23/07/2025
پشاور و ضلع خیبر کے پولیو ورکرز کا WHO دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، بارڈر ایریاز میں پولیو مہم کا بائیکاٹ
پشاور: پشاور شہر اور ضلع خیبر کے پولیو سپروائزرز اور پولیو ورکرز نے اپنے مطالبات کے حق میں عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا ہے۔ مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اج سے بارڈر ایریاز میں جاری پولیو مہم اور بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی خدمات کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔
احتجاجی پولیو ورکرز اور سپروائزرز کا کہنا ہے کہ اُنہیں سات سال سے جاری خدمات کے باوجود اب DDM پالیسی کے تحت بےروزگار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو کسی صورت قبول نہیں۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں پہلے کی طرح کنٹریکٹ پر یا مستقل بنیادوں پر بحال کیا جائے۔
ورکرز کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر میں گزشتہ سات برسوں کے دوران کوئی بھی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا، جو اُن کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے، مگر بدلے میں انہیں DDM پالیسی کے ذریعے روزگار سے محروم کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ یہ پالیسی نہ صرف اُن کی معاشی زندگی بلکہ بچوں کی صحت پر بھی منفی اثر ڈالے گی۔
مظاہرین نے واضح کیا کہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک WHO اور حکومت DDM پالیسی کو ختم کر کے اُنہیں باعزت روزگار نہیں دیتے۔
World Health Organization (WHO) Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa