Homeo clinic

Homeo clinic For any Health Problem by Grace of ALLAH our treatment has Quick and Positive action without side effect.Only for Ladies and Kids By Qualified lady Doctor

28/08/2025

ایک چھوٹا سا بورڈ ریڑھی کی چھت سے لٹک رہا تھا، اس پر موٹے مارکر سے لکھا ہوا تھا،
''گھر میں کوئی نہیں ھے، میری بوڑھی ماں فالج زدہ ہے، مجھے تھوڑی تھوڑی دیر بعد انهیں کھانا اور اتنی ہی مرتبه حاجت کرانی پڑتی ہے، اگر آپ کو جلدی ھے تو اپنی مرضی سے فروٹ تول لیں اور پیسے کونے پر کر ریگزین کےگتے کے نیچے رکھ دیجیے . ساتھ ھی ریٹ بھی لکھے ھوۓ هیں
اور اگر آپ کے پاس پیسے نه ھوں، تو میری طرف سے لے لینا, اجازت ہے! وللہ خیرالرازقین!
ادھر اُدھر دیکھا، پاس پڑے ترازو میں دو کلو سیب تولے، درجن کیلے لیے، شاپر میں ڈالے، پرائس لسٹ سے قیمت دیکھی، پیسے نکال کر ریڑھی کے پھٹے کے گتے والے کونے کو اٹھایا، وہاں سو پچاس دس دس کے نوٹ پڑے تھی، میں نے پیسے اسی میں رکھ کر اسے ڈھک دیا، ادھر اُدھر دیکھا کہ شاید کوئی میری طرف متوجہ ہو، اور شاپر اٹھا کر واپس فلیٹ پر آگیا. ، افطار کے بعد میں اور بھائی ادھر گئے. دیکھا اک باریش آدمی ، داڑھی آدھی کالی آدھی سفید ، ہلکے کریم کلر کرتے شلوار میں ریڑھی کو دھکا لگا کر بس جانے ہی والا تھا وه ھمیں دیکھکر مسکرایا اور بولا" صاحب ! پھل تو ختم ہوگیا
نام پوچھا تو بولا خادم حسین
پھر ہم سامنے ڈھابے پہ بیٹھے تھے.
چائے آئی، کہنے لگا "پچھلے تین سال سے اماں بستر پر ھے، کچھ نفسیاتی سی بھی ہوگئی ہے، اور اب تو فالج بھی ہوگیا ہے، میرا کوئی بال بچہ نہیں، بیوی مر گئی ہے، صرف میں ھوں اور میری اماں. اماں کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نهیں اس لئے مجھے ھروقت اماں کا خیال رکھنا پڑتا ھے"

اک دن میں نے اماں کے پاؤں دباتے ھوۓ بڑی نرمی لجالت سے کہا، "اماں! تیری تیمار داری کو تو بڑا جی کرتا ہے. پر جیب میں کچھ نھیں تو مجھے کمرے سے ہلنے نہیں دیتی، کہتی ہے تو جاتا ہے تو جی گھبراتا ہے، تو ہی بتا میں کیا کروں؟ "
اب کیا غیب سے کھانا اترے گا ؟ نہ میں بنی اسرائیل کا جنا ہوں نہ تو موسیٰ کی ماں ہے، کیا کروں! یه سن کر اماں نے ہانپتے کانپتے اٹھنے کی کوشش کی, میں نے تکیہ اونچا کر کے اسکو بٹھایا ,ٹیک لگوائی، انھوں نے جھریوں والا چھره اٹھایا اپنے کمزور ہاتھوں کا پیالا بنا یا، اور نه جانے رب العالمین سے کیا بات کی، پهر بولی " تو ریڑھی وہی چھوڑ آیا کر، تیرا رزق تجھے اسی کمرے میں بیٹھ کر ملے گا"
، میں نے کہا " اماں کیا بات کرتی ھے, وہاں چھوڑ آؤں گا تو کوئی چور اچکا سب کچھ لے جاۓ گا، آجکل کون لحاظ کرتا ھے؟ بنا مالک کے کون خریدار آئے گا؟"

کہنے لگی "تو فجر کو ریڑھی پھلوں سے بھر کرچھوڑ کر آجا بس، زیادہ بک بک نیئں کر، شام کو خالی لے آیا کر، اگر تیرا روپیہ گیا تو یه خالدہ ثریا الله سے پائی پائی وصول دیگی".

"ڈھائی سال ہوگئے ہیں بھائی!صبح ریڑھی لگا جاتا ہوں. شام کو لے جاتا ہوں، لوگ پیسے رکھ جاتے پھل لے جاتے، دھیلا اوپر نیچے نہیں ہوتا، بلکہ کچھ تو زیادہ رکھ جاتے، اکثر تخمینہ نفع لاگت سے تین چار سو اوپر ہی جا نکلتاھے، کبھی کوئی اماں کے لیے پھول رکھ جاتا ہے، کبھی کوئی اور چیز! پرسوں ایک پڑھی لکھی بچی پلاؤ بنا کر رکھ گئی، نوٹ لکھکر رکھ گئی "اماں کے لیے"،. اک ڈاکٹر کا گزر ہوا، وہ اپنا کارڈ چھوڑ گیا. پشت پہ لکھ گیا. "انکل! اماں کی طبیعت نہ سنبھلے تو مجھے فون کرنا، میں گھر سے پک کر لوں گا" کسی حاجی صاحب کا گزر ہوا تو عجوہ کجھور کا پیکٹ چھوڑ گیا، کوئی جوڑا شاپنگ کرکے گزرا تو فروٹ لیتے ہوئے اماں کے لیے سوٹ رکھ گیا، روزانہ ایسا کچھ نہ کچھ میرے رزق کے ساتھ موجود ہوتا ہے، نہ اماں ہلنے دیتی ہے نہ اللہ رکنے دیتا ہے. اماں تو کہتی تیرا پھل بیچنے کے لئے، اللہ خود بندوبست کر دیتا ہے ، اللہ اللہ
آخر میں مجھے اپنے نوجوانوں سے کہنا ھے اگر آپ فارغ ھوں اور اپنے والدین کو کام کرتے دیکھیں تو فورأ اٹھکر انکی مدد کریں اور انهیں کھیں "امی جان!
ابا جان! "لائیے میں آپکی مدد کرتا / کرتی ھوں"
پهر دیکهیں دنیا و آخرت کی کامیابیاں کیسے تمھارے قدم چومتی ھیں! انشاءالله

27/08/2025

صرف 30 روپے… اور دو گھروں کے چراغ بجھ گئے

کراچی میں دو بھائی محض 30 روپے کے جھگڑے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ایک معمولی ریڑھی والے کے ساتھ بحث شروع ہوئی… بات بڑھی… گالی گلوچ اور ہاتھا پائی تک پہنچی… اور اگلے ہی لمحے یہ دو بھائی اپنے والدین کے سامنے لاشوں میں بدل گئے۔

سوچیے! ان کے ماں باپ پر کیا گزری ہوگی؟
وہ ماں جو اپنے بیٹوں کی شکل دیکھ کر جیتی تھی، آج ان کے جنازے دیکھ رہی ہے۔
وہ باپ جس نے ساری زندگی خون پسینہ بہا کر بیٹوں کو بڑا کیا، آج قبر کی مٹی کے حوالے کر رہا ہے۔
گھر کے بچے… بہنیں… بیویاں… کس حال میں ہوں گے؟

ایک لمحے کا غصہ، ایک پوری نسل کی خوشیاں کھا

اگر کوئی بدزبانی کرے → برداشت کر لیں۔

کوئی تھپڑ مار دے → معافی مانگ کر وہاں سے ہٹ جائیں۔

کوئی بے عزتی کرے → خاموشی اختیار کریں اور اپنی جان بچائیں۔

یہ بزدلی نہیں ہے، بلکہ یہ بہادری ہے۔
کیونکہ آپ اپنے والدین کے لیے سہارا ہیں، سرمایہ ہیں۔
اگر آپ غصے میں جان دے بیٹھے تو پیچھے رہ جانے والے ماں باپ، بیوی بچے اور بہن بھائی ساری عمر روئیں گے۔
یاد رکھیں:
جھگڑا جیتنے سے زیادہ ضروری ہے زندہ رہنا۔
اپنے والدین کو جیت کر نہ ماریں… بلکہ ان کے لیے زندہ رہ کر اصل جیت حاصل کریں
ام احنف ہومیو کلینک اٹک کینٹ

24/08/2025
19/08/2025

آج میں آپ سب کے ساتھ ایک انتہائی نایاب اور حیران کن طبی کیس شیئر کر رہی ہوں۔

اترپردیش کے بُلدان‌شہر میں ایک 30-سالہ خاتون جب شدید پیٹ کے درد اور قے سے پریشان ہو کر ڈاکٹر کے پاس گئیں، تو ایک ایسا انکشاف ہوا جس نے پوری بھارت، بلکہ طبی
MRIدنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایک
اسکین میں معلوم ہوا کہ نہ صرف وہ حمل کی حالت میں تھیں، بلکہ ان کا 12-ہفتے کا جنین **ان کے بچے دانی کے بجائے جگر میں موجود تھا**۔

**یہ حمل ایک انتہائی نایاب طبی حالت ہے: "انٹراہیپٹک ایکٹوپک پریگنینسی"—یعنی جنین جگر میں نشوونما پا رہا تھا۔**
کتابوں میں کبھی کبھی پڑھنے میں آتا ہے، لیکن حقیقت میں کسی خاتون میں اس کا ہونا واقعی معجزے جیسا ہے۔ ڈاکٹر کے کہتے ہیں دنیا بھر میں ایسے صرف آٹھ سے اٹھارہ کیسز ہی رپورٹ ہوئے ہیں، اور یہ بھارت کا پہلا مستند کیس ہے

Fallopain tubeحمل عموماً
سے بچہ دانی تک پہنچ کر ہوتا ہے، مگر اس مریضہ میں شاید انڈا
fallopian tube
سے نکل کر پیٹ کی خالی جگہ میں گیا اور جگر کی سطح سے چپک گیا، جہاں خون کی بڑھتی ہوئی رسد نے اسے زندہ رکھا

جگر ایک خون کی نہایت وافر مقدار والا عضو ہے۔ ایسے حمل میں بلیڈینگ کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ ڈاکٹرز نے فوری آپریشن کے ذریعے جنین اور بذاتِ خود حمل کو ختم کیا تاکہ خاتون کی جان بچائی جا سکے

یہ سب مستند خبریں ہ
News18، India Today، Deccan Herald، Economic Times وغیرہ میں رپورٹ ہوئی
ایک عجیب طبی حقیقت: حمل جگر میں!
- بھارت میں پہلی بار رپورٹ ہونے والا کیس ۔
- دنیا میں صرف چند ہی ایسے کیسز مشہور ہیں۔
- یہ واقعہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ زندگی میں کبھی بھی معجزے ممکن ہیں—

ام احنف ہومیو کلینک اٹک کینٹ

Homeopathic Warts Treatment  Safe & Gentle – No Surgery, No Burning Scientifically Formulated Homeopathic Medicines'Effe...
16/08/2025

Homeopathic Warts Treatment
Safe & Gentle – No Surgery, No Burning
Scientifically Formulated Homeopathic Medicines

'Effective Results in Just Few Days,

100% Painless & Natural Approach

Clear Skin • Natural Healing • Trusted Care

26/07/2025

ڈیمنشیا اور دیگر یادداشت سے جُڑی بیماریاں "اکثر" خاندانی (وراثتی) اثرات بھی رکھتی ہیں۔ اگر خاندان میں کسی کو ڈیمنشیا، الزائمر، یا نیورولوجیکل بیماری رہی ہو تو آگے آنے والی نسلوں میں بھی اس کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، خاص طور پر اگر طرزِ زندگی غیر متوازن ہو۔
خاندانی (Genetic)
اثرات
وراثتی رجحان:
اگر والدین یا دادا/نانا کو یادداشت کمزوری، ڈیمنشیا یا نیورولوجیکل مسائل رہے ہوں، تو بچوں میں یہ رجحان جینیاتی طور پر منتقل ہو سکتا ہے۔

نیورونز کی کمزوری: اگر خاندان میں نیورون ڈِس فنکشن کی تاریخ ہو تو بچوں کے دماغی خلیات بھی کمزور ہو سکتے ہیں، خاص طور پر اگر نیند، خوراک، یا طرزِ زندگی غیر متوازن ہو۔
بچپن سے علامات: اگر بچہ شروع سے:

سیکھنے میں سُست ہو

بار بار باتیں بھولے

توجہ مرکوز نہ کر سکے تو یہ دماغی کمزوری یا جینیاتی اثر کی علامت ہو سکتی ہے

ایسے بچوں کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے؟

ابتدائی تشخیص: بروقت معائنہ اور درست ہومیوپیتھک علاج سے بچوں کی دماغی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

ذہنی خوراک: بچوں کو قدرتی غذا، نٹس، دودھ، بادام، اور دماغی قوت دینے والی چیزیں دینا بہت مفید ہوتا ہے۔

ہومیوپیتھک ادویات: خاندانی رجحان رکھنے والے بچوں میں درج ذیل دوائیں بہت مفید ہوتی ہیں:

Baryta Carb: دماغی کمزوری، پسماندگی اور خود اعتمادی کی کمی میں مؤثر۔

Medorrhinum: شدید بھولنے کی عادت اور hyperactive ذہن میں مدد دیتی ہے۔

Tuberculinum: اگر خاندان میں ذہنی یا جسمانی کمزوری ہو تو بچوں کی قوتِ مدافعت اور ذہانت کے لیے مفید۔

Phosphorus: سیکھنے کی صلاحیت، تخلیقی ذہن اور یادداشت بڑھانے میں بہت کارآمد۔
ام احنف ہومیو کلینک اٹک کینٹ

ترکی میں ایک 92 سالہ خاتون کے پیٹ سے زیتون کے 35 بیج، 28 کھجور کی گھٹلیاں اور 5 پتھریاں نکالی گئیں! ڈاکٹروں نے بتایا کہ ...
23/07/2025

ترکی میں ایک 92 سالہ خاتون کے پیٹ سے زیتون کے 35 بیج، 28 کھجور کی گھٹلیاں اور 5 پتھریاں نکالی گئیں!

ڈاکٹروں نے بتایا کہ خاتون کو بیج نگلنے کی عادت تھی، جس نے آہستہ آہستہ اس کے نظامِ انہضام کو بلاک کر دیا۔
جب پیٹ میں شدید درد، قے اور متلی کی شکایت ہوئی تو معائنہ کیا گیا۔
2 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد 63 سخت اشیاء نکالی گئیں جن میں سے کچھ 6 سینٹی میٹر تک بڑی تھیں!

اگر وقت پر علاج نہ ہوتا تو یہ آنتوں کے پھٹنے، اندرونی خون بہنے اور زندگی کو خطرے میں ڈال سکتی تھیں۔

کبھی بھی کھجور یا زیتون کے بیج نگلنے کی عادت نہ ڈالیں، یہ عمل نقصان دہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر بزرگ افراد کے لیے۔

یہ ایک مستند اور حالیہ میڈیکل کیس ہے – معلومات پھیلائیں اور دوسروں کو بھی آگاہ کریں۔


Umm e Ahnuf homeo clinic Attock cantt

21/07/2025

Kabhi kabhi thak jaate ho na? Sirf j**m nahi
rohani be — dil, rooh, sab kuch bojhal lagta hai. Bar bar wahi ghalti, wahi guilt, aur phir khamoshi... Tum sochtay ho:
'Main kyun nahi badal sakta? Kya Allah naraz hai mujh se?'

Lekin suno...
Allah kabhi thak'ta nahi tumhe maaf karne se.
Tumhara har aansu dekha ja raha hai. Har koshish likhi ja rahi hai.
Jo insaan baar baar girne ke baad uthta hai — wo Allah ko bohat pasand hai.

Tum na -umeed nahi ho.
Tum thakay ho, lekin haaray nahi ho.
Allah ne tumhein chhorra nahi. Toh tum bhi khud ko mat chhoro.

Phir se shuru karo — chahe 100 baar karo.
Woh 101 baar tumhein apna banayega.
Just don’t stop trying."

19/07/2025

"دلہن کو بہت تیز بخار ہے، کیا کیا جائے؟"
دلہن کی ساس نے پریشانی کے عالم میں کہا۔
دلہن کی ایک گھنٹہ پہلے ہی گھر آمد ہوئی تھی، دولہا صاحب سب باتیں بھول کر بھاگم دوڑ دلہن کو ہسپتال لے گئے۔
"ارے بہن! تمھاری قسمت، ابھی قدم ہی رکھا تھا کہ دلہن بیماری ساتھ لے آئی۔"
ایک خاتون نے چھالیہ چباتے ہوئے کہا۔
"بہن! تمھارا اکلوتا بیٹا ہے، سوچ سمجھ کر ہی شادی کرنی تھی۔"
ایک اور خاتون نے ہمدردی جتاتے ہوئے کہا۔
"مجھے تو جادو کا معاملہ لگ رہا ہے، بھلی چنگی تو گھر آئی تھی، ایک دم بخار کیسا؟"
ایک خاتون نے اپنا خدشہ ظاہر کیا۔
اور دلہن کی آمد تک چہ میگوئیوں کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہا۔
دو گھنٹے بعد واپسی ہوئی ، ڈاکٹر نے ڈرپ لگائی تھی اور کچھ ادویات تجویز کی تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"ارے بہن! تمھاری بیٹی اگر بیمار تھی تو ضرور میرے سر ڈالنی تھی، میرا تو اکلوتا بیٹا ہے، اتنے ارمانوں سے اس کا بیاہ کیا تھا۔"
دولہا کی ماں، دلہن کی ماں کو کوس رہی تھی۔
"بہن! سچ بتاؤں، اس کی طبیعت کا ہمیں بھی نہیں پتہ تھا، شادی کی رات اچانک ہی بخار چڑھ گیا۔"
دلہن کی ماں نے صفائی پیش کی ، ان کا دل انجانے خدشات کا مسکن بنا ہوا تھا۔
پھر بخار کا یہ سلسلہ چلتا رہا، کبھی اتر جاتا اور کبھی چڑھ جاتا۔
"بیٹا! مجھے لگتا ہے کہ دلہن پر جادو ہے، تم اسے واپس اس کے گھر چھوڑ آؤ۔"
دولہا کی ماں اپنی دل کی بات زبان پر لے ہی آئیں۔
"اماں! میں نے اس سے نکاح کیا ہے، اور اسکی ہر خوشی اور تکلیف کو قبول کیا ہے، ایسے قبول کا کیا فائدہ کہ صرف خوشی میں ساتھ ہو اور تکلیف میں دور کردیا جائے۔"
دولہا نے غیرت کا ثبوت دیتے ہوئے کہا۔
"بیٹا ! پھر جادو کا پتہ کروا لو تاکہ توڑ کروا لیا جائے، تم دلہن کی ایک قمیص مجھے دینا، میں پتہ کروا لوں گی۔"
دولہا کی ماں نے ایک اور تیر پھینکا۔
"اماں! کوئی جادو وادو نہیں، جادو نہ ہوگیا مذاق ہوگیا، جس کو دیکھو، اپنی ناکامیوں، محرومیوں اور مایوسیوں کو جادو کی آڑ دے رہا ہے، اگر اس کثرت سے جادو ہوتے ہوں تو اس کا مطلب ہوا کہ ہماری آدھی آبادی، باقی آدھی آبادی پر جادو کروا رہی ہے، ممکن ہے یہ؟"
دولہا نے مضبوط دلیل پیش کی اور کمرے سے نکل گیا۔
ساس صاحبہ نے خو د ہی خاموشی سے دلہن کی قمیص حاصل کی اور جادو کے تعین کے لئے بھجوا دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"بی بی! آپ کی بہو پر بہت سخت جادو ہے ، اور جادو کروانے والا آپ کا قریبی رشتہ دار ہے۔"
عامل بابا نے وہی الفاظ کہے جو وہ ہر گاہک کو کہتا تھا ورنہ اس کے پاس کون آتا۔
"بابا جی! کس نے کروایا ہے؟"
ساس صاحبہ نے بے چینی سے پوچھا۔
"تمھارے بہت قریب، تمھارے اردگرد ہی ہے وہ جادو کروانے والی، وہ شروع سے تمھاری دشمن ہے۔"
عامل بابا نے ایک اور نفسیاتی جال پھینکا۔
"ہونہہ! میں سمجھ گئی، یہ کس کا کام ہے، تبھی تو وہ بیماری کی اس رات دبی دبی مسکراہٹ کے ساتھ پھر رہی تھی۔"
ساس صاحبہ اپنے دل کا بغض زبان پر لے آئیں۔
"یہ چار مہینے کا نازک عمل ہے، ہر مہینے ایک دفعہ بہو کو بھی لانا ہوگا، اسے دم کیا ہوا بیری کے پتوں کا پانی بھی پلانا ہوگا،ا گلی دفعہ سو بیری کے پتے بھی لے آنا۔"
عامل بابا گاہک کو اچھی طرح اپنے جال میں پھنسا رہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"بیٹا ! میں نہ کہتی تھی کہ بہو پر جادو ہے، اور شک بھی ہماری قریبی رشتہ دار پر ہے۔"
اماں ، بیٹے کو یہ بات بتاتے ہوئے بہت خوش تھیں۔
"اماں! یہ کسی پر تہمت لگانا ہے اور اس کا بہت گناہ ہے، اس طرح کی تہمت کئی کبیرہ گناہوں کا مجموعہ ہے، کینہ، حسد، بغض، بد گمانی، چغلی۔۔۔۔۔۔۔"
بیٹے نے اور ہی بات کہہ دی۔
"بس کر! مجھے نہ سمجھا، بہو کو ہر مہینہ ایک دفعہ لے کر جانا ہے اور تو نے سو بیری کے پتوں کا انتظام کرنا ہے۔"
اماں نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا۔
"کیا؟ یہ نہیں ہوسکتا۔ میری بیوی ، میری غیرت ہے، میری عزت ہے، وہ کہیں نہیں جائے گی اور نہ ہی ہمیں کسی توڑ کی ضرورت ہے، اول تو جادو نہیں، اگر بالفرض جادو بھی ہوا تو اس کا علاج قرآن پاک کی تلاوت ہے، پہلے بھی ہم کرتے ہیں، اب ہم اس کا معمول اور بھی بڑھا دیں گے، میں زہرا کو بھی کہہ دوں گا۔"
دلہا میاں ایمان کی پختگی کے ساتھ بولے۔
اماں کو یہ معلوم ہوچکا تھا کہ بیٹا ان کی باتوں میں آنے والا نہیں۔
"قرآن پاک تو ہم سب پڑھتے ہیں ، پھر ایسا کیوں؟"
اماں بھی کہاں ہار ماننے والی تھیں۔
"باقی سب کا تو نہیں پتہ، لیکن آ پ کا ضرور اندازہ ہے، آپ نے دس سال سے اپنے زیور کی زکوٰة نہیں دی، جو رقم آپ کو ورثے سے ملی تھی اسے آپ نے فکس کروایا ہوا ہے، اور ماہانہ اس کا سود لیتی ہیں، اماں! سود اللہ تعالیٰ سے جنگ ہے ، حرام مال کے ہوتے ہوئے کیسے آپ کے نیک اعمال میں برکت آسکتی ہے؟"
دولہا یہ کہتا ہوا کمرے سے چلا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلہن کے مکمل ٹیسٹ کروائے گئے تو گردے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی، اور اس کے مکمل علاج کے بعد وہ بالکل صحت مند ہوگئی۔ اللہ تعالیٰ نے اولاد کی نعمت سے بھی نواز دیا۔
اماں بھی ایک متبع ِ سنت بزرگ سے بیعت ہوگئیں، انھوں نے کچھ زیور بیچ کر دس سال کی زکوٰة بھی ادا کردی اور سودی اکاؤنٹ بھی ختم کروا دیا اور جو سود وہ لے چکی تھیں، اُتنی رقم مفتیانِ کرام کے مشورے کے مطابق بغیر ثواب کی نیت کے، ایک جگہ دے دی۔
اب یہ گھر خوشیوں کا مسکن ہے، جو بہو انھیں منحوس معلوم ہوئی تھی، اب اس کے قدم مبارک معلوم ہوتے ہیں۔
اس کہانی کے اصل ہیرو کو تو ہم بھول ہی گئے یعنی دولہا میاں۔
جس کی ایمانی استقامت، دینی مضبوطی اور حقیقی مردانہ غیرت نے ایک گھر کو بکھرنے سے بچا لیا

12/07/2025

ایک عابد نے خدا کی زیارت کے لیے 40 دن کا چلہ کاٹا دن کو روزہ رکھتا اور رات کو قیام کرتا تھا۔ اعتکاف کی وجہ سے خدا کی مخلوق سے یکسر کٹا ہوا تھا اس کا سارا وقت آہ و زاری اور راز و نیاز میں گذرتا تھا
36 ویں رات اس عابد نے ایک آواز سنی شام 6 بجے، ‏تانبے کے بازار میں فلاں تانبہ ساز کی دکان پر جاؤ اور خدا کی زیارت کرو_*
عابد وقت مقررہ سے پہلے پہنچ گیا اور مارکیٹ کی گلیوں میں تانبہ ساز کی اس دوکان کو ڈھونڈنے لگا۔
وہ کہتا ہے:
"میں نے ایک بوڑھی عورت کو دیکھا جو تانبے کی دیگچی پکڑے ہوئے تھی اور اسے ہر تانبہ ساز کو دکھارہی تھی"
‏اسے وہ بیچنا چاہتی تھی- وہ جس تانبہ ساز کو اپنی دیگچی دکھاتی وہ اسے تول کر کہتا:
"4 ریال ملیں گے"
وہ بڑھیا کہتی:
"6 ریال میں بیچوں گی"
پر کوئی تانبہ ساز اسے چار ریال سے زیادہ دینے کو تیار نہ تھا-
آخر کار وہ بڑھیا ایک تانبہ ساز کے پاس پہنچی۔ تانبہ ساز اپنے کام میں مصروف تھا۔
‏بوڑھی عورت نے کہا:
"میں یہ برتن بیچنے کے لیے لائی ہوں اور میں اسے 6 ریال میں بیچوں گی کیا آپ چھ ریال دیں گے؟"
تانبہ ساز نے پوچھا:
"چھ ریال میں کیوں؟؟؟"
بوڑھی عورت نے دل کی بات بتاتے ہوئے کہا:
"میرا بیٹا بیمار ہے، ڈاکٹر نے اس کے لیے نسخہ لکھا ہے جس کی قیمت 6 ریال ہے"
‏تانبہ ساز نے دیگچی لے کر کہا:
"ماں یہ دیگچی بہت عمدہ اور نہایت قیمتی ہے۔ اگر آپ بیچنا ہی چاہتی ہیں تو میں اسے 25 ریال میں خریدوں گا!!"
بوڑھی عورت نے کہا:
"کیا تم میرا مذاق اڑا رہے ہو؟!!! "
تانبہ والے نے کہا:
"ہرگز نہیں،میں واقعی پچیس ریال دوں گا"
یہ کہہ کر اس نے برتن لیا اور ‏بوڑھی عورت کے ہاتھ میں 25 ریال رکھ دیئے !!!
بوڑھی عورت، بہت حیران ہوئی۔ دعا دیتی ہوئی جلدی اپنے گھر کی طرف چل پڑی۔
عابد کہتا ہے میں یہ سارا ماجرہ دیکھ رہا تھا جب وہ بوڑھی عورت چلی گئی تو میں نے تانبے کی دوکان والے سے کہا:
"چچا، لگتا ہے آپ کو کاروبار نہیں آتا؟
‏بازار میں کم و بیش سبھی تانبے والے اس دیگچی کو تولتے تھے اور 4 ریال سے زیادہ کسی نے اسکی قیمت نہیں لگائی اور آپ نے 25 ریال میں اسے خریدا"
بوڑھے تانبہ ساز نے کہا:
"میں نے برتن نہیں خریدا ہے۔ میں نے اس کے بچے کا نسخہ خریدنے کے لیے اور ایک ہفتے تک اس کے ‏بچے کی دیکھ بھال کے لئے پیسے دئیے ہیں۔ میں نے اسے اس لئے یہ قیمت دی کہ گھر کا باقی سامان بیچنے کی نوبت نہ آئے-"
عابد کہتا ہے میں سوچ میں پڑگیا۔ اتنے میں غیبی آواز آئی:
‏"چلہ کشی سے کوئی میری زیارت کا شرف حاصل نہیں کرسکتا۔ گرتے ہووں کو تھامو؛ غریب کا ہاتھ پکڑو؛ ہم خود تمہاری زیارت کو آئیں گے"۔
وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنتُم°
"وہ تمہـــارے ساتھ ہــے جہـــاں بھـــی تــم ہـــو .

Address

Zamzama & Jinnah Park Road Cantt
Attock
43600

Telephone

03005603693

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Homeo clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Homeo clinic:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram