12/08/2025
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکٰۃ
جو طلباء و طالبات ایف ایس سی پری میڈیکل میں 45 فی صد نمبروں کے حامل ہیں وہ اگر ہومیوپیتھی کے شعبے میں پانچ سالہ ڈگری (BHMS) کرنا چاہیں تو دی اسلامیہ یونی ورسٹی بہاول پور کے ڈپارٹمنٹ آف ہومیوپیتھک میڈیکل سائنس میں رابطہ کریں۔ نشستیں موجود ہیں۔ یہ ایچ ای سی سے منظور شدہ اور ایم ایس سی کے مساوی پیشہ ورانہ ڈگری ہے جس کے بعد اول تو آپ فوراً ہی اپنا ذاتی کلینک شروع کر کے بے روزگاری کی اذیت سے بچ سکتے ہیں اور اپنے خاندان اور معاشرے کے لیے معاون ثابت ہوسکتے ہیں بل کہ اگر مزید اعلٰی تعلیم حاصل کرنا چاہیں تو تمام دست یاب مواقع سے فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔
ہر ڈاکٹر کے کلینک کو مستحکم ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے لیکن ایک ہومیوپیتھ کا کلینک اتنے عرصے میں مستحکم ہوجاتا ہے جتنے عرصے میں میڈیکل کے مروج شعبے کے گریجویٹس ابھی کلینک بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ صحت کے شعبے میں ہمارے ملک کو سب سے ذیادہ ضرورت BHMS گریجویٹس کی ہے جو پرائیویٹ پریکٹس کا جال بچھا کر نہ صرف سرکاری ہسپتالوں کی جنرل او پی ڈیز پر موجود بے حد دباؤ میں کمی لاسکتے ہیں بل کہ معاشرے کی عمومی صحت کی بحالی اور حفاظت میں ناقابلِ تردید حصہ ڈال سکتے ہیں۔
رزق وہی ہے جو اللہ پاک نے متعین فرمادیا ہے اس کے حصول کے لیے پریشان نہیں ہونا چاہیے بل کہ اس میں سہولت اور برکت کی دعا مانگنی چاہیے۔ دیگر مختلف ڈگریاں حاصل کر کے فارغ پھرنے سے کہیں بہتر ہے کہ ایسی ڈگری حاصل کریں جو اگلے ہی دن سے روزگار کا دروازہ کھول دے۔
ہومیوپیتھک ڈاکٹر عِتبان محمد چوہان
(DHMS, BHMS)