) لیتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ "یہ وقت صرف میرا ہے۔ میں اسے سونے میں ضائع نہیں کروں گا، میں اسے جیوں گا، چاہے فضول سکرولنگ کر کے ہی کیوں نہ ہو۔"
یہ لاشعوری طور پر اپنی آزادی واپس لینے کی ایک کوشش ہے، جو بدقسمتی سے ہمیں اور زیادہ بیمار اور تھکا دیتی ہے۔

3. جذباتی تھکن اور ہمدردی کا بوجھ
(Compassion Fatigue)

ہم تاریخ کی وہ پہلی نسل ہیں جو پوری دنیا کا درد اپنے بیڈروم میں بیٹھ کر محسوس کرتی ہے۔
فلسطین میں جنگ ہو، ملک میں سیاسی ہنگامہ ہو، یا کسی اجنبی کے ساتھ ظلم—سوشل میڈیا کے ذریعے یہ تمام "Trauma" (صدمہ) ہمارے اعصاب پر ڈائریکٹ حملہ کرتا ہے۔
ہمارا دماغ اتنے زیادہ غم اور غصے کو پروسیس کرنے کے لیے نہیں بنا تھا۔
نتیجہ؟ Emotional Numbness (جذباتی بے حسی)۔
ہم اتنا زیادہ محسوس کرتے ہیں کہ ایک وقت آتا ہے ہم محسوس کرنا بند کر دیتے ہیں۔ ہمیں خوشی بھی "اوپری اوپری" لگتی ہے اور غم بھی۔ ہم اندر سے پتھر بن جاتے ہیں۔ اسی لیے چھٹی کے دن بھی دل ہلکا نہیں ہوتا، کیونکہ بوجھ کام کا نہیں، بوجھ ان ہزاروں جذباتی تصویروں کا ہے جو دماغ میں چپکی ہوئی ہیں۔

ہمیں خوشی عارضی کیوں لگتی ہے؟
(The Dopamine Trap)

آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ آپ کوئی نئی چیز خریدیں، کہیں گھومنے جائیں، تو خوشی صرف چند لمحوں کی ہوتی ہے۔ پھر وہی خالی پن۔
کیوں؟
کیونکہ ہم نے Pleasure یعنی لذت کو کو سکون یا خوشی سمجھ لیا ہے۔
سوشل میڈیا کا ہر لائک، ہر نوٹیفکیشن، ہر نئی ریل ہمارے دماغ میں Dopamine (ڈوپامائن) ریلیز کرتا ہے اور یہی لذت کا کیمیکل ہے.
لذت کے اس کیمیکل یعنی ڈوپامائن کی خامی یہ ہے کہ یہ فوراً نیچے گرتا ہے۔ جتنا تیزی سے یہ اوپر جاتا ہے، اتنی ہی تیزی سے کریش ہوتا ہے.
آج کا نوجوان اسی سست ڈوپامائن (Cheap Dopamine) کا نشئی بن چکا ہے۔ ہمیں مسلسل اسکرین، فاسٹ فوڈ، اور خریداری سے خوشی چاہیے، جو کہ سراب ہے۔
اس کے برعکس حقیقی خوشی کا تعلق Serotonin سے ہے، جو ٹھہراؤ، شکرگزاری اور گہرے تعلقات سے ملتا ہے اور یہ وہ چیزیں ہیں جو ہماری لسٹ سے غائب ہو چکی ہیں۔

ان سب مسائل کا حل کیا ہے؟

مسئلہ یقیناً بڑا ہے، لیکن اس کا حل موجود ہے بس ہمیںاپنے دماغ کی وائرنگ (Wiring) کو دوبارہ سیٹ کرنا ہوگا اور اسے مقصد کے لیے چند طریقے آپ کے لیے تجویز کئے ہیں جو آپ کے لیے مددگار ثابت ہوں گے.

1. دماغ کو "آف لائن" کرنا سیکھیں
(The Art of Doing Nothing)

ہمیں ہمیشہ یہ سکھایا گیا ہے کہ فارغ بیٹھنا وقت ضائع کرنا یا گناہ ہے — لیکن یہ غلط سوچ ہے۔
دن میں صرف 10 سے 15 منٹ نکال کر Niksen کی عادت اپنائیں.
نکسن دراصل یہ ایک ڈچ طریقہ ہے جس میں آپ کچھ نہیں کرتے، بس پرسکون بیٹھتے ہیں تاکہ دماغ آرام کرے اور اس کا مطلب ہے: کچھ بھی نہ کرنا۔
نہ موبائل، نہ کتاب، نہ عبادت، نہ سوچنا۔ بس کھڑکی سے باہر دیکھیں، یا چھت کو گھوریں۔

اپنے دماغ کے Default Mode Network (DMN) کو پرسکون ہونے کا موقع دیں۔ جب آپ کچھ نہیں کر رہے ہوتے، تب ہی آپ کا دماغ اصل میں "ری چارج" ہو رہا ہوتا ہے۔ اسے اپنی روزانہ کی دوا سمجھ کر کریں۔

2. معلومات کی ڈائٹنگ
(Information Fasting)

جس طرح پیٹ خراب ہو تو ڈاکٹر کھانا بند کروا دیتا ہے، اسی طرح ذہن خراب ہو تو معلومات بند کر دینی چاہئیں۔
فیصلہ کریں کہ رات 9 بجے کے بعد یا صبح 10 بجے سے پہلے آپ دنیا کی کوئی خبر، کوئی مسئلہ، کوئی بحث نہیں سنیں گے۔
اپنے دماغ کے ان پٹ (Input) کو کنٹرول کریں۔ جب کچرا اندر نہیں جائے گا، تو بدبو بھی نہیں پھیلے گی۔

3. نیند کی روٹین اور روشنی کا تعلق

اگر آپ رات کو سو نہیں پا رہے، تو اس کا تعلق آپ کی آنکھوں میں جانے والی روشنی سے ہے۔
شام کے بعد اپنے فون کا "Blue Light Filter" آن کریں اور سونے سے ایک گھنٹہ پہلے اسکرین چھوڑ دیں۔
یہ مشکل ہے، میں جانتا ہوں، مگر یہ آپ کی دماغی صحت کے لیے "زندگی اور موت" کا مسئلہ ہے۔
اس ایک گھنٹے میں وہ کام کریں جو "بورنگ" ہوں (جیسے برتن دھونا، جوتے پالش کرنا، یا کاغذ پر کچھ لکھنا)۔ بوریت نیند کی سب سے اچھی دوست ہے۔

4. فطرت اور مٹی سے رابطہ
(Grounding)

ہم کنکریٹ کے جنگلوں میں قید ہو گئے ہیں۔ ہمارا جسم الیکٹرانکس کے درمیان گھرا ہوا ہے۔
ہفتے میں ایک بار کسی پارک جائیں، جہاں آپ کے پاؤں گھاس یا مٹی کو چھو سکیں۔
سائنس اسے Grounding کہتی ہے۔ مٹی سے رابطہ آپ کے جسم میں کورٹیسول (Stress Hormone) کو کم کرتا ہے۔ یہ کوئی روحانی ٹوٹکہ نہیں، یہ بائیولوجیکل حقیقت ہے۔ درختوں کو دیکھنا، پرندوں کی آواز سننا، یہ ہمارے دماغ کا قدرتی علاج ہے۔

5. "نہ" کہنے کی عادت اپنائیں
(Set Boundaries)

اپنی انرجی کو لیک (Leak) ہونے سے بچائیں۔
ہر بحث میں حصہ لینا ضروری نہیں، ہر کال سننا ضروری نہیں، ہر دعوت میں جانا ضروری نہیں۔
اپنی ذہنی صحت کو اپنی ترجیح بنائیں۔ جو چیز، جو شخص، یا جو کام آپ کی ذہنی سکون کو تباہ کر رہا ہے، اس سے فاصلہ اختیار کرنا خودغرضی نہیں، بلکہ خود کی حفاظت (Self-preservation) ہے۔

ان تمام طریقوں کے ساتھ ساتھ یہ ذہن نشین کرلیں کہ آپ مشین نہیں ہیں، آپ انسان ہیں۔آپ کو ہمیشہ "پروڈکٹیو" (Productive) رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ جو آپ ہر وقت بھاگ رہے ہیں کہ کہیں میں پیچھے نہ رہ جاؤں، یقین کریں، آپ کہیں نہیں پہنچیں گے اگر آپ اندر سے ٹوٹ گئے۔
زندگی کوئی ریس نہیں ہے جہاں فنش لائن پر کوئی تمغہ ملے گا۔ زندگی تو سانس لینے، محسوس کرنے اور شکر ادا کرنے کا نام ہے۔
تھوڑا رک جائیں۔ گہرا سانس لیں۔
اللہ نے آپ کو صرفHuman Doing کے لیے نہیں، بلکہ Human Being کے لیے بھی بنایا ہے۔

In a world obsessed with 'good vibes only,' it feels like a personal failure to admit you’re struggling. We wear brave f...
17/02/2026

In a world obsessed with 'good vibes only,' it feels like a personal failure to admit you’re struggling. We wear brave faces, push through, and silence our own discomfort, all in the name of resilience. But true resilience isn't about avoiding pain; it's about acknowledging it, processing it, and allowing yourself to be human. Giving yourself permission to not be okay is a radical act of self-respect. Swipe for how to honor your truth without apology. Which point resonates most today?
Clinical Psychologist

Address

Globally
Kuala Lumpur

Website

https://www.instagram.com/thepsychologicalwellnesshub/, https://wh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Psychological Wellness Hub posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to The Psychological Wellness Hub:

Share