Hakeem Noor MUhammad

Hakeem Noor MUhammad حکیم نور محمد پیرزادا گرین مارکیٹ ماڈل ٹاؤن سی بہاولپور

پنجیری۔۔۔۔۔۔ طاقت کا خزانہبادام ❣️اخروٹ❣️پستہکاجو❣️ مغز کدو❣️مغز تربوز❣️مغزخربوزہ❣️مغز خیارین❣️مغزکھیراگوند ببول❣️ کھوپر...
17/09/2025

پنجیری۔۔۔۔۔۔
طاقت کا خزانہ
بادام ❣️اخروٹ❣️پستہ
کاجو❣️ مغز کدو❣️مغز تربوز❣️مغزخربوزہ❣️
مغز خیارین❣️مغزکھیرا
گوند ببول❣️ کھوپرا ❣️
پھول مکھانے❣️دیسی گھی❣️شکر یا چینی❣️
انتہائی لذیذ اور صحت بخش کئی صدیوں سے انسان کے استعمال میں سے ہے۔ شادی بیاہ کے موقع پر دلہا دلہن کے لیے خصوصی طور تیار کی جاتی ہے اس کے پیچھے بزرگوں اور حکماء کی بہت سی دور اندیشی چھپی ہوئی ہے۔
حمل کے بعد زچہ کی کمزوری اور بچے کے لیے صحت مند دودھ کی افزائش کے لیے سمجھدار خواتین اسے اپنے استعمال میں رکھتی ہیں ۔ ❣️
اس کے علاؤہ عمر کے ہر حصے میں مرد بچے خواتین استعمال کر سکتے ہیں ۔ جان ہے تو جہان ہے۔
❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️الشفا علاج بالغذا و پنسار سٹور کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہہ فطری غذا و دوا کی افادیت معاشرے میں بتائی جاۓ اور اپنے مریضوں کو استعمال بھی کرائی جائیں اس لیے ہمارے سٹور پر تیار❣️ پنجیری❣️ ہر وقت دستیاب ہوتی ہے اس کے علاؤہ آپ گھر میں تیار کرنا چاہیے تو تمام میوہ جات صاف اور تازہ دستیاب ہیں ۔ پاکستان کے کسی بھی شہر سے منگوا سکتے ہیں ۔
حکیم نور محمد پیرزادہ
الشفاء علاج بالغذا حجامہ مرکز و پنسار سٹور ماڈل ٹاؤن بی فتح چوک بلمقابل بہاولپور ہومیو پیتھک کالج ۔ 03006832365/03464839300

بالوں کے امراض میں زلف کنڈل ہئیر آئل ڈائمنڈ۔ سلور ۔ گولڈ۔ کی افادیت بڑھانے کے لیے۔ استعمال کا خاص طریقہ۔ 🪙گرم پانی میں ت...
27/08/2025

بالوں کے امراض میں زلف کنڈل ہئیر آئل ڈائمنڈ۔ سلور ۔ گولڈ۔ کی افادیت بڑھانے کے لیے۔ استعمال کا خاص طریقہ۔ 🪙
گرم پانی میں تولیہ ڈبو کر نچوڑ لیں۔ پھر سر پے دس منٹ کے لیے باندھ لیں ۔ پھر سر کی جلد میں لکڑی کے کنگھے سے اچھی طرح مساج کریں ۔ پھر ہلکے پوروں کے ساتھ اپنے مزاج کے مطابق سلیکٹ کیا ہوا زلف کنڈل ۔ ڈائمنڈ۔ سلور یا گولڈ۔ لگائیں ۔ چار سے 24 گھنٹے کے بعد سر دھو سکتے ہیں ۔
یاد رکھیں۔تمام شیمپو کیمیکل سے تیار کیے جاتے ہیں ۔ ان سے سواۓ نقصان کے کوئی فائدہ حاصل نہی ہوتا۔
الشفا علاج بالغذا حجامہ مرکز و پنسار سٹور ماڈل ٹاؤن بی فتح چوک بہاولپور ۔03006832365/03464839300

20/08/2025

ماڈل ٹاؤن بی یا سی کی رہائشی فی میل حجامہ تھراپسٹ کے لیے پر کشش جاب موجود ہے۔
رابطہ ۔ الشفاء علاج بالغذا و حجامہ مرکز ماڈل ٹاؤن بی الفتح چوک بہاولپور 03006832365

20/08/2025
20/08/2025

واپسی شرمندگی نہیں، دانائی ہے.!

ایک جاپانی فلسفی نے کہا تھا
"اگر آپ کسی غلط ٹرین پر سوار ہو جائیں تو جتنی جلدی ممکن ہو قریبی اسٹیشن پر اُتر جائیں، کیونکہ جتنا وقت گزرے گا، واپسی کا سفر اتنا ہی مشکل اور تھکا دینے والا ہو گا۔"

پہلی بار جب یہ بات پڑھی تو ایک لمحے کے لیے چونک گیا۔ یوں لگا جیسے کسی نے کندھے پر ہاتھ رکھا ہو اور آہستہ سے کہا ہو، "بس کرو، اب اُتر جاؤ." یہ محض ٹرین کی بات نہیں، زندگی کی بھی ہے۔

ہم سب کبھی نہ کبھی ایسی "ٹرین" پر
سوار ہو جاتے ہیں جو ہمارے خواب ، مزاج یا مقصد کے خلاف ہوتی ہے۔ نوکری، رشتہ، رویہ، یا حتیٰ کہ کوئی عادت... لیکن ہم ضد، انا یا خوف کی وجہ سے اگلے اسٹیشن کا انتظار کرتے رہتے ہیں، دل کو سمجھاتے ہیں کہ شاید اگلا اسٹاپ بہتر ہو۔ لیکن دل تو جانتا ہے، یہ ٹرین ہی غلط ہے۔

" اب بھی وقت ہے جلدی اتر جاؤ ۔
ورنہ واپسی کا کرایہ تمہارے حوصلے، صحت اور خوابوں سے وصول کیا جائے گا۔" لوگ مذاق اڑائیں گے، پیٹھ پیچھے باتیں کریں گے مگر دل، دماغ، روح کا بوجھ اتر جائے گا.

اگر آپ بھی کسی ایسی "ٹرین" پر ہیں،
جو آپ کو اندر سے پشیمان کر رہی ہے، تو یقین جانیے، اُترنے میں کوئی شرمندگی نہیں۔ حماقت تو وہ ہے جو مسافر اپنی ضد میں کرتا ہے کہ چلنے دو، کچھ تو بدل جائے گا۔ لیکن جو چیز اندر سے بوسیدہ ہو، وہ منزل پر پہنچ کر بھی مظبوط نہیں ہو گی۔

اللہ ، آپ کو آسانیاں عطا فرمائے
یاد رکھیں واپسی شرمندگی نہیں، دانائی ہے۔

Address

Shop 18 Green Market Model Town C
Shahdara
63100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hakeem Noor MUhammad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram