
27/07/2025
🌿 کشمش — دل، دماغ، دانت اور مسوڑوں کے لیے قدرتی تحفہ!
کشمش ایک بہترین قدرتی غذا ہے جو صحت کا خزانہ اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔
یہ نہ صرف غذائیت سے بھرپور ہے بلکہ جسم کے کئی اہم نظاموں کو طاقت فراہم کرتی ہے۔
✅ دل کی طاقت:
کشمش دل کو مضبوط بناتی ہے اور خون کو صاف کرتی ہے۔ دل کی کمزوری دور کرنے کے لیے اگر ام کشمش کو رات بھر عرقِ گلاب میں بھگو کر شبنم میں رکھ دیں، صبح نہار منہ کشمش کھائیں اور باقی عرق نتھار کر پی لیں — دل کو خاص طاقت ملے گی۔
✅ دماغ کی تازگی:
یہ دماغ کو فرحت دیتی ہے اور جسمانی تھکن کم کرتی ہے۔
✅ قبض کشا:
کشمش قدرتی طور پر معدے کو فعال رکھتی ہے اور قبض کا بہترین علاج ہے۔
✅ دانتوں اور مسوڑوں کی صحت:
کشمش کھانے سے مسوڑے مضبوط ہوتے ہیں، ان میں سوزش اور امراض دور ہوتے ہیں اور دانت کیڑا لگنے سے محفوظ رہتے ہیں۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو دانتوں کو تحفظ دیتے ہیں۔
✅ کشمش صدیوں سے طبِ یونانی میں امراضِ قلب و دماغ، معدہ اور دانتوں کے لیے مفید تسلیم کی جاتی ہے۔
✨ سادہ طرزِ زندگی اپنائیں، دیسی غذاؤں سے جڑیں اور اپنی صحت کی حفاظت کریں۔
📍 خاندانی دواخانہ
ریاض کالونی، بالمقابل واپڈا گراؤنڈ، بہاولپور
📞 0301-7735650
🪴 طبِ یونانی بہترین طریقہ علاج ہے۔ صحت و علاج کے لیے خاندانی دواخانہ سے رابطہ کریں۔
تحریر: حکیم عبد الرحیم ہاشمی