Govt Medical Institutions & Hospital's-Pakistan

Govt Medical Institutions & Hospital's-Pakistan Information about Government Medical Institutions & Hospital's and Health Related Updates in Pakistan

25/09/2025
Salam and respect for this family ❤️Highly Appreciated the struggle ❤️اوکاڑہ سے محمد انور صاحب  گزشتہ 46 سال سے اخبار او...
25/09/2025

Salam and respect for this family ❤️
Highly Appreciated the struggle ❤️
اوکاڑہ سے محمد انور صاحب گزشتہ 46 سال سے اخبار اور میگزین وغیرہ گھر گھر تقسیم کر رہے ھیں بارش ہو یا اندھی شائد ہی انہوں نے اپنی زمہ داری میں کبھی کوئی کوتاہی کی ہو ۔

کل ایک میگزین دینے آئے تو خوشی ان کے چہرے سے پھوٹی پڑ رہی تھی ۔میں گیٹ پر ہی کھڑا تھا میں نے ان کی خوشی بھانپ لی اور پوچھا انور صاحب آج بڑے خوش نظر آرہے ہیں
بولے
میاں صاحب آج اپنی بیٹی کے convocation پر لاھور جا رہا ہوں ۔میں نے استفسار کیا کس چیز کا convocation بولے میاں صاحب میری بیٹی ڈاکٹر بن گئی ہے اور الحمدللہ اس نے چھ گولڈ اور سلور میڈل حاصل کیے ہیں ۔میں نے پوچھا انور بھائی کتنے بچے ہیں اور وہ کیا کر رہے ہیں ۔
بولے میرے 5 بچے ہیں جناب میں خود تو صرف میٹرک تک تعلیم حاصل کر سکا تھا اور گزشتہ 46 سال سے اخبار بیچ رہا ہوں لیکن رب العالمین کا لاکھوں کروڑوں بار بھی شکر ادا کروں تو کم ہے کہ محدود آمدن اور مشکلات کے باوجود میں نے بچوں کی تعلیم کو مقدم رکھا اور آج میرے تمام بچے اعلئ تعلیم یافتہ ہیں ماشاءاللہ بڑا بیٹا pharmacist ہے اس سے چھوٹی بیٹی MPhil کمیسٹری اور BEd ہے۔ تیسرے نمبر والی بیٹی ڈاکٹر بن گئی ہے چوتھے نمبر والی MPhil Zoology ہےاور ماشاءاللہ پانچواں بچہ Bsc Honour Chemistry ہے ۔
میں ان کے ہر لفظ پر ماشاءاللہ ❤️ کہتا رہا ۔ یہ تحریر یوم مئی کے حوالہ سے تمام محنت کشوں کے لئیے اک پیغام ہے کہ ترقی پزیر ممالک میں رسمی یوم مئی منانے اور حکومتوں سے امیدیں باندھنے سے بہتر ہے کہ ہمت مرداں مدد خدا کے مصداق کم از کم اپنے بچوں کو تعلیم دلوا کر اس معاشرے کا مفید شہری بنائیں جس طرح ایک اخبار فروش محنت کش نے تمام تر مشکلات کے باوجود ہمت کی وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔
Copied from page

ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد اور اسکے ہاسٹلز پانی میں ڈوب گئےایوب ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے نالے پر خرچ کئے گئے 53 ل...
15/08/2025

ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد اور اسکے ہاسٹلز پانی میں ڈوب گئےایوب ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے نالے پر خرچ کئے گئے 53 لاکھ پانی کی نظر ھو گئے ۔سابق ڈین ڈاکٹر ثاقب ملک کے دور میں شروع ھونے والا ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں نالہ کی توسیع کا منصوبہ ناکام ہو گیا بارش نے بورڈ آف گورنرز کے ممبر ڈاکٹر عالم زیب منان اور سابق انتظامیہ کی کارکردگی بے نقاب کر دی
اے ایم سی ایبٹ آباد، [14.08.2025] – سابقہ ایکٹنگ ڈین ڈاکٹر ثاقب ملک کی جانب سے نالہ کی توسیع کے لیے 53 لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی تھی تاکہ بارش کے پانی کو کالج کے احاطے میں جمع ہونے سے روکا جا سکے ڈاکٹر عالم زیب منان بھی اس منصوبے کی نگرانی کرتے رہے، مگر آج کی بارش نے اس منصوبے کی ناکامی کو بے نقاب کر دیا۔ پانی ایوب میڈیکل کالج اور اس کے ہوسٹلز کے احاطے میں بھر گیا، جس سے نکاسی آب کے نظام کی غیرموثر کارکردگی سامنے آئی۔ اس واقعے نے کالج کی سابق انتظامیہ کی ناقص منصوبہ بندی کو اجاگر کردیا ہے۔

🚨 سانپ کے کاٹنے کا ایمرجنسی کیس – اسلام آباد 🚨غفلت، نااہلی اور بے حسی کی بدترین مثالآج صبح ایک نوجوان حسن علی کو سنگچور ...
02/08/2025

🚨 سانپ کے کاٹنے کا ایمرجنسی کیس – اسلام آباد 🚨
غفلت، نااہلی اور بے حسی کی بدترین مثال

آج صبح ایک نوجوان حسن علی کو سنگچور سانپ نے کندھے پر کاٹ لیا۔ اسے فوری طور پر اسلام آباد کے سب سے بڑے اور اربوں روپے کے بجٹ والے سرکاری اسپتال پمز (پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز) منتقل کیا گیا۔

افسوسناک طور پر، اس وقت پمز اسپتال میں سانپ کے زہر کے تریاق (اینٹی وینم) کی شدید قلت ہے، جو کہ پاکستان جیسے ملک میں جہاں سانپ کے کاٹنے کے واقعات عام ہیں، ایک بنیادی طبی ضرورت ہے۔ حسن کو اب تک دس وائلز اینٹی وینم دی جا چکی ہیں، اور وہ اب وینٹی لیٹر پر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

لواحقین کے مطابق، ڈاکٹروں نے مزید علاج سے معذرت کر لی ہے اور کسی اور اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا ہے۔ لیکن اسلام آباد جیسے شہر میں اس وقت کوئی ایسا اسپتال موجود نہیں جہاں اینٹی وینم دستیاب ہو یا علاج ممکن ہو۔

یہ نوجوان دیہی علاقے سے اس امید کے ساتھ اسلام آباد لایا گیا تھا کہ اسے فوری طبی امداد دی جائے گی، لیکن بدقسمتی سے، اسپتالوں کی یہ حالت اسے بھی وقت پر علاج سے محروم کر رہی ہے۔

یہ صورتحال صحت عامہ کی سنگین ناکامی ہے اور اس میں ملوث ذمہ داران سے سخت جواب طلبی ہونی چاہیے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں:

تمام بڑے اسپتالوں میں فوری طور پر اینٹی وینم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

سانپ کے کاٹنے کے مریضوں کے لیے ایمرجنسی پروٹوکولز مرتب کیے جائیں۔

اس غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے انہیں جواب دہ ٹھہرایا جائے۔

ہم حسن علی کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں اور متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ مزید قیمتی جانیں ضائع ہونے سے پہلے ہوش کے ناخن لیں۔
PIMS Hospital- Islamabad

انتہائی نازک حالات میں کیٹیگری ڈی ہسپتال ماموند باجوڑ میں فرنٹ لائن پر ڈٹے رہےجاری آپریشن اور کرفیو کے باوجود، ایمرجنسی ...
29/07/2025

انتہائی نازک حالات میں کیٹیگری ڈی ہسپتال ماموند باجوڑ میں فرنٹ لائن پر ڈٹے رہے
جاری آپریشن اور کرفیو کے باوجود، ایمرجنسی اور آپریشن تھیٹر کے عملے نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ مل کر رات کی شفٹ میں بھرپور یکجہتی اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ ان کی لازوال خدمات اور جذبے کو سراہنے کے لیے ایک گروپ فوٹو بھی لی گئی۔
اس کے علاوہ، کسی بھی ممکنہ زخمی کی فوری مدد کے لیے دو ایمبولینسیں بھی تیار حالت میں رکھی گئی ہیں۔





























ڈاکٹر بشریٰ خان: ہزارہ کی پہچان، خواتین کی امید۔ایوب ٹیچنگ اسپتال ایبٹ آباد میں خدمات انجام دینے والی معروف گائناکالوجسٹ...
29/07/2025

ڈاکٹر بشریٰ خان: ہزارہ کی پہچان، خواتین کی امید۔

ایوب ٹیچنگ اسپتال ایبٹ آباد میں خدمات انجام دینے والی معروف گائناکالوجسٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر بشریٰ خان نہ صرف ہزارہ ڈویژن بلکہ پورے خیبرپختونخواہ کا فخر ہیں۔

خواتین کے امراض نسواں میں مہارت رکھنے والی یہ انسان دوست ماہر ڈاکٹر نہایت پیچیدہ گائنی کیسز کا کامیاب علاج سرکاری سطح پر فراہم کر رہی ہیں۔ ان کی خصوصی مہارت زنانہ کینسر (Gynecological Cancer) کی تشخیص اور مؤثر علاج میں ہے، جس کے باعث پورے صوبے کے اسپتالوں سے ریفر کیے گئے مریض ان کے زیرِ علاج آکر شفا پا رہے ہیں۔

ڈاکٹر بشریٰ خان نے زنانہ کینسر کے علاج کی اعلیٰ تربیت آغا خان اسپتال کراچی سے حاصل کی اور وہ صوبہ خیبرپختونخواہ کی ان چند گائناکالوجسٹ میں شامل ہیں، جو کینسر کے علاج میں مہارت رکھتی ہیں۔

ان کی شب و روز کی محنت اور پیشہ ورانہ دیانت داری نے انہیں ہزارہ ڈویژن کی خواتین کے لیے ایک امید، اعتماد اور سہارا بنا دیا ہے۔

27/07/2025

Interview for the posts of MO (fixed pay) is scheduled from 28th of July 2025 ( Monday) at 0900 am at PGPI, Dawranpur, Peshawar. Those who got 50% and above marks in ETEA will he called for interview.

We strongly condemn attack on Dr. Majida.Senior Lady Doctor, madam Dr  Majida, was injured in a robbery incident earlier...
25/07/2025

We strongly condemn
attack on Dr. Majida.

Senior Lady Doctor, madam Dr Majida, was injured in a robbery incident earlier today in Larkana.
She sustained a gunshot wound, with the bullet passing through her chest.

It is deeply disturbing that doctors—who dedicate their lives to saving others—continue to face serious threats to their own safety, both within hospitals and in society at large..

Dr. Mujeeb Rehman. Gims

12 سال کی محنت سے اسکول کے نمبر حاصل کرو، ایف ایس سی میں ٹاپ کرو، پھر لاکھوں کے ساتھ MDCAT کی دوڑ میں شامل ہو جاؤ۔ کامیا...
15/07/2025

12 سال کی محنت سے اسکول کے نمبر حاصل کرو، ایف ایس سی میں ٹاپ کرو، پھر لاکھوں کے ساتھ MDCAT کی دوڑ میں شامل ہو جاؤ۔ کامیاب ہو بھی جاؤ تو خوش مت ہو... ابھی تو صرف پہلا دروازہ کھلا ہے۔
پھر پانچ سال، جنہیں دنیا کی سب سے حسین عمر کہا جاتا ہے، تم ایم بی بی ایس کی کتابوں میں دفن کر دیتے ہو۔ نہ نیند پوری، نہ کھانا وقت پر۔ امتحان، وارڈ، وائوا، فیل ہونے کا خوف، کسی دن کا سکون نہیں۔
پھر ہاؤس جاب – دن رات کی تمیز ختم۔ نیند، ذاتی زندگی، صحت… سب قربان۔ عید، بقرعید، شب برات، سب ہسپتال میں گزارو۔
پھر پارٹ ون – ایک اور جنگ۔ پھر 4-5 سال کی طویل ٹریننگ، جہاں تمہاری زندگی دوسروں کے لیے وقف ہو جاتی ہے، اور بدلے میں ملتی ہے صرف “مزید محنت کرو” کی آواز۔
پھر وہ دن آتا ہے جب تم نوکری کے اہل ہو جاتے ہو… اور تمہیں اندازہ ہوتا ہے کہ یہ تو وہ ملک ہے جہاں ڈاکٹر ہونا جرم ہے۔
لوگ تمہیں دیکھ کر کہتے ہیں: "ڈاکٹر تو قصائی ہوتے ہیں"، "کمیشن کھاتے ہیں"، "ہمیں مہنگی دوا لکھ دی"، "ہمیں لفٹ نہیں کرائی"...
نہ تمہارے 25 سال کی قربانی کو کوئی جانتا ہے، نہ تمہارے انفیکشن exposure، نہ تمہاری رات کی ڈیوٹی کے بعد کی آنکھوں کے سوجے حلقے۔
قصور؟
بس اتنا کہ تم نے ایک عزت دار، خدمت والا پیشہ چنا۔
اگر تم بھی کسی کرپٹ سیاستدان یا مکار تاجر کی راہ پر چلتے تو بینر تمہارے بھی لگتے، نعرے تمہارے بھی لگتے۔
یہاں علم کو عزت نہیں، جہالت کو داد ملتی ہے۔
یہ وہ ملک ہے جہاں قابل افراد کو مجبور کر دیا جاتا ہے کہ وہ سب کچھ چھوڑ کر پردیس کی راہ لیں۔

یہ صدی واقعی اہل علم کے لیے تنہائی، خاموشی اور بےقدری کی صدی ہے۔
اور ایک دن یہ ملک اپنے ہی بہترین دماغوں کو کھو دے گا… ہمیشہ کے لیے۔💔💔

پیپلز میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال نوابشاہ کی ہاؤس آفیسر لیڈی ڈاکٹر پروین رند کو اس کے پروفیسر پیپلز ٹیچنگ ہسپتال اور پیپلز میڈیک...
29/06/2025

پیپلز میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال نوابشاہ کی ہاؤس آفیسر لیڈی ڈاکٹر پروین رند کو اس کے پروفیسر پیپلز ٹیچنگ ہسپتال اور پیپلز میڈیکل یونیورسٹی آف ھیلتھ سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر نے جنسی طور پر ہراساں کیا، مزید 2 دیگر قتل ہونے والی لڑکیوں نمرتا اور نوشین کے بارے میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے خودکشی نہیں کی، یونیورسٹی اور ہاسٹل کی اعلیٰ انتظامیہ نے انہیں قتل کیا ہے۔ جب انہوں نے اپنے غلیظ مطالبات پورے نہ کیے تو انہیں چھت کے پنکھے سے لٹکا دینا)
سندھ کی جامعات میں طالبات کو ہراساں کرنے، تشدد اور قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے!
Assaults

ڈاکٹر کے لئے سب سے مشکل گھڑی رات 12 بجے کے بعد Teaching Hospital میں بیٹھ کر ایسے مریض کو دوسرے ہسپتال Refer کرنا ہے جس ...
20/06/2025

ڈاکٹر کے لئے سب سے مشکل گھڑی رات 12 بجے کے بعد Teaching Hospital میں بیٹھ کر ایسے مریض کو دوسرے ہسپتال Refer کرنا ہے جس کو Admission کی ضرورت ہو لیکن ہسپتال میں bed مہیاء نہ ہو۔جب تک ہم Primary healthcare کو ضلع اور تحصیل کے سطح پر مضبوط اور Develop نہیں کریں گے تب تک عام بیماریوں کے لئے لوگ Tertiary care hospital کا رخ کریں گے اور Serious Patients جس کو Tertiary care hospital میں علاج کی ضرورت ہو ان کے لئے پھر Tertiary care میں bed مہیاء نہ ہونے کی وجہ سے وہ اسی طرح متاثر ہونگے اور ان کے ساتھ ائے ہوئے رشتہ دار بھی ایک سے دوسرے اور دوسرے سے تیسرے ہسپتال کی چکریں لگا کر زلیل وخوار ہوتے رہیں گے۔خدارا اپنے MNAs ، MPAs اور ناظمین سے گلی اور Transformer کی مرمت کی بجائے اپنے DHQs,RHCs اور THQs کو Develop کرنے کا Demand کریں۔شکریہ
ڈاکٹر مجاہد خان

Address

Main Mansehra Road Abbottabad Khyber Pukhton Khowa Pakistan Ayub Medical Complex
Abbottabad
MAIN MANSEHRA ROAD ABBOTTABAD KHYBER PUKHTON KHOWA PAKISTAN AYUB MEDICAL COMPLEX

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt Medical Institutions & Hospital's-Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share