Vital Care Clinic

Vital Care Clinic Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Vital Care Clinic, Medical and health, usmanabad, Abbottabad.

ہر کدے آو۔۔ویلکم ۔صدر IHMA پاکستان ڈاکٹر  غلام مرتضی خان  صاحب بمقام۔کل 3 بجے مرکز ج**عت اسلامی اسلام کوٹ ایبٹ آباد
22/06/2024

ہر کدے آو۔۔
ویلکم ۔صدر IHMA پاکستان
ڈاکٹر غلام مرتضی خان صاحب
بمقام۔کل 3 بجے مرکز ج**عت اسلامی اسلام کوٹ ایبٹ آباد

H pylori sy preshan ajj e clinic visit krain VITAL care clinic usmanabad abbottabad
08/06/2024

H pylori sy preshan ajj e clinic visit krain
VITAL care clinic usmanabad abbottabad

22/10/2023
07/08/2023

بے اولاد کے لیئے ھومیو گفٹ

فیملی پلینگ کے لیئے۔ھومیو میڈیسن نیٹرم میور
۔ 200x
2.2
سپرم میں اضافہ کے لیئے۔ڈامیانہ 3x
کوبالٹم 1x
5۔5۔5
ایکسریز 30
3۔3۔3

5.5.5
نا امید عورتوں کے لیئے۔اورم میور۔Cm
30 دن کے وقفہ سے دیں اور اکثر ایک ہی خوراک سے اللہ کے حکم اولاد جیسی نعمت مل جاتی ہے۔ میرے ھاتوں دوا سے اب تک سینکڑوں بےاولاد خواتیں کو اللہ نے ماں بنا دیا جب کہ ڈاکٹروں نے بھی مایوسی ظاہر کر دی
عورتوں میں اگر رسولیاں پائی جائیں تو وہ صبح توجا 200 خالی پیٹ ایک چمچ پانی میں 2 قطرے پی لیں اور رات کو لیکیسس 200 کے 2 قطرے پی لیں۔
اگر رحم میں پانی کی تھیلی ہوں تو ایپس میلی فیکا 200 صبح شام 2 قطرے خالی پیٹ لیں۔
فریکسینس بھی فائدہ دیتی ھے
اگر تھائی راڈ کی خرابی وجہ ھو تو۔ تھائیراڈینیم cm کے دو قطرے 30 دن کے وقفہ سے لیں اور پلسٹیلا 200 صبح شام 2 قطرے لیں
اگر خواتیں پیٹ کے نیچے پیٹڑو پر بوجھ محسوس کریں۔تو اگر عورت ٹانگ پر ٹانگ چڑھانے پر مجبور ھو تو سیپیا 200 صبح شام 2 قطرے اور اگر اپنے دونوں ہاتھ پیڑو پر رکھنے کو دل کرے تو للیم ٹیگریکم 30۔۔۔۔
Copy

10/07/2023

ٹانک اور ہومیوپیتھی
ہومیوپیتھک میں کچھ میڈیسن ٹانک کی حیثیت رکھتی ہیں بڑی بڑی فارمیسی ان ادویات سے ٹانک تیار کرتے ہیں ۔۔۔
الفلفا 6c
اگر الفلفا کو صالح خون، افزائشِ بدن، اشتہائے صادق، بھوک لگانے, روشن دماغی اور تندرستی کا خزانہ کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ یہ دوا کمزور، لاغر اور نحیف و ضعیف لوگوں کے لیے زندگی کا پیام ہے۔ کمزور کن عوارض کے بعد اگر الفلفا چند روز تک استعمال کی جائے تو جسم اپنی اصلی حالت پر آ جاتا ہے۔
چہرہ پر پھولوں کی سی تروتازگی، مسکراہٹ اور رونق، آنکھوں میں زندگی کی چمک، جسم فربہ اور اعضاء میں طبعی توانائی کا پیدا کر دینا الفلفا کے ادنٰی کرشمات ہیں۔ الفلفا ذیابیطس میں بھی کارآمد پایا گیا ہے۔
یہ قوتِ باہ کو بحال رکھنے کی بھی بڑی زود اثر دوا ہے۔۔
ایسڈ فاس 3x
اعصاب کی کمزوری کے لئے مفید ٹانک ہے ۔۔

ایوینا سٹائیوا Q
اعصابی نظام قوی ہو جاتا ہے اور تھکاوٹ رفع ہو جاتی ہے

آرسینک آئیوڈ 3x
دل کے امراض میں ٹانک کی حیثیت رکھتی ہے۔

اسپیڈواسپرم Q
پھپھڑوں کیلئے بہترین ٹانک ہے۔ خون میں آکسیجن فراہم کرواتی ہے۔

الیٹرس فیری نوسا 6c
کمزور لاغر عورتوں کے لئے مفید ٹانک ہے لیکن ہائی بلڈ پریشر کی صورت میں استعمال نہ کریں ۔۔
کریٹگس Q
دل کا ٹانک ہے دوران خون کو بہتر کرتا ہے

کلکیریا آرس
اس کے استعمال سے درد دل، تیز دھڑکن اور سانس کی تنگی دور ہو جاتی ہے، یہ دوا دل کے والوز اور دل کے پھیل جانے میں مفید ہے۔

کلکیریا فاس 6x
کمزورہڈیوں ، دانت نکالتے بچوں میں خون کی کمی دور کرتی ہے

فیرم پکرک 6c
کمی خون اور گردن و کندھوں کے لیے مفید ٹانک ہے ۔۔۔

کیمومیلا 30
ضدی چڑچڑے بچوں کیلئے ٹانک ہے۔

کارسکارا سیگ Q
جگر ،آنتوں کیلئے ٹانک ہے۔بد ہضمی کو دور کرتی ہے۔ قبض کو رفع کرتی ہے۔

کیکٹس گرینڈی فلورس مدرٹنکچر
دوران خون کو بہتر کرنے میں معاون ہے لوبلڈ پریشر ،خون میں کلاٹ بننے کو روکتی ہے

چائنا 3x
قوت حیات کی کمی اور کمی خون کو دور کرتی ہے ۔۔۔
چنی نم آرس
یہ دوا کمزوری کو بہت جلد رفع کرتی ہے۔

ایکنیشیا Q
خون کو صاف کرنے کیلئے اچھی دوا ہے۔

جنٹیانہ لیوٹا 3x
بھوک میں اضافہ کرنے کیلئے ٹانک کی حیثیت رکھتی ہے۔
ڈامیانہ مدرٹنکچر اور چھوٹی طاقت
یہ محرک دوا ہے دوران خون کو بہتر کرکے مردانہ طاقت کو بڑھاتی ہے ۔۔۔
لیسی تھینم 6c
یہ دوا خون کی کمی کو دور کرتی ہے اور صحت کو برقرار رکھتی ہے۔اس کی مدد سے ماں کے دودھ کی کوالٹی بڑھ جاتی ہے
مردانہ طاقت کو بڑھاتی ہے
وناڈیم 6c
گردوں کی بیماری میں مبتلا افراد میں خون کی کمی کو دور کرتا ہے ۔۔

اولینڈر ،وریٹرم البم
لو بلڈ پریشر میں ٹانک کی حیثیت رکھتے ہیں

جن سنگ Q
اعصاب اور پٹھوں کیلئے قوت بخش دوا ہے۔

زنکم میٹ 6c
جسم میں زنک کی کمی سے پیدا شدہ مسائل کے لئے مفید ہے پٹھوں کی پھڑکن کرمپ پڑھنا وغیرہ ۔۔۔

امبر اگریشیا 6
جسم کے مختلف حصوں کا سن ہونا اعصابی نظام کو تحریک دیتا ہے لاغر کمزور مردوں و عورتوں کے لیے مفید ہے

اشوگندھا مدرٹنکچر
بوڑھے لوگوں کے پٹھوں اور اعصاب کیلئے بیش قیمت ٹانک ہے۔
ہائیڈراسٹس 3x
یہ دوا بوڑھے اور بچوں کے گرتے وزن کو کنٹرول میں معاون ثابت ہوتی ہے امیون سسٹم کو بہتر کرتی ہے
اس کے علاؤہ بہت سی ادویات ہیں ۔۔۔
نوٹ : علامات و مزاج پر ادویات فایدہ مند ہوتی ہیں ۔۔ان کو تین چار ادویات کے کمپاونڈ میں استعمال کر سکتے ہیں ۔۔۔
تمام قسم کے ٹانک علامات پر تیار کروا سکتے ہیں ۔۔copy

11/06/2023

چائنا آفیشل 200 ہر گھر کے لئے ضروری دواء ہے
• چائنا بخار:
‏۱۔اکثر اوقات ہم سب کو ایسا بخار ہوتا ہے جس میں پانی کا ذائقہ کڑوا محسوس ہوتا ہے۔اس بخار میں تھکاوٹ بہت زیادہ ہوتی ہے۔ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کسی نے کوٹا پیٹا ہو۔اس میں سردی بہت لگتی ہے۔اس میں پیاس بہت زیادہ لگتی ہے۔ گھر کا کھانا کھانے کو دل نہیں کرتا ہے۔یہ بخار مغرب کے وقت اور رات ۲ بجے کے بعد زیادہ زور پر ہوتا ہے۔بعض اوقات ہڈیاں اور جوڑ بھی درد کرتے ہیں۔ بعض اوقات ایسے موشن لگتے جو پانی کی طرح نکلتے ہیں اور ان سے مردار کی سی بدبو آتی ہے۔ بعض اوقات پیشاب سے مردار کی سی بو آتی ہے۔ ان علامات والے بخار کا نام چائنا ہے۔ اس بخار اور تمام تکلیفات کی دواء چائنا200 ہے۔ تین دن ایک ایک قطرہ لیں۔ ان شاء اللہ ، تین خوراکوں سے ہی آرام آجاتا ہے۔ زیادہ خوراکیں لینے کی ضرورت ہی نہیں۔ ایک دن میں دو بار لینے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ ایک بار لینا ہی کافی ہے۔
یہ ملیریا بخار ہے، مچھر کے کاٹے سے ہوجاتا ہے۔ یہ مردانہ کمزوری سے بھی ہوجاتا ہے، وہ اس طرح کہ اگر آپ نے بہت زیادہ بار ج**ع کیا اور جسم میں منی کی قلت ہوگئی ، تو بھی یہ بخار ہوجایا کرتا ہے۔ یہ ماسٹربیشن زیادہ کرنے سے بھی ہوجاتا ہے، وہ اس طرح کہ آپ نے ماسٹربیشن کی اور بعد میں جسم میں منی کم ہونے کی وجہ سے آپ کو یہ علامات والا بخار ہوگیا۔ یہ موسم ساون میں بھی جسم میں پانی کی زیادہ مقدار ہوجانے سے بھی ہوجاتا ہے، اس طرح کہ ساون کے موسم میں نہانے کے بعد یا کپڑے دھونے کے بعد آپ کو یہ بخار ہوگیا۔ یہ موروثی بھی ہوتا ہے، وہ اس طرح کہ آپ کی ماں یا باپ کو یہ چائنا بخار بار بار ہورہا تھا تو آپ کو بھی یہ ہونے لگا ہے۔
کراچی میں یہ بخار عام ہے۔ وہ سمندر کے قریب نمی والا شہر ہے۔
پانی کا ذائقہ کڑوا ہو نا یا پھیکا ہونا اس بخار کی یقینی علامت ہے ۔ جب بھی کسی بخار میں یہ علامت ہو تو وہ بخار چائنا ہی ہوگا۔ میں نے ان ۱۰ سالوں میں لاتعداد بار یہ والا بخار لوگوں کو ہوتے دیکھا ہے اور ان کو چائنا دی ہے۔ اللہ تعالی نے مکمل شفاء دی ہے۔
یہ بخار ایسا ہے تقریبا ہر انسان کو اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی ہوجاتا ہے۔
• چائنا زکام:
۲۔اکثر اوقات بچوں کو ایسا زکام لگتا ہے جو پانی کی طرح پتلا ہوتا ہے۔ وہ ناک دائیں طرف سے زیادہ بہتا ہے۔ اس زکام کے ساتھ بعض اوقات بخار بھی ہوتا ہے۔ یہ زکام بھی چائنا ہے۔ اس کی دواء بھی چائنا 200 ہے۔ جب بھی یہ والا زکام لگے تو چائنا 200 کا ایک قطرہ دینا کافی ہوتا ہے۔ میں نے ہمیشہ اس زکام قسم کے زکام میں چائنا ۲۰۰ کا ایک ہی قطرہ دیتا ہوں۔ اللہ تعالی اپنے فضل وکرم سے شفاء دیتا ہے۔ بہت عمدہ رزلٹ ہے۔یہ زکام بھی تقریبا ہر انسان کو لگتا ہے۔اس زکام میں کبھی ناک کی ایک طرف بند بھی ہوتی ہے اور کبھی دوسری طرف بند ہوتی ہے۔ اس زکام کے ساتھ کبھی زیاد ہ پیاس بھی لگتی ہے۔
• مردانہ کمزوری:
۳۔ہومیوپیتھک کی چار ایسی ادویہ ہیں جو تمام قسم کی مردانہ امراض میں استعمال ہوتی ہیں۔ آپ کینٹ ریپرٹری چیک کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ آلات تناسل کے بارے میں ہر ہر بیماری میں ان چار ادویہ کا نام آتا ہے۔ میں نے جب یہ چیز دیکھی تو مجھے حیرانی ہوئی کہ یہ چار ادویہ تمام تر مردانہ امراض کے تحت کیوں آرہی ہیں۔ اس لئے یہ چار ادویہ مردانہ امراض میں بہت اہم ہیں۔وہ یہ ہیں:چائنا آفیشنل200، سیلینیم200، فاسفورک ایسڈ(ایسڈ فاس)200،ایگنس کاسٹس200۔ اس لئے میں نے ابھی تک ایسے پانچ مریضوں کو یہ چار ادویہ دی ہیں جن میں بہت سی مرادانہ امراض تھی جیسا کہ کمزوری، تھکاوٹ، جریان، قطرے آنا، احتلام، منی کا پتلا ہونا، ٹائمنگ کم ہونا ، بار بار پیٹ خراب ہونا وغیرہ۔ ان میں سے چار کو بہت فائدہ ہوا ۔ اللہ تعالی بہتر جانتا ہے کہ ایک کو کس وجہ سے فائدہ نہیں ہوا۔
میرا اس صورت میں طریقہ استعمال یہ ہوتا ہے کہ ہر10 دن بعد چاروں ادویہ کا ایک ایک قطرہ۔ ایک ایک گھنٹے کے فاصلہ سے لینا ہے۔ ان ادویہ کا اثر بہت دیر پا ہوتا ہے۔ ایک ایک قطرہ ہی کافی ہوتا ہے۔ جب ایک بار ایک قطرہ کسی دواء کا لیا تو دوسرا قظرہ ۱۰ دن بعد ہی لیں۔
یہ بات بھی خوب یاد رکھیں کہ مردانہ امراض میں یہ چاروں ادویہ ہر انسان کو فائدہ نہیں دیتی ۔ ہاں ، اکثر کو فائدہ ہوجاتا ہے۔ اس لئے آپ بھی اپنے اوپر آزما سکتے ہیں۔ اگر فائدہ نہ ہوا تو ناراض نہ ہوں۔ کسی اچھے مشہور معتبر بڑے قابل ہومیو ڈاکٹر سے رابطہ کر لیں۔ اللہ تعالی سب مریضوں کو شفاء دے۔
میں ان چاروں ادویہ کےساتھ پھولمکھانے بھی کھانے کو کہتا ہوں۔ پھولمکھانے کسی بھی بڑے حکیمی پنسار سٹور سے مل جاتے ہیں۔ ایک پاؤ خرید لیں۔ را ت سونے سے ایک گھنٹہ قبل آدھا کلو دودھ میں ایک مٹھی بھر ڈال کر ۱۰ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ ۱۰ منٹ بعد چمچ کے ساتھ پھولمکھانے کھالیں اور دودھ پی لیں۔ یہ ہر روز کھانے ہیں۔ الحمد للہ، بے شمار مریضوں کو پھولمکھانوں سے فائدہ ہوا ہے۔ یہ شادی شدہ تمام مردو عورت کے لئے کھانا بہت ضروری ہے۔ اس سے ان کی جنسی طاقت بحال رہے گی۔
ایسے تمام مرد جن کے عضو کا سائز کم ہو ،ماسٹربیشن کے عادی تمام مریضوں کے عضو کا سائز چھوٹا رہ جاتا ہے۔بہت سے مریضوں نے اس کے بارے میں مجھے سے پوچھا بھی ہے۔ میں ان سب کو یہ مالش ہی بتاتا ہوں۔ ان کو کوکونٹ آئل کے تیل کی مارش کرنے کو کہتا ہوں۔ سر پر لگانے والا یا کھانے والا کوکونٹ آئل ایک پاؤ خریدیں صبح نہانے کے بعد اور رات سونے سے قبل عضو خاص پراور دونوں خصیوں پر ۱۰ منٹ ہلکے ہاتھ سے مالش کریں۔یہ مارش ایک سال تک کرنی ہے۔اس سے عضو کا سائز بڑا ہوجاتا ہے۔ اس سے ٹائمنگ بھی زیادہ ہوتی ہے۔ اس سے تناؤ بھی مضبوط ہوتا ہے۔ اس سے منی بھی بڑھتی ہے۔اس سے دماغی طور پر بھی سکون ملتا ہے۔ یہ مارش اس قسم کے مریضوں کے لئے اللہ تعالی کی نعمت سے کم نہیں ہے۔ یہ مجرب مالش ہے۔ ان شاء اللہ ضرور بر ضرور فائدہ ہوگا۔ میں نے یہ مارش بہت سے مریضوں کو دی ہے اور اس کا بہت اچھا رزلٹ ملا ہے۔ میں کوئی بھی بات بغیر تجربہ اور تحقیق کئے بغیر آپ سب کے لئے نہیں لکھتا ہوں۔ بغیر تحقیق اور ریسرچ کے بات لکھنا بے وقوفی ہے۔ یہ بے وقوف اکثر لوگ کرتے ہیں ۔ مگر اللہ تعالی نے مجھے اس سے بچایا ہوا ہے۔
اگر مردانہ کمزوری کا مریض مردانہ امراض کے ساتھ ڈپریشن کا بھی شکار ہو تو ان چاروں ادویہ کے ساتھ نیٹرم میور 200 کو بھی شامل کرنا ضروری ہوتا ہے۔نیٹرم میور 200 ہر 10 دن بعد ایک قطرہ لیں۔
اگر مردانہ کمزوری کے ساتھ ٹائیفائیڈ بخار موجود ہو تو اس بخار کی تشخیص کر کے اس کا علاج کرنا بھی ضروری ہے۔ ورنہ مریض کو شفاء نہیں ملے گی۔
کسی بھی بڑے ہومیوپیتھک سٹور سے چائنا آفیشل 200 مل جاتی ہے ۔
کاپی

10/06/2023

مردانہ کمزوری کا آغاز کیسے ہوتا ہے?

کیا سچ میں عضو تناسل کی رگیں/نسیں مر جاتی ہے؟

نوجوان لڑکا جب پہلی دفعہ انٹرکورس /ہمبستری کرتا ہے توپہلی دفعہ اسے گھبراہٹ سی محسوس ہوتی ہے کہ کچھ کر پائے بھی گا یا نہیں اس وجہ سے اسے ایرکشن /ہوشیاری بالکل نہیں ہو پاتی پہلی دفعہ نا کامی کے بعد نوجوان کے دل میں ایک ڈر سا بیٹھ جاتا ہے کہ کیا اس کے اندر کوئی کمی ہے وہ انٹرنیٹ یو ٹیوب گوگل وغیرہ پر جاتا ہے آ رٹیکل پڑھتا ہے جہاں اسے جھوٹ اور غلط فہمیوں پر مبنی ویڈیوز اور آ رٹیکلز پڑھنے کو ملتے ہیں جو جعلی کاروباری لوگ اپنے پراڈکٹس تیل معجون اور کشتے وغیرہ کی تشہیر اور بیچنے کے لیے لکھتے ہیں جس میں لکھا ہوتا ہے کہ آ پ کو جنسی کمزوری بچپن کی غلطیوں کی وجہ سے ہوئی ہے آپ نے بچپن میں جو مشت زنی کی تھی اس وجہ سے کمزوری ہو چکی ہے یہ جھوٹا مواد پڑھنے کے بعد وہ نوجوان اپنے دوستوں کے پاس جاتا ہے ان سے اس متعلق پوچھتا ہے تو وہ لوگ بھی اس کی طرح کم علمی کی وجہ سے یہی بتاتے ہیں کہ سچ میں ہی مشت زنی کی وجہ سے آ پ کی عضو تناسل کی رگیں مر چکی ہیںیہ سب سن کر وہ مزید ڈر جاتا ہے جس وجہ سے اس میں خود اعتمادی کانفیڈینس لیول بالکل ختم ہو جاتا ہے جب وہ دوسری بار جنسی سر گرمی کے لیے جاتا ہے تو وہ پہلے سے اور زیادہ ڈرا ہوا ہوتا ہے اس ڈر کی وجہ سے پھر سے اسے ایرکشن نہیں ہو پاتی اس طرح ڈرے ہوئے نوجوان لڑکے کو 100فیصد یقین ہوتا ہے کہ وہ مردانہ کمزوری کا شکار ہو چکا ہے کیونکہ ہمارے ہاں جنسی تعلیم کا فقدان ہے اور نوجوان کسی کو بتانے سے بھی ڈرتے ہیں وہ انٹرنیٹ پر مردانہ کمزوری کا علاج ڈھونڈتا ہے اور مختلف لنکس کے زریعے وہ ایسی ویب سائٹ وٹس ایپ گروپ میں پہنچ جاتا ہے جہاں جعلی نیم حکیم بیٹھے ہوتے ہیں جو اسے بول دیتے ہیں کہ تمہارے عضو تناسل کی نسیں/رگیں خراب ہیں آپ کے عضو تناسل کی رگوں میں بلڈ فلو 20فیصد بچا ہے اگر دو ا نہ کھائی تو ناکارہ ہو جاؤ گے پریشانی کی حالت میں اسے بہت بڑی قیمت میں بے مقصد دوائیاں اور تیل دیے جاتے ہیں صحت مند لڑکا اپنے آپ کو جنسی طور پر ناکارہ سمجھ کر ہمیشہ شادی سے انکار کرتا ہے حالانکہ حقیقت میں صرف ڈپریشن ہوتا ہے لالچ کا بازار گرم ہے اور ڈر کا کاروبار جاری ہے اگرایک دو دفعہ انٹرکورس میں دقت ہو بھی تو پریشانی کی بات نہیں میڈیکل سائنس میں اسے جنسی بیماری /مردانہ کمزوری نہیں مانا جاتا اس کا اتنا آسان حل ہے کہ صرف سائیکو تھراپی اور غلط فہمیاں دور کرنے سے ہی ٹھیک ہو جاتا ہے مردانہ کمزور ی میں50سال سے زائد افراد کے ہارمونز ٹیسٹ جیسا کہ ٹیسٹیوسٹیرون ، پرالیکٹن ،تھائی رائیڈ ، بلڈ ٹیسٹ ، الٹراساؤنڈ وغیرہ کیے جاتے ہیں جس کے بعد علاج کیا جاتا ہے نوجوان جنسی کمزوری کا شکار نہیں ہو سکتے ۔

کیا مشت زنی سے عضو تناسل کی رگیں دب /مر جاتی ہیں ؟
ایسی باتیںصرف آ پ کو نیم حکیموں سے سننے کو ملیں گی کیونکہ انھوں نے کبھی عضو تناسل کو اندر سے نہی دیکھا ہوتاانھیں اس کی اجازت ہی نہیں ہے صرف ڈاکٹر میڈیکل کالج میں ہی جسم کے ایک ایک حصے کو کھول کر اندر سے مشاہدہ کرتے ہیں اور مختلف اعضاء کی حقیقت کو سمجھتے ہیں ہماری ٹیم میڈیکل صحت جنسیات کے مطابق عضو تناسل میں کوئی ایسی رگ نہیں ہوتی جو ہاتھ سے دب سکے اگر کسی ایکسیڈنٹ وغیرہ کی وجہ سے یہ رگ مردہ ہو جائے تو چند دن میں عضو تناسل مردہ ہو کر گلنے لگے گا اور آخر کار ٹوٹ کر گر جائے گاعضو تناسل دو رگوں کے علاوہ باقی سارا حصہ اسپنج کی طرح ہوتا ہے جس میں خون جمع ہوتا ہے تو وہ سخت ہو جاتا ہے اور خون نکل جائے تو دوبارہ ڈھیلا ہو جاتا ہے. خون کی اس سپلائی کو دماغ کنٹرول کرتا ہے اور دل خون کو پمپ کرتا ہے اگر کسی کو اعضو تناسل کے تناؤ میں کوئی مسلہ آ رہا ہے تو وجہ یا تو دماغ ہو گا یا دل بذات خود عضو تناسل میں کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو تناؤ کو کم یا زیادہ کر سکے ایسے سارے وہم دماغ سے نکال دی اسی طرح آلہ تناسل پر تیل یا طلاء وغیرہ کی مالش کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوتا ابھی بتایا ہے کہ تناؤ کا تعلق دماغ کے پیغام بھیجنے اور دل کے خون سپلائی کرنے سے ہے جب بذات خود آلہ تناسل میں تناؤ کو کنٹرول کرنے والی کوئی چیز ہے ہی نہی تو اس پر کسی قسم کی مالش کا کس طرح کوئی فائدہ ہو سکتا ہے یہ سب صرف وقت اور پیسے کا ضیاع ہے اور الٹا انسان کو ذہنی مریض بناتا ہے۔
نوٹ پوسٹ کرنے کا مقصد یہ نہیں کہ آپ پھر سے مشت زنی شروع کر دیں بلکہ صرف نوجوانوں کو غلط فہمیوں اور ڈپریشن سے نجات دلانا ہے تا کہ وہ ہنسی خوشی زندگی گزار سکیں اور نیم حکیموں سے بچ سکیں اس کے بعد بھی اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو تو آپ بے خوف ہو کر پوچھ سکتے ہے

ڈاکٹر سردار شیراز

دوا کی پہچان نزلہ زکام میں اگر آنکھیں سرخ ہو رہی ہوں تیز پانی آتا ہو آنکھوں سے تو یہ یوفریزیا Eupharasia کی علامت ہے ...
06/06/2023

دوا کی پہچان
نزلہ زکام میں اگر آنکھیں سرخ ہو رہی ہوں تیز پانی آتا ہو آنکھوں سے تو یہ یوفریزیا Eupharasia کی علامت ہے اور اگر ناک سے تیز پانی آ رہا ہواور ناک میں جلن، خراش کا احساس ہو اور ساتھ کھانسی آ رہی ہو تو یہ ایلیم سیپا Allium Cepaکی علامت ہے گویا ایک دوا کی پہچان یہ ہے کہ آنکھوں پر بُرا اثر ہوتا ہے زیادہ اور دوسری دوا کی پہچان یہ ہے کہ ناک اور گلے پر بُرا اثر ہوتا ہے زیادہ (اگر فوری طور پر Allium Cepaنہ دیں تو گلے کے نیچے پھیپھڑوں تک اثر پڑتا ہے بعد میں) اس لئے اگر بیماری شروع ہوتے ہی مناسب دوا دیں تو بیماری آگے بڑھے گی ہی نہیں۔ ورنہ اُلٹی پلٹی دوائیں دینے سے بیماری نہ صرف لمبی ہو گی بلکہ مزید پیچیدگی بھی پیدا ہو گی۔اس لئے ضروری ہے کہ بیماری کی ابتدا غور سے نوٹ کریں۔
مثلاًایسکیولس میں بواسیر کے مسے ابتدا ہی سے ڈھیلے اور نیلے ہوتے ہیں اور یہی علامت کلکیریا کارب کی ہے اس لئے اگر شروع ہی میں ایسکیولس دی جائے تو بیماری وہیں ختم ہوجائے گی۔لیکن اگر غلط علاج کی وجہ سے یہی بیماری پرانی ہو جائے تو کلکیریا کارب دوا ہو گی۔
ڈاکٹر سردار شیراز

ہرقسم کی گیس تیزابیت بدہضمی، الٹی اور جگرومعدہ کے امراض کیلئے، یہ دو ادویات اپنے روزمرہ استعمال کیلئے ہمیشہ اپنے گھر پر ...
03/06/2023

ہرقسم کی گیس تیزابیت بدہضمی، الٹی اور جگرومعدہ کے امراض کیلئے، یہ دو ادویات اپنے روزمرہ استعمال کیلئے ہمیشہ اپنے گھر پر رکھیں۔ انکے نتائج انتہائی اعلی ہیں، اور باوقت ضرورت کام آنے والی ادویات ہیں لیکن کوئ بھی دوائ خد استعمال میں نہ لائیں بلکہ کسی مسند ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں
ڈاکٹر سردار شیراز

02/06/2023

💠💠کاش میں ایسے پریکٹس کر سکتا ۔۔۔۔💠💠

🔥نوٹ 🔥
یہ پوسٹ ہومیو ڈاکٹرز اور سٹوڈنٹس کیلئے کی گائیڈ لائن کیلئے لکھی جاتی ہیں۔۔۔ مریض سیلف میڈیکشن سے اجتناب کریں کسی ماہر ہومیو ڈاکٹر سے مشورہ کر کے ادویات کا استعمال کریں.....

میرا مشن ہومیو پیتھی کی تجدید ہے....۔۔۔

کریٹینین بڑھا ہے لو جی ایل سیرم 1ایم کھا لو یا مارفیم 1ایم کھا لو

اے ایل ٹی بڑھا ہے او لو جی کوئی گل نہیں فاسفورس چلیڈونیم نیٹرم میور کھا لو ۔۔

ڈاکٹر صاحب رپورٹ دیکھو کولسٹرول بڑھا ہے دوائی دسو ۔۔۔
او نہیں جی ہن ہی کولسٹرول غائب کر دینندے اے تسی پلسٹیلا کولسٹرینیم کھاو جی

ڈاکٹر صاحب دماغ کام نہیں کرنڈیا
او کوئی گل نہیں کالی فاس ایناکارڈیم کھاو تے دماغ دی بتی جلاو ۔۔۔۔۔

او ڈاکٹر صاحب رپورٹ میں کینسر ہے میں تے مر جانا ہے رپورٹ دیکھو تو کینسر نو ٹھیک کرو ۔۔۔۔
او کینسر دی ایسی دی تیسی کارسنوسنیم ہایڈراسسٹ کھاو تے کینسر بھگاو ۔۔۔۔۔

ڈاکٹر رپورٹ چے سپرم نہیں بن رہے کی کرا رپورٹ دیکھو تو سپرم پیدا کروا دیو تواڈی مہربانی ۔۔۔۔

لو جی اے تے کوئی گل ہی نہیں سپرم تے ساڈی ڈمیانہ ایکسرے پیدا کر دیندی ہے اے تے ساڈی بائے ہاتھ دا کھیل ہے تسی ہنی جادو دیکھو ۔۔۔۔۔۔

کاش میں ایسے پریکٹس کر سکتا کاش ۔۔۔۔۔
🔥نوٹ 🔥
یہ صرف اور صرف میں اپنی پریکٹس کے مطلق بیان کر رہا ہو کیونکہ یہ روزانہ کی بنیاد پر میں فیس کرتا ہو ہومیو سٹوڈنٹس ڈاکٹرز اور مریضوں کی جانب سے کہ یہ رپورٹ دیکھ کر دوا بتا دو یا بیماری کا نام بتا کر دوا بتا دو ۔۔۔
تو میں رشک کر رہا ہو کہ کاش میں ایسے پریکٹس کر پاتا 1 منٹ میں رپورٹ دیکھ کر بیماری کا نام سن کر نسخہ لکھ سکتا ۔۔۔۔ کیونکہ میں 2 گھنٹے بیٹھ کر مریض کی دل کی ساری بھڑاس سنتا ہو جب تک مریض خود نہ کہے کہ ڈاکٹر صاحب بس اتنا مسلہ ہے ۔۔۔

مریض کا مزاج تلاش کرنے کی ناکام کوشش کرتا رہتا ہو کہ بچے پسند کیا ہے بچے تکلیف کس چیز سے بڑھتی ہے بچے کیا سوچتا رہتا ہے دماغ میں کیا چل رہا ہے ۔۔۔۔۔۔

مریض کا میازم اور کاز دونوں ڈھونڈنے کیلئے ان کے خاندان پر بھی چلا جاتا ہے باپ دادا کو بھی کھینچ کر لے آتا ہو میدان میں ۔۔۔۔۔
تو اتنی محنت اور سر کھپانے کے بعد میں اپنی پریکٹس کیلئے کبھی کبھی سوچتا ہو کہ کاش میں بھی ایسے پریکٹس کر پاتا یہاں رپورٹ دیکھی وہاں دوا حاضر ۔۔۔۔ مسلہ رفو چکر ۔۔۔۔۔

لیکن الحمداللہ اسلام آباد میں کلینک کھولا وہاں پڑھے لکھے ہائی کلاسیفائیڈ لوگوں کا علاج اپنے اسی طرز پر کیا تو وہاں کہ تمام مریضوں نے جاتے وقت شکریہ اور احسان مندی کا اظہار کیا کے ڈاکٹر صاحب بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے ہمیں مکمل ٹائم دیا ہماری مکمل بات سنی سمجھی صرف شکل یا رپورٹس یا بیماری تکلیف کے نام پر دوا نہیں دی ۔۔۔۔ میری فیس ویسے ہی زیادہ ہے مگر کچھ مریض جاتے جاتے ایکسٹرا فیس دے گئے یہ انتہائی پڑھے لکھے پی ایچ ڈی سکالرز ڈاریکٹر لیول کے لوگ تھے ۔۔۔۔۔

مگر وہی کچھ مریض جو کم پڑھے لکھے تھے چیزوں باتوں کو نہیں سمجھتے تھے وہ مجھے سے ناراض ہوتے رہے کہ ڈاکٹر صاحب آپ کیا سوال کر رہے ہیں کہ کیا پسند ہے تکلیف کب بڑھتی ہے یہ 10 ہزار کی رپورٹس کس لئے کروائی ہیں ان کو دیکھیں اور کینسر کا علاج کریں کینسر کا کیا تعلق کہ مجھے میٹھا پسند ہے یا مرچ مصالحے یا نمکین آپ یہاں میرے گھر کا راشن پتا کرنا ہے یا کینسر کا علاج کرنا ہے ۔۔۔۔۔

اب یا تو پڑھے لکھے لوگ غلط ہیں کہ جن کا علاج رپورٹس پر نہیں ہومیو پیتھک طریقہ پر کرنے پر انہیں اطمینان ہویا اور مکمل تسلی تفشی ہوئی ۔۔۔ یا یہ دوسرا طبقہ جو ہومیو پیتھک طریقہ پر علاج کروانے پر غصہ اور ایلوپیتھک طرز پر علاج کیلئے بضد تھا ۔۔۔ فیصلہ آپ پر ہے ۔۔۔۔

تو روزانہ ان سب چیزوں کو فیس کر کے کہتا ہو کہ کاش میں بھی ایسے پریکٹس کر سکتا ۔۔۔۔۔۔

کاپی

’’رسٹاکس1M‘‘ ہر گھر کے لئے ضروری دواء ہےرسٹاکس تھکاوٹ کے بعد  پیدا ہونے والی تکلیفات  کی مخصوص دواء ہے۔دنیا کے ہر انسان ...
01/06/2023

’’رسٹاکس1M‘‘ ہر گھر کے لئے ضروری دواء ہے

رسٹاکس تھکاوٹ کے بعد پیدا ہونے والی تکلیفات کی مخصوص دواء ہے۔

دنیا کے ہر انسان کو تھکاوٹ ہوتی ہے۔ تھکاوٹ کے وقت دونوں ٹانگوں کے پٹھوں میں درد ہوتا ہے۔ یہ درد کھنچاؤ والا ہوتا ہے۔ یہ درد لیٹنے سے زیادہ اور چلنے سے کم ہوتا ہے۔ یہ درد کام کرتے رہنے سے کم اور کام چھوڑ کر بیٹھنے سے زیادہ ہوتا ہے۔ یہ درد چلتے رہنے سے نارمل اور بیٹھ جانے سے زیادہ ہوتا ہے۔ یہ درد دبانے سے کم ہوتا ہے۔ اس تھکاوٹ والے درد کی دواء رسٹاکس 1M کا ایک قطرہ ہے۔ ایک کپ پانی میں ایک قطرہ ڈال کر اس پانی سے ایک چمچ پی لینے سے یہ درد اور تھکاوٹ ان شاء اللہ ٹھیک ہوجائے گی۔ یہ بات یاد رکھنا کہ تھکاوٹ کو دور کرنے کے لئے آرام کرنا بھی ضروری ہوتا ہے۔

اگر بہت زیادہ کام کرنے کی وجہ سے سر میں ایسا درد ہو ،جو بیٹھنے سے زیادہ ہوجائے اور چلتے رہنے سے کم ہو تو اس درد سر کی دواء رسٹاکس ہے۔ میں نے بہت مرتبہ اس صورت حال میں رسٹاکس کو آزما کر چک کیا ہے۔ یہ فائدہ دیتی ہے۔رسٹاکس 1M کا صرف ایک قطرہ۔

ہمارے ساتھ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ تمام دن زیادہ کام کرنے یا زیادہ دیر چلنے یا یا زیادہ ایکسرسائز کرنے سے ،یا زیادہ دیر کھڑے رہنے یا زیادہ دیر بیٹھے رہنے سے رات کو ٹانگوں میں درد اور بے چینی ہونے لگتی ہے۔ٹانگیں ادھر ادھر کرنے کو دل کرت ہے، اس درد اور ٹانگوں کی بے چینی کی دواء رسٹاکس 1M کا ایک قطرہ ہے۔

اگر تھکاوٹ کی وجہ سے ایسا بخار ہوجائے، جو صبح ۱۱ بجے زیادہ ہو،پاؤں کے تلوے بہت جلیں ، اس بخار میں چلنے کو بہت دل کرے ، ٹانگوں میں ایسا درد ہو جو ٹانگوں کو حرکت دینے یا دیوار پر مارنے سے کم ہو، تو اس بخار کی دواء رسٹاکس 1M کا ایک قطرہ ہے۔ یہ رسٹاکس بخار ہے۔میں نے اس طرح کا بخار بہت مرتبہ لوگوں کو ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔ اللہ تعالی کے فضل سے ان سب کو رسٹاکس سے شفاء ملی ہے۔ الحمد للہ۔

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بچہ تمام دن کھیلتا رہتا ہے۔ رات کو سوتے وقت اس کی ٹانگوں میں درد ہونے لگتا ہے۔ وہ بے چین ہوتا ہے۔ ٹانگیں ادھر ادھر مارتا ہے۔ روتا ہے۔ اس تھکاوٹ والے درد کی دواء رسٹاکس ہے۔ اگر بچہ کی عمر تین سال سے کم ہو تو رسٹاکس 200 کا ایک قطرہ دیں۔ اگر بچہ کی عمر تین سال سے زیادہ ہوں تو رسٹاکس 1M کا ایک قطرہ دیں۔ دونوں صورتوں میں دواء دینے کا طریقہ یہ ہے کہ: ایک کپ پانی میں ایک قطرہ ڈال کر اس میں سے ایک چمچ بچہ کو دیں اور بقیہ پانی گرا دیں۔تاکہ دواء کی کم سے کم مقدار جسم میں جائے۔

عام طور پر بچے جو ٹافیاں ،لالی پاپ، بسکٹ وغیرہ کھاتے ہیں، تو ان کی وجہ سے بچوں کو رات کے وقت پاخانہ کے مقام سے تھوڑا اوپر چمونے لڑنے لگ جاتے ہیں۔ بہت خارش ہوتی ہے۔ خارش کرنے کو کہتا ہے۔بچہ روتا ہے۔ وہ سوتا نہیں ہے۔ الحمد للہ، میں نے بے شمار بچوں کے چمونوں کے علاج کے لئے رسٹاکس 1M کا ایک قطرہ دے کا علاج کیا ہے۔ صرف ایک قطرہ ایک کپ پانی میں ڈال کر اس پانی سے ایک چمچ دینے سے 10 منٹ میں آرام آجائے گا۔ رسٹاکس خون کے انفیکشن کو ختم کرتی ہے۔ تین سال سے چھوٹے بچے کو رسٹاکس 200 طاقت میں دینی ہے۔

اکثر سوتے ہوئے بل پڑ جاجاتا ہے۔ اس کو نس پر نس چڑھ جانا بھی کہتے ہیں۔ اس کوکڑل پڑ جانا بھی کہتے ہیں۔ یہ کبھی زیادہ دیر بیٹھے رہنے سے بھی کڑل پڑ جاتے ہیں ۔ کبھی وزن اٹھانے سے بھی پڑجاتے ہیں۔ کبھی بخار میں بھی پڑ جاتے ہیں۔ یہ بہت تکلیف دے ہوتے ہیں۔ حرکت کرنا مشکل ہوتا ہے۔کبھی گردن میں، کبھی پاؤں میں، کبھی پنڈلیوں میں ، کبھی کسی اور جگہ پڑتے ہیں۔رسٹاکس نسوں کو نرم کرتی ہیں۔ اس لئے الحمد للہ ، میں نے بے شمار کڑل رسٹاکس 1M کی ایک خوراک سے ٹھیک کئے ہیں۔ ہومیوپیتھک اللہ تعالی کی نعمت سے کم نہیں ہے۔ اے میرے رب تیرا میں شکر گزار ہوں۔

بہت سے لوگوں کو ویریکوسیل کا مرض ہوجاتا ہے۔ اس میں جسم کی نسیں سکڑ جاتی ہیں۔ چلنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ویریکوسیل مرض کی مخصوص دواء رسٹاکس 1M ہے۔صرف ایک خوراک کافی ہے۔ بار بار دہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر دوسری خوراک کی ضرورت ہو تو 2 ماہ بعد دے سکتے ہیں۔ وہ بھی اس صورت میں جب فائدہ ہونا بند ہوجائے۔ اگر دو ماہ بھی نسوں کا اکڑاؤ کم ہے، تو دوسری خوراک دینے کی ضرورت نہیں۔اس مرض میں دوسری خوراک خطرہ سے خالی نہیں ہوتی۔ اپروونگ بھی ہوجا تی ہے۔رسٹاکس دواء نسوں کو نرم کرتی اور ان کی خشکی کو دور کرتی ہے۔

ڈاکٹر سردار شیراز
کاپی

27/05/2023

شوگر۔۔۔پر مختصر آرٹیکل ۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر عمران نزیر دریا خان ضلع بھکر ۔۔۔۔۔۔

Diabetic 2 type.۔۔دو قسم کی شوگر ھوتی ھے۔۔۔۔۔۔

Type one
۔۔اس میں مریض صرف انسولین پر ھی رہ سکتا ھے۔۔۔

Type 2 .insulien .. resistance
Insulien production copius
اس میں انسولین زیادہ بن رھی ھوتی ھے۔۔لیکن ریزسٹینس ھورھی ھوتی ھے۔۔

علاج ۔۔مختصر۔۔۔۔

نانا نانی کی طرف سے شوگر tuberculinum.

دادا دادی کی طرف سے شوگر ۔
Carcinocinum.

اگر دونوں خاندانوں کی طرف سے شوگر ھوتو Carcinocinum

8۔ya دس سال بعد شوگر ٹائپ ٹو کا مریض بھی ٹائپ ون میں چلا جاتا ھے۔۔ایلوپیتھک دواؤں کی وجہ سے۔۔لبلبہ کے بیٹا سیل خراب ھو جاتے ہیں ۔۔اس وقت آپ کی دوائیں بھی کام نہیں کرتی اس وقت آپ کو
اس کو مینج کرنے کے لیے۔
Insulien 3X...استعمال کرنا پڑتی ھے ۔۔

Insulien type 1.میں ضرور استعمال کرنی چاھیے جن کو انسولین کا مشورہ دیا جا چکا ھو۔۔۔

Arnica..اگر شوگر چوٹ۔۔۔۔زھنی پریشانی ۔۔مالی نقصان کے بعد ھو۔
یا۔۔۔۔peptid level .بار بار ٹوٹ رھاھوتو اس لڑی کو arnica کے استعمال بہتر رھتی ھے۔۔
شوگر کی وجہ سے ۔۔بلڑ پریشر۔۔۔دل کے عوازرض۔۔تھکاوٹ۔

Alloxanum.
نمکین اور ٹھنڈے پانی کی زیادہ پیاس۔۔۔۔۔لیکن مزاج زیادہ گھلنے ملنے والا نہ ھو۔۔۔تندوری روٹی سفید آٹا میں الیگزون مادہ پایا جاتا ھے۔۔۔یہ روٹی زیادہ کھانے سے بھی مسایل آتے ہیں۔۔

Phosphorus
نمکین اور ٹھنڈے پانی کی پیاس ۔
لیکن مزاج گھلنے ملنے والا ۔۔لیکن شوگر کے نام سن کر اور خود کو ھو شوگر جانے کی وجہ پریشان پتا نہیں کیا ھو گا۔۔سب کے ساتھ شیئر کرتا پھرے گا۔۔۔۔۔

Iris vers..اگر شوگر کی ابتداء سے ھی ۔۔۔معدہ کی جلن نمایا ں رھی ھوتو ۔۔۔۔یہ شوگر کو ٹھیک کردیتی ھے ۔ساتھ۔۔۔۔۔۔لںلںہ میں سسٹ ۔۔ٹیومر۔۔۔لبلبہ کی سٹون۔

Gymnemia syl.
یہ مدد ٹنکچر میں شوگر سے آی مردانی کمزوری۔۔۔۔۔سن۔پن ھاتھ پاؤں کا۔۔۔آنکھ میں جالا۔۔۔۔دست ۔۔
کمزوری وزن کم۔۔۔ھر چیز کا ذائقہ کڑوا لگے۔۔۔

Tension کی وجہ سے ۔
Cotisol کے بڑھ جانے سے آی ۔
شوگر۔...Ashwaganhaa Q..
بہترین ھے۔۔

غم صدمہ کی وجہ سے۔ignatia....Acid phos....aurum met....

Fatty liver کی وجہ سے
شوگر۔۔cardus mar...chelidonium...
Phosphorus.....cholestrinum.

Bryonia ۔پیاس ۔۔قبض۔۔
کنجوس۔۔چڑچڑا۔۔بزنس مین۔۔۔زیادہ کھانے والا

Kali mur..اگر بھوکزیادہ لگے۔۔زبان سفید۔۔قبض۔۔۔

اسکی وجہ .مختلف آئ خرابیاں۔.......

1 ۔Diabtic nephropathy
گردوں کی خرابی۔۔۔.
Alloxanum..causticum...urin nit...cup ars

Diabetic neuropathy..2
جسم کے نرو اعصاب خراب ھو جاتے ہیں۔۔۔conium...alumina..Secol Cor.. causticum
Curate.....

Diabetic retinopathy.3
آنکھوں کی بینائی خراب۔۔
Causticum..physostigma..
Scharum alb.ruta...

Cephlandra.گرمی لگنا۔۔پیاس زیادہ۔۔جسم گرم۔۔ھاتھ پاوں گرم۔۔۔

Nat phos.جلن۔۔میٹھے کی خواھش۔۔میٹابولک امراض۔۔۔زبان پیلی۔۔۔

Nat sulph.
زبان سبزی مائل بھوری۔۔
پیاس نہ ھو۔۔قبض۔۔موسیقی۔۔شور ۔نا پسند۔۔۔جواب دینا نا پسند۔۔۔

Agaricus.
ضدی۔غلط بات کو صحیح ثابت کرنے کی کوشش کرتا ھے۔۔۔

تھوڑا مختصر۔۔۔۔

Lactic acid..جوڈوں کی دردیں ۔۔۔۔

Ratanhia..بواسیر۔۔۔

Acid flour..کاان کی ھڈی کی خرابی۔۔

Codinum.جلد کی خارش۔۔

Actic acid.پیاس۔۔دست۔۔چہرہ پیلا۔۔

Crotalus hor..آنکھ میں خون کا لوتھڑا۔۔

Secol co..بلڈ پریشر۔۔ریٹینا کی سوزش۔

Physalis..دل کی خرابی۔۔۔

Chemphilla۔ گردوں کی خرابی۔۔پراسٹیٹ بڑھا ھوا۔۔

دوران حمل شوگر۔۔
Placenta..helonias...

Pancreatinum1m....intercrunt

Copy

Address

Usmanabad
Abbottabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Vital Care Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram