05/09/2025
نطفے کی بگاڑ (Teratozoospermia) – ایک اہم طبی مسئلہ
نطفے کی بگاڑ کیا ہے؟
نطفے (S***m) کی بگاڑ، جسے طبی زبان میں Teratozoospermia کہا جاتا ہے، اس حالت کو کہتے ہیں جب مرد کے نطفے کی شکل یا ساخت غیر معمولی ہو۔
ایک صحت مند نطفہ بیضوی سر، مکمل درمیانی حصہ اور سیدھی لمبی دم رکھتا ہے تاکہ وہ انڈے تک پہنچ سکے اور اسے بارآور کر سکے۔
جب نطفے کی شکل میں بگاڑ پیدا ہو جائے تو مرد کی زرخیزی (Fertility) متاثر ہو سکتی ہے۔
---
نطفے کی بگاڑ کی اقسام
🔹 سر (Head) کی خرابیاں
بڑا یا چھوٹا سر: انڈے میں داخل ہونے میں دشواری۔
ڈبل سر: عموماً غیر فعال نطفے۔
پن ہیڈ نطفہ: سر میں جینیاتی مواد کی کمی۔
گول سر (Globozoospermia): Acrosome نہ ہونے کی وجہ سے انڈے کو توڑنے میں ناکامی۔
بے ڈھنگا سر: ٹیڑھی میڑھی یا غیر ہموار شکل۔
خالی جگہوں والا سر: DNA کوالٹی متاثر۔
🔹 درمیانی حصہ (Midpiece) کی خرابیاں
موٹا درمیانی حصہ: زائد Cytoplasm کی موجودگی۔
مڑا ہوا درمیانی حصہ: حرکت متاثر۔
مائیٹوکونڈریا کی بے ترتیبی: توانائی کی کمی۔
🔹 دم (Tail) کی خرابیاں
چھوٹی دم: حرکت کم۔
مڑی ہوئی دم: آگے بڑھنے کے بجائے الجھ جانا۔
ڈبل دم: تیرنے میں ناکامی۔
دم کا نہ ہونا: مکمل غیر متحرک نطفہ۔
---
نطفے کی بگاڑ کی وجوہات
جینیاتی خرابیاں
انفیکشنز (خصوصاً جنسی طور پر منتقل ہونے والے امراض)
ویریکوسیل (خصیے کی رگوں کا پھول جانا)
زیادہ گرمی، زہریلے مادے، ریڈی ایشن، سگریٹ نوشی اور شراب نوشی
ہارمونی بے ترتیبی
غذائی کمی
---
اثرات
حرکت (Motility) میں کمی
انڈے کو بارآور کرنے کی صلاحیت کم ہونا
شدید صورت میں بانجھ پن
---
اہم حقیقت
کچھ غیر معمولی نطفے تقریباً ہر مرد میں پائے جاتے ہیں، لیکن اگر 96٪ سے زیادہ نطفے خراب شکل کے ہوں تو یہ تشویش کی علامت ہے۔
💠 "
ڈاکٹر گل پزیر قریشی
صحت مند زندگی، خوشحال زندگی"