03/11/2025
وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تیاری شروع کر دی ہے، جس میں آرٹیکل 243 میں ترمیم کے ذریعے آرمی چیف کو دیے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئینی حیثیت دینے کی تجویز شامل ہے۔ ترمیم میں آئینی عدالتوں کے قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کے اختیارات اور ایک نصابِ تعلیم کے نفاذ پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
وزیرِ مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کے مطابق ترمیم پر بات چیت جاری ہے مگر باضابطہ کام شروع نہیں ہوا۔
دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے تصدیق کی کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے، جس میں این ایف سی ایوارڈ میں صوبائی حصے کی تبدیلی، آئینی عدالت کا قیام اور تعلیم و آبادی منصوبہ بندی جیسے نکات شامل ہیں۔
#