DHQ Hospital Nankana Sahib Suport Sttaf

DHQ Hospital Nankana Sahib Suport Sttaf DHQ Hospital Nankana Sahib

جذبۂ خدمت کو سلامآج ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب کے مددگار کاؤنٹر پر ایک روح پرور منظر دیکھنے کو ملا۔ کچھ باہمت اور نی...
25/07/2025

جذبۂ خدمت کو سلام
آج ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب کے مددگار کاؤنٹر پر ایک روح پرور منظر دیکھنے کو ملا۔ کچھ باہمت اور نیک نیت نوجوان آئے اور کہا ہم بھی مریضوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں دعائیں لینا چاہتے ہیں
یہ جملہ صرف ایک خواہش نہیں بلکہ انسانیت خلوص اور دردِ دل کی وہ چمکتی ہوئی مثال ہے جو ہمارے معاشرے کو بہتر بنا سکتی ہے

اللّه تعالیٰ ان نوجوانوں کے جذبے کو قبول فرمائے ان کے دلوں میں موجود ہمدردی کو مزید مضبوط فرمائے اور انہیں حقیقی معنوں میں خدمتِ خلق کا ذریعہ بنائے
خدمت صرف دوا دینا نہیں دعا لینا بھی ہے
ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب آپ کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہے


#مددگارکاؤنٹر



DHQ Hospital Nankana Sahib Suport Sttaf Assistant Commissioner Nankana Sahib Maryam Nawaz Sharif Commissioner Lahore,Punjab. Deputy Director Local Government Nankana Sahib Syed Aqeel Abbas @

23/07/2025
23/07/2025
خراجِ تحسین اور شکریہ کا پیغام میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحبخدمتِ خلق ہی اصل عبادت ہے اور آپ سب نے یہ ع...
23/07/2025

خراجِ تحسین اور شکریہ کا پیغام میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب
خدمتِ خلق ہی اصل عبادت ہے اور آپ سب نے یہ عبادت سرانجام دی الحمدللہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب کی ٹیم نے جس جذبے پیشہ ورانہ مہارت اور خلوصِ نیت سے مریضوں کی خدمت کی وہ لائقِ تحسین اور باعثِ فخر ہے تمام ڈاکٹرز نے علم مہارت اور شفقت کے ساتھ دن رات مریضوں کا علاج کیا نرسز نے اپنی مہربانی ہمدردی اور خدمت سے ہسپتال کو حقیقی معنوں میں شفا خانہ بنا دیا پیرا میڈیکل سٹاف نے ہر موقع پر فرنٹ لائن پر رہ کر نظام کو سہارا دیا ہیلتھ سپورٹ سٹاف صفائی سیکیورٹی لیب وارڈ بوائز ڈسپنسرز وارڈ کلینرز و دیگر نے ہسپتال کے ہر شعبے کو رواں رکھا مددگار کاؤنٹر کے عملے نے آنے والے ہر مریض و تیماردار کے لیے آسانیاں پیدا کیں راہنمائی فراہم کی اور صبر و تحمل سے ہر سوال کا جواب دیامیں ڈاکٹر اطہر فرید
(میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب)
آپ سب کی محنت خلوص اور ٹیم ورک پر دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں آپ کی لگن اور مسلسل کوششوں کی بدولت ہی آج ہمارا ہسپتال خدمتِ انسانیت میں نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے فرائض مزید محنت اور ایمانداری سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائےآمین
خدمت کا یہ سفر یونہی جاری رہے




DHQ Hospital Nankana Sahib Suport Sttaf Assistant Commissioner Nankana Sahib Maryam Nawaz Sharif Commissioner Lahore,Punjab. Deputy Director Local Government Nankana Sahib @

23/07/2025

ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب قیادت خدمت اور شفاف نظام کی ایک روشن مثال آج کا دن ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب کی تاریخ میں ایک فخر انگیز باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا جب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ نے ہسپتال کا وزٹ کیا اور مختلف شعبہ جات میں مریضوں سے ملاقات کی
ان کی خیریت دریافت کی اور علاج و معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا محترمہ نے دورہ کیا
لیبر روم ایمرجنسی وارڈ بچہ وارڈ نرسری وارڈ فیمیل وارڈ اور دیگر یونٹس
اور ہر شعبے میں بہتر انتظامات صفائی ادویات کی دستیابی عملے کی موجودگی اور مریضوں کے چہروں پر سکون دیکھ کر محترمہ نے خوشی اطمینان اور فخر کا اظہار کیا خاص طور پر میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر اطہر فرید کے کام کو نہایت سراہا
اور کہا یہ وہ لوگ ہیں جو خاموشی سے عوام کے درد بانٹتے ہیں اور اداروں کو مضبوط کرتے ہیں ڈاکٹر اطہر فرید کی قیادت میں ہسپتال کا انتظام مثالی بنایا گیا ہر شعبہ فعال اور منظم مریضوں کے لیے مفت دوائیں
صاف ماحول بروقت علاج عملے میں ٹیم ورک ڈسپلن اور جذبہ خدمت ڈاکٹر صاحب نے دن رات محنت خلوص اور وژن سے یہ ثابت کیا کہ اگر نیت ہو صاف قیادت ہو باکردار تو کوئی بھی سرکاری ادارہ مثالی بن سکتا ہے محترمہ مریم نواز نے تمام ڈاکٹرز نرسز پیرا میڈیکل اسٹاف اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف اور چیئرمین ہیلتھ سپورٹ سٹاف چودری بشارت علی کو بھی شاباش دی اور اُن کے کام کو بھرپور سراہا خاص وہ جگہ جہاں سے ہر مریض کا سفر شروع ہوتا ہے مددگار کاؤنٹر
محترمہ مریم نواز نے مددگار کاؤنٹر پر موجود اسٹاف کی خوش اخلاقی رہنمائی اور فوری ردعمل کو دل سے سراہا
اور کہا یہی وہ چہرے ہیں جو مریض کو سب سے پہلے ملتے ہیں اور ان کے رویے میں اپنائیت ہی اس ادارے کی اصل پہچان ہے
یہ لمحہ دراصل اُن ہزاروں مریضوں کی دعاؤں کا اثر تھا جو اس ہسپتال سے روز شفا پا رہے ہیں آج یہ کہنے میں کوئی جھجک نہیں کہ
ڈاکٹر اطہر فرید صرف ایم ایس نہیں ایک وژنری لیڈر ہیں جنہوں نے ہسپتال کو صرف ادارہ نہیں انسانیت کا مرکز بنا دیا ہے اللہ تعالیٰ ڈاکٹر اطہر فرید اور ان کی ٹیم کو سلامت رکھے اور انہیں مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے آمین

Maryam Nawaz Sharif
Commissioner Lahore,Punjab. Assistant Commissioner Nankana Sahib DHQ Hospital Nankana Sahib Suport Sttaf Deputy Director Local Government Nankana Sahib











ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب — قیادت، خدمت اور اخلاص کا مرکز آج کا دن ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب کے لیے یادگار اور ب...
17/07/2025

ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب — قیادت، خدمت اور اخلاص کا مرکز آج کا دن ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب کے لیے یادگار اور بابرکت ثابت ہوا جب سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر چوہدری راحیل گجر کو خوش آمدید کہنے کے لیے میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر اطہر فرید کی جانب سے ایک پُرخلوص دعوتِ طعام کا اہتمام کیا گیا

🍽️ اس باوقار نشست میں جہاں لذتِ طعام تھی وہیں اخلاص قیادت اور اصلاحِ نظامِ صحت پر سیر حاصل گفتگو بھی ہوئی
🌧️ بارش کے باوجود ہسپتال کے ماہرین اور افسران کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت تھی کہ اصل خدمت وہی ہے جو نفع دے، چاہے موسم جو بھی ہو ڈاکٹر افتخار محی الدین ہسپتال کے مایہ ناز آرتھوپیڈک سرجن جنہوں نے سینکڑوں ہزاروں لاکھوں مریضوں کو نئی راہ پر گامزن کیا
ان کی بات میں نرمی علاج میں مہارت اور شخصیت میں عاجزی کا خوبصورت امتزاج موجود ہے ان جیسی شخصیات شعبۂ صحت کا وقار اور مریضوں کے لیے مسیحا ہیں
ڈاکٹر طیب نسیم بھٹی فرض شناس معاملہ فہم اور منتظم مزاج ڈپٹی میڈیکل سپریڈنٹ جو نہ صرف نظام کو چلاتے ہیں بلکہ ٹیم کو جوڑ کر رکھتے ہیں ان کا عملے سے سلوک ٹیم ورک اور نظم و ضبط ہسپتال کے نظم کی بنیاد ہے ڈاکٹر اطہر فرید پُرعزم باوقار اور ہر دلعزیز میڈیکل سپریڈنٹ (ایم ایس ) جنہوں نے دن رات محنت سے ہسپتال کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا
ان کی قیادت میں نہ صرف عملے کی کارکردگی بہتر ہوئی بلکہ مریضوں کو سہولیات کی فراہمی میں بھی قابلِ ذکر اضافہ ہوا
ان کا مؤقف ہمیشہ واضح رہا ہے
> ہمارا مشن صرف علاج نہیں اعتماد اور اطمنان دینا ہے
اس پُروقار محفل میں موجود دیگر قابلِ احترام شخصیات
چیئرمین ہیلتھ سپورٹ سٹاف چودھری بشارت علی
درگاہ افسران
دیگر معزز ڈاکٹرز و انتظامی عملہ اس موقع پر دواؤں کی فراہمی مریضوں کی فلاح اور طبی عملے کی بہتری پر سنجیدہ مشاورت کی گئی اور سب نے مل کر یہ پیغام دیا ہسپتال ایک عمارت نہیں انسانیت کا قلعہ ہے اور ہم سب اس کے محافظ
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان تمام خدمت گزاروں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور صحتِ عامہ کے مشن میں ان کے قدم مضبوط فرمائے آمین













ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں طبی سہولیات کی فراہمی کی طرف ایک اور  اہم قدم ٹرا ما  سینٹر کا افتتاح 14 اگست پ...
15/07/2025

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں طبی سہولیات کی فراہمی کی طرف ایک اور اہم قدم ٹرا ما سینٹر کا افتتاح 14 اگست پر کر دیا جائے گا ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ
ننکانہ صاحب ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب میں زیر تعمیر ٹراما سینٹر کا دورہ میڈیکل سپریڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ ڈاکٹر اطہر فرید سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر روحیل اختر نے ٹرا ما سینٹر پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا استقبال کیا ڈپٹی کمشنر نے ٹراما سینٹر کا تفصیلی دورہ کیا مٹیریل کے معیار اور کوالٹی کو چیک کیا اور تزئین و ارائش کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو بریفنگ دی گئی ٹرا ما سینٹر تقریبا مکمل اور تکمیل کے اخری مراحل میں ہے انہوں نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں ٹرا ما سینٹر میں پودا بھی لگایا
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ حماد یوسف اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ عطیہ عنایت سمیت دیگر ضلعی افسران بھی ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ کا کہنا تھا کے ننکانہ صاحب اور گرد و نوا ح کی عوام الناس کی طبی سہولیات کی بہتری کے لیے 14 اگست پر ٹرا ما سینٹر کا افتتاع کر دیا جائے گا پنجاب حکومت کے ویزن کے مطابق عوام الناس کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں

🌧️ بارش ہو یا دھوپ خدمت کا جذبہ کبھی نہیں رکتا  میڈیکل سپریڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب ڈاکٹر اطہر فرید کا فرض شناس...
15/07/2025

🌧️ بارش ہو یا دھوپ خدمت کا جذبہ کبھی نہیں رکتا
میڈیکل سپریڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب ڈاکٹر اطہر فرید کا فرض شناسی سے بھرپور وزٹ
آج شدید بارش کے باوجود ڈاکٹر اطہر فرید صاحب نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کیا، جن میں شامل تھے:
✅ ایمرجنسی
✅ او پی ڈی
✅ بچہ وارڈ
✅ ڈائلیسز سینٹر
✅ لیبارٹری
✅ ایکس رے روم
✅ دیگر اہم یونٹس
اس موقع پر انہوں نے تمام ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ہیلتھ سپورٹ اسٹاف کی حاضری اور خدمات کا جائزہ لیا، اور موقع پر موجود عملے کو سراہا۔
👥 چیئرمین ہیلتھ سپورٹ سٹاف چودھری بشارت علی اور درگاہ افسران بھی وزٹ کے دوران ڈاکٹر صاحب کے ہمراہ موجود تھے، جنہوں نے اس وزٹ کو مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
🩺 ڈاکٹر اطہر فرید کا کہنا تھا:
"مشکل حالات میں بھی مریضوں کو ہر ممکن سہولیات دینا میرا مشن ہے۔"
ایسی قیادت اور ہم آہنگ ٹیم پر فخر ہے، جو ہر موسم اور ہر حالت میں عوام کی خدمت کو اپنا اولین فرض سمجھتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ڈاکٹر اطہر فرید، چودھری بشارت علی، اور تمام درگاہ افسران کو سلامت رکھے اور خدمت کے اس خوبصورت سفر میں برکت عطا فرمائے۔ آمین










اطلاع برائے عوام الناس
14/07/2025

اطلاع برائے عوام الناس

میڈیکل سپریڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب ڈاکٹر اطہر فرید کا شام کا وزٹآج ایوننگ شفٹ میں ڈاکٹر اطہر فرید صاحب نے ایمر...
12/07/2025

میڈیکل سپریڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب ڈاکٹر اطہر فرید کا شام کا وزٹ
آج ایوننگ شفٹ میں ڈاکٹر اطہر فرید صاحب نے ایمرجنسی، بچہ وارڈ، فیمیل وارڈ، میڈیسن وارڈ، اور ڈسپنسری کا وزٹ کیا۔
انہوں نے نہ صرف ڈاکٹرز، نرسز اور سپورٹ اسٹاف کی حاضری چیک کی بلکہ ڈیوٹی پوائنٹس کا جائزہ لے کر عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اطہر فرید ڈاکٹر صاحب نے واضح الفاظ میں کہا
مریضوں کو ہر ممکن سہولیات دینا میری اولین ترجیح ہے!"
یہ الفاظ نہیں، بلکہ ایک عزم ہے جو خدمت خلق کے جذبے سے لبریز ہے۔
ایسے قائدین ہی اداروں کو بہتر بناتے ہیں جو خود میدان میں اُتر کر عملے کی حوصلہ افزائی کریں اور مریضوں کی دعائیں لیں۔
اللہ تعالیٰ ڈاکٹر اطہر فرید صاحب کو مزید ہمت اور جذبہ عطا فرمائے تاکہ وہ اسی طرح عوامی خدمت میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ 🤲







عوامی خدمت کا عزم  امید کی نئی کرنڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ کا ٹراما سینٹر ننکانہ صاحب کا دورہ، ایک خوش...
07/04/2025

عوامی خدمت کا عزم امید کی نئی کرن
ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ کا ٹراما سینٹر ننکانہ صاحب کا دورہ، ایک خوش آئند قدم ہے جو عوام کی صحت و فلاح کے جذبے کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حماد یوسف اور محکمہ صحت کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر کامران واجد صاحب میڈیکل سپریڈینٹ اور دیگر افسران کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ دورہ صرف رسمی نہیں، بلکہ عوامی مسائل کے حل کی سنجیدہ کوشش ہے
یہ وہ رہنما ہیں جو فائلوں میں نہیں، زمینی حقیقتوں میں عوام کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔ صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے ان کی دلچسپی قابلِ تحسین ہے۔ ایسی قیادت ہی حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھتی ہے
ننکانہ صاحب سلامت ہے، کیونکہ اس کے پاس تسلیم اختر جیسے درد دل رکھنے والے افسر موجود ہیں
Syed Aqeel Abbas
#عوامیخدمت

Address

Nankana Sahib

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DHQ Hospital Nankana Sahib Suport Sttaf posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category