05/12/2025
آج دوپہر بارہ بجے بینظیر بھٹو شہید ہسپتال ایبٹ آباد سے ایک لیڈی ڈاکٹر ہسپتال کے اخاطے سے اغوا ہو چکی ہے، جس کا تا حال کوئی پتہ نہ چل سکا، دوسری طرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل غیر ذمہ داری اور بے عملی ڈاکٹر کمیونٹی میں شدید تشویش کا باعث بن رہی ہے۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ایبٹ آباد پُرزور مطالبہ کرتی ہے کہ متعلقہ محکمے قانونی اور آئینی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے فوری حرکت میں آتے ہوئے ڈاکٹر کی با حفاظت بازیابی یقینی بنائیں۔
اگر ہنگامی اور ٹھوس اقدامات نہ اٹھائے گئے تو پورے ضلع میں تمام میڈیکل سروسز غیر معینہ مدت تک بند کر دی جائیں گی۔ اس کے بعد پیدا ہونے والی ہر صورتحال کی ذمہ داری مکمل طور پر انتظامیہ اور پولیس پر عائد ہوگی۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ضلع ایبٹ آباد~