Asan totkay

Asan totkay Esey And Most Salfy Home Medication Management. tandrust rahny ka liya asan totkay apnain aur kush rahin.

15 difference
01/03/2025

15 difference

نوجوانوں سے درخواست ہے سردی کافی زیادہ بڑھ رہی ہیں۔ مگر اپ نوجوانوں سے ایک خصوصی درخواست کی جاتی ہے۔ کہ اجکل اکثر نوجوان...
24/01/2025

نوجوانوں سے درخواست ہے سردی کافی زیادہ بڑھ رہی ہیں۔ مگر اپ نوجوانوں سے ایک خصوصی درخواست کی جاتی ہے۔ کہ اجکل اکثر نوجوان ہوٹل پر جاکر کڑاہی وغیرہ کھا رہے ہوتے ہیں۔ جبکہ گھر میں والدین اور چھوٹے بہن بھائی سبزیاں کھا رہے ہوتے ہیں نوجوانوں سے گزارش ہے جتنے پیسے ہوٹل پر خرچ کرتے ہیں ان ہی پیسوں کا گھر گوشت لے جایا کریں اور سب مل کر بڑے مزے کے ساتھ کڑائی وغیرہ کھا لیا کریں۔تو اچھا ہوگا۔اس سے پیار بھی ہوگا اور اتفاق بھی۔ شکریہ

جنگل میں🐯 شیر نے حکم جاری کر دیا کہ آج سے ہر سینئر جانور جونیئر جانور کو چیک کر سکتا ہے😁😁بلکہ سزا بھی دے سکتا ہے😜باقی...
11/01/2025

جنگل میں🐯 شیر نے حکم جاری کر دیا کہ آج سے ہر سینئر جانور جونیئر جانور کو چیک کر سکتا ہے😁😁
بلکہ سزا بھی دے سکتا ہے😜
باقی جانورں نے تو اسے نارمل لیا پر 🐵بندر نے 🐰خرگوش کو پکڑ لیا🤫
اور رکھ کے چپیڑ کڈ ماری 👋
اور پوچھا کہ ٹوپی کیوں نہیں پہنی 👒
خرگوش بولا سر میرے کان لمبے ہیں
اس لیے نہیں پہن سکتا😎
بندر نے کہا اوکے جاؤ 😏
اگلے دن فیر خرگوش چہل قدمی کر رہا تھا😂
بندر نے اسے بلایا اور رکھ کے ایک کان کے نیچے دی👋👋
اور پوچھا ٹوپی کیوں نہیں پہنی 👒
خرگوش نے روتے ہوے کہا😭😭😭
سر کل بھی بتایا تھا کہ کان لمبے ہیں نہیں پہن سکتا 🐰🐰
بندر نے کہا اوکے گیٹ لاسٹ 😡
تیسرے دن فیر بندر نے سیم حرکت کی تو😞 🐰خرگوش 🐯شیر کے پاس گیا اور ساری کہانی بتائی 🎤🎤
شیر نے بندر کو بلایا اور کہا ایسے تھوڑی چیک کرتے ہیں🤨🤨
اور بھی سو طریقے ہیں😐😐
جیسے تم خرگوش کو بلاؤ اور کہو جاؤ سموسے لاؤ,🥘
اگر وہ صرف سموسے لائے تو پھڑکا دو چپیڑ اور کہو چٹنی کیوں نہیں لائے🍜🍜
فرض کرو اگر وہ دہی والی چٹنی لے آئے تو لگاؤ چپیڑ اور کہو آلو بخارے والی کیوں نہیں لائے🧆
اور اگر وہ آلو بخارے والی لے آئے تو ٹکا دینا کہ دہی والی کیوں نہیں لائے 😏😂
خرگوش نے یہ ساری کنورسیشن سن لی 😒😒
اگلے دن بندر نے خرگوش کو بلایا🐰🐵
اور کہا جاؤ سموسے لاؤ 😂
خرگوش بھاگا بھاگا سموسے لے آیا 🐰
بندر نے پوچھا چٹنی لائے ہو 😒
خرگوش بولا یس سر 😎
بندر نے فیر پوچھا کون سی 🤔🤔
خرگوش بولا سر دہی والی اور آلو بخارے والی دونوں لے کر آیا ہوں😁
🐵بندر نے رکھ کے ایک چچپیڑ👋ماری اور پوچھا🤔
توں اے دس ٹوپی کیوں نئیں پائی 😒😁🤔
😐😂😂😂😂😂😂😂

____🖤🥀 کاپی پیسٹ

‏سینیما کی تاریخ کا سب سے بڑا مزاحیہ اداکار چارلی چیپلن اپنا ایک واقعہ بیان کرتا ہے:بچپن میں ایک بار میں اپنے والد کے سا...
08/07/2024

‏سینیما کی تاریخ کا سب سے بڑا مزاحیہ اداکار چارلی چیپلن اپنا ایک واقعہ بیان کرتا ہے:
بچپن میں ایک بار میں اپنے والد کے ساتھ سرکس کا شو دیکھنے گیا ہم لوگ سرکس کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔ ہم سے آگے ایک فیملی تھی، جس میں چھ بچے اور ان کے والدین تھے،
یہ لوگ دیکھنے میں خستہ حال تھے، ان کے بدن پر پرانے مگر صاف ستھرے کپڑے تھے، بچے بہت خوش تھے اور سرکس کے بارے میں باتیں کر رہے تھے۔
جب ان کا نمبر آیا تو ان کا باپ ٹکٹ کاؤنٹر کی طرف بڑھا اور ٹکٹ کے دام پوچھےجب ٹکٹ بیچنے والے نے اسے ٹکٹ کے دام بتائے تو وہ ہکلاتے ہوئے پیچھے کو مڑا اور اپنی بیوی کے کان میں کچھ کہا، اس کے چہرے سے اضطراب عیاں تھا

تبھی میں نے اپنے والد کو دیکھا کہ انھوں نے اپنی جیب سے بیس ڈالر کا نوٹ نکالا، اسے زمین پر پھینکا،
پھر جھک کر اسے اٹھایا اور اس شخص کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا: جناب! آپ کے پیسے گر گئے ہیں، لے لیں۔

اشک آلود آنکھوں سے اس شخص نے میرے والد کو دیکھا اور کہا: شکریہ محترم!

جب وہ فیملی اندر داخل ہوگئی تو میرے والد نے میرا ہاتھ پکڑ کر قطار سے باہر کھینچ لیا
اور ہم واپس آ گئے؛ کیوں کہ میرے والد کے پاس وہی بیس ڈالر تھے، جو انھوں نے اس شخص کو دے دیے۔
اس دن سے مجھے اپنے والد پر فخر ہے،
وہ منظر میری زندگی کا سب سے خوب صورت شو تھا،
اس شو سے بھی زیادہ، جو ہم اس دن سرکس میں نہیں دیکھ سکے!
اور تبھی سے میرا یہ ماننا ہے کہ تربیت کا تعلق عملی نمونے سے ہے
محض کتابی نظریات سے نہیں۔
📚📚❤️

07/07/2024
ایوکاڈو آئل کے جلد کے فوائدایوکاڈو ایک سپر فوڈ ہے، جو صحت مند غذائی اجزاء، اچھی چکنائی اور وٹامنز سے بھرا ہوا ہے جو اسے ...
07/07/2024

ایوکاڈو آئل کے جلد کے فوائد
ایوکاڈو ایک سپر فوڈ ہے، جو صحت مند غذائی اجزاء، اچھی چکنائی اور وٹامنز سے بھرا ہوا ہے جو اسے آپ کی جلد کی دیکھ بھال کے معمولات میں شامل کرنے کے لیے بہترین جزو بناتا ہے۔ ایوکاڈو آئل آپ کی جلد کے لیے درج ذیل فوائد رکھتا ہے۔

جلد کی پرورش
ایوکاڈو آئل وٹامن ای سے بھرپور ہے، ایک وٹامن جو اس کی نمی بخش خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے جو خشک اور پھٹی ہوئی جلد کو پرورش اور ہائیڈریٹڈ محسوس کرتا ہے۔ ایوکاڈو تیل جلد کی رکاوٹ کو بھی مضبوط بنا سکتا ہے اور نمی کو بہتر طور پر برقرار رکھنے کے قابل بنا سکتا ہے۔

کولیجن کی پیداوار کو فروغ دیتا ہے۔
اولیک ایسڈ نامی ایک فیٹی ایسڈ قدرتی طور پر ایوکاڈو کے تیل میں پایا جاتا ہے کیونکہ یہ ٹشو بنانے میں مدد کرتا ہے جو سوجن اور خراب ہونے پر جلد کی مرمت اور بحالی میں مدد کرتا ہے۔

جلد کی حالت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
کوئی بھی جو جلد کی حالتوں میں مبتلا ہے جیسے ایکزیما، چنبل یا سوجن والی جلد، جن میں سے چند ایک کا نام ہے، وہ اپنے سکن کیئر روٹین میں ایوکاڈو آئل کے استعمال سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ ایوکاڈو آئل میں اینٹی سوزش خصوصیات ہیں جو جلد کو سکون اور مرمت کر سکتی ہیں۔

بڑھاپے کو روکنے کے فوائد
ایوکاڈو آئل میں پائے جانے والے بہت سے صحت مند چکنائی جیسے کہ اولیک ایسڈ، پروٹین اور بیٹا کیروٹین کولیجن کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں جو ہمارے ایپیڈرمس کی لچک اور لچک کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ ایوکاڈو آئل اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کی وجہ سے فری ریڈیکل نقصان کو ٹھیک کرنے میں بھی مدد کرتا ہے جو جلد کو مزید نقصان سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔

06/07/2024
*دھوپ میں لو لگنے سے موت کیوں ہوتی ہے؟*ہم سب دھوپ میں گھومتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو دھوپ لگ جانے کی وجہ سے اچانک موت کیوں...
06/07/2024

*دھوپ میں لو لگنے سے موت کیوں ہوتی ہے؟*
ہم سب دھوپ میں گھومتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو دھوپ لگ جانے کی وجہ سے اچانک موت کیوں ہو جاتی ہے؟
👉 ہمارے جسم کا درجہ حرارت ہمیشہ 37 ° ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے، اس درجہ حرارت پر ہی ہمارے جسم کے تمام اعضاء صحیح طریقے سے کام کر پاتے ہیں.
👉 پسینے کے طور پر پانی باہر نکال کر جسم 37 ° سینٹی گریڈ درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے، مسلسل پسینہ نکلتے وقت پانی پیتے رہنا انتہائی مفید اور ضروری ہے.
👉 اس کے علاوہ بھی پانی بہت کارآمد ہے، جسم میں پانی کی کمی ہونے پر ہمارا جسم پسینے کے ذریعے ہونے والے پانی کے اخراج کو روکتا ہے. (یعنی بند کر دیتا ہے)
👉 جب باہر درجہ حرارت 45 ° ڈگری سے زائد ہو جاتا ہے اور جسم کا کولنگ سسٹم ٹھپ ہو جاتا ہے، تب جسم کا درجہ حرارت 37 ° ڈگری سے زیادہ ہونے لگتا ہے.
👉 جسم کا درجہ حرارت جب 42 ° سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے تب خون گرم ہونے لگتا ہے اور خون میں موجود پروٹین پکنے لگتا ہے.
👉 پٹھے کڑک لگتے ہے اس دوران سانس لینے کے لئے ضروری پٹھے بھی کام کرنا بند کر دیتے ہیں.
👉 جسم کا پانی کم ہو جانے سے خون گاڑھا ہونے لگتا ہے، بلڈ پریشر low ہو جاتا ہے، اہم عضو (بالخصوص دماغ) تک خون کی رسائی رک جاتی ہے.
👉 انسان کوما میں چلا جاتا ہے اور اس کے جسم کے ایک کے بعد ایک عضو دھیرے دھیرے کام کرنا بند کر دیتے ہیں، اور اس کی موت واقع ہو جاتی ہے.
👉 گرمی کے دنوں میں ایسے مسائل ٹالنے کے لئے مسلسل پانی پیتے رہنا چاہئے، اس سے ہمارے جسم کا درجہ حرارت 37 ° ڈگری برقرار رہ پائے گا اس بات پر ہمیں توجہ دینا چاہئے.
آنے والے کچھ دنوں میں Equinox اكونكس کے گہرے اثرات خطے کے موسم پر پڑیں گے. کئی علاقے اس کی زد میں ہوں گے.
براہ مہربانی دوپہر 12 سے 3 کے درمیان زیادہ سے زیادہ گھر، کمرے یا آفس کے اندر رہنے کی کوشش کریں.
درجہ حرارت 40 ڈگری کے آس پاس ہوگا.
موسم کی یہ سختی جسم میں پانی کی کمی اور لو لگنے والی صورتحال پیدا کر دے گی.
(یہ اثرات خط استوا کے ٹھیک اوپر سورج چمکنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں.)
براہ مہربانی خود کو اور اپنے متعلقین کو پانی کی کمی میں مبتلا ہونے سے بچائیں.
بلا ناغہ کم از کم 3 لیٹر پانی ضرور استعمال کریں. گردے کی بیماری والے فی دن کم از کم 6 سے 8 لیٹر پانی پینے کی کوشش کریں..
جہاں تک ممکن ہو بلڈ پریشر پر نظر رکھیں. کسی کو بھی لو لگنا یعنی ہیٹ اسٹروک ہو سکتا ہے.
ٹھنڈے پانی کے ساتھ نہائیں. گوشت کا استعمال بند یا کم از کم کریں. پھل اور سبزیاں کھانے میں زیادہ استعمال کریں.
گرمی کی لہر کوئی مذاق نہیں ہے. ایک غیر استعمال شدہ موم بتی کو کمرے سے باہر یا کھلے میں رکھیں، اگر موم بتی پگھل جاتی ہے تو یہ سنگین صورت حال ہے.
سونے کے کمرے اور دیگر کمروں میں 2 نصف پانی سے بھرے اوپر سے کھلے برتنوں کو رکھ کر کمرے کی نمی برقرار رکھی
گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اس میں لو لگ جانا بہت نقصان دہ بلکہ جان لیوا بھی ہو سکتا ہے
انسان کے جسم کا اوسط درجہ حرارت 37 درجہ سینٹی گریڈ ہوتا ہے ، اگر انسان کبھی 40 یا 50 سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ماحول میں ہو تو جسم کا درجہ حرارت بھی بڑھنے لگتا ہے جسم اپنا درجہ حرارت اوسط رکھنے کے لیے پسینہ پیدا کرتا ہے جس سے جسم کا درجہ حرارت ٹھیک رہتا ہے ، یہ سلسلہ اس وقت تک چلتا رہتا ہے جب تک جسم میں پانی کی کمی نہ ہو ، جیسے پانی کی کمی ہوگی ، پسینہ انا کم ہوجائے گا جسم کا درجہ حرارت بڑھ جائے گا اور انسان '' لو لگنے '' ہا '' ہیٹ اسٹروک '' کا شکار ہوجائے گا
وجوہات
------------
# گرم موسم میں مشقت کا کام کرنا
# زیادہ دیر سورج کی روشنی میں رہنا
# کم پانی پینا
# سر ڈھانپے بغیر گرمی میں باہر نکلنا
# گرمی میں غیر ضروری لباس پہننا
# گرمی سے اکر فوراً نہانا اور اے سی کمرے میں بیٹھ جانا
علامات
------------
# اچانک سر میں شدید درد ہونا
# آنکھوں کے آگے اندھیرا آنا
# سر چکرانا
# الٹی (قے) آنا
# سانس لینے میں مشکل پیش آنا
# بہت زیادہ پسینہ آنا
# اچانک شدید کمزوری ہونا
# بے ہوشی، دل کی دھڑکن تیز ہوجانا اور بخار ہوجانا۔
# جلد گرم سرخ ہا خشک ہوجانا
# بہت تیز بخار ہونا
احتیاطی تدابیر
---------------
# پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
# سحر اور افطار کے وقت نمک چینی کے پانی (نمکول) کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
# گرم مضر صحت اور نشہ ور اشیاء اور کولڈرنک کے استعمال سے اجتناب کریں۔
# براہ راست دھوپ میں جانے سے گریز کریں۔
# بحالت مجبوری دھوپ میں جانا ہو تو سرڈھانپ کر جائیں یا چھتری کا استعمال کریں
# دھوپ سے واپسی پر پنکھے یا ائیر کنڈ یشنرکے نیچے جلد نہ آئیں۔
# مشقت کا کام دن کے آغاز اور اختتام پر کریں۔
# اس موسم میں سلاد سبزی اور تربوز وغیرہ استعمال کریں
لو لگ جانے کی صورت میں اقدامات
-----------------------------------
# متاثرہ شخص کو گرم جگہ سے ٹھنڈی سایہ دار جگہ یا اے سی روم میں منتقل کردیں۔
# ٹانگیں جسم سے ذرا اوپر رکھیں
# فوری طور پر ٹھنڈا پانی پلائیں۔
# بٹن زپ وغیرہ کھول دیں
# اٖٖضافی اور موٹے کپڑے فوراً اتار دیں موزے، جوتے، ٹائی، شرٹ وغیرہ اتار کر پنکھے کے نیچے لٹا دیں۔
# بغل، کلائی، ٹخنوں اور رانوں پر ٹھنڈی پٹیاں رکھیں یا برف ملیں ۔
# طبیعت میں بہتری آئے تو متاثرہ شخص کو فوری طور پر نہلا دیں۔
# اگر طبیعت بہتر نہ ہو تو متاثرہ شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیں۔
------------------------------------------------------------------
یاد رکھیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
٭٭ زیادہ سے زیادہ درخت لگانے سے گرمی کی شدت کو کم کیا جاسکتا ہے ، اور یہ صدقہ جاریہ بھی ہے
٭٭ اپنے علاقے کے طلبہ اور نوجوانوں کی مدد سے درخت لگانے کی مہم کی کا آغاز کریں
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اپنے ہونٹوں اور آنکھوں کو نم رکھنے کی کوشش کریں. اور مفاد عامہ میں اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ نشر کریں ۔۔۔
شکریہ

06/07/2024

زیتون کا استعمال سنت بھی ہے اور کے بیشمار فوائد بھی
تحریر کو ضرور پڑھیں

Address

Kpk
Abbottabad
22010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asan totkay posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Asan totkay:

Share