Medical Information

Medical Information

Only medical students understand 😊
05/05/2024

Only medical students understand 😊

 1- ٹائیفائڈ کے جو عام طور پہ ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں (Typhidot, WIDAL test) اِن کی اب کوئی خاص اہمیت نہیں ۔ یہ ٹیسٹ ایک تن...
07/06/2023


1- ٹائیفائڈ کے جو عام طور پہ ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں (Typhidot, WIDAL test) اِن کی اب کوئی خاص اہمیت نہیں ۔
یہ ٹیسٹ ایک تندرست بچے میں بھی پازیٹو آ سکتے ہیں اور ایسا بچہ جِسے ٹائیفائڈ بخار ہو ، اُس میں نارمل بھی آسکتے ہیں۔

2-ٹائیفائیڈ کی تشخیص علامات اور ڈاکٹر کے طِبی معائنہ سے ہوتی ہے ،

3- بلڈ کلچر (Blood Culture) واحد ٹیسٹ ہے جو ٹائیفائیڈ کی تشخیص میں معاون ہو تا ہے ۔

لِہذا ، اپنے بچوں کا معائنہ ہمیشہ مستند چائلڈ سپیشلسٹ سے کروائیں، اور غیر ضروری ٹیسٹوں پہ اپنا پیسہ اور وقت
برباد مت کریں-


Medical Information

30/03/2021

حیض کے مسائل اور الیکٹروہومیو پیتھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

07 - 02 - 2019

حیض کے مسائل یا بے قاعدہ ماہواری مختلف صورتوں میں واقع ہو سکتے ہیں۔ یہ دنیا بھر کی عورتوں کے ساتھ ساتھ پاکستان اور برصغیر میں بھی ایک عام شکایت ہے۔

حیض (جسے ماہواری بھی کہا جاتا ہے) اس عمل کا نام ہے جس میں عورتوں کو بلوغت سے لے کر اختتام حیض تک مہینے میں ایک دفعہ خون آتا ہے۔ عام طور پر حیض 3-5 دن تک جاری رہتے ہیں اور اس میں 30-40 ملی لیٹر (ml) خون ضائع ہوتا ہے۔ بچہ دانی کی اندورنی پرت بھی حیض کے خون کے ساتھ خارج ہو جاتی ہے۔

ایک حیض کے شروع سے لے کر اگلے حیض کے شروع ہونے کے دورانیہ کو حیض کا ایک چکر کہا جاتا ہے۔ عام طور پر ماہواری کا ایک چکر 28 دن پر مشتمل ہوتا ہے البتہ چند دن آگے پیچھے ہونے کو باقائدہ ہی سمجھا جاتا ہے۔ ماہواری کے چکر کے دوران جسم میں ہارمونز (Hormones) کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے بہت سی تبدیلیاں وقوع پزیر ہوتی ہیں۔ یہ چکر ہر ماہ دہرایا جاتا ہے۔
حیض کے چکر کے دوران ایک ہارمون ایسٹروجن (Estrogen) میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایسٹروجن ہڈیوں کو مظبوط بنانے میں مددگار ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، ایسٹروجن ہارمون عورتوں کو حمل کیلئے تیار کرتا ہے۔

حیض کے کچھ مسائل مندرجہ ذیل ہیں:

1- ماہواری کا نہ آنا (Amenorrhea)

بہت سی خواتین کو ماہوری نہ آنے کی شکایت ہوتی ہے۔ یہ بنیادی یا ثانوی ہو سکتی ہے۔ ماہواری شروع ہونے کی عمر 10-17 سال ہوتی ہے۔ اگر کسی لڑکی کو 17 سال کی عمر تک ماہواری نہ آئے تو اسے ماہواری کی بنیادی عدم موجودگی (Amenorrhea) کہا جاتا ہے۔ اگر عورت کو کم از کم تین ماہ ماہواری نہ آئے تو اسے ماہواری کی ثانوی عدم موجودگی کہا جاتا ہے۔

2 - تکلیف دہ ماہواری (Dysmenorrhea)

اس میں ماہواری کے دوران تکلیف ہوتی ہے۔ یہ پاکستان کی خواتین کی ایک عام شکایت ہے۔
حیض کے دوران معمول کے علاوہ خون بہنا (Abnormal uterine bleeding)
دو ماہواریوں کے درمیان یا ماہوری کے علاوہ خون آنے کو غیر معمولی ماہواری کہا جاتا ہے۔

3 - حیض کے دوران بہت زیادہ خون بہنا (Menorrhagia)

اس میں خون معمول سے زیادہ آتا ہے اور یہ بنیادی یا ثانوی نوعیت کی ہو سکتی ہے۔ بنیادی حیض کی زیادتی کی کوئی اورگینک پتھالوجی (Organic pathology) نہیں ہوتی البتہ ثانوی حیض کی زیادتی کے پیچھے کوئی اورگینک پتھالوجی ہو سکتی ہے مثلاً بچہ دانی میں کوئی نقصان نہ پہنچانے والی رسولی۔ اسے فبرائڈ (Fibroid) کہا جاتا ہے۔ فبرائڈ بچے پیدا کرنے والی عمر کی پاکستانی اور دوسرے ملکوں کی عورتوں میں ہوتی ہے۔ خون میں فولاد کی کمی کی وجہ سے بھی بہت زیادہ خون آنے کی شکایت ہو سکتی ہے۔ اکثر مریض اس شکایت کے ساتھ کلینک کا رخ کرتے ہیں۔

4 - حیض کے دوران کم خون آنا (Oligomenorrhea)

اس سے مراد حیض میں خون کا کم آنا ہے۔

حیض کی ابتدأ اور اختتام (Menarche and Menopause)

Menarche حیض کی ابتدأ کو
کہا جاتا ہے جب عورت کو پہلی دفعہ حیض آتا ہے اور Menopause اس دور کو کہا جاتا ہے جب عورت کو اچانک یا آہستہ آہستہ حیض آنا بند ہو جاتا ہے

حیض کی بے قاعدگی کی نشانیاں اور علامات درج ذیل ہیں۔

1 ۔ زیادہ حیض آنے کے دوران زیادہ خون بہ جانے کی وجہ سے معمول زندگی میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں جیسا کی سینیٹری (Sanitary) تولیہ کا استعمال اور دیگر علامات۔

2 ۔ عورتوں کا رنگ غیر معمولی طور پر پیلا پڑ سکتا ہے۔ اس کی وجہ زیادہ خون ضائع ہونے کی وجہ سے خون کی کمی اور خون میں سرخ خلیات کی کمی ہے۔

3 ۔ اپھارہ یا پیٹ میں گیس

4 ۔ تھکان اور سستی محسوس ہونا

5 ۔ متلی اور قے

6 ۔ بھوک کا نہ لگنا

7 ۔ Dysmonorrhea کے دوران پیٹ میں درد اور حیض کے دوران درد

8 ۔ کمر اور جسم کے دوسرے اعضأ میں درد

9 ۔ مزاج میں اتار چڑھاؤ

10 ۔ درد شقیقہ

11 ۔ چڑچڑاپن

12 ۔ بستر کی چادروں کا گیلا ہو جانا اور جما ہوا خون

تشخیص :

تشخیص کیلئے مریض کا طبی پس منظر دیکھنا ضروری ہے۔ اس میں شامل ہیں: ماہواری کا وقت، تعداد، ماہواری کی نوعیت اور ماہواریوں کے درمیان غیر معمولی خون کا بہنا۔

وجوہات :

حیض کے مسائل بغیر کسی خاص وجہ کے بھی ہو سکتے ہیں لیکن عام طور پر اس کے پیچھے کوئی خاص طبی وجہ موجود ہوتی ہے۔ بلوغت کے فوراً بعد اور Menopause سے پہلے حیض میں بے قاعدگی کی شکایت ہو سکتی ہے۔
1 ۔ حیض کی بے قاعدگی کی سب سے بڑی وجہ ہارمونز (Hormones) میں عدم توازن ہے۔ یہ عدم توازن پیدائش سے بھی ہو سکتا ہے اور بعد میں بھی پیدا ہو سکتا ہے۔

2 ۔ کچھ مریضوں میں طرز زندگی کی وجہ سے بھی ہارمونز میں عدم توازن پیدا ہو سکتا ہے۔ مثلاً وزن کا بہت زیادہ کم ہونا، وزن میں اضافہ ہونا، سخت ورزش یا ذھنی دباؤ۔

3 - مانع حمل ادویات یا آلات کا استعمال بھی ماہواری کو متاثر کر سکتا ہے۔ عورتیں مانع حمل ادویات، انجکشن (Injection) ، یا جلد کے نیچے لگانے والے امپلانٹس (Implants) کا استعمال کرتی ہیں۔ کچھ خواتین بچہ دانی یا بچہ دانی کی نالی میں آلات لگواتی ہیں جو ان کو حمل ہونے سے روکتے ہیں۔ یہ رحم کے اندر لگنے والے مانع حمل نظام کہلاتے ہیں اور ہارمونل یا کیمیائی ہو سکتے ہیں۔ یہ طریقے ہارمونز میں عدم توازن پیدا کر سکتے ہیں اور اس سے ماہواری کا چکر متاثر ہو سکتا ہے۔ یہ مخصوص ہارمونز چھوڑتے ہیں جو کہ ماہواری کے پورے چکر کو متاثر کرنے کی اہم وجہ ہیں۔ اس سے عورت کی ماہواری بند ہو سکتی ہے، اس میں درد ہو سکتی ہے یا ماہواری میں زیادتی ہو سکتی ہے۔

4 ۔ گائناکولوجی (Gynecology) کے مسائل مثلاً اسقاط حمل (حمل کا ضائع ہونا) اور گائناکولوجی کی کوئی سرجری بھی حیض کے مسائل کی وجہ بن سکتی ہے۔

5 - مختلف بیماریاں بھی ماہواری میں بے قاعدگی کی وجہ بن سکتی ہیں مثلاً Polycystic ovarian syndrome (PCOS) جس میں بیضہ دانی میں چھوٹی چھوٹی تھیلیاں بن جاتی ہیں۔ PCOS میں یا تو ماہواری بالکل نہیں آتی یا بہت کم آتی ہے (Oligomenorrhea) اور انڈے بننا بند ہو جاتے ہیں۔ PCOS کے علاوہ تھائرائڈ (Thyroid) کے مسائل بھی ماہواری میں بے قاعدگی پیدا کر سکتے ہیں۔

6 ۔ اگر ماہواری میں بندش ہو تو سب سے پہلے یقین کر لینا چاہیے کہ حمل تو نہیں ٹھہر گیا، کیونکہ ثانوی Amenorrhea کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے۔ اگر خون نہ آنے کے ساتھ ساتھ درد بھی ہو تو یہ حمل کے ضایع ہونے اور Ectopic pregnancy یعنی حمل کی مناسب جگہ سے باہر حمل ٹھہرنے کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔

7 ۔ ماہواری کے دوران درد (Dysmenorrhea) کسی بیماری مثلاً Endometriosis کی وجہ سے بھی وہ سکتا ہے۔

تشخیص عموماً طبی شواہد اور پس منظر کی بنیا د پر کی جاتی ہے۔ تاہم کچھ بنیادی ٹیسٹ بھی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ مثلاً

1 ۔ خون کا مکمل ٹیسٹ (Complete blood count) ۔ اس سے زیادہ ماہواری کی وجہ سے خون کی کمی کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔

2 ۔ خون کا جماؤ

3 ۔ خون کی گروپنگ (Grouping)

4 ۔ حمل کا ٹسٹ

5 ۔ پیشاب کا (D/R)

الیکٹروہومیو میڈیسن سی۔1 اور اے۔1 پہلی طاقت میں اس مسلہ کی بہترین میڈیسن ھے مگر مکمل نسخہ اس طریقہ سے دیگر عوارضات کے مطابق تیزی سے کام کرے گا

C1 1x
A1 1x
C8 30x

مندرجہ بالا نسخہ پہلے مہینہ سے مرض کی کافی پیچیدگیاں ختم کردیا ہے اور مزید کچھ عرصہ استعمال سے مرض کا مستقل بنیاد پر خاتمہ ہوجاتا ہے۔
شفا منجانب اللہ ہے

For Medical students  Medical Information
02/03/2021

For Medical students


Medical Information

اپ پورا منہ شیشے کے سامنے کھول کر دیکھے تو حلق نظر آتا ہے. انگریزی میں اسکو uvula کہتے ہے. گوشت کے اس عجیب لٹکتے لوہتھڑے...
02/03/2021

اپ پورا منہ شیشے کے سامنے کھول کر دیکھے تو حلق نظر آتا ہے. انگریزی میں اسکو uvula کہتے ہے. گوشت کے اس عجیب لٹکتے لوہتھڑے کو سمجنے میں سائنس نے بہت عرصہ لیا.اسکا کام یہ ہے جب ہم کھانا کھاتے ہے تو نگلتے وقت یہ اوپر اٹھ کر سانس کی نالی nasal cavity کو بند کر دیتا ہے.خوراک کے جانے کے بعد یہ کھل جاتا ہے.اگر اس خوراک کا کوئی بڑا ذرہ اس نالی میں چلا جائے تو سانس بند ہو جائے گی.پھر بھی کبھی کچھ ذرات چلے جائے تو پیھپڑے ہوا کا تیز پریشر بنا کر باہر نکال دیتے ہے.جسے ہم چھینک کہتے ہے. اور اسی نظام اور امکانی خطرے سے بچاؤ پر ہم الحمدللہ کہتے ہے یعنی ہر قسم کی تعریف الله کے لیے ہے.
Medical Information

 .             Medical Information
11/02/2021

. Medical Information





      Medical Information
05/02/2021








Medical Information

     Medical Information
05/02/2021






Medical Information

Free TimeMedical Information
05/02/2021

Free Time
Medical Information

    ..Medical Information
31/01/2021




..
Medical Information

Identity this urine ?
16/12/2020

Identity this urine ?

Address

Hasilpur
Bahawalpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Medical Information posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Medical Information:

Share

Category