04/07/2025
سربراہ وزیرِ اعلیٰ انسپکشن ٹیم کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خیرپورٹامیوالی کا دورہ
برگیڈئیر ریٹائرڈ علاؤالدین بابر 'چئرپرسن' وزیرِ اعلیٰ انسپکشن ٹیم نے ڈاکٹر ملک خالد چنر 'ضلعی ہیلتھ آفیسر' بہاولپور اور شاہد ملک 'اے سی' خیرپورٹامیوالی کے ہمراہ ایمرجنسی اور وارڈز کا معائنہ کیا. طبی، تشخیصی، ویکسینیشن اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا.
سربراہ وزیرِ اعلیٰ انسپکشن ٹیم نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں استفسار کیا. چئرپرسن، وزیرِ اعلیٰ انسپکشن ٹیم طبی سہولیات کی بہترین فراہمی پر ہسپتال و ضلعی انتظامیہ کی خدمات کو سراہا.
ڈاکٹر عتیق الرحمان 'ایم ایس' تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ ہسپتال میں دستیاب سہولیات اور جاری سرگرمیوں کے بارے میں بریفننگ دی.