27/11/2025
اُن کے اندازِ کرم .... اُن پہ وہ آنا دِل کا
ہائے وہ وقت، وہ باتیں، وہ زمانہ دِل کا
نہ سُنا اُس نے توجہ سے فسانہ دِل کا
عمر گزری ہے مگر درد نہ جانا دِل کا
اُنکی محفل میں نصیر، اُنکے تبسم کی قسم
دیکھتے رہ گئے ہم ہاتھ سے جانا دِل کا