Herbal Care

Herbal Care Herbs have played a major part in medicine for thousands of years. Herbs are widely used today, in teas, vitamins and natural supplements.

Rich in minerals (Minerals Master piece)   , , ,
10/09/2021

Rich in minerals (Minerals Master piece) , , ,

11/08/2021

, , , , , ,

 , , , ,  Take 3 to 4 daily with 1 Spoon of Almond Powder then you feel healthy💪💪💪💪
09/08/2021

, , , , Take 3 to 4 daily with 1 Spoon of Almond Powder then you feel healthy💪💪💪💪

اسلام علیکم   Leach therapy  آپ دوستوں کیلئے چُن چُن کر موتی لاتا ھوں،  تاکہ عوام الناس کی خدمت ھوسکے جونک کے بارے میں ک...
06/08/2021

اسلام علیکم Leach therapy
آپ دوستوں کیلئے چُن چُن کر موتی لاتا ھوں،
تاکہ عوام الناس کی خدمت ھوسکے جونک کے
بارے میں کچھ لوگ تو بلکل ناعلم ھیں
گئی گزری جونک کو علاج کیلئے دوبارہ متعارف
کروارھا ھوں،
تاکہ آپ احباب اسکی افادیت سمجھ سکیں اور
بے اختیار
سبحان اللہ کہہ سکیں.
(کوئی بھی چیز نکمی نہیں قدرت کے کار خانے میں)

جونکیں لگوائیں آرام پائیں

جونک کتنی کارآمد چیز ہے:

زیادہ عرصہ نہیں گزرا جب گلی میں ایک عورت کی
آواز آتی تھی
”جونکیں لگواﺅ جونکیں“
اس عورت کے پاس مٹی کی ڈولی ہوتی تھی جس
میں پانی ہوتا تھا اور پانی میں موٹی موٹی
جونکیں تیر رہی ہوتی تھیں۔
ایسی عورتیں شہروں اور قصبوں میں گھومتی
پھرتی اور صدائیں لگاتی تھیں اور دیہات میں
بھی آج کل جونکیں لگوانے والی کوئی عورت
شاید نظر آتی ہو گی
جونک پانی کا ایک کیڑا ہے جو آدمی کے انگوٹھے
جتنا لمبا اور انگوٹھے جتنا ہی موٹا ہوتا ہے۔
یہ گول ہوتا ہے۔ آگے اور پیچھے سے نوکدار۔
اس کا رنگ گہرا سرخ یا سیاہی مائل سرخ ہوتا ہے۔
یہ جانوروں اور انسانوں کا خون چوستا ہے۔
خون ہی اس کی غذا ہے۔
دیہات میں بھینسیں رکے ہوئے گدلے پانی کے
جوہڑ میں بیٹھ جاتی ہیں۔
وہ باہر آتی ہیں تو کسی نہ کسی بھینس کے
جسم کے کسی حصے پر ایک جونک چپکی
ہوئی ہوتی ہے۔
یہ بڑے مزے سے خون چوس رہی ہوتی ہے۔
اسے الگ کرنا خاصا مشکل ہوتا ہے۔
یہ ہاتھ سے کھینچ کر نہیں اتاری جا سکتی۔
اس کا پیٹ بھر جاتا ہے تو خود ہی
الگ ہو جاتی ہے۔
ورنہ جلتی ہوئی دیا سلائی اس کے جسم کے
ساتھ لگاﺅ تو الگ ہوتی ہے۔
آج سے پچاس سال پہلے تک یہ جونکیں لوگ
اپنے جسم کے ساتھ خود لگوایا کرتے تھے۔
یعنی انہیں اپنا خون پلایا کرتے تھے۔
جونکیں لگانا ذریعہ علاج تھا۔ چونکہ عورتیں
بھی جونکیں لگواتی تھیں اس لئے یہ کام
عورتیں کیا کرتی تھیں۔
یہ عورتوں کا پیشہ تھا‘
ڈولی میں بہت سی جونکیں اٹھائے پھرتیں
اور صدا لگاتی تھیں جونکیں لگواﺅ۔
مریض یا مریضہ کی کسی رگ پر یہ عورتیں
ایک جونک کا منہ رکھ دیتیں اور جونک خون
چوسنا شروع کر دیتی تھی اور بہت دیر تک
خون چوستی رہتی تھی۔

زیادہ وہ لوگ جونکیں لگواتے تھے جنہیں جسم
پر خارش ہوتی رہتی تھی یا پھوڑے پھنسیاں
نکلتے رہتے تھے۔
جونکیں فاسد خون چوس لیتی ہیں۔
سردرد‘ جوڑوں میں درد اور دو چار اور امراض
کے علاج کےلئے خون جونکوں کو پلا دیا جاتا تھا
تین ساڑھے تین سو سال پہلے تک ترقی یافتہ
ملکوں میں بھی مریض جونکیں لگوایا کرتے تھے۔
اسے ہائی بلڈ پریشر کا تیر بہدف علاج سمجھا
جاتا تھا ۔
اب جبکہ میڈیکل سائنس معجزے دکھانے لگی
ہے‘ جونکیں پھر واپس آ گئی ہیں۔
یہ کسی پسماندہ ملک میں واپس نہیں آئیں
بلکہ امریکہ‘ فرانس اور برطانیہ میں واپس
آئی ہیں۔
انہیں میڈیکل سائنس میں واپس لانے والوں
میں امریکہ کا ایک بائیالوجسٹ رائے سائر ہے۔
اس نے برطانیہ میں جونکوں کا ایک فارم بنا
رکھا ہے۔
وہ دوسرے ملکوں کے ہسپتالوں اور ریسرچ
لیبارٹریوں کو جونکیں سپلائی کرتا ہے۔
اس بائیالوجسٹ نے اور ان ڈاکٹروں نے بھی
جنہوں نے جونکوں کو گذشتہ تین برسوں سے
علاج معالجے میں قدیم دور کی طرح استعمال
کرنا شروع کر دیا ہے۔
تحقیقات اور تجربات کے بعد بتایا ہے کہ جونک
کتنی کارآمد چیز ہے۔
انہوں نے جونک کے ایک نئے استعمال کا تجربہ
کیا ہے۔
ہاتھ یا پاﺅں کی انگلی ‘ ناک یا کان جسم سے
کٹ کر الگ ہو جائے تو اسے جسم کے ساتھ
جوڑ دیتے ہیں یہ کام مائیکرو سرجری سے
ہوتا ہے۔
جب کٹا ہوا عضو جسم کے ساتھ جوڑا جاتا
ہے تو اس کی باریک نسوں میں خون آجاتا ہے۔
یکلخت خون آجانے سے رگوں میں اکٹھا ہو
جاتا ہے۔
اس کے نتیجے میں سرجری ناکام ہو جاتی ہے۔
اس کا علاج اب یہ کیا جا رہا ہے کہ جوڑ کے
قریب ایک دو جونکیں لگا دی جاتی ہیں جو
خون چوس کر خون کا دباﺅ یا بہاﺅ کنٹرول
کرلیتی ہیں چند دنوں میں مریض کے خون
کا دباﺅ نارمل ہو جاتا ہے۔
یہ Blood Clotting ایک بیماری ہے۔
جس میں کہیں خون جم جاتا ہے ۔
اسے آپریشن سے نکال کر خون کا راستہ صاف
کیا جاتا ہے۔
ڈاکٹروں نے آپریشن کی بجائے جونکیں استعمال
کرنی شروع کر دی ہیں۔
جسم میں جہاں کہیں خون جم جاتا ہے۔
وہاں ایک دو جونکیں لگا دی جاتی ہیں جو خون
چوسنے لگتی ہیں وہ رکا ہوا خون پی لیتی ہیں۔
جونک کو جب جسم سے ہٹایا جاتا ہے تو خون
بہنے لگتا ہے۔ اس سے خون کی رکاوٹ مکمل
طور پر ختم ہو نے میں مدد ملتی ہے۔
عجیب بات ہے کہ انسان ذرا سا بھی درد
محسوس نہیں کرتا۔ ڈاکٹروں نے تحقیقات کے
بعد کہا ہے کہ جونک کے منہ سے ایسا مواد نکلتا
ہے جو انسان کے جسم کی اس جگہ کو سن اور
بے حس کر دیتا ہے جہاں وہ منہ ڈالتی ہے۔
دل کے بعض امراض میں بھی جونک نہایت
مفید کام کررہی ہے۔ دل کو خون سپلائی کرنے
والی نالیوں میں خون کو رواں کرنے میں جونک
کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
جونک کے منہ سے جو مادہ خارج ہوتا رہتا ہے
وہ خون کی روانی میں ممدو معاون ثابت ہوتا ہے۔
رائے سائر کہتا ہے کہ Cardiovascular مرض
میں جونک اتنی مفید ہے جتنی اینٹی بائیوٹک
دوائی انفیکشن کےلئے۔
رائے سائر نے بتایا کہ دنیا میں جونکوں کی بہت
سی قسمیں ہیں۔
ایک جونک ایک وقت میں ایک سو پچاس کے
لگ بھگ بچے پیدا کرتی ہے۔
چھ مہینوں میں بچے پوری جونکیں بن جاتے ہیں۔
ایک جونک بیس منٹ تک خون چوستی رہتی ہے۔
بیس منٹوں میں وہ ایک اونس خون چوس لیتی
ہے یعنی اپنے وزن سے پانچ گنا زیادہ وزنی خون
اپنے اندر ڈال لیتی ہے۔
پھر وہ پورا ایک سال نہ خون چوستی ہے نہ
کچھ اور کھاتی پیتی ہے۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ جو جونک ایک بار کسی
انسان کو لگائی جاتی ہے وہ اگر پیٹ بھر لے تو
ایک سال کےلئے بیکار ہو جاتی ہے۔
اسے الگ پانی میں چھوڑ دیا جاتا ہے اور بھوکی
جونکوں کو استعمال کیا جاتا ہے۔
ابھی جونکوں پر تجربے ہو رہے ہیں اور کئی
امراض کےلئے ان کے فوائد دریافت ہو رہے ہیں۔
وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ اب جونکیں واپس
جانے کےلئے نہیں آئیں۔

06/08/2021

Welcome to Herbal Care

05/07/2021

Respected audience please review the post and get health tips

سیب کے پھولوں کا شہد.یہ شہد پاکستان کا سب سے کم ملنے والا شہد ہے کیونکہ سیب کے پھولوں کا دورانیہ بہت کم ہوتا ہے.ایپل بلا...
05/07/2021

سیب کے پھولوں کا شہد.

یہ شہد پاکستان کا سب سے کم ملنے والا شہد ہے کیونکہ سیب کے پھولوں کا دورانیہ بہت کم ہوتا ہے.

ایپل بلاسم کے خصوصیات.

چونکہ یہ شہد صرف ایک ہی پھول کا ہے، اس وجہ سے یہ بہت سے خصوصیات کا حامل ہے.

1. یہ سانس کے مسائل میں بہت مفید ہے.
2. یہ معدے کے مسائل بہت حد تک کم کرتا ہے.

3. اگر چہرے پر دانے ہوں تو یہ شہد لگانے سے چہرہ کافی حد تک صاف اور ملائم ہو جاتا ہے.
4. یہ شہد خارش اور چنبل میں بھی مفید ہے.

5. اس شہد میں بیکٹیریا کو ختم کرنے کی صلاحیت بھی موجود یے. اس وجہ سے کسی بھی بیکٹیریا کی بیماری سے جلد نجات ممکن بن جاتا ہے.

6. قوت مدافعت بڑھاتا ہے.
7. یہ شہد جسمانی کمزوری دور کرنے میں بہت اعلیٰ ہے. اگر کوئی جلد ہی تھکاوٹ کا شکار ہوتا ہے تو اس شہد سے بڑھ کر کوئی تریاق نہیں. یہ شہد باڈی بلڈرز حضرات کے مسلز کو بڑھانے اور سٹیمنا زیادہ کرنے میں اعلیٰ ہے.

8. اس شہد میں Vitamin B, C, potassium, magnesium, calcium, phosphorus, iron, zinc وغیرہ شامل ہیں جو جسم کو توانائی دینے کے ساتھ ساتھ خون کی کمی کو بھی دور کرتا ہے.

27/05/2021

پیریڈز/ماہواری کی بندش کیوں ہوتی ہے؟
عورت کی جنسی خواہشات کم کیوں ہو جاتی ہیں؟

سب سے پہلے خواتین کے لیے یہ سمجھنا بے حد ضروری ہے کہ ہر عورت ایک جیسی نہیں ہوتی ہر عورت کے ہارمونز کا لیول الگ ہوتا ہے کام کرنے کا طریقہ صحت وغیرہ کی صورتحال الگ ہے لہزا اس لیے کوئی فکس پیٹرن نہیں ہوتا کہ ہر عورت کو دوسری عورتوں کی طرح پیریڈز مخصوص وقفے میں ہی آئیں گے۔

نارمل پیریڈز کی علامات کیا ہیں؟

ایک صحت مند عورت کو پیریڈز21دن سے لے کر35دن کے دوران کبھی بھی آ سکتے ہیں لیکن ہمارے ہاں خواتین 20دن کی ایوریج لے کر چلتی ہیں کہ انہیں 28دن میں پیریڈز آ جاتے ہیں لیکن ایسا ضروری نہیں کہ اٹھائیسویں دن سب عورتوں کو پیریڈز آ جائیں صحت مند عورت کو پیریڈز28دن سے 7دن پہلے یا 7دن بعد تک کبھی بھی
آ سکتے ہیں اسی لیے اگر21دن سے لے کر 35دن تک یا اس کے درمیان اگر پیریڈز آ رہے ہیں تو یہ بالکل نارمل ہے اس کے علاوہ پیریڈز میں جو بلیڈنگ ہوتی ہے اس کا دورانیہ 2سے8دن تک ہو سکتا ہے اگر 2 دن سے کم یا 8 دن سے زیادہ بلیڈنگ ہو رہی ہے تو پھر مسلہ ہو سکتا ہے بلیڈنگ بہت کم بھی نہیں ہونی چاہئے کہ بالکل ہی دھبہ سا لگے اور اس قدر زیادہ بھی ہو کہ آپ کو بار بار کپڑے تبدیل کرنے کی ضرورت پڑے پیریڈز کے ایام میں ہلکا پھلکا درد ہونا نارمل ہے
اگر میڈیسن سے درد میں کمی محسوس ہوتی ہے تو بھی نارمل ہے اگر حد سے زیادہ درد محسوس ہو رہا ہے آپ کوئی کام بھی نہیں کر سکتیں تو پھر یہ اب نارمل ہے لیکن اگر آپ کا کام کاج متاثر نہیں ہو رہا مینٹل سٹریس نہیں ہو رہی تو فکر کی بات نہیں مزید اگر 1یا2ٹیبلٹس لینی پڑ رہی ہیں تو بھی پریشانی کی بات نہیں ہے

ارریگولر یا اب نارمل پیریڈز کی علامات کیا ہیں؟

اگر آپ کی پیریڈز سائیکل جو پہلے تھی چاہے 28 30 35 یا کسی بھی دن کی تھی وہ شارٹ یعنی اس کا دورانیہ کم ہو گیا ہے یا پیریڈز ڈیٹ سے بھی پہلے /جلدی آ رہے ہوں اس کے علاوہ بلیڈنگ فلو بہت زیادہ یا بہت کم ہو گیا ہو صرف دھبے لگ رہے ہوں تو ان علامات کا مطلب ہے کہ پیریڈز ارریگولر ہیں۔

عورت کے پیریڈز کو کونسے ہارمونز ریگولر رکھتے ہیں؟

عورت کے پیریڈز کو ریگولر رکھنے میں سب سے اہم کردار اسٹریجن اور پروجیسٹرون ہارمونز کا ہے اگر ان ہارمونز کا لیول اوپر یا نیچے ہو گیا ہو تو پیریڈز میں تبدیلی ہو سکتی ہے اگر نئی بالغ ہونے والی لڑکی کو پہلی بار پیریڈز آ رہے ہیں تو شروع کے 2سے 3سال پیریڈز میں irregularity رہ سکتی ہے یا پھر اگر عور ت کی زیادہ عمرہو گئی ہے تو عورت میں perimenopause چلی جاتی ہے پیریڈز آنا بالکل بند ہو جاتے ہیں اور اس وقت بھی یہ مسلہ ہو سکتا ہے اس کے علاوہ عام مسلہ آج کل سٹریس ہے جس وجہ سے عورت کے مزاج میں چڑچڑا پن پیدا ہو جاتا ہے اور عورتیں جذباتی ہو جاتی ہیں ایسے حالات میں عورت کو جنسی خواہش بالکل ہی نہیں ہوتی یا کم ہوتی ہے مرد حضرات سے گزارش ہے کہ وہ ایسی حالت میں عورت کے ساتھ نرم لہجہ استعمال کریں کیونکہ اس کنڈیشن میں عدم برداشت عام سی بات بن جاتی ہے اگر عورت زیادہ اور تھکا دینے والی ورزش کرتی ہو تو ایسی صورت میں بھی ہارمونز ان بیلنس ہو سکتے ہیں اگر وزن میں تبدیلی آئی ہو جیسے وزن بڑھ گیا ہے یا کم ہو گیا ہے تو بھی یہ مسلہ درپیش ہو سکتا ہے جس ماہ میں پیریڈز ارریگولر کا مسلہ آیا ہو تو دیکھنا چاہیے کہ اس ماہ میں عورت کو کوئی بیماری تو نہیں ہوئی جس کے لیے اس نے میڈیسن استعمال کی ہوں کیونکہ بیماری کی وجہ یا میڈیسن کے سائڈ ایفیکٹس سے بھی ایسا ممکن ہے سٹریس کی صورت میں اینٹی ڈپریشن میڈیسن کا استعمال خون یا کیلشیم کی کمی Polycystic o***y syndrome کی کیفیت سے بھی پیریڈز گڑ بڑھ ہو سکتے ہیں دودھ پلانے والی ماؤں کا پرولیکٹن کم ہو سکتا ہے چہرے پر غیر ضروری بال بھی آ سکتے ہیں لیکن یہ کوئی بیماری نہیں بلکہ Polycystic o***y syndromeایک کیفیت ہے جس سے با آسانی چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر کے پاس کب جانا چاہیے؟

اگر سال میں 3سے زیادہ پیریڈز مس ہوتے ہوں 21دن سے پہلے یعنی وقت سے پہلے پیریڈز آ رہے ہوں یا 35دن کے بعد تاخیر سے آ رہے ہوں 7دن سے زیادہ یا 2 دن سے کم بلیڈنگ ہو رہی ہو بلیڈنگ زیادہ یا بالکل بھی کم ہو دھبہ لگ رہا ہو پیریڈز کے ٹائم پر زیادہ درد ہو رہا ہے جو ٹیبلیٹس سے کنٹرول کرنا مشکل ہو رہا ہو تو ایسی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

اس کے لیے ڈاکٹر مخصوص ہارمونز کا ٹیسٹ اور الٹراساؤنڈ کرتے ہیں جو کہ ذیل ہیں

Pregnancy test
thyroid stimulating hormone, cortisol, prolactin, follicle stimulating hormone, 17-hydroxyprogesterone, testosterone, DHEA)
Pelvic ultrasound

السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ        گوند سہانجنہ کے استعمالاتاللہ تعالیٰ کی ذات عظیم رحمت والی ہے.... انسانوں کیلئے ...
01/03/2021

السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ
گوند سہانجنہ کے استعمالات
اللہ تعالیٰ کی ذات عظیم رحمت والی ہے....
انسانوں کیلئے کیا کیا نعمتیں پیدا فرمائ ہیں...
سہانجنہ بھی ایک عظیم الشان نعمت ہے...
جس سے مختلف بیماریوں کے کامیاب علاج کئے جا سکتے ہیں
اور متقدمین معالجین کی دکھائی ہوئ راہیں آج بھی نئ راہوں کے متلاشیوں کیلئے روشنی بکھیر رہی ہیں....
سہانجنہ وہ درخت ہے جس کی موٹی لکڑی کو... کاٹ کر رکھ لیں... تو وہ کئ سال تک نہیں سوکھتی.... کئ سالوں تک نہ سوکھنے کا یہ عمل ایک سبق دیتا ہے کہ مجھ سے نکلنے والے اجزاء... کو استعمال کرو تو میں تمہیں بھی سوکھنے نہیں دوں گا.... چہرے کو سالوں جھریوں سے پاک رکھوں گا.... تمہارے جوڑ کھڑکنے نہیں دوں گا... جلد کو ڈھلکنے نہیں دوں گا.... سالوں سہانجنہ کی شاخ آوازیں دیتی رہتی ہے کہ ہے کوئی میری باتوں پر غور کرنے والا....
تو آئیے آج سہانجنہ کی بات سنتے ہی نہیں عمل بھی کرتے ہیں....
ایک وضاحت
جب گوند نکلتا ہے تو سفید رنگ کا ہوتا ہے
نکلنے کے بعد ہوا لگنے سے ہلکا کریمی رنگ کا ہوتا ہے... پھر مزید کچھ وقت بعد خاکی ہونے لگتا ہے....اس کے بعد تیز سرخ بھی ہوتا ہے کچھ وقت کیلئے.... پھر آہستہ آہستہ مختلف رنگ تبدیل کرتا ہے
لیکن ہے کمال کی چیز
1....جریان
لیکن وہ جريان جو پانی کی طرح ہونے کی وجہ سے بہتا ہو... یا مادہ کو کچھ دن روک کر رکھنے والی تھیلیاں اپنا کردار ادا کرنے سے... انکاری ہوں تو اس کیلئے یہ مرکب بہترین ہے
گوند سہانجنہ 100 گرام
الائچی خورد 10 گرام
باریک پیس کر 250 ملی گرام کے کیپسول بھر لیجیے
خوراک...
ایک کیپسول صبح دوپہر شام بوقت ضرورت دو کیپسول صبح و شام
2...لیکوریا
وہ لیکوریا جو کمزوری سے ہو. رحم بہت کمزور ہو گیا ہو.. حمل بھی نہ ہو رہا ہو تو
معاونت کیلئے لاجواب مرکب ہے. خواتین کی کمزوری. خون کی کمی وغیرہ کو دور کرنے کے لیے بھروسے کا مرکب ہے
گوند سہانجنہ... 100 گرام
گوند کیکر.... 50 گرام
اسگندھ کھار 5 گرام
فولاد سادہ 5 گرام
باریک کر کے 500 ملی گرام کے کیپسول بھر لیجیے
ایک ایک کیپسول صبح دوپہر شام استعمال کیجئے کھانے سے گھنٹے بعد
3... کمر درد.. جوڑ درد
خصوصاً وہ کمر دردآور جوڑ درد جو ہڈیوں کے درمیان روغن کے کم ہونے کی وجہ سے ہو
کیلئے بہترین مرکب ہے
گوند سہانجنہ 100 گرام
گوند کیکر 50 گرام
اسگندھ سفوف 50 گرام
کوار گندل گودہ 100 گرام
نشاستہ گندم خالص 150 گرام
سب کو باریک کر کے
دیسی گھی حسب ضرورت لیکر حلوہ بنا لیجیے
صبح ناشتہ کیجئے 30 سے 50 گرام ہمراہ نیم گرم دودھ... زیادہ مسئلہ ہو تو شام کو بھی ایک خوراک لیجیے
اجازت دیجئے
دعاؤں میں یاد رکھیے اپنے بھائی
Copy paste

بسم اللہ الر حمن الر حیمبے لو ث خد مت🍒 عنو ان ۔ نز لہ و زکام.🍒🔰تحریر🌺💕 حکیم محمد امین.💕🌺🌺 اس کی تین اقسام ہیں 🌺💚 1.. 👈۔۔...
05/12/2020

بسم اللہ الر حمن الر حیم

بے لو ث خد مت

🍒 عنو ان ۔ نز لہ و زکام.🍒🔰
تحریر
🌺💕 حکیم محمد امین.💕🌺

🌺 اس کی تین اقسام ہیں 🌺

💚 1.. 👈۔۔۔اعصا بی نز لہ.

اس میں پا نی کی طر ح پا نی بہتا ہے .
سر دی لگتی ہے ۔ سر درد ہو تا ہے .

💚 علا ج قہوہ سے.💚

🍒 لو نگ ۔۔ ایک گرام
🍒 دار چینی ۔۔ ایک گرام
🍒 منقی۔۔ دو گرام
🍒 پانی ایک کپ ۔ قہوہ بنا لیں ۔
🌺 دن میں تین با ر استعما ل کریں.

🌺 2....👈۔۔۔۔ خشک نز لہ.🌺

یہ عضلا تی نبض میں ہو تا ہے ۔
کو شش کے با وجود نہیں نکلتا ۔

💚 علا ج قہوہ سے.💚

🌹 ادرک 1/2 گرام
🌹 پو دینہ ایک گرام
🌹 کا لی مر چ پانچ سے سات دانے
🌹 شکر ۔۔ ایک چمچی
🌹 پا نی ۔۔ ایک کپ
قہوہ بنا لیں اور دن میں تین با ر استعما ل کر یں.

🌺🌺 3.... 👈۔۔۔. گر م نز لہ ۔🌺🌺

یہ غد ی نبض میں ہو تا ہے ۔ کبھی بند ۔ کبھی ناک کھو ل جا تی ہے ۔ اور تکلیف سے نز لہ خا رج ہو تا ہے

💚 علا ج ۔۔ قہوہ سے.💚

🔴 چھو ٹی الا چی ۔ دو عد
🔴 زیر ہ سفید ۔ ایک گرام
🔴 گلا ب کی پتی. ایک گرام.
🔴 پا نی ایک کپ ۔
دن میں تین با استعما ل کر یں.

ان میں سے جس قسم کا زکام ہو استعما ل کر یں ۔
اللہ کا کر م ہوجاتا ہے.

🔴🔴 نوٹ :..💚🔴
قہوہ جات فورا خون میں حل ہو جاتے ہیں.

دعا گو ۔۔

Majun Salab is a Unani Medicine used for the treatment of s***matorrhea and erectile dysfunction or poor erectile power ...
07/04/2020

Majun Salab is a Unani Medicine used for the treatment of s***matorrhea and erectile dysfunction or poor erectile power in the men. Orchis latifolia roots are its main ingredient, which is known for its aphrodisiac, nervine and strengthening properties. Herbs present in Majun Salab also have s***matogenic action, so it also helps to treat oligos***mia. The strengthening action reduces physical weakness and increases stamina in the men.

07/04/2020

Here is the list of mufarad unani mugalliz o muallid Mani adviyat

(Semen Procreator)

These unani mufaradaat increase semen production or s***m.

1.Asgand (Withania somnifera Dunal root)

2.Bozidan (Pyrethrum indicum, Chrysanthemum indicum root)

3.Bahaman surkh (Salvia heamatodes root)

4.Bahaman safed (Centaurea behen root)

5.Pamba dana (Gossypium herbaceum seed)

6.Tal makhana (Asteracantha longifolia seed)

7.Toodri (Lepidium iberis seed)

8.Piyaz (Scilla indica, Allium cepa bulb)

9.Chilghoza (Pinus gerardiana fruit)

10.Sataver (Asparagus racemosus root)

11.Singhara (Trapa bispinosa fruit)

12.Sammul faar (Arsenic)

13.Shaqaqul (Pustinaca secacul root)

14.Unsul (Urginea indica bulb)

15. Funduq (Corylus avellana fruit)

16.Gazer (Daucus carota root)

17.Moosli Safed (Chlorophytum arundinacecum root)

18.Moosli Siyah (Curculigo orchiodes root)

19.Moosli Senbhal (Salmalia malabarica root)

20.Maghz Pamba dana (Gossypium herbaceum seed cotyledens)
21.Maghz Akhrot (Juglans regia fruit)

22. Maveez ((Vitis vinifera fruit)

23.Chana (Cicer arietinum seed)

24.Hilyun (Asparagus officinalis seed

Address

Farabi Hostel Bahawalpur
Bahawalpur

Opening Hours

Monday 20:00 - 00:00
Tuesday 20:00 - 00:00
Wednesday 20:00 - 00:00
Thursday 20:00 - 00:00
Friday 20:00 - 00:00
Saturday 20:00 - 00:00
Sunday 20:00 - 00:00

Telephone

03146700150

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Herbal Care posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Herbal Care:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category