Ziyaret Eye Care Center

Ziyaret Eye Care Center Eye Care Center in Injra

زیارت آئی کیئر سینٹر کی جانب سے کوٹے والی میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں مفت آئی چیک اپ اور ادویات تقسی...
18/02/2025

زیارت آئی کیئر سینٹر کی جانب سے کوٹے والی میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں مفت آئی چیک اپ اور ادویات تقسیم کی گئیں۔
#زیارت

21/09/2024

:آشوب چشم آشوب چشم (adenoviral conjunctivitis) ایک انتہائی متعدی وائرل انفیکشن ہے جو آنکھوں کو متاثر کرتا ہے۔ یہ وائرس آ...
08/09/2024

:آشوب چشم

آشوب چشم (adenoviral conjunctivitis) ایک انتہائی متعدی وائرل انفیکشن ہے جو آنکھوں کو متاثر کرتا ہے۔ یہ وائرس آنکھوں کے رابطے میں آنے سے پھیلتا ہے، جیسے کہ کسی ایسے شخص کے ساتھ ہاتھ ملا کر جس میں انفیکشن ہو یا کسی ایسی سطح کو چھونے سے جو وائرس سے آلودہ ہو۔

ایڈینو وائرس کنجنکٹیوائٹس اے کی علامات میں شامل ہیں:

* آنکھوں میں سرخی اور سوجن
* آنکھوں سے پانی آنا
* آنکھوں میں جلن اور خارش
* آنکھوں کے آس پاس درد
* روشنی کی حساسیت
* دھندلی بینائی

اگر آپ کو ان میں سے کوئی بھی علامات نظر آئیں، تو فوراً ڈاکٹر سے ملیں۔

ایڈینو وائرس کنجنکٹیوائٹس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے، مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کریں:

* اپنے ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، خاص طور پر کھانسنے یا چھینکنے کے بعد۔
* اپنی آنکھوں کو چھونے سے گریز کریں۔
* اگر آپ کی آنکھیں متاثر ہیں، تو دوسروں کے ساتھ قریبی رابطے سے پرہیز کریں۔
* اپنے تولیے، تکیے اور دیگر ذاتی سامان کو دوسروں کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

ایڈینو وائرس کنجنکٹیوائٹس عام طور پر ایک ہلکا انفیکشن ہوتا ہے جو چند ہفتوں میں اپنے آپ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ تاہم، بعض صورتوں میں، یہ زیادہ سنگین پیچیدگیوں کو جنم دے سکتا ہے، جیسے کہ کیرٹائٹس (کارنیا کی سوزش) یا یووائٹائٹس (آنکھ کے اندرونی حصے کی سوزش)۔

اگر آپ بھی آشوب چشم کی مرض میں مبتلا ھیں تو اپنے قریبی آنکھوں کے ڈاکٹر سے اپنی آنکھوں کا معائنہ کروائیں۔

16/07/2024
15/06/2024
یہ مریض ہمارے پاس اندھراتے کی کمپلین کےساتھ تشریف لائیں۔ تو ایکسامینیشن کے بعد پتا چلا کی وہ ایک بیماری ریٹینائٹس پگمنٹو...
15/06/2024

یہ مریض ہمارے پاس اندھراتے کی کمپلین کےساتھ تشریف لائیں۔ تو ایکسامینیشن کے بعد پتا چلا کی وہ ایک بیماری ریٹینائٹس پگمنٹوسا میں مبتلا ھیں۔

اندھراتا یا (Retinitis Pigmentosa ) کیا ھے۔
یہ آنکھ کے پردے کی بیماری ھے جو کہ پردے کے فوٹو ریسپٹر سیلز کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ھے۔ اس بیماری میں مریض کی نظر بچپن سے ہی کم ھوتی ھے اور زیادہ مسئلہ مریض کو اندھیرے میں ھوتاھےجس کی وجہ سے رات کے وقت مریض کو چلنے پھرنے اور چہروں کو پہچاننے میں زیادہ دشواری کا سامنا کرنا پرتا ھے۔یہ بیماری زیادہ تر موروثی ہوتی ھے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ شدد اختیارکرتی جاتی ھے۔
تا حال وقت اس کاکوئی مستند علاج تو دریافت نہیں ھوا البتہ مخصوص قسم کی عینک اور کچھ کم نظری کے آلات (Low Vison Aids) کے استعمال سے مریض کو اس قابل بنایا جا سکتا ھے کہ وہ اپنےروز مرہ کےکام خدسے سرانجام دے سکتا ھے۔
اگر آپ کا کوئی عزیز بھی اس بیماری کا شکار ھے توجلد از جلداس کو اپنی قریبی ڈاکٹرکوچیک کروائیں اور اسے نظر کی معزوری سے پچائیں۔

بغیر ضرورت سٹیرائیڈ ڈراپس (Steriod Drops)کا زیادہ استعمال آپ کو ہمیشہ کیلئے اندھا کر سکتا ھے۔نیچئے دی گئی کچھ تصاویر اس ...
10/06/2024

بغیر ضرورت سٹیرائیڈ ڈراپس (Steriod Drops)کا زیادہ استعمال آپ کو ہمیشہ کیلئے اندھا کر سکتا ھے۔
نیچئے دی گئی کچھ تصاویر اس بات کا منہ بولتا ثبوت ھیں۔
یہ ماں جی ھمارے پاس تشریف لائیں کہ دائیں آنکھ کی بینائی بلکل چلی گئی ھے- کچھ سال پہلے سفید موتیے کا آپریشن کروایا تب سے لگاتار آنکھوں میں قطرے ڈال رہی ھوں ۔ دیکھنے پہ پتا چلا کہ وہ سٹیرائیڈز استعمال کر رہی تھیں جو کہ ان کو صرف کچھ ٹائم استعمال کرنے کا بولا گیا تھا لیکن ماں جی بغیر ڈاکٹر سے پوچھے ابھی بھی بلا ناغہ آنکھوں میں ڈال رہی تھیں۔
اور اس کی وجہ سے آنکھوں کا پریشر بڑھا اور پھر ایک بیماری جسے آپٹک ایٹروفی (Optic Atrophy) میں مبتلا ہو کر اپنی اس آنکھ کی بینائی سے ھمیشہ کیلئے ہاتھ دھو بیٹھیں۔
آنکھیں قدرت کی عطا کردہ نعمتوں میں سے سب سے بڑی نعمت ھے۔ خدارا دیسی ٹوٹکوں اور بغیر ڈاکٹر کے مشورے کے کوئی بھی دوائی آنکھ میں نہ ڈالیں۔


31/05/2024

زیارت آئی کئیرسنٹر کی جانب سے اہم اعلان!

ہمارا سنٹر ہرجمعرات سے اتوار بغیرکسی تعطیل کےکھلا رہتا ھے۔ جہاں آپ اپنی آنکھوں سے متعلق کسی بھی مسائل کے لیے تشریف لاسکتے ھیں۔
اس پوسٹ کرنے کا مقصدآپ کو اس بات سے آگاہ کرنا ہے کہ کچھ عناصرکی وجہ سے یہ بات اہل علاقہ میں گردش کر رہی ہے کہ یہ سنٹر شاید بند ہو چکا ہے۔ برائے مہربانی کہی سنی باتوں پہ یقین نہ کریں ۔
رابطہ نمبر:
03439206897
ٹائمنگ: صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک۔
جمعرات
جمعہ
ہفتہ
اتوار

Introducing optical department into our ziyaret eye care center to get your eye care services under one roof.زیارت آئی ک...
14/01/2024

Introducing optical department into our ziyaret eye care center to get your eye care services under one roof.
زیارت آئی کئیر سنٹر نے آپٹیکل شاپ کا بھی آغاز کر دیا ھے جہاں ڈاکٹری نسخےکےمطابق ہر ورائیٹی میں چشمے تیار کیے جاتے ہے۔






خوشخبری!اب آپ کو آنکھوں کے چیک اپ کیلئے کہیں جانے کی ضرورت نہیں۔آپ کے قریب انجرا میں ہی زیارت آئ کئیر سنٹر کا باقاعدہ آغ...
11/01/2024

خوشخبری!
اب آپ کو آنکھوں کے چیک اپ کیلئے کہیں جانے کی ضرورت نہیں۔
آپ کے قریب انجرا میں ہی زیارت آئ کئیر سنٹر کا باقاعدہ آغاز ھو چکا ہے جہاں جدید ترین مشینوں سے آنکھوں کا معائنہ کیا جاتا ھے۔
ہر جمعرات اور اتوار صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک آنکھوں کے کسی بھی مسئلے کیلئے تشریف لائیں۔






Address

Near The Learner School & College (injra Campus) Tehsil Jand District Attock
Attock City
43600

Opening Hours

Thursday 09:00 - 14:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 14:00
Sunday 09:00 - 14:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ziyaret Eye Care Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram