Dr. Ashfaq Yaseen

Dr. Ashfaq Yaseen Assalam o Alaikum
I'm 4th year MBBS Student at Quaid e Azam Medical College bahawalpur.

The main purpose of this page is health awareness, common health problems and their management at early level and to eradicate misconceptions regarding health issues.

کسی زمانے میں یہ کسی  بادشاہ کا گھر ہوگا۔ چاروں طرف نوکروں کی فوج ۔رعب و دبدبہ ہر سو پھیلا ہوا ہوگا ۔لیکن آج اسکی حالت د...
26/10/2024

کسی زمانے میں یہ کسی بادشاہ کا گھر ہوگا۔ چاروں طرف نوکروں کی فوج ۔رعب و دبدبہ ہر سو پھیلا ہوا ہوگا ۔
لیکن آج اسکی حالت دیکھ لیں. ‏‎صرف سو سال میں گھر کے مکین بدل جاتے ہیں, اور چند سو سال میں بڑے بڑے عالیشان گھر کھنڈرات بن جاتے ہیں۔
ہر حال میں رب تعالی کا شکر ادا کریں اور حقوق العباد کا خیال رکھیں ۔

چوک فوارہ بہاولپور کا قدیمی فوارہبرطانوی ملکہ وکٹوریہ نے 1916 میں نواب صادق عباسی کو ایک شاندار فوارہ تحفے میں دیا۔ یہ ف...
26/10/2024

چوک فوارہ بہاولپور کا قدیمی فوارہ

برطانوی ملکہ وکٹوریہ نے 1916 میں نواب صادق عباسی کو ایک شاندار فوارہ تحفے میں دیا۔ یہ فوارہ 10 فٹ بلند ہے اور اس کے ارد گرد کے تالاب کو جانوروں کے سروں سے مزین کیا گیا تھا۔ جن سے پانی پھوٹ کر قوس و قزح بناتا ہے۔ اسے خاص طور پر بحری جہاز کے ذریعے لندن سے کراچی اور پھر سڑک کے راستے بہاولپور منتقل کیا گیا۔ یہ فوارہ پہلے صادق گڑھ پیلس، جو کہ نواب صاحب کی رہائش گاہ تھی، میں نصب کیا گیا تھا لیکن 1918 میں نواب صاحب نے اسے باقاعدہ تقریب کے ساتھ شہر کے مرکز میں نصب کروایا۔ وہ جگہ بعد میں شہر کا مشہور مقام بن گئی، جو فوارہ چوک کے نام سے جانی جاتی ہے۔ نواب صاحب نے خود اس فوارے کی تنصیب کی نگرانی کی اور تکمیل کے بعد اس کا افتتاح کیا۔نواب صاحب اپنی وفات تک، 1963 تک، اس فوارے کو دیکھنے کے لیے آتے رہے۔۔۔۔

19/10/2024

میرے خیال میں ہمیں مسترد ہونے یا کسی کے انکار کرنے کے احساس کو معمول پر لانا چاہیے ۔۔۔ ہر چیز ہماری ملکیت نہیں ہے ، کوئی شخص یا کوئی پسندیدہ چیز ہمیشہ ہماری دسترس میں نہیں رہ سکتی ۔۔۔ زندگی اتنی لمبی نہیں ہے کہ لوگوں یا چیزوں کے نقصان پر پچھتائیں بلکہ نئے حوصلے کے ساتھ آگے بڑھیں اور اپنے بڑے خوابوں کو حاصل کریں، بہتر مواقع ہمیشہ موجود ہوتے ہیں ۔۔۔۔

دونوں امرود ایک ہی درخت کی ایک ہی شاخ پر ایک ساتھ لٹکے ہوئے ہیں، اِن میں سے ایک پہلے ہی پک چکا ہے، جبکہ دوسرے کو پکنے می...
05/09/2024

دونوں امرود ایک ہی درخت کی ایک ہی شاخ پر ایک ساتھ لٹکے ہوئے ہیں، اِن میں سے ایک پہلے ہی پک چکا ہے، جبکہ دوسرے کو پکنے میں مزید وقت درکار ہے، یاد رکھیں قُدرت ہمیں اِن دو امرودوں کے ذریعے ایک اہم سبق سکھا رہی ہے۔

جب ہم اپنے ارد گرد دوسروں کو کامیابی حاصل کرتے ہوئے دیکھتے ہیں جب کہ ہم نے کامیابی حاصل نہیں کی تو اِس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ناکام ہیں، اِس کا سیدھا مطلب ہے کہ ہمارے لیے ابھی صحیح وقت نہیں آیا، لہٰذا ہمیں صبر کرنا چاہیے اور مایوس بالکل بھی نہیں ہونا چاہیے۔

ہوسکتا ہے کہ ہم اپنی پکنے والی حالت تک پہنچنے سے صرف چند دن دور ہوں، یاد رکھیں ہمارا وقت بھی آئے گا، لیکن اِس کیلئے صبر اور استقامت کی ضرورت ہے، اپنے رب پر اپنی قوّتِ بازو اور اپنی محنت پر بھروسہ رکھیں صبر کریں آپ کا بھی وقت ضرور آئے گا۔

03/09/2024

ایک بی ایم ڈبلیو کار کے دروازے پہ ڈینٹ تھا۔ اسکے مالک نے ڈینٹ والا دروازہ کبھی مرمت نہیں کرایا. کوئی پوچھتا تو وہ بس یہی کہتا "زندگی کی دوڑ میں اتنا تیز نہیں چلنا چاہیے کہ کسی کو اینٹ مار کر گاڑی روکنی پڑے"۔
سننے والا اس کی آنکھوں میں نمی دیکھ کر قدرے حیران ہوتا اور پھر سمجھتے، نہ سمجھتے ہوئے سر ہلا دیتا؛

-سرگوشی سنو گے یا اینٹ سے بات سنو گے !

ایک نوجوان بزنس مینیجر اپنی برانڈ نیو بی ایم ڈبلیو میں دفتر سے ڈی ایچ اے میں واقع گھر جاتے ہوئے ایک پسماندہ علاقے سے گزرا جو مضافات میں ہی واقع تھا. اچانک اس نے ایک چھوٹے بچے کو بھاگ کر سڑک کی طرف آتے دیکھا تو گاڑی آہستہ کردی. مگر پھر بھی اس نے بچے کو کوئی چیز اچھالتے دیکھا۔ ٹھک کی آواز کے ساتھ ایک اینٹ اس کی نئی کار کے دروازے پر لگی تھی. اس نے فوراً بریک لگائی اور گاڑی سے باہر نکل کر دروازہ دیکھا جس پر کافی بڑا ڈینٹ پڑ چکا تھا.

اس نے غصے سے ابلتے ہوئے بھاگ کر اینٹ مارنے والے بچے کو پکڑا اور زور سے جھنجھوڑا. "اندھے ہوگئے ہو، پاگل کی اولاد؟ تمہارا باپ اس کے پیسے بھرے گا؟" وہ زرو سے دھاڑا

میلی کچیلی شرٹ پہنے بچے کے چہرے پر ندامت اور بے چارگی کے ملے جلے تاثرات تھے.

"سائیں، مجھے کچھ نہیں پتہ میں اور کیا کروں؟

میں ہاتھ اٹھا کر بھاگتا رہا مگر کسی نے گل نئیں سنی." اس نے ٹوٹی پھوٹی اردو میں کچھ کہا. اچانک اس کی آنکھوں سے آنسو ابل پڑے اور سڑک کے ایک نشیبی علاقے کی جانب اشارہ کیا "ادھر میرا ابا گرا پڑا ہے. بہت بھاری ہے. مجھ سے اُٹھ نہیں رہا تھا، میں کیا کرتا سائیں؟"۔

بزنس ایگزیکٹو کے چہرے پر ایک حیرانی آئی اور وہ بچے کے ساتھ ساتھ نشیبی علاقے کی طرف بڑھا تو دیکھا ایک معذور شخص اوندھے منہ مٹی میں پڑا ہوا تھا اور ساتھ ہی ایک ویل چیئر گری پڑی تھی۔ ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ شائد وزن کے باعث بچے سے ویل چیئر سنبھالی نہیں گئی اور نیچے آگری اور ساتھ ہی پکے ہوئے چاول بھی گرے ہوئے تھے جو شاید باپ بیٹا کہیں سے مانگ کے لائے تھے۔

"سائیں، مہربانی کرو. میرے ابے کو اٹھوا کر کرسی پر بٹھا دو." اب میلی شرٹ والا بچہ باقاعدہ ہچکیاں لے رہا تھا۔

نوجوان ایگزیکٹو کے گلے میں جیسے پھندا سا لگ گیا۔ اسے معاملہ سمجھ آگیا اور اپنے غصے پر پر ندامت محسوس ہورہی تھی۔ اس نے اپنے سوٹ کی پرواہ کیے بغیر آگے بڑھ کر پوری طاقت لگا کر کراہتے ہوئے معذور شخص کو اٹھایا اور کسی طرح ویل چیئر پر بٹھا دیا۔ بچے کے باپ کی حالت غیر تھی اور چہرہ خراشوں سے بھرا پڑا تھا۔

وہ بھاگ کر اپنی گاڑی کی طرف گیا اور بٹوے میں سے دس ہزار نکالے اور کپکپاتے ہاتھوں سے معذور کی جیب میں ڈال دیے۔ پھر ٹشو پیپر سے اس کی خراشوں کو صاف کیا اور ویل چیئر کو دھکیل کر اوپر لے آیا۔ بچہ ممنونیت کے آنسوؤں سے اسے دیکھتا رہا اور پھر باپ کو لیکر اپنی جھگی کی طرف چل پڑا۔ اس کا باپ مسلسل آسمان کی طرف ہاتھ اٹھاتے ہوئے نوجوان کو دعائیں دے رہا تھا۔

نوجوان نے بعد میں ایک خیراتی ادارے کے تعاون سے جھگی میں رہنے والوں کے لیے ایک جھگی سکول کھول دیا اور آنے والے سالوں میں وہ بچہ بہت سے دوسرے بچوں کے ساتھ پڑھ لکھ کر زندگی کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔

وہ بی ایم ڈبلیو اس کے پاس مزید پانچ سال رہی، تاہم اس نے ڈینٹ والا دروازہ مرمت نہیں کرایا. کبھی کوئی اس سے پوچھتا تو وہ بس یہی کہتا "زندگی کی دوڑ میں اتنا تیز نہیں چلنا چاہیے کہ کسی کو اینٹ مار کر گاڑی روکنی پڑے"۔

اوپر والا کبھی ہمارے کانوں میں سرگوشیاں کرتا ہے اور کبھی ہمارے دل سے باتیں کرتا ہے. جب ہم اس کی بات سننے سے انکار کردیتے ہیں تو وہ کبھی کبھار ہمارے طرف اینٹ بھی اچھال دیتا ہے۔
پھر وہ بات ہمیں سننا پڑتی ہے۔

ہم جہاں ملازمت، بزنس، خاندان، بیوی بچوں کی خوشیوں کے لیے بھاگے جارہے ہیں، وہیں ہمارے آس پاس بہت سی گونگی چیخیں اور سرگوشیاں بکھری پڑی ہیں۔ اچھا ہو کہ ہم اپنے ارد گرد کی سرگوشیاں سن لیں تاکہ ہم پر اینٹ اچھالنے کی نوبت نہ آئے۔

02/09/2024

کلاس میں اسکول کے ایک نئے استاد داخل ہوتے ہیں تھوڑا سا تعارف لے دے کر بچوں کا ٹیسٹ لینے کے لیے ایک سوال کرتے ہیں. اور اشارہ اس بچے کی طرف کر دیتے ہیں جو کلاس کا سب سے نا لائق بچہ ہوتا ہے. استاد کا اشارہ دیکھ کر کلاس کے دوسرے بچے ہنسنے لگتے ہیں. کہ استاد جی نے جواب دینے کے لیے اٹھایا بھی تو کس بچے کو .....
لیکن استاد تو پھر استاد ہی ہوتا ہے.
ان کو سمجھ آ گئی کہ یہ کلاس کا سب سے نالائق بچہ ہو گا
اسی لیے سب بچے ہنس رہے ہیں. استاد نے بچے کو بیٹھنے کے لیے کہا اور درس دینے میں مصروف ہو گئے.
چھٹی کے وقت استاد نے اس نالائق بچے کو اپنے پاس بلا لیا
اور جب سب بچے چلے گئے تو استاد نے اس بچے کو ایک سوال دیا اور اس کا جواب بھی لکھ کر دیا. اور کہا کہ اسے یاد کر لو اور کل جب میں کلاس میں سوال کروں گا. تو یہ جواب تم نے مجھے کلاس میں دینا ہے.
بچے نے وہ سوال اور جواب یاد کر لیا.
دوسرے دن جب استاد کلاس میں آئے تو انھوں نے وہی سوال جو اس نالائق بچے کو دیا تھا. ساری کلاس سے پوچھا
سوال تھوڑا مشکل تھا. تو سب بچے خاموش ہو گئے لیکن وہی نالائق بچہ جس کو استاد نے سوال یاد کرنے کا کہا تھا اس نے اپنا ہاتھ بلند کیا کہ میں اس کا جواب دیتا ہوں. سب بچے جو کل ہنس رہے تھے حیرانگی سے اس کی طرف دیکھنے لگے. استاد نے اس بچے کو کہا ہاں جواب دو. بچے نے فر فر اس سوال کا جواب سنا دیا..
استاد نے شاباش دی اور اسے بیٹھنے کو کہا.
اب اس نالائق بچے میں خوشی کے ساتھ ساتھ خود اعتمادی پیدا ہونا شروع ہو چکی تھی.
استاد روزانہ اس بچے کے ساتھ یہی عمل دھراتے رہے .
اور پھر آخر وہ دن بھی آیا جب وہ نالائق بچہ اپنی کلاس کا سب سے لائق اور پر اعتماد بچہ بن چکا تھا....
سبق..
دوسروں کی نفسیات سمجھ کر اگر ان کو ٹریٹ کیا جائے تو ہر سخص اس معاشرے کا قابل فرد بن سکتا ہے
ہر انسان کا اپنا سڑونگ زون ہوتا ہے اور اسی سڑونگ زون کو اپنی طاقت بنانا چاہیے نہ کہ اپنی کمزوریوں کو راہ کی رکاوٹ سمجھ کے دل برداشتہ ہوں۔

Beshak ❤️🥹Jumma Mubarak ❤️🥰
17/05/2024

Beshak ❤️🥹

Jumma Mubarak ❤️🥰

15/05/2024

I gained 384 followers, created 10 posts and received 704 reactions in the past 90 days! Thank you all for your continued support. I could not have done it without you. 🙏🤗🎉

Thanks a lot.... Keep supporting ❤️🥹

اور عنقریب تمہارا رب تمہیں اتنا دے گا کہ تم راضی ہو جاؤ گے۔۔۔Jumma Mubarak ❤️
10/05/2024

اور عنقریب تمہارا رب تمہیں اتنا دے گا کہ تم راضی ہو جاؤ گے۔۔۔
Jumma Mubarak ❤️

05/05/2024

قائدِ اعظم میڈیکل کالج بہاول پور
ہماری صحت کا ضامن
جہاں ہمیشہ حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔۔۔
صبح کے ناشتے میں باقاعدگی سے بیسن کی ٹونٹیوں سے کافی، چائے اور مرنڈہ دستیاب ہوتا ہے۔۔۔
ہر سال فیس کی مدد اضافہ کرتے ہوئے ہوسٹل رینوویشن کا لولی پاپ دیا جاتا ہے۔۔۔
جب وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ متوقع ہو تو ایک رات میں ایمرجنسی کے سامنے سڑک بنادی جاتی ہے، لیکن بچوں کا کیا ہے وہ کون سا اپنے ہیں۔۔۔

02/05/2024

Self medication || Effects of self medication || خود علاجی کے اثرات || بغیر تجویز کے ادویات لینا || Public Service message

25/04/2024

Assalam o Alaikum.
In sha Allah we are going to start awareness regarding the health related issues which are common among the community...
We will discuss them on regular basis.
Need your precious suggestions...
السلام علیکم ۔۔۔۔
ہم صحت سے متعلق مسائل کے بارے میں باقاعدگی سے آگاہی شروع کر رہے ہیں۔۔۔
اپنی قیمتی آراء سے ضرور نوازیں

Address

Bahawalpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Ashfaq Yaseen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram