Bilal Veterinary Store and Pharmacy

Bilal Veterinary Store and Pharmacy Veterinary product and services

10/03/2025

کٹڑے بچھڑوں کی ابتدائی دیکھ بھال:

کٹڑوں بچھڑوں کو کم از کم تین ماہ تک کسی بھی قسم کا چارہ بلکل نہ دیں۔

اکثر لوگ اس بات سے اتفاق نہیں کریں گے لیکن تین ماہ سے پہلے سبز چارہ ہرگز نہیں دینا۔

تین ماہ کے بعد خشک چارہ شروع کریں جیسا کہ خشک لوسرن، خشک جئی کا چارہ یا رھوڈز گراس۔ تقریباً چار ماہ کے بعد سبز چارہ دینا شروع کریں۔

بچوں میں پیٹ بڑھ جانے اور لٹک جانے کی وجہ یہی ہے کہ ہم سبز چارہ دینا شروع کر دیتے ہیں جو کہ جانور کا معدہ ہضم نہیں کر سکتا، کیونکہ معدہ اس قابل نہیں ہوتا اس لیے پہلے معدہ تیار کریں تاکہ چارہ ہضم ہوسکے۔

ہمارے شریکے یعنی یورپ اور امریکہ والے تیسرے دن سے ہی کاف سٹارٹر دینا شروع کر دیتے ہیں، جی ہاں ! تیسرے دن سے ہی۔ اگر ہمیں یہ لفظ کاف سٹارٹر اچھا نہیں لگتا تو ہم یہ کہہ لیتے ہیں کہ تیسرے دن سے ہی نوزائیدہ بچوں کا ونڈا شروع کر دیتے ہیں۔

جگالی کرنے والے تمام جانوروں کا معدہ تین چار ماہ تک ایسا نہیں ہوتا کہ وہ چارے کو توڑ پھوڑ اور ہضم کر سکے۔ ان کا معدہ تیار کرنا پڑتا ہے جو کہ دانوں اناج والی خوراک سے تیار ہوتا ہے نہ کہ سبز چارے سے۔ اگر آپ پہلے 4 ماہ تک صرف دودھ ہی پلائیں گے تو 4 ماہ تک بھی معدہ تیار نہیں ہوگا۔

آسان ونڈا بنانے کا طریقہ:

10 کلو مکئی ،
5 کلو گندم کا چوکر،
5 کلو صاف ستھری بدبو اور پھپھوندی سے پاک کھل بنولہ۔

ان تمام کو پیس لیں، پاؤڈر نہیں بنانا لیکن مکئی کا دانہ موٹا نہ ہو۔

اگر شیرہ آپ کو آسانی سے مل جاتا ہے تو ایک کلو وہ ڈال لیں

200-300 گرام اچھی کمپنی کا منرل مکسچر۔

اگر آپ کو کسی کمپنی کے ونڈے پر اعتماد ہے تو ہر کمپنی کا کاف سٹارٹر ونڈا ہوتا ہے، آپ ان سے خرید لیں۔

جب آپ کا جانور روزانہ ایک کلو 1 kilogram کاف سٹارٹر کھانا شروع ہو جائے تو اس کا دودھ چھڑوا دیں۔

جب جانور 2-3 کلوگرام ونڈا کھانا شروع کر دے تو اس کو خشک لوسرن، خشک جئی یا روڈز گراس کھلانا شروع کر دیں۔

دوبارہ انہی چاروں کا ذکر اس لیا کیا کیونکہ چارہ وہ کھلانا ہے جس میں پروٹین 16 CP سے کم نہ ہو۔
مکئی، جوار، باجرے کے چارے میں اتنی پروٹین نہیں ہوتی۔ اس لیے انہی چاروں کا بندوبست رکھیں گرمیوں میں بھی۔
کاف سٹارٹر چاہئے سردیوں میں کھلائیں یا گرمیوں میں لیکن پانی ہر وقت بچوں کے سامنے موجود رہے،
پانی کا تعلق دودھ پینے سے نہیں ہے

پہلے ہفتے سے ہی پانی اور ونڈہ جانور کے سامنے ہو۔ ایسا نہیں کہ آپ ونڈہ بچے کے سامنے رکھیں گے اور وہ کھانا شروع کر دے گا، پہلے کچھ دن آپ کو محنت کرنا پڑے گی،
آپ بچوں کے منہ یعنی تھوتھنی پر تھوڑا تھوڑا ونڈا لگا دیں،
انشاللہ تین چار دن میں وہ خود کھانا شروع کر دے گا۔ کم گہرے برتن میں ایک مٌٹھی جتنی مقدار روزانہ سے شروع کریں اور آہستہ آہستہ مقدار بڑھاتے جائیں۔ پھر گہرے برتن یعنی بالٹی وغیرہ میں دینا شروع کر دیں تاکہ ونڈا ضائع نہ ہو۔
گرمی اور حبس کے موسم میں ونڈا بنائیں ہی کم مقدار میں کیونکہ ایسے موسم میں پھپھوندی اور بدبو پیدا ہو سکتی ہے ونڈے میں۔
پھپھوندی یا فنگس انتہائی خطرناک ہے اور مہک یا بدبو سے جانور اس خوراک سے بدظن ہو سکتا ہے۔
بچوں کا ونڈا روزانہ نیا ڈالیں، بچا ہوا ونڈا اگلے دن کسی اور بڑے جانور کو دیں۔
مکرر عرض ہے کہ ونڈے کے ساتھ پانی کا موجود ہونا نہایت ضروری ہے،جانورجتنا پانی پیئے گا اتنا ہی زیادہ ونڈا کھائے گا
یہ بات بھی پوری زمہ داری سے لکھی جا رہی ہے کہ کاف سٹارٹر سے بچوں کو پیچس نہیں لگتے۔

اگر کھانے پینے کے برتن صاف نہیں،
دودھ پلاتے وقت صفائی نہیں ہے،
یا دودھ بچے کی ضرورت سے زیادہ پلا دیا ہے، بچے کی ماں کو ساڑو، میسٹائٹس، کی مسئلہ ہے اور آپ وہی دودھ بچے کو پلا رہے ہیں،
بچوں کی خدمت کرنے والے کی اپنی صفائی نہیں، یا بچے گوبر اور اپنی ہی گندگی میں بندھے ہوئے ہیں یا بچے مٹی، کھرلیوں یا فرش پر منہ مارتے ہیں یا آپ نے بچے کو بوہلی مقدار، معیار اور وقت پر نہیں پلائی تو اپنی کوتاہیوں کا ملبہ کاف سٹارٹر پر نہیں ڈالنا۔
Copied

09/03/2025
09/03/2025

Identifying and Preventing Common Poultry Diseases

As a poultry farmer, understanding and being proactive in preventing common poultry diseases are crucial for maintaining a healthy flock. Here's a guide on how to identify and prevent some prevalent poultry diseases:

**Disease 1: Avian Influenza (Bird Flu)**
- **Symptoms**: Lethargy, loss of appetite, coughing, and breathing difficulties.
- **Prevention**: Vaccination, proper ventilation, and stringent biosecurity practices.
- **Treatment**: Antibiotics and antiviral medication.

**Disease 2: Newcastle Disease**
- **Symptoms**: Sudden death, respiratory distress, and neurological signs like tremors and paralysis.
- **Prevention**: Vaccination, adequate ventilation, and strict biosecurity measures.
- **Treatment**: Antibiotics and supportive care.

**Disease 3: Coccidiosis**
- **Symptoms**: Diarrhea, weight loss, and decreased activity.
- **Prevention**: Maintain cleanliness, vaccination, and medication as needed.
- **Treatment**: Antibiotics and antiprotozoal medication.

**Preventive Measures:**

1. **Sanitation and Hygiene**: Maintain clean coops and equipment to reduce disease spread.
2. **Proper Ventilation and Housing**: Ensure good airflow to prevent respiratory issues.
3. **Vaccination**: Regularly vaccinate your flock to protect against common diseases.
4. **Health Monitoring**: Monitor your birds' health regularly for any signs of illness.
5. **Quarantine New Birds**: Isolate new birds before introducing them to the existing flock to prevent disease transmission.

**Stay Proactive for Healthy Flocks**

By staying vigilant and implementing preventive measures, you can safeguard your poultry from common diseases, ensuring a healthier and more productive flock.

Share your experiences and insights in the comments!

.

09/03/2025

حفاظتی ٹیکہ لگانے سے پہلے کن باتوں کا خیال رکھنا چاہے؟؟؟؟

1.جانوروں کو پیٹ کے کیڑوں سے بچایا جائے
2.ویکسین کرنے سے پہلے ڈیورمنگ کرنی چاہیے.تاکہ ان کا مدافعتی نظام مکمل طور پر ویکسین کے لیے کام کرے.
3.حفاظتی ٹیکہ صبح کے وقت لگانا چاہیے.
4.ویکسین ہمیشہ صحت مند جانوروں کو لگائیں.
5.حفاظتی ٹیکہ کو صحیح طور پر محفوظ رکھا جائے.
6.حفاظتی ٹیکہ کو ہمیشہ شیڈول کے مطابق لگائیں.
7.جانور کو سٹریس میں آنے سے بچایا جائے.
8.ان کی خوراک اور اردگرد کے ماحول کا خیال رکھا جائے.
9.اگر جانور کسی دباؤ میں ہو گا تو ویکسین اثر نہیں کرے گی.
10.ویکسین لگانے سے پہلے اس پر درج ہدایات, ویکسین بننے کی تاریخ اور ایکسپائر ہونے کی تاریخ ضرور پڑھ لیں.
11. ٹیکہ ہمیشہ سیل شدہ حالت میں لیں.
12.ویکسین ہمیشہ کمپنی یا منتخب شدہ ادارہ سے لیں.
ویکسین لگانے کا طریقہ:
1.زیادہ تر ویکسین زیر جلد یا پٹھوں میں لگایا جاتا ہے.
2.کچھ ویکسین کے لیے ناک اور آنکھوں میں قطرے ڈالے جاتے ہیں.یہ طریقہ زیادہ مرغیوں میں استعمال ہوتا ہے.
3.کچھ ویکسین پانی میں ملا کے بھی پرندوں کو دیا جاتا ہے.....
Copied

09/03/2025

نیوکاسل بیماری (Newcastle Disease) ایک خطرناک وائرس سے ہونے والی بیماری ہے جو مرغیوں اور دیگر پرندوں کو متاثر کرتی ہے۔ یہ بیماری خاص طور پر پولٹری فارم میں تیزی سے پھیل سکتی ہے اور مرغیوں کی صحت کے لیے بہت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

# # # نیوکاسل بیماری کی علامات:
1. **بخار** (Fever)
2. **نزلہ اور کھانسی** (Coughing and sneezing)
3. **آنکھوں اور ناک سے رطوبت کا اخراج** (Discharge from eyes and nose)
4. **کمزوری اور چپچپائی حرکت** (Weakness and drooping wings)
5. **ہوش میں کمی** (Loss of balance and coordination)
6. **خون کی کمی** (Diarrhea with greenish stools)
7. **مرغی کے گزرنے کے دوران موت** (High mortality rate in severe cases)

# # # نیوکاسل بیماری کا علاج:
- **ویکسی نیشن**: نیوکاسل بیماری سے بچاؤ کا بہترین طریقہ ویکسی نیشن ہے۔ مرغیوں کو مناسب وقت پر ویکسین دی جاتی ہے تاکہ وہ اس بیماری سے محفوظ رہیں۔
- **حفظان صحت کے اقدامات**: فارم کی صفائی اور مرغیوں کی صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
- **آئیسولیشن**: اگر کسی مرغی میں بیماری کی علامات ظاہر ہوں، تو اسے دوسرے پرندوں سے الگ کر دینا چاہیے تاکہ بیماری نہ پھیلے۔

# # # احتیاطی تدابیر:
- مرغیوں کو صحت مند خوراک اور پانی دیں۔
- فارم کے علاقے کو صاف رکھیں اور جدید حفظان صحت کے طریقے استعمال کریں۔
- باقاعدگی سے مرغیوں کا معائنہ کریں تاکہ کسی بیماری کا جلد پتا چل سکے۔

نیوکاسل بیماری بہت تیزی سے پھیل سکتی ہے، اس لیے فوری طور پر علاج اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے
Copied

09/03/2025

رانی کھیت بیماری – مرغیوں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ
رانی کھیت (Newcastle Disease) مرغیوں میں پائی جانے والی ایک شدید متعدی وائرل بیماری ہے جو سانس، اعصابی اور ہاضمے کے نظام کو متاثر کرتی ہے۔ یہ بیماری تیزی سے پھیلتی ہے اور اگر بروقت اقدامات نہ کیے جائیں تو بڑے پیمانے پر اموات کا سبب بن سکتی ہے۔
علامات:
✅ سانس لینے میں دشواری، کھانسی اور چھینک
✅ اعصابی مسائل جیسے گردن کا مڑ جانا یا جسم کا توازن کھونا
✅ بھوک میں کمی اور وزن کا گھٹنا
✅ سبز یا پتلا فضلہ
✅ انڈوں کی پیداوار میں نمایاں کمی
احتیاطی تدابیر:
🔹 ویکسینیشن: مرغیوں کو بروقت ویکسین لگوائیں۔
🔹 حفظانِ صحت: فارم کی صفائی اور جراثیم کش ادویات کا استعمال یقینی بنائیں۔
🔹 قرنطینہ: نئی مرغیوں کو فارم میں شامل کرنے سے پہلے کچھ دنوں کے لیے الگ رکھیں تاکہ ممکنہ بیماریوں کا پتا چل سکے۔
🔹 متاثرہ پرندوں کی علیحدگی: بیمار مرغیوں کو فوری طور پر صحت مند مرغیوں سے الگ کریں تاکہ بیماری نہ پھیلے۔
علاج:
⚠ بدقسمتی سے، رانی کھیت کا کوئی مخصوص علاج موجود نہیں ہے۔ بیماری سے بچاؤ کا بہترین طریقہ بروقت ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔ تاہم، اگر بیماری ظاہر ہو جائے تو:
✔ حمایتی علاج: متاثرہ مرغیوں کو وٹامنز اور مناسب خوراک فراہم کریں تاکہ ان کی قوتِ مدافعت بہتر ہو۔
✔ اینٹی بائیوٹکس کا استعمال: ثانوی بیکٹیریل انفیکشن سے بچاؤ کے لیے اینٹی بائیوٹکس دی جا سکتی ہیں، لیکن یہ وائرل انفیکشن کا علاج نہیں کرتیں۔
✔ مقامی علاج: کچھ ماہرین کے مطابق، ویلوسِف انجیکشن کا استعمال مفید ہو سکتا ہے۔
📢 ایسی مزید مفید معلومات کے لیے ہمارا پیج لائک اور فالو کریں، اور اس پوسٹ کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس اہم بیماری کے بارے میں آگاہ ہو سکیں!

copied

09/03/2025

Google is so powerful that it "hides" other search systems from us. We just don't know the existence of most of them.
Meanwhile, there are still a huge number of excellent searchers in the world who specialize in books, science, other smart information.

Keep a list of sites you never heard of!

www.refseek.com - Academic Resource Search. More than a billion sources: encyclopedia, monographies, magazines.

www.worldcat.org - a search for the contents of 20 thousand worldwide libraries. Find out where lies the nearest rare book you need.

https://link.springer.com - access to more than 10 million scientific documents: books, articles, research protocols.

www.bioline.org.br is a library of scientific bioscience journals published in developing countries.

http://repec.org - volunteers from 102 countries have collected almost 4 million publications on economics and related science.

www.science.gov is an American state search engine on 2200+ scientific sites. More than 200 million articles are indexed.

www.base-search.net is one of the most powerful researches on academic studies texts. More than 100 million scientific documents, 70% of them are free

CTTO
Copied

Academic search engine for students and researchers. Locates relevant academic search results from web pages, books, encyclopedias, and journals.

24/02/2025

جانوروں میں فاسفورس (P) کی شدید کمی
لال رنگ کا پیشاب ۔ رت موترا - شرکن

دودھ دینے والے جانوروں کے جسم میں سب سے بڑا معدنی جز کیلشیئم (Ca) ہے اور فاسفورس (P) دوسرا بڑا معدنی جز ہے۔ یہ دونوں اجزاء دودھ میں اچھی خاصی مقدار میں خارج ہوتے ہیں اس لیے دودھیل جانوروں کی خوراک میں ان کو مسلسل دینا ضروری ہوتا ہے

قدرتی طور پر ہماری زمینوں میں فاسفورس کم مقدار میں ہے۔ ہمارے میدانی علاقوں کی زمین کی پی ایچ بھی زیادہ ہے (9-8 pH) جس سے فاسفورس کی فصلوں/چارہ جات کو دستیابی محدود ہوجاتی ہے۔
جب سردی کی شدت بڑھتی ہے تو چارہ میں فاسفورس کی مزید کمی ہوجاتی ہے۔ 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت پر پودوں کی زمین سے فاسفورس حاصل کرنے کی شرح کم ہوتی جاتی ہے۔ اور جن زمینوں میں فاسفورسی کھاد مثلاً ڈی اے پی وغیرہ (DAP) نہیں ڈالی جاتی تو چارے کی فصل میں فاسفورس کی مزید کمی ہوجاتی ہے۔ یعنی ایک تو زمین میں فاسفورس کی کمی ہے، اور دوسرا زیادہ pH سے پودوں کو دستیاب بھی کم ہوتی ہے، سردی زیادہ بڑھنے کی وجہ سے فصل/چارے فاسفورس کو استعمال بھی کم کرتے ہیں اور رہی سہی کسر ہم فاسفورسی کھاد نہ ڈال کر پوری کر دیتے ہیں۔

سرسوں، شلجم، مولی اور سرسوں خاندان کے دیگر پودوں کا مسلسل اور زیادہ استعمال بھی جانور میں فاسفورس کی کمی کا باعث بنتا ہے۔ ان پودوں میں قدرتی طور پر فاسفورس کم مقدار میں ہوتی ہے۔ برسیم بھی ایک ایسا ہی چارہ ہے جس میں فاسفورس کی مقدار دوسرے چارہ جات کی نسبت کم ہوتی ہے

فاسفورس خون کے سرخ خلیوں (Red Blood Cells) کا حصہ ہے، اگر فاسفورس کی کمی ہو جائے تو خون کے خلیے ٹوٹ جاتے ہیں اور جانور کے پیشاب میں خون آنے لگتا ہے

سردی کے موسم میں چارے کاپر یعنی تانبے (Copper, Cu) کو بھی کم مقدار میں زمین سے جزب کرتے ہیں، اس لیے سردی کے چارہ جات میں کاپر (Cu) کی کمی بھی ہوسکتی ہے۔ کاپر خون کے بننے میں ضروری عنصر ہے۔ کاپر کی کمی سے جانور خون کی کمی کا شکار ہو جاتا ہے۔

جانور کی خوراک میں فاسفورس کی شدید کمی جانوروں میں لال رنگ کا پیشاب یا رت موترا/شرکن کا باعث بنتی ہے۔ یہ مسئلہ فاسفورس کی شدید کمی میں ہوتا ہے- فاسفورس کی کمی سے جانور کمزور ہوجاتا، دودھ کی پیداوار بھی کم ہوجاتی ہے اور جانور کا تولیدی نظام بھی متاثر ہوتا ہے۔ جانور کا مٹی پتھر کھانا، پلاسٹک، کپڑے، درختوں کی چھال، دوسرے جانوروں کے بال وغیرہ کھانا ان تمام مسائل کی ایک (one) وجہ فاسفورس کی کمی ہے۔
فاسفورس کی شدید کمی میں خون کے سرخ خلیے یا ریڈ بلڈ سیل (Red Blood Cells) ٹوٹ کر پیشاب میں خارج ہوتے ہیں اور پیشاب کا رنگ سیاہ سا ہوجاتا ہے۔ خون کے ضائع ہو جانے سے جانور بلکل سست اور نڈھال ہو جاتا، جانور کا ٹمپریچر کم ہو جاتا اور درجہ حرارت
° 100 سے بھی کم ہو جاتا ہے۔ خاص طور پر تازہ سوئے/ بچے کی پیدائش کے بعد جانوروں کو سردیوں کے موسم میں رت موترا ہو جاتا ہے۔
بچے کی پیدائش کے بعد ہونے والے رت موترا کو postparturient hemoglobinuria کہتے ہیں۔ بروقت علاج نا ہونے کی صورت میں جانور کی موت ہو جاتی ہے۔ لاپرواہی بلکل نہیں کرنی ایسی صورت حال میں!
پیشاب میں خون آنے کی تین چار اور بھی وجوہات ہیں۔ اگر چھوٹے بچے سردیوں میں رات کا بچا ہوا زیادہ ٹھنڈا پانی پی لیں تو بھی ان کے پیشاب میں خون آ سکتا ہے۔ ایک اور وجہ colostridium hymolyticum جو ایک بیکٹیریا ہے اور اس سے بھی شدید اور یکدم رت موترا ہوجاتا ہے۔ اس قسم کے پیشاب میں خون آنے کو bacillary hemoglobinuria کہتے ہیں۔ ایک اور وجہ کچھ زہریلی جڑی بوٹیاں اور کیمیکل کے کھا لینے سے بھی پیشاب میں لال رنگ اور خون آ سکتا ہے۔

زیادہ تر پیشاب میں خون آنے کی دو ہی وجوہات ہیں ایک رت موترا بلڈ پیراسائیٹ کی وجہ سے ہوتا ہے جسے ببیزیا (Babesia) کہتے ہیں اس میں بھی خون کے سرخ خلیے پیشاب میں خارج ہوتے ہیں، جس وجہ سے پیشاب کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے۔ لیکن یہ پیراسائیٹ Parasite کی وجہ سے ہوتا ہے اور اس میں جانور کو بخار ہوتا یعنی جانور کا ٹمپریچر نارمل سے زیادہ ہوتا ہے، کئی دفعہ 106 تک بخار پہنچ جاتا ہے۔ ببیزیا پیراسائیٹ والا رت موترا چیچڑوں کی وجہ سے پھیلتا ہے، اس لیے اس کو چچڑی کا بخار بھی کہتے ہیں۔ اس رت موترا کا بچاؤ یہی ہے کہ چیچڑوں کو فارم سے ختم کریں۔
رت موترا کی دوسری قسم جانوروں میں فاسفورس کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے

فاسفورس کی کمی سے کیسے بچایا جائے جانوروں کو!!!!

فاسفورس کی کمی سے ہونے والے رت موترا سے بچاؤ کے لیے اپنے جانوروں کے چارہ جات کو بیجائی کے وقت فاسفورسی کھاد ضرور ڈالیں۔اگر گرمیوں میں ایک بوری DAP ڈالتے ہیں تو سردی میں سوا یا ڈیڑھ بوری ڈالیں۔ اگر اس دفعہ کاشت کے وقت فاسفورسی کھاد DAP وغیرہ کم از کم ایک بوری نہیں ڈالی تو اب ایک یا ڈیڑھ بوری فی ایکڑ نائیٹروفاس NP کھاد ڈال لیں۔ Nitrophos نائیٹروفاس میں فاسفورس اور نائٹروجن (یعنی یوریا) ہوتی ہے۔ تو اس کھاد سے یوریا/نائٹروجن بھی مل جائے گی۔

سردیوں میں جانور کو گڑ کا استعمال زیادہ کریں اور تازہ سوئے جانوروں کو روزانہ ایک ہفتہ تک 200 گرام گڑ کھلائیں، 100 گرام صبح اور 100 گرام شام, 200 گرام ایک ہی وقت میں نہ کھلائیں، آدھا صبح اور آدھا شام۔ سوئے/ بچے کی پیدائش کے بعد DCP Powder, ڈی سی پی پاؤڈر ضرور شروع کروادیں، اگر اچھی کمپنی کا منرل مکسچر دیں تو زیادہ بہتر ہے۔ 100 گرام ڈی سی پی پاؤڈر تو لازمی استعمال کریں اگر منرل مکسچر مہنگا لگتا ہو تو وہ 50 گرام روزانہ دیں ڈی سی پی پاؤڈر کے ساتھ

گندم چوکر میں بھی کافی مقدار میں فاسفورس ہوتا ہے، کپاس بنولہ، السی اور سورج مکھی کی کھل میں بھی فاسفورس اچھی خاصی مقدار میں ہوتا ہے۔

اپنے تازہ سوئے جانوروں کے پیشاب کا صبح شام مشاہدہ کرتے رہیں اور پیشاب کے رنگ پر نظر رکھیں کہ کہیں سرخ یا کالا تو نہیں۔ یہ بیماری گائے اور بھینسوں دونوں میں ہی ہوتی ہے لیکن بھینس اس کا شکار زیادہ ہوتی ہے

فاسفورس کی کمی کی وجہ سے ہونے والے رت موترا بھینسوں میں زیادہ خطرناک ہوتا ہے اور تھوڑی دیر ہو جائے،12-14 گھنٹے سے زائد، تو اکثر جانور دوران علاج ہی مر جاتے ہیں۔ جیسے ہی آپ کو پتا چلے کہ اپ کے جانور کو رت موترا ہوچکا ہے، تو جانور کا ٹمپریچر چیک کریں ° 100 سے کم ہو تو فوراً علاقہ کے مستند ڈاکٹر کو بلواے

Copied

18/01/2025

پاکستان میں دن کے چوزے کو انڈے دینے والی مرغی بنانے کے لیے آپ کو خاص دیکھ بھال اور مناسب ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ درج ذیل مراحل اور ہدایات پر عمل کریں:

1. چوزوں کی ابتدائی دیکھ بھال (0-4 ہفتے)

درجہ حرارت: پہلے ہفتے چوزے کے لیے 95°F (35°C) درجہ حرارت ضروری ہے۔ ہر ہفتے درجہ حرارت کو 5°F کم کرتے جائیں۔

خوراک:

چوزوں کو اعلیٰ معیار کی "چِک اسٹارٹر فیڈ" دیں جس میں 18-20% پروٹین ہو۔

صاف پانی ہمیشہ دستیاب رکھیں۔

صفائی:

بروڈر کا فرش صاف اور خشک رکھیں۔

گندگی کو روزانہ صاف کریں۔

2. نشوونما کا مرحلہ (4-12 ہفتے)

خوراک میں تبدیلی:

5 ہفتے کے بعد "پُلٹ فیڈ" دیں جس میں 16-18% پروٹین ہو۔

وٹامنز اور منرل سپلیمنٹ شامل کریں۔

جگہ:

مرغیوں کو زیادہ جگہ دیں تاکہ وہ آرام دہ رہیں اور بہتر نشوونما کریں۔

روشنی کا مناسب انتظام کریں، لیکن 12 گھنٹے سے زیادہ روشنی نہ دیں۔

3. نوجوان مرغی کا مرحلہ (12-20 ہفتے)

خوراک:

"لئیر فیڈ" دینا شروع کریں، جس میں کیلشیم زیادہ ہو تاکہ انڈے دینے میں مدد ملے۔

روشنی:

روشنی کے دورانیے کو آہستہ آہستہ بڑھائیں، 16 گھنٹے تک لے جائیں تاکہ انڈے دینے کا عمل شروع ہو سکے۔

4. انڈے دینے والی مرغی کی دیکھ بھال (20 ہفتے کے بعد)

خوراک:

انڈے دینے والی مرغی کے لیے مکمل "لئیر فیڈ" دیں جس میں 15-17% پروٹین اور کیلشیم شامل ہو۔

سبز چارہ اور دانہ بھی دے سکتے ہیں۔

پانی:

صاف اور تازہ پانی ہمیشہ فراہم کریں۔

روشنی:

روزانہ 16 گھنٹے روشنی برقرار رکھیں۔

5. عام بیماریوں سے بچاؤ

چوزوں کو ویکسین لگوائیں (مرغیوں کی عام بیماریوں جیسے نیوکاسل اور چیچک کے لیے)۔

باقاعدگی سے مرغیوں کا معائنہ کریں تاکہ بیماریوں کا بروقت علاج کیا جا سکے۔

6. ماحول کا انتظام

صفائی: مرغیوں کی جگہ کو خشک اور صاف رکھیں۔

ہوا کی آمدورفت: مرغیوں کے شیڈ میں ہوا کی مناسب آمدورفت ہونی چاہیے۔

درجہ حرارت: شدید گرمی یا سردی سے بچائیں۔

7. معیاری انڈے دینے کی پیداوار

انڈے دینے والی مرغیاں عموماً 5-6 ماہ کی عمر میں انڈے دینا شروع کرتی ہیں۔

روزانہ مرغیوں کی خوراک اور صحت پر نظر رکھیں۔

یہ تمام اقدامات اپنانے سے دن کے چوزے کو انڈے دینے والی مرغی بنانے میں کامیابی حاصل ہوگی۔

Copied

20/12/2024

دودھ کے نمونے ( سیمپل ) کو لیبارٹری میں بھیجنے کا طریقہ

صاف برتن کا انتخاب

دودھ لینے کا صحیح وقت

دودھ جمع کرنے کے لیے صاف اور جراثیم سے پاک بوتل یا کنٹینر کا استعمال کریں

دودھ کا نمونہ صبح یا شام کے وقت نکالیں، جب جانور کے دودھ میں کوئی بیماری ظاہر ہو رہی ہو۔

دودھ کے ابتدائی دھارے کو ضائع کرنا کا

بوتل کو مناسب طریقے سے بھریں

دودھ کے ابتدائی دھارے کو ضائع کریں تا کہ نمونہ آلودگی سے پاک ہو۔

بوتل کو تین چوتھائی حصہ تک بھرمیں تاکہ ہوا یاقی رو سکے اور نمونہ خراب نہ ہو۔

نمونے کو سیل کرنا

لیبل لگانا

ایم

بوتل کو مضبوطی سے بند کریں تاکہ دودھ پہنے یا آلودہ ہونے سے بچ سکے۔

بوتل پر جانور کا نام، نمبر ، تاریخ، اور وقت لکھیں

ٹھنڈی جگہ پر رکھنا

لیبارٹری کو جلدی بھیجنا‏Milk Sample Collection, preservation d

10/05/2024



:
Colic in horses is a term used to describe abdominal pain and discomfort. It is a common and potentially life-threatening condition that can affect horses of all ages, breeds, and disciplines. Colic can be caused by various factors related to the horse's digestive system and requires immediate veterinary attention. Understanding the causes, signs, and proper treatment methods is crucial for horse owners and caretakers.

:

A)Gastrointestinal Impactions: Blockages in the digestive tract caused by ingesting foreign objects, sand, or poorly digestible food.
B)Gas Colic: Buildup of gas in the intestines due to changes in diet, eating habits, or swallowing air.
C)Twisted Gut (Torsion or Volvulus): Intestine twisting, leading to a blockage and compromised blood flow.
D)Intussusception: One part of the intestine telescopes into another part, causing an obstruction.
E)Enteritis or Colitis: Inflammation of the intestinal lining due to infections or parasites.
F)Gastrointestinal Ulcers: Ulcers in the stomach or intestines causing discomfort and pain.
G)Parasitic Infestation: Internal parasites like worms can lead to colic symptoms.
H)Stress or Sudden Changes: Abrupt changes in diet, housing, or exercise routine can trigger colic.
:

*Frequent Pawing or Scraping the Ground
*Rolling or Attempting to Roll
*Restlessness and Sweating
*Loss of Appetite
*Lying Down More Than Usual
*Looking at the Flank
*Kicking or Biting at the Belly
*Absence of Bowel Movements or Reduced *Manure Production
*Elevated Heart Rate and Respiratory Rate

:

A)Physical Examination: A veterinarian will conduct a thorough physical examination, checking vital signs and assessing the horse's pain level.

B)Medical History: The vet will ask about the horse's diet, recent changes in routine, and any previous episodes of colic.

C)Rectal Examination: A re**al exam allows the vet to assess the condition of the intestines, feeling for abnormalities, impactions, or twists.

D)Blood Tests: Blood work can help identify signs of infection, dehydration, or other abnormalities.

E)Abdominal Ultrasound: An ultrasound can provide detailed images of the abdominal organs, helping to diagnose specific issues such as impactions or twists.

:

A)Medical Management: Mild cases may be treated with medications to relieve pain, reduce inflammation, and prevent further complications.

B)Fluid Therapy: Intravenous fluids help prevent dehydration and correct electrolyte imbalances.

C)Nasogastric Tube: For impactions, a veterinarian may pass a tube through the nose into the stomach to relieve gas buildup or remove blockages.

D)Surgery: In severe cases, surgery may be necessary to remove obstructions or correct twisted intestines (colic surgery).

E)Aftercare: Post-treatment care may involve dietary modifications, medication, and close monitoring to prevent recurrence.

For further follow keep following

Address

Attock

Telephone

+923005491348

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bilal Veterinary Store and Pharmacy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Bilal Veterinary Store and Pharmacy:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram