06/12/2025
DHQ HOSPITAL NANKANA SAHIB
DATED.05.12.2025
آج انستھیزیا ڈیپارٹمنٹ کے *ڈاکٹر ہارون، ڈاکٹر عامر* اور دیگر معزز ڈاکٹرز نے مل کر جنرل سرجری اور آرتھپیڈک سرجری کے لیے درکار اہم و ضروری سامان فراہم کیا۔ یہ عمل نہ صرف قابلِ تحسین ہے بلکہ مریضوں کی بہتر نگہداشت، ہسپتال کی کارکردگی میں بہتری اور ٹیم ورک کے اعلیٰ جذبے کی بہترین مثال بھی ہے۔
میں ان تمام ڈاکٹروں کے بے لوث تعاون، پیشہ ورانہ ذمہ داری اور ہسپتال کے نظام کو مضبوط بنانے کی مسلسل کاوشوں پر دلی تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آپ سب کی محنت، لگن اور خدمتِ انسانیت کا جذبہ قابلِ فخر ہے۔
اللہ آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے اور اسی جذبے کے ساتھ لوگوں کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
منجانب ڈاکٹر محمد اطہر فرید، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب