15/12/2024
سوشل فوبیا کی کیفیت کب جنم لیتی ہے؟
زیادہ تر لوگ کسی بھی سماجی سرگرمی کے دوران خوف اور اضطراب کا شکار ہو جاتے ہیں جبکہ کچھ لوگوں میں خوف کی کیفیت محض ایک یا دو مخصوص مواقع تک محدود رہتی ہے، جیسا کہ لوگوں کے درمیان بول چال یا کسی کے ساتھ گفتگو کی ابتداکرنے میں مشکلات۔ شوسل اینگزائٹی ڈس آرڈر کا شکار ہر فرد اگرچہ مختلف طور سے متاثر ہوتا ہے تاہم چند مشترک مواقع درج ذیل ہیں:
• عام افراد کے درمیان بات چیت کے دوران
• اجنبی افراد سے ملاقات کے دوران
• آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر باہم گفتگو کے دوران
• لوگوں سے بھرے کمرے میں جانے کے دوران
• پبلک ٹوائلٹ کا استعمال کرتے ہوئے
• پارٹیوں میں شرکت کے مواقع پر
• سکول، کالج، یونیورسٹی یا اپنے پیشہ ورانہ کام پر جاتے ہوئے
• کسی سے گفتگو کی ابتدا کے دوران
ہو سکتا ہے کہ ان سرگرمیوں میں سے کچھ کے دوران آپ کو کوئی پریشانی لاحق نہ ہوتی ہو ، جیسا کہ آپ کو تقریر کرنا آسان لگتا ہو لیکن پارٹیوں میں جانا آپ کےلئے ایک ڈراؤنے خواب کی مانند ہو ، یا پھر، آپ کسی سے انفرادی ملاقات میں کمال کی مہارت رکھتے ہوں لیکن کسی بھرے پُرے کلاس روم میں قدم رکھتے ہوئے ایسا ممکن نہ سکے۔
سماجی اور معاشرتی طور پر مضطرب افراد کی مخصوص مواقع پر خوف اور بے چینی کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں تاہم عمومی طور پر درج ذیل عوامل اس انجانے خوف کے احساس کا باعث بنتے ہیں:
• معاشرتی سرگرمیوں کے دوران دیگر افراد کے زریعے جانچے جانے اور زیرِ مشاہدہ ہونے کا خوف
• کسی کی جانب سے شرمندہ اور تذلیل کئے جانے پر ۔ ایسےمیں پسینے سے شرابور ہو جانا، کانپنا اور شرمندگی کی صورت میں ردِ عمل دینا
• کسی کو حادثاتی طور پر ناراض کر لینا
• توجہ کا مرکز ہونا