
01/05/2025
شوگر کے مریض اور عمارت والی ٹیپ
یہ تصویر دیکھ کر ایک بات دل میں آئی کہ جیسے اس بوسیدہ عمارت کو صرف چند ٹیپ لگا کر سنبھالنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، ویسے ہی کچھ لوگ شوگر جیسے خطرناک مرض کو صرف وقتی پرہیز، گھریلو ٹوٹکوں یا ادھورے علاج سے قابو میں رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ عمارت اندر سے ٹوٹ رہی ہے، اور باہر سے سب کچھ ٹھیک دکھانے کی ضد میں، انجام خطرناک ہو سکتا ہے۔ یہی حال اُس مریض کا ہوتا ہے جو وقت پر ماہر ڈاکٹر سے علاج نہیں کرواتا۔
صحت کو سنجیدگی سے لیں، ورنہ زندگی بھی اس عمارت کی طرح کسی دن صرف ایک دراڑ پر کھڑی نظر آئے گی۔