30/03/2026
آج الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے نمائندہ وفد نے صدر مجاھد اعظم کے قیادت میں سپیشل سیکرٹری طارق علی خان سے انکے دفتر میں ملاقات کی ۔۔میٹنگ میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز پیرامیڈیکس برادری سے متعلق ایشوز، پروموشن، سینیارٹی لسٹوں کے اجرا، اور خاص کر عدالتی فیصلے کے باوجود ڈائیگناسٹک شئیرز کی بندش اور صوبہ بھر کے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز پیرامیڈیکس برادری کے تشویش سے آگاہ کیا۔۔اور اپریل 2026 کے ممکنہ ڈائیگناسٹک سٹاف کے احتجاج سے آگاہ کیا.. سپیشل سیکرٹری صاحب نے یقین دلایا کہ پیرامیڈیکس برادری کے تمام ایشوز ، خاص کر ڈائیگناسٹک شئیرز کے مسلے پر سیکرٹری ہیلتھ صاحب سے ملاقات کرکے بہتر، اور دیرپا حل تلاش کرینگے۔۔۔ملاقات میں سیکرٹری جنرل شمس التاج صاحب ، شاکر یوسفزئی انور خان، اور زاھد اورکزیئ بھی شامل تھے
الائیڈہیلتھ پروفیشنل ایسوسی ایشن ڈی ایچ کیو ھسپتال باجوڑ۔۔۔۔۔