08/08/2025
ایسے افراد جو غلبۂ سودا کی وجہ سے دماغی امراض میں مبتلا ہوئے ہوں وہ درج ذیل تراکیب اپنا کر بیماری کے چنگل سے بآسا نی نکل جائیں گے۔معجون نجاح،خمیرہ گائوزبان جواہر دار 1/2 چمچ صبح و شام نہار منہ عرقِ گائوزبان 1/2 کپ کے ساتھ استعمال کریں۔بعد از غذا جوارشِ جالینوس 1/2چمچ کھائیں۔رات کو سوتے وقت اطریفل اسطو خوددوس 1چمچ چائے والا نیم گرم پانی سے استعمال کریں۔دماغ میں خشکی کی زیادتی ہو تو اسے دور کرنے کے لئے روغنِ لبوبِ سبعہ کی سوتے وقت سر پر مالش کریں۔بفضلِ خدا چند روزہ استعمال سے ہی افاقہ ہو نے لگے گا۔ضعف ِ قلب کی وجہ سے دماغی کمزوری لاحق ہو نے کی صورت میں خمیرہ ابریشم (حکیم ارشدوالا)1/2چمچ صبح و شام ہمراہ عرقِ بید مشک 1/2کپ استعمال کریں۔بعد از غذا جوراش شاہی1/2چمچ ،حب کبد نوشادری2 ,2گولیا ں کھائیں۔رات کو سوتے وقت افتیمونی 1سے2چمچ پیئیں۔کمئی نیند کا عارضہ لاحق ہونے کی صورت میں روغنِ کدو شیریں کے2 2,قطرے کانوں میں ڈالیں اور سر پر مالش بھی کریں ۔انشاء اللہ چند ایام کا استعمال ہی شفاء یابی کا باعث بنے گا۔
ایسے افراد جو امراضِ جگر کی وجہ سے دماغی عوارض میں گرفتار ہوئے ہو ں انہیں چاہیئے وہ دواء المسک جواہر دار1/2چمچ صبح وشام عرقِ کاسنی کے 1/2کپ کے ساتھ استعمال کریں۔بعد از غذا قرصِ افسنتین2 ,2اور حب کبد نوشادری ,22کھائیں۔رات کو سو تے وقت انگوروں کا جوس یا کشمش 20 عدد کھا کر ٹھنڈا دودھ پی لیا کریں۔ جلدہی صحت یابی ہو گی۔علاوہ ازیں مفرح شاہی، مفرح شیخ الرئیس،خمیرہ مروارید،اطریفلِ صغیر، اطریفلِ زمانی، برشعشاء مربہ آملہ، سیب، بہی، ہرڈ اور مربہ گاجر کی مخصوص مقدار اپنے معالج کے مشورے سے استعمال میں لائیں۔ گھریلو علاج:۔ بطورِگھریلو علاج درج ذیل تدابیر پر عمل پیرا ہو کر آپ خاطر خواہ حد تک صحت مند اور آسودہ حال ہو جائیں گے۔برہمی بوٹی 1گرام،مغز بادام 7عدد فلفل سیاہ 3عددخشخاس 1گرام ر ات کو پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ بطریق سردائی گھوٹ کر تازہ مکھن10گرام شامل کرکے استعمال کریں ۔ یہ گھریلو ترکیب کمال فوائد اور صریح الا ثر تاثیر کی حامل ہے۔آزمائش شرط ہے۔اس کے استعمال سے دماغی کمزوری سمیت کئی دیگر فوائد بھی مل جایا کرتے ہیں۔علاوہ ازیں مندرجہ ذیل مقوئی دماغ حریرہ بھی شاندار شفایابی کا ذریعہ بنتا ہے۔مغز بادام7عدد،مغز کدو،مغز تربوز،مغز خربوزہ، خشخاس، نشاستہ3,3گرام کی مقدار باہم پانی میں گھوٹ کر 1پائو خالص دودھ ملا کر ہلکی آنچ پر پکائیں ۔جب دودھ نصف رہ جائے تو 25گرام گائے کا مکھن ملاکر جوش دیکر اتار لیں۔ روزانہ صبح و شام نہار منہ 1چمچ دودھ کے ساتھ کھائیں۔ جملہ امراض ِ دماغی، خشکی، نیند کی کمی،دائمی نزلہ و زکام اور دماغی کمزوری سے نجات دلانے کے لئے بہترین نسخہ ہے۔ غذائی علاج:۔ دماغی امراض میں کیلا کمال فوائد کا حامل پھل ہے۔جدید تحقیق کی رو سے کیلے میں ایسے کیمیائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو کھا نے والے کو افسردگی، اداسی، چڑچڑے پن، بد مزاجی اورمایوسی کی کیفیت سے محفوظ رکھتے ہیں۔مغزیات جیسے بادام،پستہ،اخروٹ، چلغوزہ،مونگ پھلی وغیرہ بھی دماغ کی تقویت اور حفاظت میں بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔دھیان رہے مغزیات کا ضرورت سے زیادہ استعمال کئی ایک دوسرے عوارض کا باعث بن سکتا ہے۔لہٰذا موسمِ گرما میں ان کا استعمال اپنے معالج کی اجازت کے بغیر ہر گز نہ کریں۔ اس کے علاوہ جسم کو غذائی اجزاء کے ذریعے طاقت و توانائی فراہم کرنے والے چند بڑے غذائی اجزاء کی مختصر تفصیل دی جا رہی ہے تا کہ قارئین کو غذا کے انتخاب میں سہولت حاصل ہو سکے۔ طبی ماہرین نے دماغی کمزوری کے لئے خمیرہ جات ، مربہ جات، مقویات، مفرحات، اطریفلات معجونات، جوارشات اور روزمرہ استعمال کی جانے والی غذائوں میں سے مخصوص اجزاء کی حامل اشیاء کو بہترین قرار دیا ہے۔ زنک اور مرجان کو دماغی کمزوری سے نجات حاصل کرنے کے بہترین ہتھیار کہا جاتا ہے۔ کیلشیم اور فاسفورس کو دماغی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لئے خاص نسبت دی جاتی ہے۔خمیرہ گائوزبان سادہ، خمیرہ گائوزبان عنبری، خمیرہ گائوزبان جواہر دار،خمیرہ مرواریدوغیرہ کو کیلشیم کا کمال درجے کا ماخذقرار دیا جاتا ہے۔یاد رہے کیلشیم انسانی دماغ میں قوتِ برداشت،مضبوط یاد داشت،کام کرنے کی ہمت اور طاقت پیدا کرتا ہے ۔پالک،شلجم،مٹر،باتھو، لال چولائی،سلاد،بند گوبھی، دودھ، بالائی، دہی، مکھن، چھاچھ، انڈا، بادام، پستہ اور اخروٹ میں قدرتی طور پر کیلشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔قارئین!آج کل آم کا موسم ہے آپ آم کا استعمال عام کر کے بھی ذہنی امراض سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔آم میں موجود کیلشیم، فاسفورس،فولاد،وٹامنز اے،بی اور سی کی وافر مقدار آپ کو نہ صرف ذہنی بلکہ جسمانی طور پر بھی صحت مند و توانا بنادے گی۔صفرا و سودا کی زیادتی کے مریض جو کے دلیے میں آم ملا کر ناشتہ کرنے کو معمول بنا کرلذت اور صحت ایک ساتھ حاصل کر سکتے ہیں۔