Dr. Arsalan Nawaz Endocrinologist

Dr. Arsalan Nawaz Endocrinologist To providing healthcare facilities related to endocrinology & all medical illnesses.

14/01/2024
09/01/2024

"Hyperthyroidism"

۔Hyperthyroidosm کیا ہے؟

یہ ایک ایسا عارضہ ہے جس میں گلے کے قریب موجود Thyroid gland معمول سے ذیادہ ہارمون بنانا شروع کر دیتا ہے۔ یہ ہارمونز T3 اور T4 کہلاتے ہیں۔

علامات

اس کے نتیجے میں جو علامات مریض کو محسوس ہو سکتی ہیں ان میں چند اہم ترین یہ ہیں
گلے پر گلہڑ یا گلٹیاں محسوس ہونا
دل کی دھڑکن کا تیز ہونا یا دل پھڑکتا ہوا محسوس ہونا
ہاتھوں کا کانپنا
معمول سے ذیادہ گرمی لگنا یا ہتھیلیوں پر پسینہ آنا
وزن کی کمی اور بھوک کی ذیادتی
پیروں کو سوزش
بار بار موشن آنا
نیند کی خرابی
پریشانی اور الجھن

اگر یہ علامات آپ کو یا آپ کے ارد گرد کسی کو محسوس ہوں تو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔یہ Hyperthyroidism کی علامات ہو سکتی ہیں۔

تشخیص

اسے خون کے چند ٹیسٹوں(TSH, Ft3, Ft4) سے با آسانی تشخیص کیا جا سکتا ہے اور کچھ کیسز میں گردن کا آئیوڈین سکین (iodine uptake scan) اور الٹراساونڈ کروانے کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

آپ کی علامات اور اور اس کی ممکنہ وجہ کے مطابق آپ کے معالج آپ کو ٹیسٹ اور پھر اس کا علاج تجویز کریں گے۔

علاج

اس کا علاج عموما" دواوں سے کیا جاتا ہے جبکہ دیگر آپشنز میں سرجری اور آئیوڈین کے قطرے پینا شامل ہیں۔عموما" اس کا فیصلہ مرض کی نوعیت اور اس کی وجہ کے مطابق کیا جاتا ہے۔

Dr. Arsalan Nawaz
FCPS Endocrinology
FCPS Medicine
Assistant Professor Medicine
& Consultant Endocrinologist

02/01/2024

کیا آپ کو پیشاب میں جھاگ تو محسوس نہیں ہوتی ؟
------------------------------------------------------------------
شوگر کے مریض اگر پیشاب میں جھاگ محسوس کریں تو فورا" اپنے معالج سے رابطہ کریں۔پیشاب میں جھاگ آنا گردوں کی بیماری کی علامت ہو سکتی ہے۔
اگر ایسا محسوس نہ بھی ہو تو شوگر کے مریضوں کو سال میں ایک مرتبہ اپنے پیشاب کا ٹیسٹ اور گردوں کا ٹیسٹ ضرور کروانا چاہیے۔
Dr. Arsalan Nawaz
FCPS Endocrinology
FCPS Medicine

diabetic complications
# save the kidney

20/08/2023

شوگر چیک کرنے کے مخلتف طریقے کون سے ہیں ؟
کیا شوگر چیک کرنے کا کوئی ایسا طریقہ بھی ہے جس میں سوئی بار بار نہ چبھے؟
۔HbA1C کیا ہے ؟
کونسا ٹیسٹ سب سے اچھا ہے ؟
جانیے اس ویڈیو میں۔
ویڈیو کا لنک کمینٹ سیکشن میں دیا گیا ہے

کیا آپ جانتے ہیں کہ موٹاپے کی ایک وجہ بے ترتیب کھانا بھی ہے ؟
18/08/2023

کیا آپ جانتے ہیں کہ موٹاپے کی ایک وجہ بے ترتیب کھانا بھی ہے ؟

دوستو آو کہ تجدید وفا کا دن ہےساعت عہد محبت کو حنا رنگ کریںخون دل غازہء رخسار وطن ہو جائےاپنے اشکوں کو ستاروں سے ہم آہنگ...
14/08/2023

دوستو آو کہ تجدید وفا کا دن ہے
ساعت عہد محبت کو حنا رنگ کریں

خون دل غازہء رخسار وطن ہو جائے
اپنے اشکوں کو ستاروں سے ہم آہنگ کریں

آو سرنامئہ رو داد سفر لکھ ڈالیں
اشک پیوند کف خاک جگر ہونے تک

ہم تو مٹ جائیں گے اے ارض وطن پھر بھی تجھے
زندہ رہنا ہے قیامت کی سحر ہونے تک

Address

Allama Iqbal Town

Opening Hours

Monday 17:30 - 20:15
Tuesday 17:30 - 20:15
Wednesday 17:30 - 20:15
Thursday 17:30 - 20:15
Friday 17:30 - 20:15
Saturday 17:30 - 20:15

Telephone

+923458438177

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Arsalan Nawaz Endocrinologist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr. Arsalan Nawaz Endocrinologist:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram