محبت امنِ عالم

محبت امنِ عالم محبت امنِ عالم �

ترکی کی ایک کہاوت ہے۔۔۔" یہ کہہ دینا کافی نہیں کہ میں تمہارا بھائی ہوں۔۔"یہ بتانا بھی لازمی ہے کہ "ہابیل" ہو یا "کابیل."...
17/07/2022

ترکی کی ایک کہاوت ہے۔۔۔

" یہ کہہ دینا کافی نہیں کہ میں تمہارا بھائی ہوں۔۔"
یہ بتانا بھی لازمی ہے کہ "ہابیل" ہو یا "کابیل."۔۔🍂

‏لوگ جوق در جوق چلے جاتے ہیںنہیں معلوم تہہ خاک تماشہ کیا ہے
14/07/2022

‏لوگ جوق در جوق چلے جاتے ہیں
نہیں معلوم تہہ خاک تماشہ کیا ہے

الٰہی ۔۔!!!!نواختہ ای را طُور می گوئ کہ ۔۔۔بدان چشم در توانگران مینگری ،در درویشان منگر !!۔۔۔۔۔۔کریما!!!!تو اولیتر!!کہ ب...
13/07/2022

الٰہی ۔۔!!!!
نواختہ ای را طُور می گوئ کہ ۔۔۔
بدان چشم
در توانگران مینگری ،در
درویشان منگر !!
۔۔۔۔۔۔کریما!!!!
تو اولیتر!!کہ بدان نظر در مطیعان نگری ،
۔۔۔۔۔۔در مفلسان نگری !!!!

ترجمہ۔۔

الٰہی !!!
تو طُور کے نوازش یافتہ (حضرت موسٰی )کو تو کہتا ہے کہ جس آنکھ سے دولتمندوں کو دیکھتا ہے
درویشوں کو نہ دیکھ۔
اے بخشنے والے !!!
بڑی بات تو یہ ہے۔۔۔
کہ تُو جس نظر سے ۔۔ اطاعت گُزاروں کو دیکھتا ہےاسی نظر سے مفلسو ں کو بھی دیکھ ۔۔۔۔۔!!

۔۔۔۔۔۔خواجہ عبداللٰہ انصاریؒ

‏ہو سکتا ھے انسان پہ نازل ہونے والی تمام رحمتوں میں موت کا مقام سب سے اعلٰی ہو ...؟؟
20/06/2022

‏ہو سکتا ھے انسان پہ نازل ہونے والی تمام رحمتوں میں موت کا مقام سب سے اعلٰی ہو ...؟؟

13/05/2022

"الفاظ" کی اپنی ہی ایک دنیا ہوتی ہے ...
ہر "لفظ" اپنی ذمہ داری نبھاتا ہے ...
کچھ لفظ "حکومت" کرتے ہیں ...
کچھ "غلامی" ...
کچھ لفظ "حفاظت" کرتے ہیں...
اور کچھ "وار" ...

ہر لفظ کا اپنا ایک مکمّل وجود ہوتا ہے...
جب سے میں نے لفظوں کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ سمجھنا شروع کیا ...
تو سمجھ آیا ....
لفظ صرف معنی نہیں رکھتے ...
یہ تو دانت رکھتے ہیں ...
جو کاٹ لیتے ہیں ...
یہ ہاتھ رکھتے ہیں ...
جو "گریبان" کو پھاڑ دیتے ہیں ...
یہ پاؤں رکھتے ہیں ...
جو"ٹھوکر" لگا دیتے ہیں ...
اور ان لفظوں کے ہاتھوں میں "لہجہ" کا اسلحہ تھما دیا جائے،
تو یہ وجود کو "چھلنی" کرنے پر بھی قدرت رکھتے ہیں ...

اپنے لفظوں کے بارے میں "محتاط" ہو جائیے ...
انہیں ادا کرنے سے پہلے سوچ لیجئے کہ یہ کسی کے "وجود' کو سمیٹیں گے ...
یا کرچی کرچی کرکے بکھیر دیں گے

می رقصم اس میں کچھ اشعار الگ ہیں جو میں نے پہلی بار پڑھے ملاحظہ فرمائیں ز عشقِ دوست ہر ساعت دُرونِ نار می رَقصم گَہے بَر...
09/05/2022

می رقصم
اس میں کچھ اشعار الگ ہیں جو میں نے پہلی بار پڑھے
ملاحظہ فرمائیں

ز عشقِ دوست ہر ساعت دُرونِ نار می رَقصم
گَہے بَر خاک می غلطم گَہے بَر خارمی رَقصم
میں اپنے محبوب کے عشق میں پر لحظہ آتش عشق میں رقص کرتا ہوں، کبھی خاک پر لوٹتا ہوں اور کبھی کانٹوں پر رقص کرتا ہوں۔

شُدم بدنام دَر عِشقش بیا اے پارسا ہم بِیں
نَمی تَرسم ز رُسوائی سَرِ بازار می رَقصم
میں اس کے عشق میں بدنام ہو گیا ہوں۔ لیکن اے مرے پارسا دوست آ، کیونکہ میں رُسوائی سے نہیں ڈرتا میں تو سَرِبازار رقص کرتا ہوں۔

بیا اے مطرب و ساقی سماع و ذوق را دردہ
کہ من از شادئ وصلش قلندر وار می رقصم
اے مطرب و ساقی آ، سماع اور ذوق سے مجھے نہال کر دے میں اب اس کے وَصل کی خوشی میں قَلندر کی مانند قلندرانہ رَقص کرتا ہوں۔

مَرا مَخلوق می گوید گَدا چَنداں چہ می رَقصی
بہ دِل داریم اسرارے اَزاں اسرار می رَقصم
مجھے رقص کرتے ہوئے دیکھ کر مخلوق کہتی ہے کہ یہ فقیر گداگر کیا رقص کرتا رہتا ہے یہ تو مرے دِل کے اسرار ہیں اور انہی اسرار کے باعث میں رقص کرتا ہوں۔

خلائق گَر کُند بَر مَن مَلامت زِیں سَبب ہَر دَم
مَگر نازم بَر ایں ذوقے کہ پیشِ یار می رَقصم
اگرچہ لوگ اس سبب سے ہر دم میری ملامت کرتے ہیں کہ میں ہر وقت رقص کرتا رہتا ہوں لیکن یہ سب میرے ذوق کی بدولت ہے اور مجھے اپنے ذوق پر ناز ہے کہ میں اپنے محبوب کے سامنے رَقص کرتا ہوں۔

اَگر صوفی شَوی یارم تا ایِں خرقۂ می پوشیم
چہ خوش زنّار بر بستم بہ ایں دیدار می رَقصم
اگر صوفی میرا یار ہو جائے تو میں اس کی طرح ہی گدڑی پوش ہو جاؤں یعنی اُسی کے رنگ میں رَنگا جاؤں۔ لیکن عشق نے میری ایسی صورت بنا ڈالی کہ میں نے زنار پوشی کی یک رنگی اخیتار کر لی ہے اور اب اسی زنار پوشی کی حالت میں دیدارِ محبوب کی خاطر رَقص کرتا ہوں۔

چو یارم جلوہ بہ نماید مرا مدہوش می سازد
نَمی دارم کہ آخر چُوں دَمِ دیدار می رَقصم
جَب میرا یار اپنا جلوہ دکھاتا ہے تو مجھے مَدہوش و سَرشار کَر دیتا ہے تو پھر ایسی صورت میں یہ نہیں جانتا کہ پھر میں دیدار کے وقت کیوں رقص کرتا ہوں۔

حبابِ دوستاں دَر دِل کُجا ایں قُلقلِ مِینا
کہ تو کم نغمہ می سنجی و من بسیار می رَقصم
دوستوں کے دِل میں مینا کی قُلقُل کی کیفیت بَھلا کہاں ہے( کہ ان کے حلقۂ دِل کے اندر صُراحی میں سے شراب اُنڈیلنے کی صدائے خوش پیدا ہو۔) کہ تُو تو کم نغمہ سرائی کرے گا لیکن میں بے پناہ رَقص کروں گا یا کرتا رہوں گا،اس شعر میں یہ بتایا جا رہا ہے کہ قُلقُل کا وہ نغمہ اگرچہ دھیما اور تھوڑا ہی ہوتا ہے لیکن وہ جس قدر خفیف اور کم ہوتا ہے میں اسی قدر زیادہ رقص کرتا ہوں۔۔۔۔

تُو آں قاتل کہ اَز بہرِ تماشا خون می ریزی
مَن آں بِسمل کہ زیرِ خَنجرِ خونخوار می رَقصم
تُو وہ قاتل ہے جو صرف تماشا اور نظارہ کے لئے میرا خون بہاتا ہے اور میں وہ گھائل ہوں کہ خنجرِ خونخوار کے نیچے بھی رَقص کرتا ہوں۔

خوشا رِندی کہ پامالش کُنم صد پارسائی را
رَہے تَقوٰی کہ مَن با جُبّہ و دستار می رَقصم
میری یہ رِندی بھی کیا خوب ہے کہ اس پر سینکڑوں پارسائیوں کو پامال و قربان کر دوں، اور مَرحبا یہ تقوٰی کہ میں جُبّہ و دستار سمیت رَقص کرتا ہوں۔

تَپش حالت چو می آرد بروئی شُعلہ می غَلطم
خلش چُوں لَذتی بَخشد تہ نوکِ خار می رَقصم
تَپش جو حالت مجھ پر واردکرتی ہے میں اس سے اور بھی شعلے کی طرح تَڑپتا اور مَچلتا ہُوں، اور خلش اور چُبھن جَب مُجھے لَذت دیتی ہے تو میں کانٹے کی نوک کے نیچے بھی ناچتا ہوں۔۔۔

بیا جاناں تماشا کُن کہ دَر انبوہِ جانبازاں
بَصد سامانِ رُسوائی سَرِ بازار می رَقصم
اے پیارے محبوب آ جانثاروں کے اس ہجوم میں میں رُسوائی اور بدنامی کے سینکڑوں سامان لئے سَرِ بازار رَقص کرتا ہوں۔

مَنم عُثمان مَروندی کہ یارِ خواجہ منصورم
نہ لرزم از ملامت آں کہ مَن بَر دار می رَقصم
میں عُثمان مروندی خواجہ منصور کا دوست ہوں، اور میں کسی ملامت سے لرزتا اور گھبراتا نہیں ہوں مجھے لوگ ملامت کرتے ہیں اور میں دار پر رَقص کرتا ہوں۔

کلام سیدنا عُثمان مروندی المعروف بہ لعل شہباز قلندرؒ

عید گاہِ ما غریباں کوئے توایں بساعتِ عید دیدن روئے توامیر خسروترجمہ: ہم غریبوں کی عید گاہ آپ کا کوچہ ہے ہمارا ہر وہ لمحہ...
03/05/2022

عید گاہِ ما غریباں کوئے تو
ایں بساعتِ عید دیدن روئے تو
امیر خسرو
ترجمہ: ہم غریبوں کی عید گاہ آپ کا کوچہ ہے ہمارا ہر وہ لمحہ عید کا ہے جس لمحے ہم آپ کی زیارت کرتے ہیں 🙏
#عیدالفطرمبارک

اگر کوئی سے دو شخص ہوں اور آپ ان کو پانچ گھنٹے کے لئے Detain کر لیں ، ان میں سے ایک شخص کو کہیں کہ تمہیں پانچ گھنٹے کے ب...
24/04/2022

اگر کوئی سے دو شخص ہوں اور آپ ان کو پانچ گھنٹے کے لئے Detain کر لیں ، ان میں سے ایک شخص کو کہیں کہ تمہیں پانچ گھنٹے کے بعد چھوڑ دیا جائے گا اور دوسرے کو کہیں کہ تمہیں Release کرنے کا ابھی پتہ نہیں ہے - تو جس کو پتہ ہو گا کہ پانچ گھنٹے کے بعد رہا ہو جانا ہے ، وہ اگر چھے گھنٹے بھی قید میں رہے تو اسے کچھ نہیں ہو گا - اور جسے یہ معلوم نہیں کہ کب رہا ہونا ، وہ پانچ گھنٹے سے پہلے ہی مر جائے گا - حالانکہ دونوں کے پانچ پانچ گھنٹے ہیں لیکن جس کے پاس Hope نہیں یا امید قائم نہیں ، وہ مر جائے گا - کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ سزا تھوڑی دیر کی ہے لیکن امید قائم نہیں رہتی ، ایسی صورت میں ڈپریشن پیدا ہو جائے گی - اور کبھی کبھی یہ ہوتا ہے کہ امید قائم رہتی ہے کہ ایک دن بھلا زمانہ آئے گا کیونکہ کوئی بھی بات ہمیشہ نہیں رہے گی امید کا قائم رہنا زندہ رکھتا ہے - میاں محمد بخش رحمتہ اللہ علیہ صاحب نے ایک شعر کہا ہے کہ

کی ہویا جے میں قیدی ہویا تے سدا نہ قیدی رہناں
اک دن داتا مہر کریسی تے رل سنگتاں دے بہناں

یعنی کیا ہوا کہ اگر میں قید ہو گیا ہوں لیکن سدا قید میں نہ رہوں گا کیونکہ ایک دن اللہ کی مہربانی سے پھر سے دوستوں میں جا ملوں گا - A time will come when I will be out of it ایک وقت ایسا آئے گا جب میں اس سے نکل جاوءں گا - تو اگر Hope ختم ہو جائے تو چھوٹی بات بھی گوارا نہیں ہوتی - ڈپریشن کا سب سے بڑا Cause جو ہے وہ Hopelessness یعنی نا امیدی ہے - اس کو Pessimism یا قنوطیت بھی کہتے ہیں - جس شخص کو کسی پر بھروسہ نہ ہو ، بلکہ اپنے نصیب پر بھی بھروسہ نہ ہو ، وہ آدمی ڈپریشن کا شکار ہو جائے جاتا ہے۔

فرعون کامیاب بادشاہ سجھا جاتا تھا۔ اس کے پاس دولت تھی۔ لوگوں میں عزّت تھی۔ صاحب امر بھی تھا۔ اس کا حکم بھی نافذ تھا۔ اور...
13/04/2022

فرعون کامیاب بادشاہ سجھا جاتا تھا۔ اس کے پاس دولت تھی۔ لوگوں میں عزّت تھی۔ صاحب امر بھی تھا۔ اس کا حکم بھی نافذ تھا۔ اور موسٰیؑ گھر سے بے گھر ، صحرا بہ صحرا ، جُو بہ جُو پھرنے والے اللّٰه کے رسُول تھے۔ کون کامیاب تھا اور کون ناکام ، اس کا فیصلہ ھو چکا ھے۔
پستیوں کی خدمت سے بلندی حاصل ھوتی ھے۔
تخلیق میں تضادات نفرت کے لیے نہیں ، پہچان کے لیے پیدا فرمائے گئے ھیں۔ تضادات سے ھی افراد ، احوال اور اشیاء کی پہچان ممکن ھے۔
موت اس مقام کو کہیں گے جہاں تصّور مرگ و حیات مرتا ھے٭
انسان اپنے نفس کی پہچان کرے تو اسے رب کی پہچان اور اس کائنات کی پہچان ممکن ھو جاتی ھے۔
غریبی میں بادشاھی بھی ھو سکتی ھے اور بادشاھی میں فقیری بھی ممکن ھے۔

Address

Abbottabad
22310

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when محبت امنِ عالم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to محبت امنِ عالم:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category