Shams Homoeopathic Clinic

Shams Homoeopathic Clinic Tamam Amraz k shafi ilaj k liye online WhatsApp number per rabta karen aur Ghar bethy apna ilaj Homo

27/09/2022
27/09/2022

🌓🌀 بالوں کا گرنا 🌀🌀 خشکی سکری 🌀🌓 🌀🌀 ھومیو پیتھک علاج .🌀🌀

👈بالوں کا گرنا خشکی سکری
بالوں کے مسائل کیلئے علامات کے مطابق درج ذیل ادوایات استعمال کروائی جا سکتی ہیں ۔

سینی کیولا Sanicula
سر میں پرت دار سکری۔ اور آنکھوں کی بھنووں میں ۔
سینی کولا 200 میں ہر 7دن بعد 3 قطرے .

فاسفورس PHOSPHORUS
بہت ذیادہ سکری سے بالوں کا گرنا۔ خارش۔ گچھوں کے گچھے بالوں کے گرتے ہیں ۔200 میں بہترین کام کرتی ہے۔

تھوجا Thuja
یہ دوا تب استعمال کروائی کروائی جاتی ہے جب سر میں سفید پرت دار سکری ہو بال خشک ہوتے ہیں اور گرتے ہیں ۔

سیپیا Sepia
دائرہ نما سکری۔ بال گریں۔ ماتھے پربالوں کے قریب مہاسے۔

وائزبیڈن Wiesbaden
یہ دوا کے استعمال سے نئے بال تیزی سے اگیں گے۔ اور سیاہ بھی ہوں گے۔
200 طاقت بہتر کام کرتی ہے۔

الیومینا Alumina
کھوپڑی سے بال بہت زیادہ مقدار میں گرتے ہیں ۔کھوپڑی جگہ جگہ سے ننگی ہو جاتی ہے۔ تمام جسم سے بالوں کا گرنا لاحق ہو ۔

ایسڈ فلور Acid Fluor
آتشک کےباعث بالوں کا گرنا۔ بال خشک، پھٹ جائیں، ٹوٹ جائیں، بالوں کے گچھے بن کرالجھ جاتے ہوں۔ چمک ختم ہو چکی ہو۔

بوریکس Borax
بال کھردرے اور سخت، بال الجھ جاتے ہوں۔کنگھی سے بھی ہموار نہ ہوں۔

امونیم میور۔ Ammonia Mur
سکری کے ساتھ بالوں کا گرنا۔

اسٹی لیگو
بال گرتے ہوں اور دوبارہ نہ اگیں ۔

. 🧪بائیو کیمک علاج ۔
کلکیریا فاس۔
بال کم ہوتے جائیں ۔

سلیشیا ۔
بال گریں .

فیرم فاس۔
ھاتھ لگانے سےبال درد کریں

آرنیکا ہیر آئیل اور جیبورینڈی ہیر ٹانک بالوں کے گرنے میں اکثر مفید ثابت ہوتے ہیں ۔
دیگر ادوایات کے ساتھ استعمال کیئے جا سکتے ہیں ۔

25/09/2022

ANGINA PECTORIS
HEART PAIN
CHEST PAIN
دل کے درد کے لئے بہترین کمبینیشن
1. CACTUS... Q
2.CRATAGUS..Q
3. CONVALLARIA. Q
4. ADONIS VER. Q
5. SPIGELIA... Q
برابرمکس کرکے 20سے 25 قطرے 3بار
نیم گرم پانی میں ملا کر پینا ہے
اگر دل میں درد محسوس ہو تو آپ فوراً
ACONITE 200
کی ایک خوراک لیں اور اس کے ساتھ
MAG PHOS 6X
کی 5 گولیاں باربار لیں فوراً درد ختم ہوجائے گا انشاءاللہ

13/08/2022

تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ بچوں میں رویہ کی تبدیلی Behavioral disorders کی سب سے بڑی ہومیوپیتھک دوا Syphilinum 1M ہے۔ اگر آپ کا بچہ سکول نہیں جاتا، یا سکول جانے سے قطراتا ہے، ایک دم خاموش طبع ہوگیا ہے، یا باتونی ہوگیا ہے، یا لڑتا رہتا ہے، یا یہ پیار زیادہ ڈیمانڈ کررہا ہے، وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔ تو آپ کو دیکھنا چاہے کہ یہ تبدیلی عام روٹین کی ہے، یا اس کے اندر کوئی نفسیاتی مسئلہ پیدا ہوا ہے۔ ہومیوپیتھک دوا سیفلینم بچوں کی نفسیاتی بیماریوں کی علامات کی پہلی میازمیٹک دوا ہے۔۔۔۔ جیسے بچوں کی علامات ۔۔۔۔
۔

ہرکام میں تیزی، سوال مکمل ہونے سے پہلی ہی جواب دینے کی کوشش کرے۔ لکھنے میں غلطیاں کرے، دماغ کو متوجہ نہ کرسکے،
Attention Deficit/Hyperactivity Disorder (ADHD)
۔

عام اصولوں کو نظر انداز کرے، قانون توڑے، چوری کرے، دوسروں سے لڑے، گھر سے بھاگ جائے، یا کالج کے ہاسٹل میں نہ ٹکے رات کو نکل کر بازاروں میں گھومے۔
Conduct Disorder
۔

منفی سوچ اور والدین کا کہنا نا مانے، خوامخواہ دوسروں کو تنگ کرے Tease کرے۔ اپنی غلطیوں کو دوسروں پر ڈالے۔
Opposition Defiance Disorder (ODD)
۔

ایسے بچوں کو کی پہلی دوا Syphilinum ہوتی ہے۔ اس کے بعد، علامات کے مطابق دوا دینی چاہے۔ جیسے اگر علامات ہوں ۔۔۔
۔

بچہ آپ کے کلینک پر آکر کرسیوں پر چڑھ جائے، آرام سے نہ بیٹھے، کبھی آپ کے ٹیبل سے چیز اٹھا لے، کبھی اس کو ڈیش ڈیش ۔۔۔۔ یعنی اس کے اندر کسی قسم کو خوف نہ ہو اور بس چھیڑا خانی تو یہ ہے
Tarentula Hispanica
۔

جب بچے میں بے چینی ہو، جسے انگریزی میں Restlessness کہتے ہیں، کلینک پر آکر اپنے اماں یا ابا کی گود سے نہ نکلے۔۔۔۔ تو پھر یہ ہے۔
Chamomilla
۔

بچہ شرارتی ہے۔ دکھاتا کھبی ہے پر مارتا سجی ہے۔ یعنی دھوکا دیکرہاتھ سے نکل جانا۔
Anacardium
۔

بچے کو چھیڑا نہیں تو بس اس نے گرم ہوجانا ہے اور توڑ پھوڑ شروع، لڑائی جھگڑا شروع۔ زرا زرا سی بات پر غصہ میں آجانا اور اگلے کو پڑجانا یعنی مختصر مزاج Short tempered ہوتا ہے۔
Hepar Sulph
۔

صرف چھونے سے غصے میں آجائے، بار بار کہے مجھ سے پیچھے ہٹ کر بیٹھو۔۔۔
Cantharis
۔

حاصل گفتگو۔۔۔۔ بچوں کی نفسیاتی بیماریوں ADHD, CD & ODD کا علاج سیفلینم 1M کی ایک ہائی ڈوز سے کرنا چاہے۔ باقی دوا علامات کے مطابق ۔۔۔

25/07/2022

Ⓜ️ کتاب FeMale Diseases سے ایک لانگ ٹاپک Ⓜ️
♻️تحریر۔ڈاکٹر فریدہ مسعود۔ڈاکٹر محسن چدھڑ♻️

♻️40- آئرن کی کمی کی وجہ سے خون کی کمی ہونا♻️

زیادہ تر عورتوں میں فولاد کی کمی کی تین وجوہات ہوتی ہیں پاکستان میں 90 فیصد عورتیں فولاد کی کمی کے باعث خون کی کمی کا شکار ہو جاتی ہیں
وجوہات 👇
🌷نمبر1-ماہواری کے دوران خون کا زیادہ بہنا
🌷نمبر2-عورت کو وضع حمل کے وقت بہت زیادہ خون بہا ہو
🌷نمبر3-عورت کو پچھلے سب حمل کے دوران فولاد کی کمی رہی ہو
حاملہ عورت میں خون کی کمی کے اسباب
🌷👈نمبر1-حمل سے پہلے خون کی کمی یا حمل سے پہلے اور پیدائش کے بعد خون کا زیادہ ضائع ہو جانا
🌷👈نمبر2-عورت کو بار بار حمل ہونا اور زیادہ بچوں کی پیدائش ہونا
🌷👈نمبر3-خوراک کی کمی اور غیر متوازن غذا میں آئرن کا شامل نہ ہونا
🌷👈نمبر4-جُڑواں بچوں کی وجہ سے بھی خون کی کمی ہو جاتی ہے
🌷👈نمبر5-نظام ہضم کی خرابیاں جن کی وجہ آئرن جسم میں اچھی طریقے سے جذب نہیں ہو پاتا ہے
🌷👈نمبر6-خون و مہکوں والی بواسیر بھی خون کی کمی کا
بڑا سبب بنتی ہے
خون کی کمی کا علاج👇
♻️👇چائنا China 3x-30
اگر حمل سے پہلے خون کے ضائع ہونے کی وجہ سے خون کی کمی ہے تو یہ دوا خون کی کمی کو پورا کرنے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی ہے یہ دوا کسی بھی دوسری دوا کے ساتھ معاون دوا دی جا سکتی ہے
♻️👇فیرم فاس Ferrum Phos 6x
حاملہ کو نکسیر قے میں چمکدار سرخ خون کا آنا
یہ دوا خون کی کمی کو بہتر کرنے کیلئے بے مثال دوا ہے اس دوا کا سالٹ خون کے سرخ ذرات کو بڑھاتا ہے اور تمام جسم میں آکسیجن کو باآسانی پہچانے میں مدد گار ہوتا ہے
ہے
♻️👇فیرم میٹ Ferrum Met 30
یہ دوا خون کے سرخ سیلز کو بڑھانے میں اپنا مقام رکھتی ہے خون کے ٹیسٹ CBC میں جب بھی RBCs کی کمی دیکھیں تو سب سے پہلے اس دوا کو استعمال کریں

♻️👇لیسیتھینیم Lecithinum 3x-6x
یہ دوا خون کی کمی کو پورا کرنے میں مفید ترین دوا ہے اس دو سے خون کی کمی اور کمزوری بہت جلد بہتر ہو جاتی ہے یہ دوا حاملہ عورتوں کیلئے ایک تحفہ ہے
♻️👇کلکریا فاس Calcarea Phos 6x
کیلشیم اور خون کی کمی کی اعلی دوا ہے حاملہ عورت میں خون کی کمی کی وجہ بہت زیادہ کمزوری پائی جاتی ہے مریضہ کو اُٹھتے بیٹھتے چکر آتے ہیں نیز اس دوا کے استعمال سے ہڈیوں کی کمزوری اور ہڈیوں کو بڑھنے میں بھی بہت مدد ملتی ہے
♻️👇نیٹرم میور Natrum Mur 6x
حاملہ عورت میں خون کی کمی اور مریضہ کا بلڈ پریشر عموماً کم رہتا ہے جسم ٹھنڈا اور کمزور ہوتا ہے
یہ دوا بھی ان علامات پر خون کی کمی کو پورا کرتی ہے
♻️👇چیلی ڈونیم Chelidonium 3x-30
جگر کے افعال کو بہتر کر کے یہ دوا خون کمی کو پورا کرتی ہے اور خون کے سرخ سیلز کو طاقت دیکر جگر میاں محفوظ کرتی ہے
اس کے علاوہ
وناڈیم Vanadium
آئیوڈیم Iodium
چنی نم سلف Chninum Sulph
علامات کے مطابق استعمال کی جا سکتی ہیں

🏡ہمارا مقصد آسان ہومیوپیتھی🏡

25/07/2022

1.
ANTI TUMAR COMBINATION
رسولیاں اور گومڑ وغیرہ لاجواب کمبینیشن
1.CALC FLUORICA
6X 30
2.THUJA 6X 30
3.LAPIS ALBUS 6X 30
4.CONIUM MAC 6X 30
5.PHYTOLACA 6X 30
6.SCROPHULARIA NODOSA 6X 30
برابر میکس کرکے 3سے 4بار
3ماہ سے 4 ماہ تک اور جب تک ٹھیک نہ ہو جا ۓ

HEADACHE دن کے وقت سردرد ۔۔۔۔۔۔۔۔ نیٹرم میور   صبح کے وقت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگاریکس ، نکس وامیکا  صبح بستر میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نکس و...
25/07/2022

HEADACHE

دن کے وقت سردرد ۔۔۔۔۔۔۔۔ نیٹرم میور

صبح کے وقت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگاریکس ، نکس وامیکا

صبح بستر میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نکس وامیکا ، برائی اونیا

صبح ناشتہ میں دیر ہو جائے ۔۔۔۔ کلکیریا کاربن

سورج کی آمد پر آئے اور جائے ۔۔۔۔۔۔ کالمیا ، نیٹرم میور ، سینگونیریا ، سپائیجیلیا ۔

سورج کے ساتھ ساتھ کم زیادہ ہو ۔۔۔۔۔۔۔ گلونائین ، کالمیا ، نیٹرم میور ، فاسفورس ، سینگونیریا ، سپائی جیلیا ، سٹینم میٹ ۔

اٹھنے پر سردرد بڑھے ۔۔۔ برائی اونیا ، ساکلیمن، سلفر۔

اٹھنے پر درد کم ہو جائے ۔۔۔۔۔ کالی آ ئیوڈائیڈ ، نکس وامیکا ،روہوڈوڈنڈران ۔

جاگنے پر سردرد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برائی اونیا ، گریفائیٹس ، لیکسس ، نیٹرم میور ، نائٹرک ایسڈ ، نکس وامیکا ، ٹیرنٹولا۔

دوپہر کے بعد سردرد ۔۔۔ بیلاڈونا ، سیلینیم ۔

شام کے وقت سردرد ۔۔۔۔۔۔ ایلیئم سیپا ، بیلاڈونا ، کالی سلف ، میزیریم ، پلساٹیلا ، سلفر ۔

رات کے وقت سردرد ۔۔۔۔ لائیکوپوڈیم ، مرک سال ، نائٹرک ایسڈ ،سفلینم ۔

25/07/2022

*ڈاکٹر رچرڈ کرسچین فریڈرک سیموئل ہانیمن*
انہیں پہلا ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے ہومیوپیتھی ایجاد نہیں دریافت کی ہے۔
انہوں نے قدرت کا ایک اصول دریافت کر کے اس پہ میڈیسن بنائیں اور مریضوں کو شفایاب ہونے میں مدد کی، اور اسی اصول پہ ہومیوپیتھی قائم ہے،
جی ہاں *علاج باالمثل*
ڈاکٹر سیموئل ہانیمن 10 اپریل 1755 کو جرمنی کے ایک قصبے میں پیدا ہوئے۔
اپنی بنیادی تعلیم مکمل کرنے کے ڈاکٹر بنے۔ بھلا کونسے ڈاکٹر؟؟؟
جی اس وقت کے جدید طریقہ علاج کے ڈاکٹر جسے آج ہم انگریزی طریقہ علاج یا ایلوپیتھی کہتے ہیں۔۔
بہت ذہین و فطین انسان تھے جب انہوں نے اپنی پریکٹس کے دوران دیکھا کہ انگریزی ادویات کے سائیڈ ایفیکٹ بہت زیادہ ہیں، کئ کئ مہینے علاج کرنے کے بعد انسان تندرست ہونے کے بجائے مزید پیچیدگیوں کا شکار ہو جاتا ہے تو وہ اپنے پیشہ سے ہی بد دل ہوگئے اور پریکٹس کو خیر باد کہہ کر میڈیکل کتب کا ترجمہ کرنے کو اپنا ذریعہ معاش بنا لیا، چونکہ چودہ زبانوں پہ عبور رکھتے تھے اس لیے یہ کام بھی باحسن خوبی نبھایا۔۔
کسی کتاب کے مطالعہ کے دوران ان پر انکشاف ہوا کہ ملیریا کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی میڈسن سنکونا کی فیکٹری میں کام کرنے والے لوگ زیادہ تر ملیریا کا شکار رہتے ہیں۔
یہ بات بہت چونکا دینے والی تھی کہ اس فیکٹری کے ورکرز تو ہر وقت سنکونا کو چھوتے، سونگھتے اور چکھتے ہیں انہیں تو ملیریا ہونا ہی نہیں چاہیے۔۔
انہوں نےاس حقیقت کو سمجھ لیا کہ جس چیز سے بندہ بیمار ہوتا ہے اسی میں علاج بھی موجود ہے۔
ڈاکٹر صاحب نے اپنے اوپر تجربہ کرنے کا ارادہ کر لیا اور سنکونا کو بڑی مقدار میں کھانا شروع کر دیا چند دنوں کے بعد ان میں ملیریا کی علامات پیدا ہو گئیں۔
یہاں سے ہی ہومیوپیتھی کی بنیاد پڑی ،
یکے بعد دیگرے انہوں نے ایک سو میڈیسن کے تجربات اپنی ذات پہ اور اپنے شاگردوں پہ کیے ۔
جس میڈیسن کا بھی تجربہ ہوتا ہے، تمام رضا کار میڈیسن کھانے کے بعد بہت احتیاط سے اپنے اندر ہونے والی تبدیلیوں کو نوٹ کرتے، ذہنی و جسمانی علامات اور محسوسات قلمبند کیے جاتے۔
پھر تمام رضا کاروں کے نوٹس کا تجزیہ کرکے فائنل نوٹس بنائے جاتے، چونکہ میری تحریر ڈاکٹرز کے بجائے عام قارئین کیلئے ہے اس لیے تمام تفصیلات اور جزئیات نوٹ نہیں کر رہا۔
ایک آسان مثال سے واضح کرتا ہوں کہ ہومیوپیتھک میڈیسن کس نظریہ پہ دی جاتی ہیں
کسی کو شہد کی مکھی ڈنگ کر لے تو ہم ہومیوپیتھک میڈسن *ایپس میلیفیقا* دیتے ہیں جو کہ شہد کی مکھی کے زہر سے ہی تیار ہوتی ہے،
اسی طرح کسی مریض کی آنکھوں اور ناک سے خراش دار پانی آ رہا ہو جیسے عموماً زکام وغیرہ میں ہوتا ہے تو اس کیلئے ہمارے پاس *ایلیم سیپا* موجود ہے جو سرخ پیاز سے تیار ہوتی ہے،
اسی طرح ہومیوپیتھی میں نوسوڈز موجود ہیں جن سے دیرینہ و پیچیدہ امراض کا علاج کیا جاتا ہے، کینسر کے علاج کے *کارسینوسن* جو پچاس قسم کے کینسرز کا مواد حاصل کر کے تیار کی گئ ہے اور اسی طرح ٹی بی کے علاج کیلئے ٹی بی کے جرثومے حاصل کرکے *ٹیوبر کولینم* اور *بیسیلینم* تیار کی گئ ہیں۔ ایلوپیتھی میں اسی طرح ویکسین تیار کی جاتی ہے لیکن ہومیوپیتھی میڈیسن میں ویکسین کیطرح سائیڈ ایفیکٹس نہیں ہوتے کیونکہ ہماری میڈیسن خام حالت سے ڈائیلوٹ کر دی جاتی ہیں،
جب مندرجہ بالا تمام نظریات ڈاکٹر ہانیمن نے تحریر کیے اور ان کا پرچار کیا تو روایتی طریقہ علاج کے ڈاکٹرز ان کے دشمن بن گئے۔
یہ ہمیشہ سے ہوتا آیا ہے کہ نئ چیز پیش کرنے پر اکثر لوگ اسے سمجھ نہیں سکتے اور قبول نہیں کرتے اور اسکا پرچار کرنے والوں کے دشمن بن جاتے ہیں ، ڈاکٹر ہانیمن کے ساتھ بھی یہی ہوا ،انہیں ملک بدر کر دیا گیا اور انہوں نے فرانس میں جا کر پناہ لی۔ جو نظریہ ان کے اہل وطن نے قبول نہ کیا فرانس والوں نے اس سے فایدہ اٹھا لیا اور ہومیوپیتھی پھلنے پھولنے لگی، جب ان کی کامیابی کی داستان جرمنی پہنچی اہل وطن نے ڈاکٹر ہانیمن سے درخواست کی کہ وطن واپس آ جائیں اور ہومیوپیتھی کی ترویج کریں، پھر جوک در جوک ایلوپیتھک ڈاکٹر ہومیوپیتھی کیطرف رجوع کرنے لگے اور یہ طریقہ پوری دنیا پھیلتا گیا اور آج دنیا میں دوسرا بڑا طریقہ علاج ہے۔
ڈاکٹر ہانیمن کی پہلی بیوی فوت ہوگئ تو انہوں نے ایک پڑھی لکھی نوجوان دوشیزہ سے شادی کی جس نے ان کے تحقیقی و تحریری کام میں مدد کی۔
2جولائ 1843 ع کو ڈاکٹر ہانیمن وفات پا گئے۔

*ڈاکٹر ہانیمن لکھتے ہیں "اگر میں چاہتا تو اپنی ڈیوڑھی کو سونے اور چاندی کی اینٹوں سے بھر لیتا مگر نہیں، میں نے ایسا نہیں کیا بلکہ اللّٰہ تعالیٰ نے مجھے ایک راز (ہومیوپیتھی) عطا فرمایا جو میں نے اس کی مخلوق تک پہنچا کر اپنا فرض پورا کر دیا"*

25/07/2022

Routine remedies in homoeopathy.

کاسٹیکم آپریشن کے بعد پیشاب رک جانے کی معمول کی دوا ہے.
Dr. D.M. Foubiser
انگلیوں کے سروں پہ چوٹ لگ جانے میں سب سے بہترین دوا ہائپریکم ہے .
Dr. E.A. Frrington
ہائیو سائمس کا شمار آپریشن کے بعد ہچکی لگ جانے کی بہترین ادویات میں ہوتا ہے
Dr. E.A. Farrington
ہائپریکم ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ کی مرکزی دوا ہے .
Dr. D.M. Foubister

بربیرس ولگ درد گردہ کی بہترین دوا مانی جاتی ہےDr. E. A. Farrington

کولیسٹرینم کے بارے کہا جاتا ہے کہ یہ پتے کی پتھریوں کی مخصوص دوا ہے .
Dr. Pulford

کالو سنتھس قولنجی دردوں کی بارہا آزمودہ دوا ہے
Dr. T.K. Moore

پتہ کے درد میں کلکیریا کارب نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا .
Dr. R. Hughes
دقت حیض میں میگ فاس اکثر و بیشتر کامیابی سے استمال کیجاتی ہے.
Dr. M.L.Tyler

کسی بھی قسم کا جریان خون جو دل کی کسی بیماری کا نتیجہ ہو تو کیکٹس پر غور کیجیے.

Dr. E.B. Nash
پنڈلیوں میں کڑل پڑنے کے عارضے میں کیوپرم کبھی فیل نہیں ہوتی
Dr. Jousett
بچے بار بار قے کریں تو آئرس کو نظر انداز مت کیجیے .,
Dr. C.G. Raue
ضدی اور خود سر بچوں میں ٹیوبر کولینم عموما" مفید ثابت ہوتی ہے .
Dr. D.M. Foubister

میں نے ایڈی نائیڈ کے 100 کیس صرف ٹیوبر کولینم سےشفا یاب کیے ہیں .
Dr. J.T. Kent

پھیپھڑوں کے السرز کے مریض کالی کارب کے بغیر شاید ہی شفایاب ہوتے ہوں .
Dr. Hahnemann
ہائیڈرنجیا ,پروسٹیٹ گلینڈ کی سوزش کی بہترین ادویات میں سے ایک ہے
Dr. A.H. Grimmer
فلورک ایسڈ ٹائیفائیڈ بخار کے بعد بالوں کے بے تحاشا گرنے کی کامیاب دوا ہے .
Dr. C.M. Boger
میں بڑی بڑی پھنسیوں کے علاج اور بچاو کیلیے آرنیکا تجویز کرتا ہوں .
Dr. Hahnemann
نائیٹرک ایسڈ انٹی بائیو ٹک ادویات , خصو صا" Mycins کے استعمال سے اسہال کی مخصوص دوا ہے .
Dr. E.W. Hubbard
سادہ کیل مہاسوں میں کالی برومیٹم سے زیادہ مفید دوا میرے علم میں نہیں ہے .
Dr. J.H. Clarke
بچوں کے اکزما میں لائکو پوڈیم چوٹی کی دوا ہے .
Dr. Leon Renard
بیسی لینم کو ھم بچوں کے کارنیا کے السر کی مخصوص دوا شمار کرتے ہیں .
Dr. M.L. Tyler
موتیا کے بے شمار کیسز جو تیزی سے اندھے پن کی طرف بڑھ رہے تھے , کاسٹیکم کے استعمال سے رک گئے اور نظر بھی بہتر ہوگئی
Drs. Allen and Norton
بنزوئک ایسڈ کی گاوٹ , نقرس کے علاج میں جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے .
Dr. C. Hering
انٹم کروڈ کو جوڑوں کی ہئیت بدل دینے والے آرتھرائیٹس کی مخصوص دوا کہا جا سکتا ہے .
Dr. Schwartz
ہائی بلڈ شوگر میں , شوگر آف ملک میں تیار شدہ یورینیم نائیٹ کی تیسری طاقت کا پاوڈر 2-3 گرین صبح اور شام کھلایا جائے تو بہت جلد بار بار پیشاب آنے کی تکلیف کم ہو جاتی ہے اور بعد ازاں بلڈ شوگر بھی اعتدال میں آجاتی ہے .
Dr. Bradford
آرتھرائیٹس کے بہت سے کیس جو انٹم کروڈ سے ٹھیک ہوئے . ان مریضوں میں نمایاں علامت پیروں کے تلووں میں شدید تناو اور کھنچاو تھی.
Dr. E.B. Nash
اپی کاک شیر خوار بچوں کے برانکائیٹس میں , بچوں کی بہترین دوست ہے .
Dr. J.T. Kent

19/07/2022

Ⓜ️🔸*کتاب ہومیوپیتھک فرسٹ ایڈ سے ایک ٹاپک *🔸Ⓜ️

🎖*Power Of Homoeopathy*🎖

سرد موسم میں پیشاب کی زیادتی اور جیلسیمیم+کالی فاس

✍️🌐*تحریر۔ ڈاکٹر محسن چدھڑ*🌐

🌀👈اکٹر دیکھنے میں آتا ہے کہ اگست ستمبر سے لیکر فروری تک بارشوں کے موسم اور سخت سردی کے موسم میں مثانہ کی کمزوری کی وجہ سے پیشاب کی بار بار حاجت ہوتی ہے خاص طور پر بزرگ افراد اس مسلۂ سے بہت پریشان ہوتے ہیں کیونکہ سخت سرد موسم میں گرم بستر سے اُٹھ کر بار بار واش روم جانے سے اکثر بزرگ افراد کو ٹھنڈ لگ جاتی ہے
ایسے تمام افراد کو

*جیلسیمیم 1M*
*Gelsemium 1M*
*کالی فاس 1M*
*Kali Phos 1M*

کی ایک ایک ڈوز ہر پندرہ دن بعد دینے سے پیشاب کا بار بار آنا بہت حد تک ٹھیک ہو جاتا ہے

*🌀👈نوٹ*۔ اگر چھوٹے بچوں کو بستر پر پیشاب کرنے کی عادت ہے تو ان دونوں میڈیسنز کی پوٹینسی 200 کی ایک ایک ڈوز ہر چار دن بعد دیں

📚*میرا مقصد آسان ہومیوپیتھی*📚

مسعود کی Neurotex-E (Ginkgo Biloba گولیاں) دماغی افعال اور اعصابی تھکن کے لیے اچھی ہیں۔Nerutotex E (Ginkgo Biloba Tablet...
13/04/2022

مسعود کی Neurotex-E (Ginkgo Biloba گولیاں) دماغی افعال اور اعصابی تھکن کے لیے اچھی ہیں۔

Nerutotex E (Ginkgo Biloba Tablets) کو چکر آنا، سر درد اور افسردگی میں اشارہ کیا جاتا ہے۔
چہل قدمی کے دوران بچھڑے کے پٹھوں میں درد جیسے درد میں کمی۔
نیوروٹیکس ای گولیاں ٹنیٹس، ارتکاز میں خلل، اور بے حسی کے احساس کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔
اس کے علاوہ، بڑھاپے کی وجہ سے شریانوں کی گردش کی کمی کو بحال کریں۔

مسعود کی سپر مورنگا گولیاں اہم ملٹی وٹامنز اور معدنیات کا بہترین ذریعہ ہیں۔سارا دن قدرتی توانائی۔اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپو...
13/04/2022

مسعود کی سپر مورنگا گولیاں اہم ملٹی وٹامنز اور معدنیات کا بہترین ذریعہ ہیں۔

سارا دن قدرتی توانائی۔
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور۔
وزن کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
میٹابولزم کو بڑھاتا ہے۔
توجہ میں اضافہ کریں اور تناؤ کو کم کریں۔
خاندان کے لیے سپر سپلیمنٹ۔
مورنگا اولیفیرا غذائیت سے متعلق حقائق:

دودھ سے 4 گنا زیادہ کیلشیم (Ca)۔
کیلے سے 3 گنا زیادہ پوٹاشیم (k)۔
دہی سے 2 گنا زیادہ پروٹین۔
پالک سے 9 گنا زیادہ آئرن (Fe)۔
گاجر سے 4 گنا زیادہ وٹامن اے۔
جئی سے 4 گنا زیادہ فائبر۔
بادام سے 3 گنا زیادہ وٹامن ای۔
پیشکش: 120 گولیاں فی جار

✅افطاری میں سموسے، پکوڑے اور تلی ہوئی اشیاء کے کھانے سے مکمل پرہیز کریں آلو ایک واحد سبزی ہے جوہضم ہونے میں ایک گھنٹے سے...
03/04/2022

✅افطاری میں سموسے، پکوڑے اور تلی ہوئی اشیاء کے کھانے سے مکمل پرہیز کریں آلو ایک واحد سبزی ہے جوہضم ہونے میں ایک گھنٹے سے بھی ذیادہ وقت لیتے ہیں، اور ایک گھنٹے تک معدہ میں ہی پڑے رہتے ہیں،اس لیےَ معدہ اور دوسری بیماریوں میں مبتلا افراد آلو استعمال نا کریں، البتہ بچوں کیلیےَ آلو فایَدہ مند ہیں،بچوں کو بغیر بیسن کے آلو کے چپس بنا دیں، اور کوشش کریں کہ آپ افطاری میں کھجور اور مختلف قسم کے پھل استعمال کریں، گھر کی بنی فروٹ چاٹ و دہی بھلے بھی صحت سے بھر پور ہیں کھا سکتے ہیں
✅مشروبات میں لیموں کی سکنجین، املی و آلو بخارے کا شربت تو آپ کیلیےَ بہت ہی فایَدہ مند ہے، کسی اچھے ہربل سٹور سے ایک کلو املی اور ایک کلو آلو بخارا گھر لا کر رکھ لیں،ایک ماہ کیلیےَ کافی ہو گا، روزانہ صبح کے وقت ایک جگ پانی میں دس یا بارہ آلو بخارے ، کچھ مقدار املی ، تھوڑا سا کالا نمک پنک نمک اور شکر/چینی ڈال کر فریج میں رکھ دیں، افطار سے پہلے اچھی طرح مکس کریں اور پھر افطاری اسی شربت سے کریں، اپنے بچوں کو بھی پلایَے، یہ شربت آپ کے معدہ، جگر و گردوں کیلیےَ بہترین ٹانک ہے، اپنے بچوں کو اسی شربت کی عادت ڈالیں اور کولڈ ڈرنکس سے دور رکھیں، پودینے کا شربت منٹ مار گریٹا بھی استعمال کرسکتے ہیں، روح افزاء و جام شیریں وغیرہ میں بھی لیموں اور تخم بالنگا ڈال کر استعمال کر سکتے ہیں، تخم بالنگا میں دودھ سے زیادہ کیلشیم موجود ہوتا ہے ✅افطاری میں گیس والے مشروبات جیسے کولڈ ڈرنکس اور دودھ سوڈا وغیرہ سے پرہیز کریں یہ آپ کے گردوں اور معفہ پر برے اثرات پیدا کرتے ہیں، کسی قسم کا مشروب افطاری کے وقت ایک دو گلاس سے ذیادہ نا پیجیےَ تھوڑا کچھ کھا کر نماز کے بعد مزید پانی و شربت وغیرہ پی سکتے ہیں
✅کوشش کریں کہ یا تو صرف کھانا کھا لیں یا پھر صرف افطاری کرلیں، میرا اپنے گھر کا معمول بھی یہی ہے، افطاری کے وقت یا تو افطاری کی جاتی ہے یا کھجور اور مشروب پینے کے بعد نماز پڑھ کر کھانا کھا یا جاتا ہے، اس کے بعد سحری میں ہی کھانا کھایا جاتا ہے، اگر افطاری کے بعد بھی کھانا بہت ضروری ہے تو ہمیشہ نماز عشاء و تراویح سے پہلے کھا لیں بعد میں سونے سے پہلے کھانا ہر گز نا کھایَں
✅نماز تراویح کے بعد جلدی سونے کی عادت ڈالیں اور صبح جب سحری کے وقت اٹھیں تو فوری وضو کر کے دو رکعت تہجد کے ضرور ادا کریں،یہ قبولیت کا وقت ہوتا ہے اور ہم میں سے اکثر لوگ اس وقت کو ضایَع کر دیتے ہیں ، اس وقت اللہ سے جو مانگنا ہو مانگ لیں ضرور ملے گا، بیمار اپنے لیے شفاء مانگیں ان شاءاللہ پہلے سے اچھی صحت ملے گی، اور بے روزگار اپنے لیےَ رزق مانگیں، وہ آپ کیلیےَ وہاں سے اسباب پیدا کرے گا جہاں سے آپ نے کبھی سوچا بھی نا ہو گا،ان شاءاللہ اورپھر اللہ کا کلام پڑھتے ہوےَ باوضو رہ کر سحری کی تیاری کریں
✅اپنی دعاوں میں مجھے بھی یاد رکھیں.

03/04/2022

روزےکےدوران ہماراجسمانی ردعمل کیاہوتاہےاس بارےمیں کچھ دلچسپ معلومات

(پہلے دو روزے)
پہلےہی دن بلڈشگرلیول گرتاہےیعنی خون سےچینی کے مضراثرات کادرجہ کم ہوجاتاہے، دھڑکن سست ہوجاتی ہے اور بلڈپریشرکم ہوجاتا۔اعصاب جمع شدہ گلائ کوجن کو آزادکر دیتے ہیں جس کی وجہ سے جسمانی کمزوری کااحساس اجاگر ہوجاتا ہے۔ زہریلےمادوں کی صفائی کے پہلےمرحلہ میں نتیجتا سردرد۔ چکرآنا۔ منہ کابدبودار ہونا اورزبان پرموادکےجمع ہوتا ہے

(تیسرےسے7ویں روزے تک)
جسم کی چربی ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوتی ہےاورپہلےمرحلہ میں گلوکوزمیں تبدیل ہوجاتی ہے۔ بعض لوگوں کی جلدملائم اور چکنی ہوجاتی ہے۔جسم بھوک کا عادی ہوناشروع کرتاہےاور اس طرح سال بھر مصرف رہنےوالا نظام ہاضمہ رخصت مناتاہے جسکی اسےاشد ضرورت تھی۔خون کےسفید جرسومےاورقوت مدافعت میں اضافہ شروع ہوجاتا ہے۔ہوسکتا ہے روزیدارکے پھیپھڑوں میں معمولی تکلیف ہواسلئےکہ زہریلے مادوں کی صفائ کاعمل شروع ہوچکاہے۔انتڑیوں اورکولون کی مرمت کاکام شروع ہوجاتاہے۔ انتڑیوں کی دیواروں پرجمع مواد ڈھیلا ہوناشروع ہوجاتاہے۔

(8ویں سے15ویں روزے تک)آپ پہلےسےتوانامحسوس کرتے ہیں۔ دماغی طورپرچست اور ہلکا محسوس کرتےہیں۔ہوسکتا ہےپرانی چوٹ اورزخم محسوس ہوناشروع ہوں۔ اسلئےکہ اب آپکا جسم اپنےدفاع کیلئےپہلےسے زیادہ فعال اورمضبوط ہوچکا ہے۔ جسم اپنےمردہ یاکینسرشدہ سیل کوکھاناشروع کردیتاہےجسے عمومی حالات میں کیموتھراپی کےساتھ مارنےکی کوشش کیجاتی ہے۔ اسی وجہ سےخلیات سےپرانی تکالیف اور دردکااحساس نسبتا بڑھ جاتاہے۔اعصاب اور ٹانگوں میں تناؤاس عمل کاقدرتی نتیجہ ہوتاہے۔ یہ قوت مدافعت کےجاری عمل کی نشانی ہے۔روزانہ نمک کےغرارے اعصابی تناؤکابہترین علاج ہے ۔

(16ویں سے 30ویں روزے تک)
جسم پوری طرح بھوک پیاس برداشت کاعادی ہوچکا ہے۔ آپ خودکوچست۔چاک وچوبند محسوس کرتےہیں۔ان دنوں آپ کی زبان بالکل صاف اور سرخی مائل ہوجاتی ہے۔سانس میں بھی تازگی آجاتی ہے۔ جسم کے سارے زہریلےمادوں کاخاتمہ ہو چکاہے۔نظام ہاضمہ کی مرمت ہوچکی ہے،جسم سےفالتوچربی اورفاسد مادوں کااخراج ہوچکاہے۔بدن اپنی پوری طاقت کےساتھ اپنے فرائض اداکرناشروع کردیتاہے ۔ 20ویں روزےکےبعد دماغ اور یادداشت تیزہوجاتےہیں۔ توجہ اورسوچ کومرکوزکرنےکی صلاحیت بڑھ جاتی ہے،بلاشبہ بدن اور روح تیسرے عشرے کی برکات کوبھرپورانداز سےاداکرنے کےقابل ہوجاتاہے۔یہ توہوادنیاوی فائدہ،جوبیشک اللہ نے ہماری ہی بھلائ کیلئےہم پرفرض کیا۔ مگر دیکھئےرحمت الہی کاانداز کریمانہ کہ اسکے احکام ماننےسے دنیاکےساتھ ساتھ ہماری آخرت بھی سنوارنےکابہترین بندوبست کردیا ۔
سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم.... *اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے*... *القران*

31/03/2022
صحت کے 9مسائل ،پاؤں کے مساج سے فوری دورپیروں کا مساج پر سکون نیند کے لئے بہترین ہے۔ پیروں کے مساج سے پورے دن کی بھاگ دو...
12/03/2022

صحت کے 9مسائل ،پاؤں کے مساج سے فوری دور

پیروں کا مساج پر سکون نیند کے لئے بہترین ہے۔ پیروں کے مساج سے پورے دن کی بھاگ دوڑ سے ہونے والی تھکن اتر جاتی ہے اور بد قسمتی سے ہم میں سے زیادہ ترافراد پاؤں کی جانب توجہ نہیں دیتے۔ ترقی یافتہ ممالک میں فٹ مساج بہت مقبول ہے۔ رات کو سونے سے پہلے اگر پاؤں کا مساج کر لیا جائے تو یہ صحت کے لئے کتنا مفید ہے آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں:

1. رات کو سونے سے پہلے اگر پاؤں کا مساج کر لیا جائے تو جسم میں خون کی روانی متاثر نہیں ہوتی آکسیجن جسم کے تمام حصوں تک پہنچ جاتی ہے۔

2. پاؤں کا مساج پرسکون نیند کے لئے بہت ضروری ہے یہ ذہنی دباؤں، بے خوابی کو دور کر کے دماغ کو پر سکون کر دیتا ہے۔

3. زیادہ تر کھڑے ہو کر کام کرنے والے افراد یا حاملہ خواتین کے پاؤں میں سوجن ہو جانا ایک عام بات ہے۔ اگر سونے سے پہلے پاؤں کا مساج کر لیا جائے تو سوجن صبح تک ختم ہو جاتی ہے۔

4. پاؤں کے انگوٹھوں کے دونوں جانب اگر مساج کر لیا جائے تو یہ آپکی بھوک کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہو تاہے۔

5. اگر آپکے دانت میں تکلیف ہے تو پاؤں کی دوسری، تیسری اور چوتھی انگلیوں کے مساج سے دانت کے درد میں آرام پہنچتا ہے۔

6. کان میں درد ہونے کی صورت میں پاؤں کی چھوٹی انگلی کا مساج فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔

7. دن بھر کی تھکن کے بعد رات کو پاؤں کا مساج پورے جسم کی تھکن کو کم کر کے آرام پہنچاتا ہے۔

8. انگوٹھے کے نیچے والی جگہ کو دبایا جائے تو یہ تھارائیڈ گلینڈ کو میں آرام فراہم کرے گا ۔تھارائیڈ گلینڈ کی کارکردگی میں بہتری آنے سے آپ کے ذہنی تناؤ میں کمی آئے گی۔اگر آپ مسلسل تناؤ کا شکار ہیں تو اس جگہ کو ضرور دبائیں۔

9. اگر آپ ایڑھیوں کے درمیان والی جگہ کو دبائیں گے تو یہ جسم سے تمام زہریلے مادوں کو نکالنے میں بہت مدد دے گا۔ایسے افراد کو تمباکو نوشی کرتے ہیں انہیں اس جگہ دبانے سے کافی سکون ملتا ہے۔

پیدل چلنے کی حیرت انگیز فوائد
06/03/2022

پیدل چلنے کی حیرت انگیز فوائد

موٹاپے کے لیے، مسعود کی فائٹولاکا گولیاں دونوں جنسوں (عورت اور مرد) کے موٹاپے کے لیے اچھی ہیں۔، موٹاپے کی وجہ سے کولیسٹر...
28/02/2022

موٹاپے کے لیے، مسعود کی فائٹولاکا گولیاں دونوں جنسوں (عورت اور مرد) کے موٹاپے کے لیے اچھی ہیں۔، موٹاپے کی وجہ سے کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ کیلئے مفید ھیں

Address

Mohallah Ganj Sharif
Bahawalpur
63100

Telephone

+923156834567

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shams Homoeopathic Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Shams Homoeopathic Clinic:

Share

Category