
20/06/2025
إِنَّا للهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
یہ کیس ہمیشہ ہمیشہ کے لئے کلوز ہو گیا ہے اب اسے خون کی ضرورت نہیں پڑے گی😢
تھیلیسیمیا فائٹر عمران ہری پور کا رہائشی ہے جس کو ہر مہینے میں 1 سے 2 بار انتقال خون کی ضرورت پڑتی تھی
زندگی کے 12 برس یتیمی غربت اور تھیلسیمیا سے جنگ لڑتے لڑتے گزری
بل آخر آج 20 جون 2025 کو تھیلیسیمیا سے زندگی کی بازی ہار گیا اور آج اس فانی دنیا کو خیر باد کہہ گیا اللہ پاک والدہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں🤲
تمام وہ ڈونرز جنہوں نے اسے خون عطیہ کیا وہ قابلِ تحسین ہیں کہ اسکو 12 سال زندہ رکھنے میں خون دیکر کردار ادا کیا
خُدارا 🙏🙏شادی سے پہلے اپنا تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ ضرور کروائیں تاکہ اس ناسور موضی مرض کو معاشرے میں بڑھنے سے روکا جا سکے
نمازِ جنازہ آج شام 6 بجے گاؤں( گھاڑ ) سرائے صالح ہری پور میں ادا کی جائے گی
آئیں ہمارا ساتھ دیں اور دیگر تھیلسیمیا میں مبتلاء بچوں کیلیئے آسانیانیاں پیدا کریں
ہمارا خواب ۔۔۔۔ہماری جدوجہد
تھیلسیمیا فری پاکستان