Hakeem Danish Hameed

Hakeem Danish Hameed حکیم دانش حمید (فاضل طب و الجراحت) گورنمنٹ طبیہ کالج بہاولپور
Hakeem Danish Hameed
Welcomes you! Contact 03236517616

I am dedicated to helping you achieve better health through natural medicine and holistic approaches.For Consultation & Herbal Medicines.

13/03/2026
ادرک کے فوائد۔1 زکام، فلو، گلے کی خراش ختم کرتا ہےادرک روایتی طور پر بہت سارے ایشیائی ممالک میں سردی اور فلو کے خلاف قدر...
23/02/2026

ادرک کے فوائد
۔1 زکام، فلو، گلے کی خراش ختم کرتا ہے
ادرک روایتی طور پر بہت سارے ایشیائی ممالک میں سردی اور فلو کے خلاف قدرتی دوا کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ جرنل آف ایتھنوفرماکولوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تازہ ادرک میں سانس کی نالیوں کے انفیکشن کے خلاف اینٹی ویرل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ گلے کی سوجن اور کھانسی سے نجات دلانے کے لئے چائے کے طور پر استعمال کیا جاسکتی ہے۔
۔2 ہاضمے کے لئے مفید ہے
ادرک کو نظام هاضمه کو درست رکھنے کے لئے چینی طب میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ گو کہ روائتی طبی تحقیق میں ادرک کے بےتحاشہ فواید بتائے گئے ہیں۔ ادرک کی تاثیر گرم ہے اور اگر یہ کھانے سے پہلے کھایا جائے تو اس سے نظام انہضام مضبوط ہوتا ہے اور معدے کو فائدہ دیتے ہوئے کھانے کے ہضم ہونے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
۔3 شوگر کے لئے مفید ہے
تاہم 2019 میں شائع ہونے والے جریدے کے مطابق کھانے کے بعد شوگر کی بلند سطح کی وجہ سے پیٹ خالی ہونے کی فطری شرح کو کم کرسکتا ہے۔ یہ شوگر کی اعلی سطح کو منظم کرنے اور پیٹ کو راحت بخش کرنے میں مدد کرتا ہے، اس طرح یہ کھانے میں موجود جسم کے لئے مفید اجزا کو علیحدہ کرنے میں بھی کارآمد ہے۔
۔4 جلد کے لئے مفید ہے
ادرک کی چائے کا روزانہ استعمال آپ کو کئی دیگر بیماریوں کے ساتھ ساتھ جلد کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔
۔5 گیس کے مسائل کے لئے کارآمد
گیس کے مسائل میں مبتلا افراد ادرک کے استعمال سے اس بیماری سے نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔ جسم میں موجود غیر ضروری گیس بہت سے مسائل کو جنم دیتی ہے۔
ادرک کا چھوٹا سے ٹکڑا چبانے سے جسم میں موجود غیر ضروری گیس فطری طریقے سے خارج ہو جاتی ہے جبکہ اس کے روزانہ استعمال سے اضافی گیس بھی نہیں بنتی۔
۔6 معدے کے السر ختم کرتا ہے
ادراک معدے کے السر کو ختم کرنے کے لئے بھی بہت مفید ہے، السر معدے میں زخم کرتے ہیں جس سے انسانی صحت کے لئے بہت سی پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ یہ معدے کی ہضم کرنے اور کھانے کو جذب کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے۔ زیادہ کھانا کھانے کے بعد ادرک کی چائے ہاضمے میں مدد کرتی ہے۔
۔7 جگر کے لئے مفید ہے
ٹیوبرکلاسیس (ٹی بی) کی بیماری میں مبتلا افراد ادرک کے استعمال سے بہت فوائد اٹھا سکتے ہیں کیونکہ یہ ہیپاٹوٹوکسیٹی سے بچاتی ہے۔
۔8 موٹاپے سے بچاتا ہے
ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ادرک وزن میں کمی کرنے کے عمل کو تیز کرتا ہے اور موٹاپے کےخلاف آپ کی میٹابولزم کو بھی مضبوط کرتا ہے۔
۔9 دل کی صحت کے لئے مفید ہے
ادرک جسم میں کولیسٹرائل کے لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے دل کی صحت اچھی رہتی ہے۔
۔10 ذیابیطس کو کنٹرول کرتا ہے
ادرک ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا افراد میں بلڈ شوگر کی سطح کو منظم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
۔11 دمہ میں آرام دہ ہے
صدیوں سے ادرک کو تنفس کے مسائل کا حل سمجھا جاتا ہے۔ جدید سائنسی تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ادرک سانس کی نالیوں میں موجود سوزش کو ختم کرتی ہے جس کے نتیجے میں دمہ میں افاقہ ہوتا ہے۔ ادرک کی چائے عام سردی سے ہونے والے مسائل کو دور کرنے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔
ماحولیاتی الرجی سے وابستہ سانس کے مسائل کے لیے ایک کپ ادرک کی چائے آزمانے کا کہا جاتا ہے۔ ماحول کی آلودگی ہمارے نظام تنفس کو متاثر کرتی ہے اور ہمیں الرجی اور سانس کی بہت سی بیماریوں میں مُبتلا کر سکتی ہے ایسے موقع پر ادرک کی چائے ایک بہترین گھریلو ٹوٹکا ہے جس کا استعمال آپ کو راحت پہنچاتا ہے۔
۔12 متلی کی کیفیت سے نجات ملتی ہے
نیوٹریشن جنرل کی تحقیق کے مطابق ادرک کا استعمال متلی اور قے کی کیفیت سے نجات دیتا ہے۔ زمانہ قدیم سے اسے معدے کے مسائل اور سمندری سفر کے دوران طبیعت کی خرابی دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ سفر پر روانہ ہونے سے قبل ادرک کی چائے کا ایک کپ پینے سے متلی اور الٹی سے بچا جا سکتا ہے۔ بہت سے لوگوں کو ایسی شکایت کا سامنا رہتا ہے۔ اگر متلی محسوس ہوتے وقت ایک کپ ادرک کی چائے پی لی جائے تو یقیناً آفاقہ ہوتا ہے۔
طبیعت کا بھاری پن اور متلی وغیرہ کی شکایت کی صُورت میں طبیب حضرات صدیوں سے ادرک کا قہوہ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں خاص طور پر سفر کرنے کے دوران اگر آپ کو موشن سکنس ہے تو سفر سے پہلے ادرک کا قہوہ پی لیں یہ آپ کو متلی کی پریشانی سے بچائے گا۔
۔13 کینسر کے مریضوں کے لیے مفید ہے
کینسر کے مریضوں پر کیمو تھراپی کے بعد جب طبیعت خرابی اور جی متلانے کی کیفیت طاری ہوتی ہے تو اس صورت میں بھی ادرک کا استعمال کارگر ثابت ہوتا ہے۔
۔14 قوت مدافعت میں اضافه ہوتا ہے
آج کل کے مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے محفوظ اور صحت مند رہنا ضروری ہے جو صرف ایک ہی صورت میں ممکن ہے کہ اپنی قوت مدافعت کو مضبوط بنایا جائے۔ ادرک کی چائے ہماری قُوت مدافعت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ ادرک میں طاقتور اینٹی آکسائیڈینٹ خُوبیاں پائی جاتی ہیں جو ہمارے ایمیون سسٹم کو تقویت دیتی ہیں اور انہیں مختلف طرح کےجراثیموں سے لڑنے کی قوت عطا کرتی ہیں۔
۔15 سوزش سے بچاؤ کے لیے بہتر ہے
ادرک میں انسداد سوزش کی خصوصیات ہوتی ہیں جو اس کو پٹھوں اور جوڑوں کی پریشانیوں کا ایک بہترین گھریلو علاج بناتی ہیں۔ ادرک کی چائے پینے کے علاوہ اس کا استعمال سوزش والے جوڑوں کو آرام دینے کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔
ادرک میں اینٹی اینفلامیٹری خُوبیاں شامل ہیں اور اگر آپ پٹھوں یا جوڑوں کی درد محسوس کرتے ہیں تو ادرک کی چائے آپ کو اس درد سے نجات دلا سکتی ہے اور چائے کے ساتھ اگر آپ پانی میں ادرک ڈالکر اُبال لیں اور پھر اس پانی سے پٹھوں اور جوڑوں کی ٹکور کریں تو یہ بھی آپ کے لیے کافی فائدہ مند ہو گا۔
۔16 خون کے بہاؤ میں بہترین ہے
وٹامن، معدنیات اور امینو ایسڈ کی موجودگی کے باعث ادرک خون کے بہاؤ میں بہتری لاتا ہے جس سے دل کے امراض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ ادرک دل کی شریانوں میں چربی کو جمع ہونے سے روک سکتا ہے جو دل کے دورے اور فالج کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔
ادرک میں شامل وٹامنز، منرلز اور امائنوایسڈز جسم میں خون کی ترسیل کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جسم میں اگر خُون کی ترسیل ٹھیک نہ ہو تو جہاں جلدی تھکاؤٹ محسوس ہوتی ہے وہاں دل سے جُڑی کئی خطرناک بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ایسے موقع پر ادرک کا استعمال خُون لیجانے والی نالیوں میں جمی چربی کو پھگلا سکتا ہے اور دل کے دورہ پڑنے کے چانسز کو کم کر سکتا ہے۔
۔17 ماہواری کی تکلیف میں کمی کرتا ہے
یہ ان تمام خواتین کے لیے بہت مفید ہے جن کو ماہواری کے درد کا سامنا رہتا ہے۔ ادرک کی گرم چائے میں تولیے کو بھگو کر اپنے پیٹ کے نچلے حصے پر رکھنے سے در میں کمی آئے گی اور پٹھوں کو آرام ملے گا۔ اسی طرح ادرک کی چائے میں شہد ملا کر لینے سے بھی درد میں کمی ہوتی ہے۔
وہ خواتین جن کو ماہواری کے دوران تکلیف ہوتی ہے یہ ٹوٹکا اُن کے لیے انتہائی مُفید ہے اُنہیں چاہیے ادرک کے قہوے میں کپڑا ڈبو کرناف سے نیچے پیٹ پر رکھیں اور ادرک کے قہوے میں شہد شامل کر کے پی لیں اس سے اُن کا خاطر خواہ افاقہ ہو گا۔
۔18 ذہنی دباؤ سے آرام ملتا ہے
ادرک کی چائے میں جسم کو سکون دینے والے اجزا شامل ہوتے ہیں جو اعصابی تناؤ اور پریشانی کی صورت میں آرام دے سکتے ہیں۔ ادرک کی یہ خصوصیت اس کی مہک اور شفا بخش ہونے کے امتزاج کی وجہ سے ہے۔
ادرک ہمارے دماغ کے افعال کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے اورادرک میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ اور بائو اکٹیو کمپاونڈز دماغ میں دائمی سوزش پیدا کرنے والے عوامل کو کم کرنے کا باعث بنتے ہیں جس سے یاداشت بہتر ہوتی ہے اور ذہنی دباؤ اور دماغی پریشانی کا اثر کم ہوتا ہے اور اس کی ایک وجہ ادرک کی خُوشبو بھی ہے جو دماغ کو راحت دیتی ہے۔ ادرک کی چائے ہمارے ہمارے جسم کو بے شمار بیماریوں سے بچاتی ہے۔ ادرک کی چائے کا استعمال بہت مفید اور فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔
۔19 جوڑوں کے درد کے لئے بہترین ہے
اگر آپ کو ہڈیوں اور جوڑوں میں درد کی تکلیف ہے تو پھر آپ کو چاہیے کہ خشک ادرک کا استعمال کریں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں سوزش ختم کرنے والی خاصیت کی وجہ سے یہ جوڑوں کے درد میں آرام دیتا ہے۔
۔20 سفر کے دوران استعمال کریں
اگر آپ کسی سفر پر روانہ ہورہے ہیں لیکن آپ کو ڈر ہے کہ راستے میں کہیں آپ کو موشن یا پیٹ خراب ہونے کے مسائل سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے تو ادرک کاٹ کر منہ میں رکھ لیں کہ اس طرح آپ کا پیٹ بالکل ٹھیک رہے گا اور سفر بھی خوشگوار رہے گا۔
ادرک کے استعمال کے طریقے
کھانے سے پہلے ادرک کو نمک اور لیموں کے ساتھ کھائیں۔نہ صرف آپ کو مزہ آئے گا بلکہ یہ کھانے کے ہضم ہونے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
کھانے پکانے کے دوران ادرک کو باریک باریک کاٹ کر ڈالیں اور چاہیں تو کھانا پیش کرتے وقت ادرک کھانے کے اوپر کاٹ کر چھڑک دیں۔
ادرک کا رس جلد کی بیماریوں کے لئے بہت مفید ہوتا ہے اور ساتھ ہی آپ کے جلد کو نرم وملائم بناتا ہے۔
ادرک کو تلسی اورشہد کے ساتھ ملاکر استعمال کرنے سے کھانسی اور زکام ختم ہوجاتے ہے۔

22/02/2026

🌴 کھجور کے بارے میں

🛑🛑🛑 جن اور شیطان کھجور سے نفرت کیوں کرتے ہیں؟

رسولِ اکرم ﷺ نے وصیت فرمائی ہے کہ روزانہ کھجور کھایا کرو، خاص طور پر صبح کے وقت ۳، ۵ یا ۷ دانے۔
آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا کہ کھجور کو طاق عدد (یعنی ۱، ۳، ۵، ۷...) میں کھاؤ، جفت عدد میں نہیں۔

یہ کیوں؟
تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ جب انسان کھجور کھاتا ہے تو اس کے جسم میں ایک نیلی غیر مرئی توانائی پیدا ہوتی ہے جو پورے جسم کو گھیر لیتی ہے، اور اس توانائی کی وجہ سے جن، شیطان، جادو اور نظرِ بد سے حفاظت ہوتی ہے۔
لیکن یہ اثر صرف تب ہوتا ہے جب کھجور کو طاق عدد میں کھایا جائے (۳ یا ۵ یا ۷ عدد)۔

اگر کوئی شخص کھجور کو جفت عدد میں کھائے (مثلاً ۲، ۴ یا ۶)،
تو وہ جسم میں شکر کی شکل میں ذخیرہ ہو جاتی ہے،
اور اس سے ذیابطیس یعنی شوگر کا مرض پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

دنیا کے سائنس دان حیران ہیں کہ
نبی کریم ﷺ نے صدیوں پہلے جن و شیطان کے اثر سے بچنے کا یہ قدرتی علاج بتایا۔

رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے:
"کھجور واقعی ایک عجیب دوا ہے۔"

اگر کسی کو خون کی کمی (انیمیا) ہو تو کیمیائی دواؤں کی ضرورت نہیں،
صرف روزانہ چند کھجوریں کھاؤ، خون کی کمی دور ہو جائے گی۔

اگر جگر چربی والا یا بڑا ہو گیا ہے تو روزانہ صبح کے وقت سات کھجوریں کھاؤ،
ان شاءاللہ چربی ختم ہو جائے گی۔

اگر تم سرد مزاج ہو تو روزانہ تین کھجوریں کھاؤ۔

کینسر ہر مسلمان کے لیے ایک خطرہ ہے —
لیکن کیا تم جانتے ہو کہ کینسر سے بچاؤ کا بہترین علاج بھی کھجور ہے؟

حدیثِ مبارک میں ہے:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جس گھر میں کھجور نہیں، وہ گھر یقیناً بھوکا ہے۔"

🌿 *نصیحتیں (قیمتی مشورے)*
*پہلی نصیحت:*
صبح بیدار ہوتے ہی جو بھی کام کرو، چھوٹا ہو یا بڑا،
ہمیشہ "بسم اللہ الرحمن الرحیم" سے شروع کرو،
اللہ تمہیں کامیابی عطا کرے گا۔

*دوسری نصیحت:*
ہمیشہ پانی اتنا ہی پیو جتنی جسم کو ضرورت ہو۔
زیادہ پانی پینے سے جسم ٹھنڈا ہو جاتا ہے اور بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔
جدید سائنس یہ کہتی ہے کہ روزانہ آٹھ گلاس پانی پینا چاہیے،
لیکن حقیقت میں پانی صرف ضرورت کے مطابق پینا چاہیے۔
جب پیاس لگے تب پانی پیو۔

*تیسری نصیحت:*
ہمیشہ ورزش کرو،
چاہے کتنے ہی مصروف کیوں نہ ہو۔
جسم کو ہمیشہ حرکت میں رہنا چاہیے۔
چاہے چہل قدمی ہو، تیراکی ہو یا کوئی اور ورزش۔

*چوتھی نصیحت:*
کھانے کو کم کرو۔
حدیث میں ہے:
"آدمی کے لیے اتنا کھانا کافی ہے جتنا اس کی کمر کو سیدھا رکھے۔"
زیادہ کھانا چھوڑ دو،
کیونکہ اس میں کوئی فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہی نقصان ہے۔
سادی زندگی اپناؤ اور کھانے میں اعتدال رکھو۔

*پانچویں نصیحت:*
جہاں تک ممکن ہو،
گاڑی صرف ضروری موقعوں پر استعمال کرو۔
مسجد، دکان یا کسی عزیز کے گھر جانے کے لیے
ممکن ہو تو پیدل چلو۔

*چھٹی نصیحت:*
غصہ نہ کرو۔
غصہ نہ کرو۔
غصہ نہ کرو۔
پریشان مت ہو، درگزر کرو۔
غم اور غصہ تمہاری صحت کے لیے نقصان دہ ہیں اور خوشی کو ختم کر دیتے ہیں۔
ان لوگوں کے ساتھ رہو جن کے پاس تمہیں سکون ملتا ہے۔

*ساتویں نصیحت:*
جیسے کہا جاتا ہے:
"اپنا مال دھوپ میں رکھو، خود سایہ میں بیٹھو۔"
زندگی کو اپنے اوپر اور دوسروں پر تنگ نہ کرو۔
مال اس لیے ہے کہ زندگی گزارنے کے لیے استعمال ہو،
نہ کہ زندگی کو برباد کرنے کے لیے۔

*آٹھویں نصیحت:*
اس چیز پر حسرت نہ کرو جو تم حاصل نہیں کر سکتے۔
بھول جاؤ، اگر وہ تمہارے نصیب میں ہے تو
تمہارے پاس ضرور آئے گی،
چاہے تم اپنے بستر پر ہی کیوں نہ ہو۔
اور جو چیز تمہارے نصیب میں نہیں،
اللہ تعالیٰ تمہیں اس سے روک دیتا ہے،
کیونکہ وہ تمہارے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔

*نویں نصیحت:*
عاجزی اختیار کرو،
عاجزی اختیار کرو۔
غرور اور تکبر مال و طاقت دونوں کو ختم کر دیتا ہے۔
تواضع تمہیں لوگوں میں محبوب بناتی ہے
اور اللہ کے نزدیک تمہارا درجہ بلند کرتی ہے۔

*دسویں نصیحت:*
سفید بالوں کا آنا زندگی کے خاتمے کی علامت نہیں،
بلکہ ایک نئی اور بہتر زندگی کی شروعات ہے۔
مثبت سوچ رکھو،
سفر کرو،
اور حلال روزی سے لطف اٹھاؤ۔

*ایک اور نصیحت:*
جلدی سو جاؤ ✔️
رات گئے جاگنا چھوڑ دو ✔️
یہ عادت صحت کے لیے بہتر ہے۔

🌙 *آخری اور سب سے اہم نصیحت:*
نماز کبھی مت چھوڑو۔
نماز کو اول وقت میں ادا کرو۔ کیونکہ نمازِ اول وقت دنیا اور آخرت دونوں میں تمہارے لیے نفع کا سود نامہ ہے۔
اس دن جب نہ مال فائدہ دے گا، نہ اولاد۔

*اگر یہ باتیں تمہیں اچھی لگیں تو اسے دوسروں تک پہنچاؤ تاکہ نیکی پھیل جائے۔ اگر تمہیں پسند نہ آئیں تو بھی کسی کو محروم نہ کرو — شاید کسی دوسرے کے لیے یہ باعثِ خیر بن جائے۔*

04/10/2025

👑 بادشاہوں کے طاقتور کھانے اور حکیموں کے نسخے (اجزاء اور طریقہ)

1️⃣ معجونِ سکندری
مقوی حرارت غریزی

* حوالہ: ابنِ سینا – "القانون فی الطب" (11ویں صدی)
* اجزاء:
* شہد: 250 گرام
* بادام: 100 گرام
* چلغوزہ: 50 گرام
اخروٹ 50 گرام
مغز فندق 50 گرام
چہار مخز 150 گرام
منقی مویز 50 گرام
کشمش 50 گرام
خشک چھوہارے پاوڈر 100 گرام

* زعفران: 2 گرام
* جائفل و جاوتری: 1-1 گرام (باریک پسی ہوئی)
* مشک و عنبر: ذرا سا (چند قطرے یا رتی بھر)
* بنانے کا طریقہ:
* مغزیات کی تیاری: بادام اور چلغوزہ باقی مخز کو اچھی طرح باریک پیس کر سفوف بنا لیں۔
* شہد کو بھاپ سےبگرم کرنا: شہد کو ایک برتن میں ڈال کر ہلکی آنچ پر بھاپ سے اتنا گرم کریں کہ وہ صاف ہو جائے اور جھاگ اوپر آ جائے۔
* اجزاء شامل کرنا: گرم شہد میں تمام پسے ہوئے مغزیات، زعفران، جائفل، جاوتری، مشک اور عنبر شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں۔
* محفوظ کرنا: معجون بننے کے بعد ٹھنڈا کریں اور شیشی میں محفوظ کر لیں۔
عنبر اور مشک کا بدل بھی استعمال میں لا سکتے ہیں

2️⃣ معجونِ اکبری

* حوالہ: حکیم علی گیلانی – مغل دربار، اکبر اعظم (16ویں صدی)
* اجزاء:
* بادام: 50 گرام
* پستہ: 30 گرام
* اخروٹ: 30 گرام
* چلغوزہ: 20 گرام
* کشمش: 20 گرام
* دیسی گھی : 250 ملی لیٹر
* شہد: 200 گرام
* زعفران: 1 گرام
* بنانے کا طریقہ:
* بھگونا: تمام مغزیات (بادام، پستہ، اخروٹ، چلغوزہ) کو رات بھر دودھ میں بھگو دیں۔
* پیسنا: صبح مغزیات کو دودھ سے نکال کر کشمش کے ساتھ باریک پیس لیں۔
* پکانا: ایک برتن میں شہد ڈال کر ہلکی آنچ پر بھاپ میں گرم کریں۔ پسا ہوا آمیزہ کو گھی سے چرب کر لین اور اس میں پسا ہوا آمیزہ اور باقی بچا ہوا دودھ شامل کریں۔
* گاڑھا کرنا: زعفران شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ آمیزہ گاڑھا ہو کر معجون کی شکل اختیار کر لے۔

3️⃣ کبوتر کا قورمہ

* حوالہ: ہارون الرشید کے دربار کے حکیم یحییٰ بن ماسویہ (9ویں صدی)
* اجزاء:
* کبوتر: 2 عدد (صاف شدہ)
* پیاز نرگسی : 2 درمیانی (باریک کٹی ہوئی)
* دیسی گھی: 100 گرام
* زعفران: ½ چمچ
* مصالحہ جات: دارچینی، لونگ، بڑی الائچی (حسب ذائقہ)
* لہسن کشمیری اور ادرک سیاہ کا پیسٹ: 1 چمچ
* بنانے کا طریقہ:
* بھوننا: دیسی گھی گرم کر کے اس میں کبوتر کے ٹکڑوں کو ڈالیں اور ہلکا سنہرا ہونے تک بھونیں۔
* تڑکا: پیاز نرگسی شامل کر کے نرم ہونے تک بھونیں۔ پھر لہسن کشمیری ادرک سیاہ کا پیسٹ اور تمام کھڑے مصالحے (دارچینی، لونگ، الائچی) ڈالیں۔
* پکانا: تھوڑا پانی ڈال کر کبوتر کو درمیانی آنچ پر پکنے دیں۔
* دم: جب گوشت گل جائے اور گھی الگ ہو جائے تو آخر میں زعفران (تھوڑے سے دودھ میں گھول کر) شامل کریں اور 5 منٹ کے لیے دم پر رکھیں۔ نان یا چاول کے ساتھ گرم پیش کریں۔

4️⃣ حلوہِ خاصِ شاہجہانی

* حوالہ: شاہجہان اور حکیم عبداللطیف – 17ویں صدی
* اجزاء:
* سوجی: 100 گرام
* دیسی گھی: 100 گرام
* دودھ: 250 ملی لیٹر
* بادام و کشمش: 50-50 گرام (کٹے ہوئے)
* شہد: 100 گرام
* زعفران: 1 چٹکی
* بنانے کا طریقہ:
* سوجی بھوننا: دیسی گھی گرم کریں اور اس میں سوجی ڈال کر ہلکی آنچ پر خوشبو آنے تک بھونیں (رنگ تبدیل نہ ہونے دیں)۔
* شامل کرنا: بھونی ہوئی سوجی میں دودھ شامل کریں اور مسلسل چمچ چلاتے رہیں۔
* دم: جب دودھ جذب ہو جائے تو کٹے ہوئے بادام، کشمش اور شہد شامل کریں۔ آمیزہ کو مکس کر کے زعفران چھڑکیں اور 5
-7 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔

5️⃣ دادی اماں کا دودھ کھجور نسخہ

* حوالہ: دیسی گھریلو ٹوٹکے – برصغیر
* اجزاء:
* دودھ: ایک گلاس (250 ملی لیٹر)
* کھجور: 2 عدد (گٹھلی نکال کر)
* شہد: ایک چمچ
* بنانے کا طریقہ:
* بھگونا: کھجور کو گٹھلی نکال کر رات بھر دودھ میں بھگو دیں۔
* استعمال: صبح اُٹھ کر کھجور اور شہد ملا کر دودھ پی لیں (اسے گرائنڈ بھی کیا جا سکتا ہے)۔ بہترین نتائج کے لیے نیم گرم کر کے پیئیں۔

6️⃣ یونانی حکیم بقراط کا نسخہ (طاقتور غذا)

* حوالہ: "Corpus Hippocraticum" – 400 قبل مسیح
* اجزاء:
* جو کا دلیہ (Oatmeal): 50 گرام
* دودھ یا پانی: حسب ضرورت
* شہد: 1-2 چمچ
* خشک میوہ جات: بادام، اخروٹ، انجیر (کٹے ہوئے)
* بنانے کا طریقہ:
* تیاری: جو کو دودھ یا پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر دلیہ تیار کر لیں۔
* استعمال: جب دلیہ تیار ہو جائے تو اسے ٹھنڈا کر کے شہد اور کٹے ہوئے میوہ جات شامل کر کے کھائیں۔

7️⃣ طب نبوی ﷺ کا نسخہ

* حوالہ: صحیح بخاری، صحیح مسلم
* اجزاء:
* کلونجی کا سفوف (Nigella Seeds Powder): ایک چمچ
* شہد: 2 چمچ
* دودھ: ایک گلاس
* بنانے کا طریقہ:
* مکس کرنا: کلونجی کا سفوف اور شہد کو ایک گلاس نیم گرم دودھ میں اچھی طرح ملا لیں۔
* استعمال: اسے روزانہ صبح نہار منہ استعمال کریں۔

8️⃣ چینی طب کا ٹانک "یانگ شین سوپ"

* حوالہ: Han Dynasty – 2nd Century
* اجزاء:
* ہرن کا گوشت: 200 گرام (یا متبادل کے طور پر بکرے کا گوشت)
* جنسنینگ (Ginseng): 10-15 گرام (جڑ کا ٹکڑا)
* ادرک: 1 انچ کا ٹکڑا
* دارچینی: ایک چھوٹا ٹکڑا
* پانی: 3 گلاس
* بنانے کا طریقہ:
* پکانا: گوشت، جنسنینگ، ادرک اور دارچینی کو پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر کم از کم 2 سے 3 گھنٹے تک پکائیں۔
* نوش کرنا: سوپ کو چھان کر یا اسی طرح نیم گرم حالت میں نوش کریں۔ یہ ٹانک لمبا پکنے کے بعد زیادہ مؤثر ہوتا ہے۔

9️⃣ آیورویدک "چوان پراش"

* حوالہ: "چارک سمہتا" – بھارت
* اجزاء:
* آملہ (Indian Gooseberry) کا گودا: 1 کلو
* شہد: 500 گرام
* دیسی گھی: 200 گرام
* ہربل مصالحہ جات: دارچینی، الائچی، لونگ، پِپلی وغیرہ (آیورویدک نسخے کے مطابق)
* بنانے کا طریقہ:
* آملہ کی تیاری: آملہ کو ابال کر اس کی گٹھلیاں نکال دیں اور گودے کو اچھی طرح میش کر لیں۔
* پکانا: دیسی گھی میں آملہ کا گودا ڈال کر بھونیں یہاں تک کہ وہ گاڑھا ہو جائے۔
* شامل کرنا: اب تمام ہربل مصالحہ جات شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
* شہد: چولہے سے اُتارنے کے بعد، جب آمیزہ ٹھنڈا ہو جائے تو شہد شامل کریں (شہد کو گرم نہیں کرنا چاہیے)۔ معجون کی شکل میں محفوظ کریں۔

🔟 حکیم دوست محمد صابر ملتانی کا نسخہ

* حوالہ: کلیاتِ حکمت – 20ویں صدی (قانون مفرد اعضاء)
* اجزاء:
* مغز بادام: 10 گرام (رات کو بھیگے ہوئے)
* مغز چلغوزہ: 5 گرام
* شہد: 2 چمچ
* دودھ: ایک گلاس
* بنانے کا طریقہ:
* پیسنا: بادام اور چلغوزہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں۔
* ملاوٹ: اس سفوف اور شہد کو ایک گلاس گرم دودھ میں اچھی طرح مکس کریں۔
* استعمال: روزانہ صبح ناشتے سے پہلے استعمال کریں۔

بات سنیں فیس بک کے عزیز دوستو !
ان شاہی نسخوں کے پیچھے کے دو دلچسپ تاریخی حقائق

یہ نسخے صرف اجزاء کی فہرست نہیں ہیں، بلکہ یہ اپنے دور کی سیاست، طاقت اور علم کی کہانیاں بیان کرتے ہیں۔
1. ابنِ سینا اور "القانون فی الطب" کی عالمی میراث
معجونِ سکندری کا حوالہ دینے والے حکیم ابنِ سینا (Avicenna) کی کتاب "القانون فی الطب" (The Canon of Medicine) کو دنیا کی تاریخ میں طبی علوم کا سب سے اہم انسائیکلوپیڈیا سمجھا جاتا ہے۔
* حقیقت: یہ کتاب 11ویں صدی میں لکھی گئی تھی، لیکن یورپ کی یونیورسٹیوں میں 17ویں صدی تک نصاب کا حصہ رہی! یعنی قرونِ وسطیٰ (Middle Ages) کے دوران، یورپ کے طبیب کسی بھی مرض یا نسخے کے لیے سب سے پہلے ابنِ سینا کی طرف رجوع کرتے تھے۔
* دلچسپ نکتہ: جب ابنِ سینا نے معجونِ سکندری جیسے نسخے تفصیل سے بیان کیے، تو وہ دراصل اسکندریہ، بغداد، اور وسطی ایشیا کے سینکڑوں سال پرانے طبی تجربات کو ایک ہی کتاب میں مرتب کر رہے تھے۔ ان کا مقصد صرف سکندرِ اعظم کے فوجیوں کو طاقت دینا نہیں تھا، بلکہ طب کے اس قدیم علم کو محفوظ کرنا تھا جسے یونانی، فارسی اور ہندوستانی حکما نے پروان چڑھایا تھا۔
2. مغل دربار میں زعفران کا فلسفہ اور شاہی حیثیت
مغل دور کے زیادہ تر شاہی کھانوں میں آپ نے ایک اجزاء نوٹ کیا ہوگا: زعفران (Saffron)۔
* حقیقت: معجونِ اکبری اور حلوہِ خاصِ شاہجہانی جیسے کھانوں میں زعفران کا استعمال محض ذائقہ یا رنگ کے لیے نہیں تھا۔ حکما، خصوصاً حکیم علی گیلانی اور ان کے ہم عصر، زعفران کو "فرحت بخش" اور "مقوی قلب و دماغ" (دل اور دماغ کو طاقت دینے والا) سمجھتے تھے۔
* دلچسپ نکتہ: زعفران نہ صرف مہنگا ترین مصالحہ تھا، بلکہ اس کی کاشت اور تجارت پر بادشاہوں کا سخت کنٹرول ہوتا تھا۔ کسی شاہی ڈش میں زعفران کی موجودگی مغل بادشاہ کی دولت، رتبے اور طاقت کی علامت تھی۔ یہ شاہی نسخے دراصل شاہی "برانڈ ویلیو" بھی رکھتے تھے، جس سے عام لوگوں پر بادشاہ کی شان و شوکت کا رعب بیٹھتا تھا۔

10/08/2025

ڈیٹاکس واٹر کیا ہے؟
ڈیٹاکس واٹر ایسا پانی ہوتا ہے جس میں قدرتی اجزاء جیسے لیموں، کھیرے، پودینہ، سیب، ادرک وغیرہ شامل کیے جاتے ہیں۔ یہ پانی جسم سے فاضل مادوں (ٹاکسنز) کو خارج کرنے، ہاضمہ بہتر بنانے، وزن کم کرنے اور جلد کو صاف رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

---

مشہور ڈیٹاکس واٹر ریسیپیز:

1. لیموں اور پودینہ واٹر
اجزاء: 1 لیموں کے سلائس، چند پودینہ کے پتے، 1 لیٹر پانی
فائدے: قوتِ مدافعت میں اضافہ، ہاضمہ بہتر، منہ کی بدبو کا خاتمہ

---

2. کھیرا اور لیموں واٹر
اجزاء: آدھا کھیرا (سلائس)، 1 لیموں، 1 لیٹر پانی
فائدے: جسم میں پانی کی کمی پوری، پیٹ کی سوجن کم، جلد صاف

---

3. سیب اور دار چینی واٹر
اجزاء: 1 سیب (سلائس)، 1 دار چینی کی لکڑی، 1 لیٹر پانی
فائدے: بلڈ شوگر کنٹرول، میٹابولزم میں اضافہ

---

4. ادرک اور لیموں واٹر
اجزاء: ایک چھوٹا ٹکڑا ادرک، 1 لیموں، 1 لیٹر پانی
فائدے: ہاضمہ بہتر، سوزش کم، متلی میں آرام

---

طریقہ استعمال:

1. تمام اجزاء پانی میں شامل کریں۔

2. فریج میں 4 سے چھ گھنٹے (یا رات بھر) کے لیے رکھ دیں۔

3. دن بھر پیتے رھیں

08/06/2025

جو لوگ وقت سے پہلے بوڑھا نہ ہونا چاہتے ہوں‘ دل جگر‘ معدے‘ پٹھوں اور اعصاب کے مریض نہیں بننا چاہتے اپنی یادداشت‘ طاقت اور قوت کو ہمیشہ سدا بہار رکھنا چاہتے ہیں وہ اپنے جسم کوپررونق اور پربہار رکھ کر جسم کو ایک نئی زندگی دینا چاہتے ہیں‘ وہ لوگ میرے اس ٹوٹکے کو ضرور آزمائیں۔

قارئین!

آپ گمان نہیں کر سکتے کہ ان تین فطری قوتوں اور طاقتوں کی کیا طاقت،قوت اور انرجی ہوگی اور اس کے اندر کیا جسمانی‘ اعصابی‘ پٹھوں کی‘ معدے اور دل ودماغ کی طاقت ہوگی۔

بس قارئین یہ تین ٹانک آج میں آپ کو دینا چاہتا ہوں۔

پہلا ٹانک:

چنا اور اس کا استعمال۔

دوسری چیز گُڑ ہے:

لیکن گُڑ وہ جو ڈارک ہو بلکہ ڈارک براؤن ہو۔

تیسری چیز:

پیاز ہے:

اب آپ ایسا کریں چنے کے آٹے کی روٹی لیکن چنا وہ ہو جو چھلکے سمیت ہو، آٹا پیس لیں، دیسی گھی ملا کر اس کی روٹی بنا کر پیاز کاٹ کر روٹی پیاز سے کھائیں اور مزے لے لے کر کھائیں چھوٹے چھوٹے نوالے ہوں‘ اس میں پیاز ڈال کر خوب چبا چبا کر کھائیں‘ چاہیں ساتھ گڑ بھی کھاتے جائیں ورنہ بعد میں حسب طبیعت گڑ کھائیں۔ساتھ میں قہوہ بھی پی سکتے ھیں
قدیمی نسخہ جات

Zen Herbal Hakeem Danish Hameed


remedies

08/06/2025

راجے مہاراجے دس دس عورتیں ایسے ہی نہیں خوش کر لیتے تھے وہ خوراکیں کھاتے تھے خوراکیں بھی ایسی جس سے نفس میں سختی اور ٹائمنگ اتنی بڑھ جائے کہ نامرد بھی 2 شادیاں کرنے پر مجبور ہو جائے

ہوالشافی

🐎 سفید موصلی انڈین ۔۔۔50 گرام
🐎 ستاور.............50 گرام
🐎 کونچ بیج مدبر ۔۔۔۔۔۔۔50 گرام
🐎 اسگند ناگوری۔۔۔۔۔۔۔50 گرام
🐎 گوکھرو۔۔۔۔۔۔۔۔۔50 گرام
🐎 عقرقرحا ایرانی۔۔۔۔۔۔۔20 گرام
🐎 ثعلب پنجہ + ثعلب مصری ۔۔۔۔20 20 گرام
🐎 پستہ کاجو چلغوزہ 25 25 گرام
🐎 مصطگی رومی ۔۔۔۔۔۔۔20 گرام
🐎 ریگ ماہی ۔۔۔۔۔10 گرام
🐎 زعفران اصلی۔۔۔۔۔۔5 گرام
🐎 کشتہ نقرہ۔۔۔۔۔10 گرام
🐎 کشتہ فولاد ۔۔۔۔10 گرام
🐎 کشتہ سونا اصل ۔۔۔۔۔1 گرام

تمام اشیاء خالص اور معیاری ہو جڑی بوٹیوں کا پوڈر کر کے کشتہ جات ملا لیں
آدھی چمچی صبح آدھی چمچی شام دودھ کیساتھ کھائیں

جس نے اذدواجی زندگی کا اصل مزہ لینا ہے وہ ضرور استعمال کرے ۔۔۔ایک دفعہ تو بم ہی نکال دیگا یہ نسخہ نفس کو پتھر بنا دیگا ۔۔۔۔ کوئی بھی حکیم اسکے اجزاء دیکھ کر واقعی تصدیق کریگا کے راجوں مہاراجوں والا نسخہ ہے ۔۔۔
اسکے استعمال کے بعد جو شادی سے ڈرتا ہے وہ بیشک دو شادیاں کر لے کوئی دقت نہیں
۔۔۔۔۔۔نوٹ۔۔۔۔
18 سال سے کم عمر کے نوجوان مت استعمال کریں۔۔۔۔۔
حکیم دانش حمید
Hakeem Danish Hameed Zen Herbal

Address

Zanana Hospital Road
Bahawalpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hakeem Danish Hameed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share