Lady Health Worker Program Dhirkot

Lady Health Worker Program Dhirkot Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Lady Health Worker Program Dhirkot, Medical and health, Bagh.

26/09/2025

بےشک شفاء اللہ دیتا ہے موجودہ وقت میں خوراک ایسی ہیں۔کہ انسان کئی موزی امراض کا شکار ہو رہا ہے جن میں کینسر جیسا موزی مرض بھی شامل ہے ۔۔اپنی بچیوں کو حفاظتی ویکسین ضرور لگوائیں ۔کہیں آپکی معمولی سی غفلت یا وہم آپکی معصوم بچی کے لیے مسائل کا موجب نہ بن جائے ۔۔۔

📢 ہماری قوم کی بیٹیوں کے تحفظ کے لیے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے لیے ایچ پی وی ویکسینیشن مہم جاری ہے.
📅 15 تا 27 ستمبر 2025
👧 9 تا 14 سال کی بچیوں کے لیے

21/09/2025

ہمارے فیلڈ مارشل صاحب نے ایک زندہ حقیقت خوبصورت الفاظ میں بیان کی تھی کہ " فارورڈ ایز ریسیوڈ ۔ اور آجکل ایک ویکسین ایچ پی وی کے بارے میں سستی شہرت اور بھولی عوام میں بے چینی پیدا کرنے والے عناصر متحرک ہو چکے ہیں،جو اس ویکسین کی مخالفت میں اسلامی اور سیاسی چورن بیچ رہے ہیں۔ میری سادہ لوح عوام سے گزارش ہے کہ تھوڑی سی عقل کا استعمال کر لیں اور سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرنا سیکھ لیں گوگل کا استعمال کر کے تحقیق کر لیں ۔ صرف ویکسین ہی نہیں اور بھی خرافات جو سوشل میڈیا پر آتی ہیں ان کی تحقیق اس طرح کر سکتے ہیں۔
مغربی ممالک میں یہ ویکسین سن 2006 سے لگائی جا رہی ہے۔
یہاں ایک مختصر جدول ہے جس میں اہم مغربی ممالک اور HPV ویکسین کے آغاز کا سال دیا گیا ہے:

ملک (Country) HPV ویکسین کا آغاز (سال) پہلے کن کے لیے؟ بعد میں کس کو شامل کیا گیا؟

امریکہ (USA) 2006 لڑکیاں (11–12 سال) 2011 سے لڑکے بھی
برطانیہ (UK) 2008 لڑکیاں 2019 سے لڑکے بھی
آسٹریلیا (Australia) 2007 لڑکیاں 2013 سے لڑکے بھی
کینیڈا (Canada) 2007 لڑکیاں بعد میں لڑکے بھی
جرمنی (Germany) 2007 لڑکیاں 2018 سے لڑکے بھی
فرانس (France) 2007 لڑکیاں 2021 سے لڑکے بھی
اٹلی (Italy) 2008 لڑکیاں بعد میں لڑکے بھی
اسپین (Spain) 2007–2008 لڑکیاں بعد میں لڑکے بھی
نیدرلینڈز (Netherlands) 2009 لڑکیاں 2022 سے لڑکے بھی
سائنس اور تحقیق کے مطابق:
HPV ویکسین کا پیدائش یا زرخیزی (fertility) پر کوئی منفی اثر ثابت نہیں ہوا۔

یہ ویکسین صرف ایک وائرس (HPV) کے خلاف مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے۔

اس کا رحم، بیضہ دانی یا سپرم پر براہِ راست کوئی اثر نہیں پڑتا۔

کئی بین الاقوامی اسٹڈیز (امریکہ، یورپ اور آسٹریلیا میں) نے ثابت کیا ہے کہ HPV ویکسین لینے والی خواتین اور نہ لینے والی خواتین میں حمل (pregnancy) کے امکانات برابر ہیں۔۔

21/09/2025

DHO Bagh Dr Mohsan sb ki bati ❤️👍

21/09/2025
21/09/2025

‎نہ تو ہم کوئی آئنسٹائن پیدا کر رہے ہیں نہ کوئی اور تیس مار خان پیدا کر رہے ہیں پھر سمجھ نہیں آ رہی دنیا کو آخر ہم سے خطرہ کیا ہے؟
‎اگر انہوں نے آپ کے مردوں اور عورتوں کو بانجھ کرنا ہوتا تو جو کچھ انہوں نے اس ویکسین میں بھرنا تھا وہی پیناڈول کی گولی میں بھر سکتے تھے جسے صبح شام یہ قوم کھوپرا کینڈی کی طرح کھا جاتی ہے.

مومنہ زبیر عباسی  HPV ویکسین لگوا کر شعور، اعتماد اور تحفظ کی روشن مثال بن گئیں۔  آپ جیسی باشعور بچیاں ہی قوم کا فخر اور...
17/09/2025

مومنہ زبیر عباسی HPV ویکسین لگوا کر شعور، اعتماد اور تحفظ کی روشن مثال بن گئیں۔
آپ جیسی باشعور بچیاں ہی قوم کا فخر اور دوسروں کے لیے ہمت و رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔
سلیوٹ مومنہ!
HPV RoleModel

16/09/2025

ڈڈیال آزاد کشمیر میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ، آنسو گیس کی شیلنگ سے نزدیکی سکول و کالج میں زیر تعلیم 20 سے زائد طالبات کی حالت غیر ہوگئی۔ مظاہرین پر داغے گئے شیل تعلیمی ادارے میں جاگرے۔ جس کی وجہ سے طالبات شدید متاثر ہوئیں۔۔ واقعہ جمعرات کے روز 9 مئی 2024ء کو پیش آیا لیکن آج کے دن اس ویڈیو کو HPV ویکسینیشن کے ساتھ جوڑ کے منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ھے۔

16/09/2025

28 ستمبر کے دوران یہ ویکسین لازمی لگوائیں جو گورنمنٹ سکولز میں اور گھر گھر جا کر مفت لگا رہی ہے ، پرائیویٹ 8 ہزار سے کم میں نہیں لگے گی ۔
اپنی بچیوں کا مستقبل اور صحت محفوظ کریں ۔ ان کو زندگی کا جو سب سے خوبصورت تحفہ آپ دے سکتے ہیں وہ کینسر سے بچاؤ کی یہ ویکسین ہے۔

15/09/2025

بغیر کسی افواہ ، شک وشبے اور جہالت میں آئے اپنی 9 سے 14 سال کی بچیوں کو یہ ویکسینیشن لازمی کروائیں ۔ ملک میں جب بھی بیماری سے بچاؤ کی ویکسین کی مہم چلتی ہے ایک طبقہ اس کی مخالفت میں اٹھ کھڑا ہوتا ہے ، چاہے وہ پولیوکے قطرے ہوں یا کورونا ویکسین ۔۔۔۔ پولیو کے قطروں کو فیملی پلاننگ کے قطرے کہا گیا ، 1994 میں یہ مہم شروع ہوئی ، پاکستان کی آبادی تب 8 کروڑ تھی ،۔ حیرت کی بات ہے یہ قطرے پی کر بھی آبادی 26 کروڑ تک پہنچ چکی ہے ۔ جب بھی حفاظتی قطروں اور ٹیکوں کے کورسز یا مہم چلی ہم نے بھی اپنے بچپن میں سب ویکسین لیں ، اور بچوں کو بھی ہر ویکسینیشن کرواتے ہیں۔ الحمدللہ سب صحت مند ہیں ۔ اس لیے گھڑی ہوئی کہانیوں پر یقین نہ کریں ۔
15 سے 28 ستمبر کے دوران یہ ویکسین لازمی لگوائیں جو گورنمنٹ سکولز میں اور گھر گھر جا کر مفت لگا رہی ہے ، پرائیویٹ 8 ہزار سے کم میں نہیں لگے گی ۔
اپنی بچیوں کا مستقبل اور صحت محفوظ کریں ۔ ان کو زندگی کا جو سب سے خوبصورت تحفہ آپ دے سکتے ہیں وہ کینسر سے بچاؤ کی یہ ویکسین ہے۔

بیٹی کی صحت سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں ۔ بالغ ہوتی بچیوں اور خواتین میں سروائیکل کینسر ( بچہ دانی کے منہ کا کینسر ) پاکستان میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے ،
یہ انتہائ خطرناک ہے اور اس سے بچا جا سکتا ہے ۔

سکولوں میں محکمہ صحت کے تعاون سے لگائ جانے والی ویکسین کیوں لگائ جا رہی ھے تفصیل درج ذیل ھےCervical Cancer (سرویکل کینسر...
06/09/2025

سکولوں میں محکمہ صحت کے تعاون سے لگائ جانے والی ویکسین کیوں لگائ جا رہی ھے تفصیل درج ذیل ھے
Cervical Cancer (سرویکل کینسر) عورتوں میں ہونے والا ایک خطرناک کینسر ہے جو رحم (Uterus) کے نچلے حصے "عنقِ رحم" (Cervix) میں پیدا ہوتا ہے۔

سرویکل کینسر کیا ہے؟

یہ بیماری اس وقت ہوتی ہے جب سروکس کی خلیات (Cells) غیر معمولی طریقے سے بڑھنا شروع کر دیتے ہیں اور ایک ٹیومر (گلٹی) کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ یہ کینسر وقت پر علاج نہ ہونے کی صورت میں جسم کے دوسرے حصوں میں بھی پھیل سکتا ہے۔

وجوہات (Causes):

HPV وائرس (Human Papilloma Virus) → سب سے بڑی وجہ یہی وائرس ہے، جو زیادہ تر جنسی تعلقات کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔

سگریٹ نوشی

کمزور قوتِ مدافعت

کئی بچوں کی پیدائش

چھوٹی عمر میں شادی یا ابتدائی جنسی تعلقات

علامات (Symptoms):

ابتدائی مراحل میں اکثر علامات ظاہر نہیں ہوتیں، لیکن آگے جا کر یہ ہو سکتی ہیں:

غیر معمولی خون بہنا

غیر معمولی رطوبت (Discharge)

کمر یا پیٹ کے نچلے حصے میں درد

بچاؤ (Prevention):

HPV ویکسین لگوانا

باقاعدگی سے Pap smear test یا HPV test کروانا

صاف ستھرا اور محفوظ طرزِ زندگی اپنانا

سگریٹ نوشی سے پرہیز

علاج (Treatment):

اگر شروع میں پتہ چل جائے تو سرجری، لیزر یا کرائیو تھراپی سے علاج ممکن ہے۔

Address

Bagh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lady Health Worker Program Dhirkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram