18/05/2024
#انتباہ : ⚠️🚨☀️
🔴 ویدر والے کے پلیٹ فارم کے ذریعے ہم عوام تک یہ اہم اپڈیٹ پہنچاتے ہیں کہ پاکستان کے جنوب مشرق میں بننے والی سب ٹراپیکل رج کی وجہ سے اگلے 10 روز کے دوران ایک شدید گرمی کی لہر ملک بھر خصوصاً #سندھ اور #پنجاب کے میدانی علاقوں کو متاثر کرے گی جسکے زیر اثر درجہ حرارت معمول سے 5-9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہیں گے۔
🔴 تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں اس دوران درجہِ حرارت 49-51 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے اور چند ایک مقامات پر اس سے زیادہ بھی جاسکتا ہے۔ ممکنہ طور پر ملک کے مختلف علاقوں میں گرم ترین درجہِ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ جانے کا خطرہ ہے۔
🔴 اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں اس دوران درجہِ حرارت 40-43 ڈگری سینٹی گریڈ، پشاور میں 43-46 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ #لاہور، فیصل آباد اور اور گردونواح میں درجہِ حرارت 46-49 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے جبکہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں درجہِ حرارت 48-51 ڈگری سینٹی تک جاسکتے ہیں۔ جون کے پہلے ہفتے میں اس گرمی کی لہر میں کمی آئے گی۔
🔴 سندھ کے سب سے بڑے شہر #کراچی میں اس دوران درجہِ حرارت ملک کے باقی حصوں کے مقابلے بہتر رہیں گے تاہم گرمی کی لہر کے اثرات شہر پر بھی ظاہر ہوں گے اور اگلے 10 روز کے دوران شہر کا درجہ حرارت 36-39 ڈگری سینٹی کے درمیان رہے گا۔
:
🚨 1. باہر نکلنے سے گریز کریں**: جب ممکن ہو، دن کے سب سے گرم حصے میں باہر نہ نکلیں، خاص طور پر دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک۔
🚨 2. زیادہ پانی پییں**: اپنے جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے زیادہ پانی پییں۔ کیفین اور چائے سے پرہیز کریں کیونکہ یہ جسم کو ڈی ہائیڈریٹ کر سکتے ہیں۔
🚨 3. ہلکے اور ڈھیلے کپڑے پہنیں**: ہلکے رنگ کے، ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں جو پسینہ کو جذب کریں اور ہوا کو گزرنے دیں۔
🚨 4. پانی والے پھل اور سبزیاں کھائیں**: تربوز، کھیرے، اور دیگر پانی والے پھل اور سبزیاں کھائیں تاکہ جسم کو ٹھنڈا رکھا جا سکے۔
🚨 5. شیڈ اور پنکھے کا استعمال کریں**: جہاں تک ممکن ہو سایہ دار جگہوں پر رہیں اور پنکھے یا ایئر کنڈیشنر کا استعمال کریں۔
🚨 6. گیلا کپڑا استعمال کریں**: سر، گردن اور کلائی پر ٹھنڈے پانی کا گیلا کپڑا رکھیں۔
🚨 7. کار میں بچوں اور پالتو جانوروں کو نہ چھوڑیں**: کبھی بھی