Dr Abbas khan yousafzai

Dr Abbas khan yousafzai Dr Abbas yousafzai
(Mbbs general physician )
Doctor at PIMS Islamabad

افسوس 🥹
24/10/2025

افسوس 🥹

24/10/2025

انسان بناتھاپیارکرنے کیلۓاورپیسہ بناتھااستعمال کرنے کیلۓ .لیکن اب لوگ انسان کو استعمال اور پیسے سےپیار کرنے لگے ھے.

روز چہل قدمی کرنے والے لوگ…یہ وہ خوش نصیب لوگ ہیں جنہیں خود بھی شاید اندازہ نہیں کہ وہ اپنی صحت کے لیے کتنا بڑا سرمایہ ج...
23/10/2025

روز چہل قدمی کرنے والے لوگ…

یہ وہ خوش نصیب لوگ ہیں جنہیں خود بھی شاید اندازہ نہیں کہ وہ اپنی صحت کے لیے کتنا بڑا سرمایہ جمع کر رہے ہیں۔

یہ عادت عام لگتی ہے، مگر اس کے اثرات پورے جسم اور دماغ کو بدل دیتے ہیں۔

آؤ جانتے ہیں —

روز چہل قدمی کرنے والوں میں آخر کیا خاص بات ہوتی ہے👇

🌿 1. ان کا دل مضبوط ہوتا ہے

روزانہ چلنے سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے،

دل کو آکسیجن زیادہ ملتی ہے،

اور ہارٹ اٹیک یا ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

🧠 2. دماغ تروتازہ اور ذہن پرسکون

چہل قدمی کے دوران دماغ کو تازہ آکسیجن ملتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ روز چلنے والے لوگ ذہنی دباؤ،

مایوسی اور چڑچڑاہٹ سے بہت کم متاثر ہوتے ہیں۔

💪 3. جسم ہلکا اور طاقتور رہتا ہے

روز تھوڑا چلنا جسم کے پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے،

جوڑوں کی سختی کو کم کرتا ہے،

اور وزن قدرتی طور پر قابو میں رہتا ہے۔

🌞 4. ان کا مدافعتی نظام (Immunity) طاقتور ہوتا ہے

روز چہل قدمی سے جسم کے خلیے متحرک رہتے ہیں۔

نزلہ، زکام، بخار یا انفیکشن آسانی سے حملہ نہیں کرتے۔

😌 5. نیند بہتر اور گہری آتی ہے

جو لوگ روزانہ شام یا صبح چہل قدمی کرتے ہیں،

ان کا نیند کا نظام متوازن ہو جاتا ہے۔

وہ جلد سوتے ہیں، پرسکون نیند لیتے ہیں

اور صبح تروتازہ جاگتے ہیں۔

❤️ 6. وہ زیادہ پُر امید اور خوش رہتے ہیں

چہل قدمی کے دوران جسم "خوشی کے ہارمون" (Endorphins) پیدا کرتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ روز چلنے والے لوگ

زیادہ پر سکون، مثبت سوچ رکھنے والے اور متوازن نظر آتے ہیں۔

⚖️ تاثیر:

چہل قدمی کی تاثیر معتدل ہے —

نہ گرم، نہ سرد — ہر مزاج کے لیے فائدہ مند۔

⏰ بہترین وقت:

صبح فجر کے بعد یا شام کے وقت جب ہوا تازہ ہو۔

⚠️ کون احتیاط کرے:

جنہیں گھٹنوں یا دل کا شدید مسئلہ ہو،

وہ ڈاکٹر کے مشورے سے نرم رفتار چہل قدمی شروع کریں۔

یاد رکھو —

چہل قدمی صرف ایک عادت نہیں،

یہ جسم اور روح دونوں کے لیے علاج ہے۔

بس روزانہ 20 منٹ خود پر خرچ کرو،

اور دیکھو زندگی کیسے بدلتی ہے۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

"خَيْرُ النَّاسِ أَنْفَعُهُمْ لِلنَّاسِ"

(سب سے بہتر انسان وہ ہے جو دوسروں کے لیے زیادہ نفع مند ہو)

گلے کی سوزش، نزلہ اور کھانسی آج کل بہت عام ہے اوع ہر دوسرا شخص ان علامات کا سامنا کر رہا ہے۔ایک بہت اہم سوال یہ ہے کہ ای...
18/10/2025

گلے کی سوزش، نزلہ اور کھانسی آج کل بہت عام ہے اوع ہر دوسرا شخص ان علامات کا سامنا کر رہا ہے۔
ایک بہت اہم سوال یہ ہے کہ ایسی صورت میں اینٹی بایوٹکس کب استعمال کی جائیں۔
آپ سب بخوبی جانتے ہیں کہ پاکستان جیسے ممالک میں اینٹی بایوٹکس کا غلط استعمال اور ضرورت سے زیادہ استعمال عام ہے، جس سے اینٹی بایوٹکس کی مزاحمت پیدا ہو رہی ہے، جو کہ ایک بہت خطرناک حالت ہے، کیونکہ ضرورت پڑنے پر یہ اینٹی بایوٹکس جراثیموں پر کام نہیں کریں گے۔
اس پوسٹ میں ہم دیکھیں گے کہ ہمیں گلے کی سوزش کے دوران اینٹی بایوٹکس کب استعمال کرنی چاہیے۔
گلے کی خرابی کے بیشتر کیسز وائرس کی وجہ سے ہوتے ہیں اور وائرس کے حملے میں اینٹی بایوٹکس جیسے ازو میکس، آگمینٹین، کیلا موکس، کلیری سیڈ کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ،بلکہ الٹا سائیڈ ایفیکٹس بھی ہو سکتے ہیں۔ اس لیے عام عوام اور ڈاکٹروں دونوں کے لیے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ اینٹی بایوٹکس کا استعمال کب کرناچاہیے۔
آئیے ہم وائرل اور بیکٹریل انفیکشن کے فرق کو علامات سے سمجھتے ہیں۔
یادرہے !اینٹی بائیوٹک صرف بیکٹریل انفیکشن میں دی جا سکتی ہیں۔

وائرس کی وجہ سے گلے کی سوزش کی علامات :
۔بخار کا نہ ہونا یا کم درجے کا بخار ہوتا ہے
۔گردن میں لیمف نوڈز سوجے ہوئے نہیں ہوتے
۔گلے میں دیکھنے پر صرف سرخی نظر آتی ہے، پیپ جیسا پیلا مواد نظر نہیں آتا، ٹانسلز عام طور پر نارمل ہوتے ہیں
۔نزلہ
۔چھینکیں
۔آنکھوں کی سوزش
ایسی صورت میں اینٹی بایوٹکس کی ضرورت نہیں ہے، بس پیناڈوال استعمال کریں، شہد، جڑی ،ہربل چائے، نمک کے پانی سے غرارے، شربت توت سیاہ، لوزنجیز وغیرہ سے گلے کو سکون دیں۔ آرام کریں اور مناسب مقدار میں پانی پئیں۔ آپ ایک ہفتے میں ٹھیک ہو جائیں گے۔

دوسری طرف، اگر آپ کو گلا خراب ہو اور ساتھ یہ علامات ہوں:
۔تیز بخار
۔گردن میں میں گلیٹیاں محسوس ہو اور ان میں درد بھی ہو
۔گلے میں اندر دیکھنے پر پیپ جیسا پیلا مواد نظر آئے، ٹانسلز کا سائز بڑھا ہواہو
۔نزلہ، چھینکیں یا آنکھوں کی سوزش نہ ہو
تو یہ بیکٹیریا کی وجہ سے گلے کی سوزش کی علامات ہیں اور ایسی صورت میں آپ کو اینٹی بایوٹکس کی کورس کی ضرورت ہے۔

اس پوسٹ کو دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔

سہیل آفریدی نے دل جیت لیے ،جوتے کا ناپ لینے آئےچاچا نورالدین کے ساتھ زمین پر بیٹھ گئے!خاکساری کا اعلئ مقام قائم کر دیا۔ ...
18/10/2025

سہیل آفریدی نے دل جیت لیے ،جوتے کا ناپ لینے آئےچاچا نورالدین کے ساتھ زمین پر بیٹھ گئے!
خاکساری کا اعلئ مقام قائم کر دیا۔

17/10/2025

.

Day and night view of the Royal Clock Tower

.

🍂۔۔۔💓💐
16/10/2025

🍂۔۔۔💓💐


اس ملک میں جب بھی عوامی مینڈیٹ اور جمہوریت کو روندنے کی سازش ہوئی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنا کندھا پیش کیا۔  1970 سے آج ...
13/10/2025

اس ملک میں جب بھی عوامی مینڈیٹ اور جمہوریت کو روندنے کی سازش ہوئی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنا کندھا پیش کیا۔
1970 سے آج تک پیپلز پارٹی غیر جمہوری قوتوں کی فرنٹ لائن اتحادی رہی ہے، عوامی منشاء کے خلاف کھڑی رہی ہے، بار بار۔
جمہوریت کے نعرے صرف اپنے مفاد تک، اصول ہمیشہ موقع پرستی کی نذر ہوئے۔
جب بھی نظام پر شب خون مارا گیا، پیپلز پارٹی نے خاموشی یا شراکت سے اسے جائز بنانے کی کوشش کی۔

09/10/2025

کہتے ہیں میڈیکل کالج سے پاس ہونے والے 60 فیصد ڈاکٹر پاکستان سے باہر چلے جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔اور عموما سب سے زیادہ نمبر لینے والے ڈاکٹر سب سے پہلے جاتے ہیں کیونکہ باہر کے ملکوں کے امتحان پاس کرنا کوئی آسان کام نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔اس کی وجہ کیا ہے ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔وجہ صاف نظر آتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان کے میڈیا میں ڈاکٹرز کی جتنی بد ترین تذلیل کی جاتی ہے اتنی دنیا کے کسی میڈیا پر نظر نہیں آتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا دنیا کے کسی میڈیا میں ڈاکٹرز کو قاتل مسیحا ، قصائی جیسے لقب دیے جاتے ہیں ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔بلکہ کامیڈی پروگرام تک میں ڈاکٹرز کی بد ترین تذلیل کی جاتی ہے ۔۔۔۔کیا پاکستان کے ڈاکٹر دنیا کے بد ترین ڈاکٹر ہیں ؟ )( اب جن کے بچے ڈاکٹر نہیں ہیں وہ کہیں گے ہاں پاکستانی ڈاکٹر بد ترین ہیں) ۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ لوگ کہتے ہیں پاکستانی ڈاکٹر پیسے کے لیے جاتے ہیں ۔۔۔۔لیکن یہ بات نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں نے اپنے دوست ڈاکٹرز کو کہا جو تیس سال سے امریکا میں ہیں اور اربوں روپے کما چکے ہیں کہ واپس آ جائیں اور پاکستان میں آرام کی زندگی گزاریں ، انہوں نے جواب دیا پاکستان میں نا انصافی بہت ہے ہم اپنے بچوں کو اس ماحول میں نہیں لانا چاہتے جہاں میٹر ریڈر ایک پی ایچ ڈی بندے کو بلیک میل کرے ۔۔۔۔۔۔۔جہاں منسٹر بغیر انکوائری کے ڈاکٹرز کو ہتھکڑیاں لگوا دے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Copy

Address

Main Kalay
Alpurai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Abbas khan yousafzai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Abbas khan yousafzai:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category