07/11/2025
بینظیر بھٹو شہید اسپتال ایبٹ آباد میں ہاجرہ حمزہ فاؤنڈیشن اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ کے با ہمی اشتراک سے قا ئم ہونے والے تھیلیسیمیا سنٹر کے سنگِ بنیاد کی تقریبِ منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سرمد سلیم اکرام تھے، ان کے ہمراہ ایم ایس بینظیر بھٹو شہید اسپتال ڈاکٹر عامر اسرار، ڈی ایم ایس ڈاکٹر عاطف اور ڈاکٹر ارم بھی شریک ہوئے۔
یہ عظیم منصوبہ میجر جنرل (ر) عابد لطیف خان، چیئرمین ہاجرہ حمزہ فاؤنڈیشن کی جانب سے ہزارہ اور گرد و نواح کے عوام کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔
قابلِ فخر بات یہ ہے کہ اس فا وندیشن نے حال ہی میں دو کامیاب بون میرو ٹرانسپلانٹ بلکل مفت بھی مکمل کیے ہیں، جو ایک تاریخی کامیابی ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ اور بینظیر بھٹو شہید اسپتال ایبٹ آباد کی انتظامیہ کے مشکور ہیں جنہوں نے اس منصوبے کے لیے جگہ اور سہولیات فراہم کیں۔
اس موقع پر جناب سلیم اختر، جناب جواد اقبال اور H2F کی ٹیم بھی موجود تھی۔