Unofficial: Attock news and views

Unofficial: Attock news and views News of Attock, Places of Attock, Colleges of Attock, Fawara chowk attock, Comsats Attock

27/06/2019

آج کل ٹڈی دل نے بلوچستان اور سندھ کے کاشتکاروں کی نیندیں حرام کی ہوئی ہیں۔ آج کی تازہ ترین اطلاع کے مطابق ٹڈی دل کے لشکر پنجاب کے ضلع رحیم یار خاں میں داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں جو پنجاب کے کپاس والے دیگر اضلاع تک پھیل سکتے ہیں۔
ویسے تو حکومت پاکستان کا محکمہ پلانٹ پروٹیکشن ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کے لئے ہوائی جہازوں سے سپرے کئے جا رہا ہے لیکن ٹڈی دل نے اتنے زیادہ محاذ کھولے ہوئے ہیں کہ ہر جگہ سپرے کرنے میں دقت پیش آ رہی ہے۔
سوال یہ ہے کہ اگر خدانخواستہ ٹڈی دل آپ کی فصل پر حملہ آور ہو جائے تو آپ زیادہ سے زیادہ کیا کر سکتے ہیں؟
ٹڈی دل کو شور شرابا کر کے بھگایا جا سکتا ہے۔ اس لئے بہتر یہ ہے کہ آپ حفظ ماتقدم کے طور پر خالی پیپوں یا پٹاس والے پٹاخوں کا بندوبست کر کے رکھیں۔ جیسے ہی ٹڈی دل آپ کی فصل پر حملہ آور ہو، گھر کے تمام افراد کھیت میں پہنچ کر ڈنڈوں کے ساتھ زور زور سے پیپے کھڑکانا شروع کر دیں۔ یا پھر پٹاس کے پٹاخے چلانا شروع کر دیں۔ اس طرح اول تو ٹڈی دل آپ کی فصل پر بیٹھے گی ہی نہیں لیکن اگر بیٹھ بھی جائے تو شور شرابے کی وجہ سے فوراََ اڑ کر آگے چلی جائے گی۔
ٹڈی دل آندھی کی طرح آتی ہوئی نظر آتی ہے اور بڑے بڑے لشکروں کی صورت میں حملہ کرتی ہے۔ اس لئے جب تک پورے کا پورا لشکر گزر نہ جائے آپ کو کھڑکا یا شور شرابہ کرتے رہنا پڑے گا۔

دوسری اہم بات یہ ہے کہ ٹڈی دل صرف دن کو ہی فصلوں وغیرہ کا نقصان کرتی ہے۔رات کو اگر یہ آ بھی جائے تو یہ فصلوں کا نقصان نہیں کرتی۔ اس لئے آپ بھی ٹڈی دل کی طرح رات آرام سے سو سکتے ہیں لیکن صبح صادق کے وقت جیسے ہی اندھیرا چھٹنا شروع ہو آپ کو چوکنا رہنا پڑے گا۔
ٹڈی دل نے پاکستان میں کوئی 25 سال بعد حملہ کیا ہے۔ حملے کی وجہ ٹڈی دل کو اپنی افزائش نسل اور نشوونما کے لئے مناسب ماحول میسر آنا ہے۔ ٹڈی دل ریتلے علاقوں میں انڈے بچے دیتی ہے۔ خاص طور پر جب بارش ہونے کی وجہ سے ہوا میں نمی کی مقدار بڑھ جائے اور ٹڈی دل کو کھانے کے لئے سبزہ بھی میسر آ جائے۔
کوشش کی جا رہی ہے کہ مون سون کی بارشوں سے پہلے ہی اسے سپرے کر کے مار دیا جائے۔ ورنہ مون سون کی بارشوں میں اس کی تعداد بڑھنے کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ اس کو مارنے کے لئے فپرونل کا زہر سپرے کیا جاتا ہے۔ اور سپرے کے 2 گھنٹے بعد ٹڈی دل مرنا شروع ہو جاتے ہیں۔
دَل دراصل لشکر کو کہتے ہیں۔ چونکہ یہ ٹڈی لشکروں کی
صورت میں حملہ کرتی ہے اس لئے اسے ٹڈی دَل کہا جاتا ہے۔

تحریر

ڈاکٹر شوکت علی
ماہر توسیع زراعت، فیصل آباد
پلانٹ پروٹیکشن آفیسر، محکمہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول، پنجاب

Pakistani awam...!😐😐Picture says it all..!!!!
19/06/2019

Pakistani awam...!😐😐
Picture says it all..!!!!

ڈالر گرل ایان علی نے 365 دنوں میں سے 352 فلائٹس کے ٹکٹس لئے۔ اس خائن بلکہ ڈائن نے ذرداری کیلئے کروڑوں ڈالرز کی منی اسمگل...
19/06/2019

ڈالر گرل ایان علی نے 365 دنوں میں سے 352 فلائٹس کے ٹکٹس لئے۔ اس خائن بلکہ ڈائن نے ذرداری کیلئے کروڑوں ڈالرز کی منی اسمگل کی۔ تمام فلائٹس کراچی ائیرپورٹ سے لی جاتی تھیں اور کسٹم حکام سے لے کر FIA کے افسران سب جانتے تھے کہ قومی خزانے کو چونا کیسے لگایا جا رہا ہے۔
لیکن قدرت کی لاٹھی بےآواز ہوتی ہے۔ کراچی ائیرپورٹ سے ایک فلائیٹ تو کینسل ہو گئی مگر اس ڈائن نے "پارسل" کینسل نہیں کیا بلکہ اسلام آباد ائیر پورٹ کا راستہ لے لیا جہاں چوہدری اعجاز محمود جیسے ایماندار کسٹم انسپکٹر بھی تعینات تھے اور روزی روٹی حلال کر رہے تھے۔ ایان علی کے گرفتار ہونے کے بعد تحقیقات کا فرضی ڈرامہ رچایا گیا۔ لیکن جب مقتدر حلقوں کو معلوم پڑا کہ خزانہ کس قدر بےدردی سے لوٹا جا رہا ہے تو تحقیقات تیز کر دی گئیں۔ پھر بالی ووڈ مووی کا سین چل گیا۔ کسٹم انسپکٹر قتل کر دیا گیا اور تحقیقات میں رخنہ ڈالا گیا۔ کیس کھڈے لائن لگ گیا۔ ایان علی ملک سے فرار ہو گئی۔ اشتہاری قرار!

آصف علی ذرداری کا دوسرا طریقہ واردات کچھ یوں تھا کہ بقول عزیر بلوچ، پیسہ لانچز بھر بھر دوبئی اور پھر دوبئی سے سری لنکا بھیجا جاتا جہاں کسینو میں کمیشن ادا کر کے پیسے کو جوئے کی مد میں جیتا ہوا مال ڈکلیئر کروایا جاتا اور واپس دوبئی میں لا کر عجمان میں انویسٹ کر دیا جاتا۔

ہر چیز شیشے کی طرح صاف ہے۔ بس صاف نہیں تو ہماری قوم کی آنکھیں۔ جن پر میں صرف افسوس کر سکتا ہوں۔

ہم تو مٹ جاہیں گے اے ارض وطن لیکنتم کو زندہ رہنا ہے قیامت کی سحر ہونے تک
14/08/2018

ہم تو مٹ جاہیں گے اے ارض وطن لیکن
تم کو زندہ رہنا ہے قیامت کی سحر ہونے تک

Its time to choose the best for   Fulfill your responsibility for the better future.Cast your   and elect those who love...
25/07/2018

Its time to choose the best for
Fulfill your responsibility for the better future.
Cast your and elect those who love, and live in, this beloved Country...

31/01/2018

زلزلہ
اٹک اور گرد و نواح میں چھ عشاریہ ایک (6.1) شدت کا زلزلہ
زلزلے کا مرکز کو ہندوکش ( افغانستان ) اور گہرائی 188 کلومیٹر تھی
زلزلہ بارہ بج کے سات منٹ 12:07 پے آیا

26/01/2018

اٹک کی تحصیل جنڈ کے گاوں ترگڑ میں پانچویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم زغفران کو اٹک پولیس نے گرفتار کر لیا.

تفصیلات کے مطابق اٹک کی تحصیل جنڈکی یونین کونسل کھنڈہ کے گاؤں ترگڑ میں ایک معصوم بچی حمزہ بی بی جو اسکول سے واپس اپنی گهر آرہی تھی کہ اسکا چچا زاد بھائ زعفران اسکو سائیکل پر زبردسی بیٹها کرگاؤں میں ایک خالی گھرلےگیا ۔جہاں اس نے بچیکو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بچی نے گھر آ کہ سارا واقع والدہ کو بتایا مگر خاندان میں اس معاملے کو دبا دیا گیا ۔ زرائع کے مطابق والد نے تین کنال اراضی کے عوض صلح کر لی ۔

پولیس کو معصوم بچی کے ساته زیادتی کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او بسال نے اسی وقت پولیس پارٹی کے ساتھ ریڈ کیا مگر ملزمان روپوش ہو گئے.

اٹک پولیس کی بروقت کارروائی اورآج ملزم زعفران کو گرفتار کرنے کامیاب ہوگئے...

 : Main accused arrested in   Murder Case has been arrested, the DNA match is Positive.   is a neighbour & lives in the ...
23/01/2018

: Main accused arrested in Murder Case has been arrested, the DNA match is Positive. is a neighbour & lives in the same street.

Terrible that nobody in that area recognised him. Hope he'll be punished and other culprits will also be arrested.


19/01/2018

What a ...

07/01/2018
Major Tahir sadiq visits DHQ attock after cylendar blast
01/01/2018

Major Tahir sadiq visits DHQ attock after cylendar blast

01/01/2018

Sheikh Aftab Ahmed Visit to DHQ attock after blast
01/01/2018

Sheikh Aftab Ahmed Visit to DHQ attock after blast

DHQ   SAD INCIDENT HAPPENED ! Gas cylinder blasts And result in several casualities
01/01/2018

DHQ SAD INCIDENT HAPPENED ! Gas cylinder blasts And result in several casualities

03/08/2017

03/08/2017

Address

Attock City

Telephone

923150000000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Unofficial: Attock news and views posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share