
26/03/2025
یہ دنیا کا امیر ترین شخص ایلون مسک ہے جس کی بزنس ایمپائر میں پانچ بڑی کمپنیاں اور کئی انکی ذیلی کمپنیاں شامل ہیں
یہ جو چاہتا ہے حاصل کرلیتا ہے اور پھر کچھ نیا کرنے کی جستجو میں آگے بڑھ جاتا ہے پھر چاہے ناسا سے چار قدم آگے سپیس ایکس کھڑا کرنا ہو یا ٹویٹر جیسا پلیٹ فارم یکشمت خرید لینا ہو حتی کہ اس نے اپنی ڈیجیٹل کرنسی تک بنا رکھی ہے مگر اپنی تمام تر آفیشل مصروفیات کے باہر یہ ایک سادہ انسان ہے جسے برانڈڈ چیزوں کا خبط نہیں فیفا ورلڈکپ فائنل دیکھنے عام سی ٹی شرٹ میں پہنچا ہوا تھا جیسے گلی محلے کا میچ ہو، آج ایک تصویر نظر سے گزری جس میں ایلون مسک اپنے بیٹے کے ساتھ اسکی سالگرہ کے تحفے زمین پر بیٹھا دیکھ رہا ہے، اس تصویر کو دیکھ کر کوئی سوچ سکتا ہے کہ یہ بندہ 2030 میں انسانوں کو مریخ پر بھیجنے کی تیاری میں ہے یا پھر یہ کہ ایسی چپ بنا چکا ہے جو انسانی دماغ میں لگ کر پیرالائزڈ فالج زدہ لوگوں کو کمیونیکیٹ کرنے کے قابل بنا دے گی یا پھر یہ کہ اپنے مخالفین کو میمز کے ذریعے ٹرول کرنے والا یہ سمپل نظر آنے والا آدمی عام انسان ہرگز نہیں ہے!!