Cow information Health

Cow information Health Animal health information..

09/12/2023

گائے میں پائے جانے والی محلق بیماری۔
۔۔۔بروقت علاج سے جانور کی زندگی بچائی جا سکتی ہے۔۔
ریڈ واٹر۔۔رت موترا۔۔سرکن۔۔۔
یہ تینوں نام ایک ہی بیماری کے ہیں جس سے جانور کے پیشاب والی جگہ سے خون انا شروع ہو جاتا ہے اگر اٹھ گھنٹے تک ہم جانور کو نہیں دیکھ پاتے تو اس کے بعد جانور بیٹھ جاتا ہے اور اتنی ویکنس ہو جاتی ہے کہ جانور کھڑا نہیں ہو پاتا اٹھ گھنٹے سے پہلے اگر اس کو دیکھ لیا جائے تو اس کا سب سے پہلا علاج شکر کا پانی یا گنے کا پانی ایک لیٹر لازمی پلائیں ہر دو گھنٹے کے بعد اگلے اٹھ گھنٹوں میں جانور ٹھیک ہونا شروع ہو جائے گا اور اس کا پیشاب وائٹ ہونا شروع ہو جائے گا اس کے ساتھ ساتھ بون فاس سے جو کہ ہڈیوں کو مضبوط کرنے کا ایک فارمولا ہے اور ساتھ میں معدے کا سفوف جس کو سٹامک پاؤڈر کہتے ہیں وہ بھی استعمال کریں مکس کر کے دونوں کو تاکہ جانور کی طاقت بحال رہ سکے اور انجیکشن فاسفان اور انجیکشن اے بی ڈی کا بلیکس یا کوئی بھی طاقت کا انجیکشن 20 سی سی لگاتے رہیں 24 گھنٹوں کے بعد تو جانور بالکل ٹھیک ہو جائے گا اس کے لیے احتیاط یہ ہے کہ اپ اپنے جانور کو روزانہ لازمی دیکھا کریں کیونکہ یہ موسم سرد ہے اور جانور پانی کم پیتا ہے جس سے معدے یا پیشاب میں انفیکشن ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ بیماری شروع ہو جاتی ہے کوشش کرے جانور کو زیادہ پانی پلائیں گے زیادہ پانی پلانے کے لیے پانی میں نمک ملائیں یا پانی میں شکر ملائیں یا پانی میں منرل مکسچر مکس کریں تاکہ جانور پانی زیادہ پی سکیں.
یہ سارا علاج میں نے اپنے جانوروں پر کیا ہوا ہے جس سے جانور ابھی تک موجود ہیں اور کئی میں نے سیل بھی کیے ہیں.شکریہ۔
مزید ایسی رہنمائی کے لئے ہمارہ پیج وزٹ کریں اور لائک کریں فالو کریں شکریہ ۔۔۔۔https://www.facebook.com/Cow.Health.Information?mibextid=9R9pXO

جانورں کا دودھ بڑھانے کا دیسی اور آزمودہ طریقہ ۔۔گائے کی صحت اور بیماریوں اور ان کا علاج جاننے کے لئے پیج وزٹ کریں پیج ک...
09/12/2023

جانورں کا دودھ بڑھانے کا دیسی اور آزمودہ طریقہ ۔۔
گائے کی صحت اور بیماریوں اور ان کا علاج جاننے کے لئے پیج وزٹ کریں پیج کو لائیک کریں فالو کریں شکریہ ۔۔
https://www.facebook.com/Cow.Health.Information?mibextid=9R9pXO۔
..
چونے سے کیلشیم بنانا اور جانوروں (گائے۔بھینس) کا دودھ بڑھانے کا دیسی طریقہ۔

صحت مند جانور کا دودھ دیسی طریقہ کار سے بڑھانے کےلئے درج ذیل اشیاء کی ضرورت ہے۔

1: 5 کلو چونا۔
2: پانی۔

طریقہ استعمال

5 کلو چونے کو ایک بڑے ڈرم میں ڈال دیں اور اس میں 7 لیٹر پانی شامل کر کے 3 گھنٹے یا اس سے کم تھوڑا زیادہ کے لیے چھوڑ دیں تاکہ جب یہ پانی مکمل خشک ہو چکا ہو اور چونے کا پاؤڈر بن چکا ہو گا تو اس پاؤڈر میں 20 لیٹر پانی ڈال کر 24 گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔

جب 24 گھنٹے مکمل ہو جاہیں تو بہت احتیاط سے اوپر اوپر کا پانی کسی گلاس سے کسی بوتل میں نکال لیں جو تقریباً 15 لیٹر آپ کو ملے گا اور آپ محسوس کریں گے کہ جیسے اوپر برف کی تہہ جمی ہوئی ہے (دراصل یہ کیلشیم بن جائے گا) اسے بھی نکال لیں پر خیال رہے نیچے چونے کی سفیدی ہرگز نہ ڈالے جب اوپر کا پانی نکال لیا جائے تو دودھ دینے والے جانور کو روزانہ اس پانی کا 100ml جانور کے پینے کے پانی میں شامل کر کے پلاہیں۔ انشاء اللہ دودھ بڑھ جاے گا۔

احتیاط :

1: پہلی بار پانی ڈال کر ہلکا سا حل کریں۔
2: دوسری بار صرف 20 لیٹر پانی ڈال دیں مکس نہ کریں۔ اور 24 گھنٹے اور اگلے عمل کے مکمل ہونے تک ڈرم کا اپنی جگہ پر ساکن رہنے دیں۔
3: روزانہ صرف 50ml یا 100ml جانور کے وزن کے حساب سے جانور کے پینے کے پانی میں شامل کر کے دیں۔شکریہ۔

جانورں میں موسمی نزلہ بخار کا آسان علاج؛-،🐄ایسی مزید انفارمیشن حاصل کرنے کے لئے پیج کو لائک اور فالو کریں۔پیج کا وزٹ کری...
08/12/2023

جانورں میں موسمی نزلہ بخار کا آسان علاج؛-،🐄
ایسی مزید انفارمیشن حاصل کرنے کے لئے پیج کو لائک اور فالو کریں۔پیج کا وزٹ کریں پسند ائے تو شئیر کریں۔۔شکریہ
https://www.facebook.com/Cow.Health.Information?mibextid=9R9pXO۔

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی جانوروں پر اس کے اثرات نزلہ زکام بخار کی شکل میں ظاہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور جانوروں کے ساتھ ساتھ ان کے مالک کیلیے بھی پریشانی کا باعث بن جاتے ہیں۔ اس موسمی نزلہ بخار الرجی کا بہت آسان علاج تقریبا ہر کچن میں موجود 3 چیزوں سے باآسانی ممکن ہے۔

1۔ لہسن garlic
2۔ بڑی/موٹی الائچی black cardamom
3۔ گڑ jaggery

لہسن کی خصوصیات:-

لہسن قدرت کی طرف سے فوائد سے بھرپور ایسی نعمت ہے جس میں قدرت نے بہت ساری بیماریوں کا علاج اور بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت رکھی ہے۔ لہسن میں موجود allicin کی بھرپور مقدار لہسن کوایک ایسا ٹانک بنا دیتت ہے جو قدرتی طور پر براڈ سپیکٹرم broad spectrum اینٹی بائیوٹک کا کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے ساتھ یہ جسم میں موجود خون کے سفید زرات (white blood cells) بنانے والے T cells کی نشونما اور اینٹی باڈیز کے اثر کو بڑھا کر قوت مدافعت میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ قوت مدافعت میں اضافہ بہت سے نقصان پہنچانے والے بیکٹیریاز کو روک کر بیماری سے بچائو میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن سی اور بہت سے دوسرے وٹامن اور اینٹی آکسیڈینٹس موسمی اثرات سے بچائو میں اہم ہونے کے ساتھ بیماری کی شدت اور ٹائم کو کم کرنے میں بھی مدگار بن جاتے ہیں۔

بڑی الائچی کی خصوصیات:-

بڑی الائچی mucous membrane کی اصلاح کر کے نزلے وغیرہ کی وجہ سے پیدا ہونے والے بلغم اور ناک سے خارج ہونے والی رطوبتوں اور پانی کے اخراج کو نارمل کرنے کے ساتھ گلے کی خراش کو روک کر گلے کو آرام پہنچاتی ہے۔ اس کے علاوہ بڑی الائچی میں موجود اہم منرلز اور وٹامنز مثلا وٹامن اے، وٹامن سی، سوڈیم، پوٹاشیم کیلشیم، کاپر، آئرن، مینگانیز، میگنیشیم،فاسفورس اور زنک کی موجودگی اسکی اہمیت کو سمجھنے کیلیے کافی ہے۔ بڑی الائچی میں بھی اینٹی مائیکروبیل اور قوت مدافعت میں اضافہ کرنے کی صلاحیت جانور کو موسمی نزلہ زکام سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔

گڑکی خصوصیات:-

نظام تنفس اور سانس کے امراض کیلیے گڑ بھی ایک زبردست ٹانک ہے۔ گڑ نظام تنفس کیلیے مددگار سیلز کو ریلیکس کرتا ہے۔ قدرتی اینٹی الرجک ہے، قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔ گلے کی خرخراہٹ اور سانس لینے کی ایبنارمل آوازاں کو ختم کرتا ہے۔ گڑ میں موجود منرلز جیسا کے پوٹاشیم، سوڈیم،کیلشیم، فاسفورس اسکی غزائیت اور افادیت کا ثبوت ہیں۔ میگنیشیم کی موجودگی پھیپھڑوں کے مسلز کو ریلیکس کرنے اور طاقت دینے میں مدد گار ہے، آئرن کی موجودگی خون کی گردش کے نظام کو صحیح کرتی ہے جس سے نظام تنفس صحیح رہتاہے۔

مقدار اور طریقہ استعمال:-
لہسن 100 گرام
بڑی الائچی 5 عدد
گڑ 200 گرام
بڑی الائچی کا پائوڈر اور لہسن کو ہلکا سا کوٹ کر گڑ میں ملا کر شام کو چارہ پانی کے بعد کھلا دیں یہ خوراک بڑے جانوروں کیلیے ہے اس عمل کو3 دن تک روز جاری رکھیں۔ بکروں، چھتروں کیلیے اس خوراک کو 5 گنا کم کر دیں۔

جانوروں کو بہار میں لانے کا بہترین فارمولا۔۔جانوروں کی بیماری اور ان کے علاج کے بارے میں جاننے کے لئے ہمارہ پیج فالو کری...
06/12/2023

جانوروں کو بہار میں لانے کا بہترین فارمولا۔۔
جانوروں کی بیماری اور ان کے علاج کے بارے میں جاننے کے لئے ہمارہ پیج فالو کریں اور لائک کریں۔۔ شکریہ ۔۔https://www.facebook.com/Cow.Health.Information?mibextid=9R9pXO

Address

Arifwala

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Cow information Health posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Cow information Health:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram