17/08/2025
الحمدللہ، آج ہمارا فری میڈیکل کیمپ اللہ تعالیٰ کے فصل وکرم سے بحسن و خوبی مکمل ہوا۔
حضور ﷺ کی برکت اور اللہ پاک کی رحمت سے یہ پروجیکٹ کامیاب ہوا اور ہمارے 2000 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔
ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں:
✨ ہمارے معزز ڈاکٹرز کے، جنہوں نے اپنا قیمتی وقت اور علم انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کیا۔
✨ ہمارے رضاکاروں کے، جنہوں نے دن رات محنت کر کے اس کیمپ کو کامیاب بنایا۔
✨ ہماری این جی او سیپرڈ خوشیاں کے، جنہوں نے مریضوں کے لیے ادویات فراہم کیں اور خدمتِ خلق میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ سب صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے کرم سے ممکن ہوا۔
اللہ رب العزت ہماری اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اسے صدقۂ جاریہ بنائے اور ہم سب کو انسانیت کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲