09/06/2025
وزیر اعلی خیبر پختونخوا- عوامی ایجنڈا
(گُڈ گورننس- عوام دوست اقدامات)
عید الضحٰی کے تیسرے دن ایم۔ایس ڈاکٹر عامر اسرار نے مریضوں کو صوبائی حکومت کی
ہدایات کے مطابق ہیلتھ سروسز کی فراہمی میں بہتری کےحوالے
سے عید الضحٰی کے تیسرے دن ایم۔ایس۔ڈاکٹر عامر اسرار، ڈی۔ایم۔ایس ڈاکٹر طاہرحبیب ان کے ہمراہ انچارج کلاس فور ایاز خان سواتی نے وومن اینڈ چلڈرن اور بےنظیر شھید ہسپتال کا راونڈ کیا۔ہسپتال میں داخل مریضوں اور نئے انے والے مریضوں سے ملے اور انکی مشکلات دریافت کی اور موقع پر موجود سٹاف کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کئیں۔لیبارٹری۔آپریشن تھیٹر ایکسرے ڈیپارٹمنٹ 24/7سروسز فراہم کر رہے ہیں۔ ڈائیلیسس یونٹ مکمل طور پر صبح 8 سے شام 8 بجے تک سروسز فراہم کررہا ھے تاکہ ڈائیلیسس کے مریضوں کو مشکلات پیش نہ آئیں ۔ہسپتال میں موجود سٹاف کی خدمات کو سراہا اور ہدایات دی کہ ہسپتال میں موجود ادویات کی فراہمی میں کمی نہیں انی چاہیے۔ واش رومز کا خود معائنہ کیا۔صفائی کا جائزہ لیا۔سینیٹیشن سٹاف کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہسپتال میں صفائی کے عمل کو 24/7 جاری رکھنے ہدایات دیں ۔ نمائندہ خصوصی سے بات کرتے ھوئے ایم۔ایس ڈاکٹر عامر اسرار نے کہا کہ الحمدللہ عیدالاضحٰی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا خصوصی طور پر انہوں نے اپنے ڈاکٹرز۔نرسنگ۔پیرامیڈیکل سٹاف۔کلاس فور۔ٹیکنیکل سٹاف اور سینیٹیشن سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا کہ ہسپتال کے تمام عملے نے اپنی خوشیوں کو بالاطاق رکھ کر دکھی انسانیت کی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہیں۔یاد رہے کہ ان تمام انتظامات کو ایم۔ایس ڈاکٹر عامر اسرار صاحب خود 24/7نگرانی کررہے ہیں۔