
12/04/2022
تشخیص کیا ہے۔۔۔۔۔؟
گروپ والو بھینس کو بخار ہو گیا ہے علاج بتائیں۔۔۔۔؟
گروپ والوں گائے کا معدہ بند ہو گیا ہے علاج بتائیں۔۔۔؟
گائے بیٹھ گئی ہے اٹھ نہیں رہی علاج بتائیں۔۔۔؟
زہر باد کا علاج بتائیں۔۔۔۔؟
جانور موٹے نہیں ہو رہے علاج بتائیں۔۔۔۔؟
یہ وہ سوالات ہیں جو اکثر گروپس میں ڈسکس ہوتے ہیں۔ اور نیچے ایک لمبی لائین ہوتی دیسی اور انگریزی نسخہ جات کی۔ بغیر جانے کہ یہ سب علامتیں ہیں ان میں سے کوئی ایک بھی علامت بیماری نہیں۔
اب جانور فارمر نے خود دیکھا خود اندازہ لگایا اور خود ہی اسکا علاج گروپ سے نوٹ کیا اور شروع ہو گیا سیلف میڈیکشن پر۔
اگر تو تکا لگ گیا تو کیا بات ہے گروپ کی۔
ناں لگا تو سارے ہی اناڑی ہیں یہاں
کسی کو سمجھ ہی نہیں آتی کرنا کیا ہے وغیرہ وغیرہ جیسے گلے ، الامے اور تنقید۔
علاج کی بنیاد ہی تشخیص پر ہوتی ہے۔
اور تشخیص اور وہ بھی جانور کی اتنا آسان کام نہیں۔
سارا دن فیلڈ کے دھکے کھانے کے باوجود روزانہ نئی چیزیں سامنے آرہی ہوتی ہیں۔
اس کے علاوہ ڈیفرینشل ڈائیاگنوزز ایک الگ سائینس ہے۔
تشخیص پوری ہو بھی گئی تو کیا جانور پھر بھی قابل علاج ہے یا نہیں۔
مثلا آج ایک جانور کو تھلیریا بخار ہوا
اسکا ٹریٹمنٹ آسانی سے اور جلدی سے ہو جائیگا۔
لیکن اگر اسی جانور کو آٹھ دن ٹیکے گولیاں دیتے رہے اور بیماری کا علاج ناں ہوا تو
تھلیریا کے ساتھ ساتھ جگر،معدہ،انتڑیوں اور پیپھپھڑوں کے علاج کی ضرورت بھی پڑیگی۔
اسی طرح پہلے دن کا مسٹائیٹس اور کرانک مسٹائیٹس کا علاج ایک ہی دوائی سے ممکن نہیں۔
اسی طرح زہر باد،معدہ بند، بخار، وائی بادی، الرجی، یہ سب علامتیں ہیں بیماریاں نہیں۔
اگر آپ جانوروں سے فائدہ حاصل۔کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کسی ماہر ویٹنیرین سے رابطے میں رہیں۔
انلائین علاج س پرہیز کریں۔
اور ویٹینیرین کو انکی محنت کا معاوضہ ضرور ادا کریں۔
اس کے علاوہ آپکا جانور ٹھیک نہیں ہو رہا تو پہلی فرصت میں لیبارٹری سے تشخیص کروائیں۔
عارفوالا ،پاکپتن ، ساہیوال، بوریوالا، بہاولنگر کے فارمرز اور ویٹنیرین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ
انتہائی جانفشانی، پروفیشنل انداز میں
عارفوالا میں جدید ترین مشینری کے ساتھ جانوروں کے بلڈ ٹیسٹ، سیرم ٹیسٹ،گوبر ٹیسٹ ،ملک ٹیسٹ، ٹاکسیسٹی لیول،لیور فنکشنیلٹی ٹیسٹ ، کلچر سینسٹیوٹی ٹیسٹ اور اس کے علاوہ دیگر بیشمار ٹیسٹ کرنے والا واحد ادارہ اپنی سروسز بڑے ارزاں نرخوں پر انیم