Dr Aziz Ullah Khan

Dr Aziz Ullah Khan Providing expert medical care for your well-being.

17/06/2024
06/03/2024

‏قالَ ﷺ

1) سب سے سچی بات الله کی کتاب (قرآن) ہے،
2) سب سے بہترین سیرت محمد ﷺ کی سیرت ہے،
3) بدترین امور (دین میں) نئی ایجادات ہیں،
4) ہر نئی ایجاد بدعت ہے،
5) ہر بدعت گمراہی ہے،
6) اور ہر گمراہی جہنم میں لےجانے والی ہے!

نسائی 1579
(مسلم 2005؛ بخاری 7277؛ ماجہ 45؛ مشکوٰۃ 141)

‏محترمہ یاسمین راشد صاحبہ ناصرف ناحق ظلم سہہ رہی ہیں بلکہ جیل میں ہیں اور ایک دن بھی اپنی کیمپین نہیں کر پائیںاس کے باوج...
08/02/2024

‏محترمہ یاسمین راشد صاحبہ ناصرف ناحق ظلم سہہ رہی ہیں بلکہ جیل میں ہیں اور ایک دن بھی اپنی کیمپین نہیں کر پائیں
اس کے باوجود خلائی مخلوق کو نوازشریف کو جتوانے میں دانتوں پسینہ آ رہا ہے
۔۔
“شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے نوازشریف کے لیے بھی اور سہولت کاروں کے لیے بھی”

Lumbar 1😜
19/01/2024

Lumbar 1😜

We will Never forget 💔We will NEVER stop sharing ᖴᖇᗴᗴ ᑭᗩᒪᗴSTIᑎᗴ !!🇵🇸
23/11/2023

We will Never forget 💔
We will NEVER stop sharing

ᖴᖇᗴᗴ ᑭᗩᒪᗴSTIᑎᗴ !!🇵🇸

22/10/2023

اگر آپ بینک کی چند صفحوں کی چیک بک پرنٹ ھونے کیلئے ایک ڈیڑھ ماہ انتظار کرتے ہیں

نئی گاڑی کی پوری قیمت جمع کروا کے تین چار ماہ اسکی ڈیلیوری کا انتظار کرتے ہیں ۔

شناختی کارڈ اور پاسپورٹ اور ویزا کی درخواست جمع کروا کے کئی ہفتے اسکے بننے کا انتظار کرتے ہیں

حتیٰ کہ کے ایف سی مکڈونلڈ اور مصروف ریسٹورینٹس پر بھی ٹوکن لے کر باری کا انتظار کرتے ہیں

تو بڑے ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں چار سو مریضوں میں

اپنی باری آنے کے انتظار کو ذلالت اور توھین مت سمجھیں۔

دو سو بیڈز کے ھسپتال میں پچاس ہزار مریض آۓ ۔۔۔۔ تو داخلے کے بیڈ کے لئے اور اپریشن کی تاریخ کیلئے اپنی باری کا انتظار کرنے کو ذلالت یا ظلم مت سمجھا کریں۔

سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والے اپنے واقف کاروں سے سفارشیں کروا کے وھاں موجود انتہائی غریب مریضوں کا حق مار کر ۔۔۔۔ ان کے بیڈ اور اپریشن کی تاریخ پر قبضہ مت کریں۔

شائد کہ تیرے دل میں اتر جاۓ میری بات۔۔۔

01/10/2023



پیٹ کی چربی پگھلانا وزن کم کرنے میں سب سے زیادہ مشکل مرحلہ مانا جاتا ہے ۔۔ ایک نارمل وزن والا انسان بھی بڑھے ہوئے پیٹ کا شکار بن جاتا ہے۔

چند غلطیاں جو مسلسل کرنے سے آپ کبھی بھی پیٹ کی چربی سے نجات نہیں پا سکتے وہ یہ ہیں ۔

1. بنا بھوک کے کھانا :
ہر کھانے کے ہاضمے کا اوسط وقت 4-6 گھنٹے ہے۔ اس لیے کھانوں کے بیچ میں ایک مناسب وقفہ ضرور رکھیں ۔ اگر آپ چربی کم کرنا چاہتے ہیں تو اس وقفے کو بڑھا دیں ۔ کھانوں کے بیچ چاۓ یا سنیکس کا استعمال بھی چربی میں اضافہ کرتا ہے

2۔ کیلوریز کا خیال نہ رکھنا :
پاکستان میں لوگوں کی خوراک زیادہ تر تلی ہوئی اور ثقیل ہوتی ہے ۔ جو چربی کو ختم کرنے کی بجائے ذخیرہ کرتی ہے۔ پیٹ بھرنے کے لیے کم کیلوریز والی اشیاء کا استعمال کرنا چاہیے

3: نیند کے اوقات مقرر نہ ہونا :
وزن اور صحت کے زیادہ تر مسائل بے وقت کی نیند یا نیند کی کمی سے جڑے ہوتے ہیں ۔ پر سکون نیند حاصل کرنے والے انسان کا میٹابولزم متحرک رہتا ہے اور چربی کو جسم میں جمع کرنے والے ہارمونز کا لیول کم رہتا ہے ۔

4. ورزش کی عادت بنا کر اچانک چھوڑ دینا :
بہت سے لوگ جم جوائن کرتے ہیں یا واک شروع کرتے ہیں اور چند مہینوں یا ہفتوں بعد چھوڑ دیتے ہیں ۔ ہمیشہ وہی ورزش شروع کریں جو آپ بقایا زندگی آسانی سے جاری رکھ سکتے ہیں ۔

ان سادہ اصولوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنا کر آپ ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں.

‏اگر صرف زبان روک لی جائے تو بہت سے لوگوں کی تکلیفیں کم ہو جائیں گی، بہت سے دلوں کو سکون آ جائے♥️
29/09/2023

‏اگر صرف زبان روک لی جائے تو بہت سے لوگوں کی تکلیفیں کم ہو جائیں گی، بہت سے دلوں کو سکون آ جائے♥️

Call for appointments in Battagram 0300 37834010343 4642615کلینک پتہ:البدر میڈیکل سنٹر  بالمقابل DHQ نزد مین گیٹ رضوان ہ...
28/09/2023

Call for appointments in Battagram
0300 3783401
0343 4642615
کلینک پتہ:

البدر میڈیکل سنٹر بالمقابل DHQ نزد مین گیٹ رضوان ہسپتال بٹگرام
معائنہ بروز جمعہ اور ہفتہ

25/08/2023

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ تَسْلِیْمَا

ایک گاؤں میں مولوی صاحب رہتے تھے۔مولوی صاحب کا کوئی دوسرا ذریعہ آمدن نہ تھا گاؤں میں رہتے ہو گزارہ بہت مشکل تھا ۔اسی گاؤ...
19/07/2023

ایک گاؤں میں مولوی صاحب رہتے تھے۔مولوی صاحب کا کوئی دوسرا ذریعہ آمدن نہ تھا گاؤں میں رہتے ہو گزارہ بہت مشکل تھا ۔اسی گاؤں میں کوئی نیک دل جاگیردار بھی رہتا تھا تو اس نے زمین کا ایک ٹکڑا مولوی صاحب کو ہدیہ کیا کہ ویسے بھی سارا دن آپ فارغ ہوتےہیں تو کھیتی باڑی کریں تاکہ گزارہ اچھا ہو۔

مولوی صاحب نے گندم کاشت کرلی اور جب فصل ہری بھری ہوگئی تو بڑی خوشی ہوتی تھی دیکھ کر اسلئے دن کا اکثر وقت وہ کھیت میں ہی بیٹھے رہتےاور فصل دیکھ دیکھ کر خوش ہوتے۔ لیکن اچانک ایک ناگہانی مصیبت نے ان کو آن گھیرا …گاؤں کے ایک آوارہ گدھے نے کھیت کی راہ دیکھ لی … گدھا روزانہ کھیت میں چرنے لگا۔

مولوی صاحب نے پہلے تو چھوٹے موٹے صدقے دیئے لیکن گدھا منع نہیں ہوا۔پھر اس نے مختلف سورتیں پڑھ پڑھ کر پھونکنا شروع کردیا لیکن گدھا پھر بھی ٹس سے مس نہیں ہوا۔ایک دن پریشان حال بیٹھے گدھے کو فصل اجاڑتے دیکھ رہے تھے کہ ادھر سے ایک کسان کا گزر ہوا۔ گدھے کو چرتا دیکھ کر کسان نے پوچھا ..
مولوی صاحب ….آپ عجیب آدمی ہیں گدھا فصل تباہ کر رہا ہے اور آپ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں؟

مولوی صاحب نے عرض کیا کہ جناب ہاتھ پر ہاتھ دھرے کہاں بیٹھا ہوں؟
ابھی تک ایک مرغی اور بکری کے بچے کا صدقہ دے چکا ہوں اور کل سے آدھا قرآن شریف بھی پڑھ کر پھونک چکا ہوں لیکن گدھا ہٹتا نہیں ہے مجھے تو یہ بھی گدھا کافر لگتا ہے، جس پر کوئی شے اثر نہیں کرتی ۔…
کسان کے ہاتھ میں ایک ڈنڈا تھا وہ سیدھا گدھے کے پاس گیا اور گدھے کو دوچار ڈنڈے کس کر مارے تو گدھا کسی ہرن کی طرح چوکڑیاں بھرتا ہوا بھاگ کھڑا ہوا۔….

کسان نے کھیت سے باہر آکر ڈنڈا مولوی صاحب کے حوالے کرتے ہوئے کہا …..
قبلہ مولوی صاحب قرآن گدھوں کو بھگانے کیلئے نازل نہیں کیا گیا ۔ گدھوں کو بھگانے کیلئے اللہ تعالی نے یہ ڈنڈا بھیجا ہے۔

ہم پاکستانی قوم بھی عجیب ہجوم ہیں۔ہمارے گدھے حکمران کروڑوں نہیں بلکہ اربوں لوٹے چلے جاتے ہیں اور ہم صرف دعاؤں کے بل بوتے پہ ان گدھوں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔

جب تک یہ ہجوم، ایک قوم بن کر ان لٹیروں سے نجات کیلئے ڈنڈا استعمال نہیں کرے گی

یہ گدھے میرے قوم کے تمام وسائل یونہی لوٹتے رہینگے۔‎
میری قوم تماشہ دیکھتے رہیں گی ان بھیڑیوں سے بہترین انتقام ان کو ووٹ نہ دینا اور ان سے نفرت انگیز رویوں سے پیش آنا چاہیے

15/07/2023
جو ڈاکٹر بھی آپ لوگوں کو یہ ٹیسٹ Typhidot/widal/H.Pyloriلکھ کے دے رہا ہوتو خدارا اس ڈاکٹر کا بائیکاٹ کرئے۔میری پچھلی پوس...
15/07/2023

جو ڈاکٹر بھی آپ لوگوں کو یہ ٹیسٹ Typhidot/widal/H.Pyloriلکھ کے دے رہا ہوتو خدارا اس ڈاکٹر کا بائیکاٹ کرئے۔
میری پچھلی پوسٹ پر، جس میں میں نے لوگوں کو ٹائیفیڈاٹ (Typhidot)اور ایچ پائلوری (H. pylori) کے خون کے ٹیسٹوں سے بچنے کی یا نہ کرنے کی تلقین کی تھی، بہت سے لوگوں نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ آخر ان لیب معائنات سے اجتناب کیوں کیا جائے؟۔میں ان ٹیسٹوں کی لسٹ میں وڈال ٹیسٹ (Widal test)اور اے ایس او ٹائٹرز(ASO titres) کوبھی شامل کرنا چاہوں گا۔ابتدا ہی میں میں ایک بات آپ کو بتا دوں کہ ان تمام ٹیسٹوں میں جراثیم نہیں نظر آتے بلکہ انکے خلاف بنی اینٹی باڈیز (Anti-bodies)کا پتہ چلتا ہے۔اینٹی باڈیز کے بارے میں جاننے کیلئے میں آپ کو بتاتا چلوں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے جسم میں ایک حفاظتی نظام(Immune system) بنایا ہے جو جراثیم کو ختم کرنے کیلئے خاص پروٹینز بناتا ہے جنہیں ہم اینٹی باڈیز کہتے ہیں اور جو متذکرہ بالا تمام ٹیسٹوں میں نظر آتی ہیں۔اب جو بات سمجھنے والی ہے وہ یہ ہے کہ جب ایک دفعہ کسی بھی جراثیم کے خلاف یہ اینٹی باڈیز کسی بھی مریض کے جسم میں بن جائیں تو پھر کافی عرصے تک(بلکہ تمام عمر ) یہ اینٹی باڈیز اس شخص کے خون میں (چاہے وہ اس مرض سے صحتیاب بھی ہو گیا ہو) سالوں سال موجود رہتی ہیں اور اسی لئے مندرجہ بالا ٹیسٹ ہمیشہ مثبت آتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ یہ تمام ٹیسٹ انتہائی ناقابلِ اعتبار ہوتے ہیں جن کی بنا پر ان سے متعلقہ بیماریوں کی تشخیص اور علاج اس وقت تک نہیں کیا جاسکتا، جب تک اس سے متعلق بیماری کی علامات نہ ہوں۔
وڈال اور ٹائیفیڈات ٹیسٹ تو اتنے ناقابلِ اعتبار ہیں کہ ان ٹیسٹوں پر حکومتی سطح پر پابندی لگ گئی ہے۔اور یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ اگر کوئی بھی ڈاکٹر یہ ٹیسٹ تجویز کرے تو ایک غیر اخلاقی اور غیر قانونی حرکت کا مرتکب ہو رہا ہے۔

     🐐❤️😊
29/06/2023



🐐❤️😊

21/06/2023

اہم هدایت وگزارشات 🧠🫀🫁

1.دنیا میں ایسی کوئی بیماری نہیں جس میں چاول کھانے پر پابندی ہو۔
باقی گندم & جو سے celiac disease ہو سکتی ہے۔

2. کسی بھی قسم کے یرقان میں کھانے پینے کا کوئی پر ہیز نہیں۔

3.کالا یرقان اکھٹے کھانا اور اٹھنے سے نہیں لگتا۔

4.بلڈ پریشر کے مرض میں نمک اور چاول بند نہیں۔ تا ہم کھانے میں نمک کی مقدار کم ہونی چاہیے۔

5.اپنی بیماری اور دوا کو چھپا کر رکھیں۔ اور ان کے بارے میں عام لوگوں کے مشورہ پر عمل نہ کریں۔

6.بغیر علم کسی کو مشورہ دینا سخت گناہ ہے لہذا بیماری ، دواؤں کے استعمال اور کھانے پینے کی پر ہیز کے متعلق بغیر علم کے مشورہ دے کر ا پنی آخرت اور مریض کی صحت برباد نہ کریں۔

7۔طاقت کا ٹیکہ، طاقت کی ڈرپ ، گرمی میں ٹھنڈک دینے والی ڈرپ یا جگر کی گرمی کم کرنے والی ڈرپ ، ایسی کوئی اصطلاح میڈیکل سائنس میں موجود نہیں ہے، لہذا ان ناموں پر دھو کہ کھا کر اپنی صحت اور پیسہ خراب نہ کریں۔

8۔خون کا ٹیسٹ H-Pylori اگر Positive آ جائے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کے معدے میں زخم ہے ۔ لہذا اس ٹیسٹ کی بنیاد پر ‏Anitbiotics کا استعمال نہ کریں۔بلکہ یہ ٹیسٹ کروانا چاہئے.stool H pylori antigen test یہ اچھا ٹیسٹ ہوتا ہے اس سے کنفرم ہوتا ہے ائچ پیلوری کا

9۔خون کا ٹیسٹ Typhidat یا Widal اگر Positive آجائے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کو کنفرم معیاری بخار یا ٹائیفائڈ بخار ہے۔ لہذا بلڈ کلچر ٹیسٹ کروانا چاہئے ٹائیفائڈ بخار کے لیے

10۔ خون کا ٹیسٹ A*o Titer اگر Hight Positive آ جائے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کے جوڑوں کی بیماری ہے ۔ لہذا اس ٹیسٹ کی بنیاد پر ماہانہ Pencillin کا انجکشن نہ لگوائیں۔

11۔اگر پیٹ خراب ہو جائے ،یا دست لگ جائے تو اس کا First Aid علاج نمکول /ORS ملا پانی ہے فلیجل ciproجیسی ‏Antibiotics کے استعمال سے دور رہیں۔ اس بیماری میں ڈرپ تب لگوائیں جب جسم میں پانی کی شدید کمی ہو جائے ورنہ بہترین اور سستا علاج ابلا ہوا اورنمکول ملا پانی ہے۔

12۔ موٹا پا نہ صرف شوگر، بلڈ پریشر، دل کی بیماری سانس اور جوڑوں کے مرض کا باعث بن سکتا ہے۔ بلکہ جگر کی چربی زردہ کر کے پیچد و یرقان کاسبب بھی بن سکتا ہے۔

13۔لیکوریا کوئی بیماری نہیں ہے۔ یہ ایک نارمل رطوبت ہے۔ جو منہ کے لعاب کے مانند، پوشیدہ اعضاء کی حفاظت کیلئے اللہ تعالی نے پیدا کی ہے لہذا اسکے علاج کے پیچھے مت پھریں۔
لیکن کچھ کیس میں لیکوریا کا علاج کیا جاتا ہے جب کوئی انفیکشنز وغیرہ ہو

14۔‏Disprin کی گولی یا Lasix انجکشن بلڈ پر یشر کم کرنے کا علاج نہیں ہے۔ لہذا اس احمقانہ عمل سے دور ہیں۔

15۔ اینیمیا کی بہت ساری اقسام ہوتی ہیں لہذا ہر قسم کے اینیمیا میں آئرن سپلیمنٹ یا انجکشن نہیں دیئے جاتے ۔

16۔ نفسیاتی مسئلے دو قسم کے پوتے ہیں
پہلی قسم میں مریض کو اپنے مسئلے کے بارے میں پتہ ہوتا ہے جیسا کہ ڈیپریشن ، انزائٹی اور او سی ڈی وغیرہ اسکی مثالیں ہیں اس میں مریض زیادہ تر علاج کروانے کے لیے راضی ہوتا ہےاور اسے نیروسس ڈس آرڈرز (Neurosis Disorder ) کہتے ہیں
دوسری قسم میں مریض کو اپنے مسئلے کے بارے میں نہیں پتہ ہوتا اور نہ ہی وہ علاج کروانے کے لیے راضی ہوتا ہے اور نہ کوئی میڈیسن کھانے کے لیے راضی ہوتا ہے اسےسائیکو ٹک ڈس ارڈرز (Psychotic Disorders) کہتے ہیں جیساکہ سکیزو فرینیا اور بائی پولر ڈس آرڈر وغیرہ، اس میں مریض کے گھر والے ہی مریض کا علاج کرواتے ہیں اور زیادہ تر میڈیسن مریض کو کسی چیز میں چھپا کے دیتے ہوتے ہیں۔

17۔ ڈیپریشن اور انزائٹی میں Benzodiazepam والی میڈیسن جیسا کہ lorazepam,, diazepam,alprazolam وغیرہ صرف کچھ ٹائمز 4 سے 6 ہفتے کے لیے استعمال کی جاتی ہے باقی antidepressants لمبے عرصے تک استعمال کی جاتی ہیں

18۔ وائرل انفیکشنز میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا کوئی کام نہیں ہوتا لہذا اینٹی بائیوٹک ادویات صرف بیکٹیریل انفیکشنز میں کام کرتی ہیں ویسے بھی زیادہ تر وائرل انفیکشنز ایک سے دو ہفتے میں خود بخود ٹھیک ہو جاتے ہیں

19۔ اور الرجی والے نزلے میں بھی اینٹی بائیوٹک ادویات کا کوئی کام نہیں ہوتا

20۔ حقیقت میں پاکستان میں 90 پرسنٹ مردانہ کمزوری والے افراد کو زیادہ تر مردانہ کمزوری ہوتی ہی نہیں یا پھر نفسیاتی مریض ہوتے ہیں لہذا جعلی باتوں میں نہ آئیں ۔

15/06/2023

ہر بات یا کہانی کے تین پہلو ہوتے ہیں
1-ایک آپکی بات یا کہانی
2-دوسری آپ کی مخالفت میں
3- اور تیسری لیکن سب سے ضروری جو حقیقت یا سچ ہے وہ
ھمیشہ کوشش کریں کہ ہر سنی سنائی بات پے اندھا دھند یقین نہ کریں۔
ہمارے معاشرے میں منافقوں اور منفی کرداروں کی کوئی کمی نہیں ہے جو ہمیشہ اسی تاک میں رہتے ہیں کہ کس طرح دو لوگوں کے درمیان دراڑ ڈالیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں منافقوں کے شر سے محفوظ رکھے۔
آمین

10/06/2023

‏مخلص ہونا سب سے زیادہ پُر کشش جذبہ ہے۔ اگر آپ کسی کو کچھ نہیں دے سکتے تو اسے اچھے الفاظ تو دے سکتے ہیں۔ الفاظ لہجہ نہیں رکھتے،لیکن تاثیر رکھتے ہیں۔ شاید آپ کے الفاظ کسی کے لیے راہ حیات بن جائیں۔ یقین جانیے! وہ لوگ خوش نصیب ہوتے ہیں، جو لوگوں کی دُعا میں شامل ہوتے ہیں۔

عوام کہتی ھے ہسپتالوں میں انکے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہوتا.تو عوام یہ بتائے کہ باقی سب اداروں (پولیس اسٹیشن، واپڈا، عدالت، ...
10/06/2023

عوام کہتی ھے ہسپتالوں میں انکے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہوتا.
تو عوام یہ بتائے کہ باقی سب اداروں (پولیس اسٹیشن، واپڈا، عدالت، میونسپل کارپوریشن، ٹیکس آفس، نیشنل بنک، واسا، ڈی سی آفس، اکاونٹ آفس، DPO آفس، ٹریفک پولیس آفس جہاں ٹریفک لائسنس بنتا ھے وغیرہ وغیرہ) میں آپکو پھولوں کے ہار پہنائے جاتے ھیں؟؟؟
وہاں پر عوام رشوت بھی دیتی ھے، مہینوں انتظار بھی کرتی ھے، منتیں بھی کرتی ھے، سفارش بھی کرواتے ھیں پھر کہیں جا کر ایک چھوٹا سا کام ہوتا ھے. وہاں عوام کو غصہ کیوں نہیں آتا، وہاں عوام کی غیرت کیوں نہیں جاگتی، وہاں اپنے حقوق کیوں نہیں یاد آتے، کیونکہ وہاں پر چھترول ہوتی ھے اگر کوئی بدمعاشی کرے تو۔ ہسپتال اور ڈاکٹرز سب سے آسان ٹارگٹ ھے عوام کا۔ ہسپتال میں ڈاکٹرز اپنی استعداد سے بڑھ کر مریض دیکھتے ھیں لیکن ہر بندہ چاھتا ھے کہ ڈاکٹر 200 مریض بھی دیکھے اور ہر مریض سے ہنس کر بات بھی کرے تو ایسا ممکن نہیں ھے۔ جب تک ہسپتالوں کا نظام ٹھیک نہیں ہو گا، اچھی دوائی ہسپتال میں نہیں آئے گی، سہولیات نہیں ہوں گی تب تک عوام اور ڈاکٹرز ایسے ہی آپس میں الجھتے رھیں گے.

كُلُّ نَفۡسٍ ذَآئِقَةُ ٱلۡمَوۡتإِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون..نیوروسرجن ڈاکٹررفیع اللہ دوران ڈیوٹی خلیفہ گل...
02/06/2023

كُلُّ نَفۡسٍ ذَآئِقَةُ ٱلۡمَوۡت
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون..
نیوروسرجن ڈاکٹررفیع اللہ دوران ڈیوٹی خلیفہ گل نواز ہاسپٹل میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ۔۔۔۔
ڈاکٹر رفیع اللہ ایک خوش اخلاق اور قابل ڈاکٹر تھے ۔
الله تعالی آنکو جنت الفردوس میں اعلی درجہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے...آمین ،

28/05/2023

Diabetes rates:

🇵🇰 Pakistan: 30.8%
🇰🇼 Kuwait: 24.9%
🇪🇬 Egypt: 20.9%
🇶🇦 Qatar: 19.5%
🇲🇾 Malaysia: 19%
🇸🇦 Saudi Arabia: 18.7%
🇲🇽 Mexico: 16.9%
🇹🇷 Turkey: 14.5%
🇧🇩 Bangladesh: 14.2%
🇱🇰 Sri Lanka: 11.3%
🇿🇦 South Africa: 10.8%
🇮🇶 Iraq: 10.7%
🇺🇸 United States: 10.7%
🇮🇩 Indonesia: 10.6%
🇨🇳 China: 10.6%
🇪🇸 Spain: 10.3%
🇹🇭 Thailand: 9.7%
🇮🇳 India: 9.6%
🇮🇷 Iran: 9.1%
🇵🇹 Portugal: 9.1%
🇧🇷 Brazil: 8.8%
🇳🇵 Nepal: 8.7%
🇰🇵 North Korea: 8.6%
🇨🇦 Canada: 7.7%
🇵🇭 Philippines: 7.1%
🇰🇷 South Korea: 6.8%
🇯🇵 Japan: 6.6%
🇦🇺 Australia: 6.4%
🇮🇹 Italy: 6.4%
🇬🇧 United Kingdom: 6.3%
🇳🇿 New Zealand: 6.2%
🇻🇳 Vietnam: 6.1%
🇷🇺 Russia: 5.6%
🇦🇷 Argentina: 5.4%
🇫🇷 France: 5.3%
🇪🇹 Ethiopia: 5%
🇰🇪 Kenya: 4%
🇳🇬 Nigeria: 3.6%

% of people age 20-79 who have type 1 or type 2 diabetes

گلی محلے میں بیٹھے جعلی ڈاکٹرز سے دوائی لینے کا نتیجہ یہ آٹھ سالہ بچے کی رپورٹ ہے جس میں ٹائیفائڈ کے جراثیم آیے ہیں اور ...
21/05/2023

گلی محلے میں بیٹھے جعلی ڈاکٹرز سے دوائی لینے کا نتیجہ

یہ آٹھ سالہ بچے کی رپورٹ ہے جس میں ٹائیفائڈ کے جراثیم آیے ہیں اور بہت سارے اینٹی بائیوٹک اس پر کام نہیں کرتی یہ صورت حال اس وقت پیدا ہوسکتی ہے جب کسی مستند ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی بجائے عطايؤں سے پاؤڈر کے انجکشن لگاتے ہیں اور مکمل کورس تک نہیں جانتے۔




‏بجلی کا کرنٹ لگنے پر مٹی میں دفنانے کے غلط طریقہ کار کو اپنانے کے بجائے وقت ضائع کیئے بغیر فوراً ریسکیو 1122 کو کال کری...
18/05/2023

‏بجلی کا کرنٹ لگنے پر مٹی میں دفنانے کے غلط طریقہ کار کو اپنانے کے بجائے وقت ضائع کیئے بغیر فوراً ریسکیو 1122 کو کال کریں اسی دوران کرنٹ لگنے والے کی نبض چیک کریں اگر نبض نہیں چل رہی تو آپ خود کمیونٹی لیول پر اس کو سیدھا زمین پر لیٹا کر 12 مہینے تک کے بچے کو 2 انگلیوں کا استعمال کرتے ہوئے 1 سال سے 8 سال تک کے بچے کو 1 ہاتھ سے اور 8 سال سے زیادہ عمر والوں کیلئے دونوں ہاتھوں کو چھاتی سینے پر درمیان میں رکھ کر 2 انچ تک دھباتے رہیں یاد رہے چھاتی دبانے کی رفتار اتنی ہو کہ آپ 1 سیکنڈ میں 2 دفعہ چھاتی دبا سکیں اور اس عمل کو ریسکیو 1122 ٹیم کے آپ کے پاس پہنچنے تک بار بار دہرائیں یاد رکھیں اس طریقہ سے متاثرہ شخص کی دل کی دھڑکن بحال ھونے کے قوی امکانات ھوتے ھیں جس سے آپ ایک انسان کی جان بچانے میں میں معاون ثابت ہو سکتے ھیں

اللّٰہ پاک قرآن پاک میں فرماتا ھے جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچا لیا

جزاک اللّہ

Liver Failure Clinical Manifestations.
06/05/2023

Liver Failure Clinical Manifestations.

حال ہی میں سعودی عرب سے آنے کے بعد ایک 25 سالہ پاکستانی شخص کو متعدی وائرل بیماری کی تشخیص ہوئی ہے، جسے مونکی پوکس کہا ج...
27/04/2023

حال ہی میں سعودی عرب سے آنے کے بعد ایک 25 سالہ پاکستانی شخص کو متعدی وائرل بیماری کی تشخیص ہوئی ہے، جسے مونکی پوکس کہا جاتا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام نے ملک میں ایم پی اوکس (منکی پاکس )کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔

مونکی پوکس (Monkeypox) معلومات عامہ

مونکی پوکس کیا ہے ؟

مونکی پوکس ایک وائرس کے ساتھ ہونے والی بیماری ہے۔ (وائرس ایک بہت چھوٹا سا جراثیم ہوتا ہے)

مونکی پوکس کیسے ہوتا ہے؟

مونکی پوکس عمومی طور پر جانوروں میں پائی جانے والی بیماری ہے۔ متاثرہ جانور سے یہ انسانوں کو بھی منتقل ہو سکتی ہے

اس کے علاوہ یہ متاثرہ انسان سے دوسرے انسان کو منتقل ہو سکتی ہے۔

مونکی پاکس کی علامات کیا ہیں ؟

بیماری کے پہلے 5 دنوں میں بخار، سر، کمر اور پٹھوں کا درد ، کمزوری، کھانسی، گلے کی خرابی اور ناک کا بند ہونا جیسی علامات ہوتی ہیں۔

ان 5 دنوں کے بعد جسم پر لال دانوں جیسے نشانات ابھرتے ہیں جو بعد میں پانی اور پیپ بھرے چھالوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔

مزید کچھ دنوں میں ان پر چھلکا آ جاتا ہے۔ جو کچھ وقت کے بعد سوک کر گر جاتا ہے۔

مونکی پاکس کی بیماری کتنا عرصہ چلتی ہے ؟

مریض کی جلد کے نشانات عمومی طور پر 10 دنوں میں ٹھیک ہو جاتے ہیں اور باقی علامت بھی دو تین ہفتوں میں ٹھیک ہو جاتی ہیں۔
جن افراد کی قوت مدافعت اچھی نہیں ہوتی ان میں بیماری شدّت اختیار کر لیتی ہے اور جان لیوا بھی ہو سکتی ہے۔

مونکی پاکس کی تشخیص کے لیے کونسا ٹیسٹ ہے ؟

پی سی آر ٹیسٹ سے مونکی پاکس کی تشخیص کی جاتی ہے

مونکی پاکس کا کیا علاج ہے ؟

زیادہ تر مونکی پاکس کے مریضوں کو جن میں بیماری کی شدّت زیادہ نہیں ہوتی ان کو صرف آرام کے ساتھ بخار اور درد کی ادویات اور علامات کے مطابق علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔

لیکن جن مریضوں کی بیماری شدّت اختیار کر لیتی ہے ان کو ہسپتال میں داخل کرنا پڑتا ہے اور وائرس کے خلاف کام کرنے والی ادویات کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔

ضروری پیغام

اگر کسی فرد میں اوپر بیان کردہ علامات ہوں تو اس کو اپنے ڈاکٹر سے فَوراً معائینہ کروانا چاہئیے تا بر وقت تشخیص اور علاج ہو سکے۔

Injudicious use of over the counter medicine & self medication.Alarming situation.
27/04/2023

Injudicious use of over the counter medicine & self medication.
Alarming situation.

Airports on high alert after emergence of   pox in  .
26/04/2023

Airports on high alert after emergence of pox in .

Address

Abbottabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 22:00
Friday 14:00 - 22:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923365910024

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Aziz Ullah Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Aziz Ullah Khan:

Share

Category