10/06/2023
گڑ کھانے کے چھ فوائد
گڑ - گنے کے رس کی ٹھوس. قدرتی اور organic شکل ہے ۔ اس میں حسب ضرورت بادام ۔ میوے وغیرہ شامل کئے جاتے ہیں ۔ پاک و ہند میں گڑ صدیوں سے sweet dish کے طور پر کھایا جاتا ہے اور مشروب یا پکوانوں کو میٹھا بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے.سفید چینی کے مقابلے میں اس میں sucrose کی مقدار بہت کم ہے ۔ ماہرین کے مطابق سردیوں میں دوپہر کے کھانا کے بعد گڑ کی ایک یا دو ٹافی کے برابر ٹکیہ استعمال کرنے کے انسانی جسم پر صحت مند اثرات مرتب ہوتے ہیں.
گڑ میں چینی کے مقابلے میں zinc, selenium اور antioxidants شامل ہیں ۔جو آپکا دفاعی نظام مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر تے ہیں۔نزلہ۔ زکام ۔ کھانسی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے ۔
گڑ کا استعمال ہاضمہ میں مدد دیتا ہے ۔ قبض۔ گیس کم ہوتی ہے اور ذیادہ کھانے کے بعد نظام انہظام کو تیز کرتا ہے
گڑ میں پوٹاشیم اور BMRکو تیز کر نے کے اجزا کے باعث وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر چینی وزن بڑھاتی ہے اور گڑ کا استعمال وزن کو بڑھنے سے روکتا ہے ۔
گڑ میں الرجی دور کرنے کے اجزاء شامل ہیں ۔ جو سانس کی تکالیف اور دمہ سے نجات کے لیے آسانی پیدا کرتے ہیں۔بلغم اور رطوبتوں کو خارج کرتا ہیے ۔
گڑ ۔جوڑوں کے درد۔ گھنٹیا اور پٹھوں کے کچھاوء کو دور کرتا ہے ۔
گڑ میں موجود توانائی سردی کی شدت کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ بچوں کو چاکلیٹ یا آئس کریم کی جگہ کبھی کبھی میوے والا گڑ بھی دیں اور سردیوں میں خود بھی لطف اندوز ہوں ۔